🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابٌ فِي أَهْلِ الْمَعْرُوفِ وَأَهْلِ الْمُنْكَرِ .
نیکی والوں اور برائی والوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12116
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ، وَأَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَارُونَ الْفَرَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الْآخَرِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا میں نیکی والے، آخرت میں نیکی والے ہوں گے اور دنیا میں برائی والے، آخرت میں برائی والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہارون فروی ہے اور وہ ضعیف ہے، دوسری روایت میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11460 و 11078)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 180»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12117
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَهْلَ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ، وَإِنَّ أَهْلَ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ لَاحِقٍ، تَرَكَهُ أَحْمَدُ وَقَوَّاهُ النَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا میں نیکی والے لوگ، آخرت میں نیکی والے ہوں گے اور دنیا میں برائی والے لوگ، آخرت میں برائی والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن لاحق ہے جسے امام أحمد نے متروک قرار دیا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے قوی قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6112)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6112»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12118
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَهْلَ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا هُمْ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ، وَإِنَّ أَوَّلَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا میں نیکی والے لوگ ہی آخرت میں نیکی والے ہوں گے اور اہل جنت میں سے، سب سے پہلے نیکی والے جنت میں داخل ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8015)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8015»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12119
وَعَنْ دُرَّةَ ابْنَةِ أَبِي لَهَبٍ قَالَتْ: قَامَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَ:" خَيْرُ النَّاسِ أَقْرَؤُهُمْ وَأَتْقَاهُمْ وَآمَرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَأَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأَوْصَلُهُمْ لِلرَّحِمِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَهَذَا لَفَظَهُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ: قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ عَائِشَةَ، فَجِيءَ بِرَجُلٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّهُ نَادَاهُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَتْ: فَأَتَى الرَّجُلُ فَأُخِذَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ لِي ذَنْبٌ أَمَرَنِي فُلَانٌ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیده دُرّه بنت ابولہب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت منبر پر موجود تھے، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگوں میں کون شخص سب سے بہتر ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ عالم ہو، سب سے زیادہ پرہیزگار ہو، سب سے زیادہ نیکی کا حکم دینے والا ہو، سب سے زیادہ برائی سے منع کرنے والا ہو، اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ اُن کے نقل کردہ ہیں، اسے امام طبرانی نے بھی نقل کیا ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی، اسی دوران ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے بلند آواز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت منبر پر موجود تھے، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگوں میں کون زیادہ بہتر ہے؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: ایک شخص آیا، اس کو پکڑا گیا تھا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا کوئی گناہ نہیں ہے، مجھے فلاں شخص نے یہ کہا: تھا۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12119]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (257/24) اخرجه احمد فى المسند (431/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26888»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابُ الْمُؤْمِنِ مِرْآةُ الْمُؤْمِنِ .
مومن (دوسرے) مومن کا آئینہ ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12120
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُؤْمِنُ مِرْآةُ الْمُؤْمِنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ مِنْ وَلَدِ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ ابْنُ الْقَطَّانِ: الْغَالِبُ عَلَى حَدِيثِهِ الْوَهْمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن (دوسرے) مومن کا آئینہ ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن محمد ہے، جو ربیعہ بن ابوعبدالرحمن کی اولاد میں سے ہے، ابن قطان کہتے ہیں: اس کی حدیث پر وہم غالب ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12120]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2135، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2184»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابُ انْصُرْ أَخَاكَ .
تم اپنے بھائی کی مدد کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12121
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا، إِنْ كَانَ ظَالِمًا فَرُدَّهُ، وَإِنْ كَانَ مَظْلُومًا فَخُذْ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الْحِجَازِيِّينَ وَفِيهَا ضَعْفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے بھائی کی مدد کرو! خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ہو، اگر وہ ظالم ہو، تو اسے روک دو اور اگر وہ مظلوم ہو، تو اُس کا حق دلواؤ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جو اسماعیل بن عیاش کی اہل حجاز سے نقل کردہ روایت ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12121]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 683»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابٌ فِي الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ وَفِيمَنْ لَا تَأْخُذُهُ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ .
نیکی کا حکم دینے برائی سے منع کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12122
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" شَهِدْتُ حِلْفَ بَنِي هَاشِمٍ وَزُهْرَةَ وَتَيْمٍ فَمَا يَسُرُّنِي أَنْ نَعْصِيَهُ وَلِي حُمْرُ النَّعَمِ، وَلَوْ دُعِيتُ لَهُ الْيَوْمَ لَأَجَبْتُ عَلَى أَنْ يَأْمُرَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ وَيَأْخُذَ لِلْمَظْلُومِ مِنَ الظَّالِمِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَهُ طَرِيقٌ آخَرُ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں بنو ہاشم بنو زہرہ اور بنو تیم کے حلف کے وقت موجود تھا، اور مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں اس عہد کو توڑ دوں، اگرچہ اس کے بدلے میں، مجھے سرخ اونٹ مل رہے ہوں، اگر آج بھی مجھے اس کے حوالے سے بلایا جائے گا، تو میں جاؤں گا، اس شرط پر کہ نیکی کا حکم دیا جائے، برائی سے منع کیا جائے، اور ظالم سے مظلوم کا حق لیا جائے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کا ایک اور طریق بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12122]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3308)، أخرجه مسند البزار برقم: 1024»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12123
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَفَعَهُ قَالَ:" الدُّنْيَا مَلْعُونَةٌ، مَلْعُونٌ مَا فِيهَا إِلَّا أَمْرًا بِمَعْرُوفٍ وَنَهْيًا عَنِ الْمُنْكَرِ وَذِكْرَ اللَّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ مُطَرِّفٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”دنیا ملعون ہے اور اس میں جو کچھ موجود ہے، وہ ملعون ہے، البتہ نیکی کا حکم دینے، برائی سے منع کرنے اور اللہ کے ذکر کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن مطرف ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12123]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3310)، أخرجه مسند البزار برقم: 1736»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12124
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هُوَ وَأَبُو ذَرٍّ وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ وَرَجُلٌ آخَرُ عَلَى أَنْ لَا تَأْخُذَهُمْ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَيَّاشٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے اور سیدنا محمد بن مسلمہ انصاری رضی اللہ عنہ نے اور ایک اور صحابی نے، اس بات پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت اُن پر اثر انداز نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12124]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5725)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12125
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّهُ حَدَّثَ مُحَمَّدَ بْنَ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ: اصْطَحَبَ قَيْسُ بْنُ خَرَشَةَ وَكَعْبٌ حَتَّى إِذَا بَلَغَا صِفِّينَ وَقَفَ كَعْبٌ سَاعَةً فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، لَيُهْرَقَنَّ مِنْ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ بِهَذِهِ الْبُقْعَةِ شَيْءٌ لَا يُهْرَاقُ بِبُقْعَةٍ مِنَ الْأَرْضِ. فَغَضِبَ قَيْسٌ، ثُمَّ قَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ يَا أَبَا إِسْحَاقَ مَا هَذَا؟ هَذَا مِنَ الْغَيْبِ الَّذِي اسْتَأْثَرَ اللَّهُ بِهِ. فَقَالَ كَعْبٌ: مَا مِنَ الْأَرْضِ شِبْرٌ إِلَّا وَهُوَ مَكْتُوبٌ فِي التَّوْرَاةِ الَّتِي أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُوسَى مَا يَكُونُ عَلَيْهِ وَمَا يَخْرُجُ فِيهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ: وَمَنْ قَيْسُ بْنُ خَرَشَةَ؟ قَالَ: رَجُلٌ مِنْ قَيْسٍ، وَمَا تَعْرِفُهُ وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بِلَادِكَ؟ قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَعْرِفُهُ. قَالَ: إِنَّ قَيْسَ بْنَ خَرَشَةَ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أُبَايِعُكَ عَلَى مَا جَاءَكَ مِنَ اللَّهِ وَعَلَى أَنْ نَقُولَ بِالْحَقِّ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا قَيْسُ، عَسَى إِنْ مَدَّ بِكَ الدَّهْرُ أَنْ يَلِيَكَ بَعْدِي وُلَاةٌ لَا تَسْتَطِيعُ أَنْ تَقُولَ بِالْحَقِّ مَعَهُمْ". قَالَ قَيْسٌ: وَاللَّهِ لَا أُبَايِعُكَ عَلَى شَيْءٍ إِلَّا وَفَيْتُ لَكَ بِهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذًا لَا يَضُرُّكَ شَيْءٌ". قَالَ: فَكَانَ قَيْسٌ يَعِيبُ عَلَى زِيَادٍ وَابْنِهِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَقَالَ: أَنْتَ الَّذِي تَفْتَرِي عَلَى اللَّهِ وَعَلَى رَسُولِهِ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ إِنْ شِئْتَ أَخْبَرْتُكَ مَنْ يَفْتَرِي عَلَى اللَّهِ وَعَلَى رَسُولِهِ، مَنْ تَرَكَ الْعَمَلَ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ.
یزید بن ابوحبیب بیان کرتے ہیں: محمد بن یزید بن ابوزید نے یہ بات بیان کی ہے: ”ایک مرتبہ قیس بن خرشہ اور کعب ایک ساتھ تھئے، یہ دونوں صفین کے مقام پر پہنچے، تو وہاں کعب گھڑی بھر کے لئے ٹھہر گئے اور بولے: اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اس مقام پر مسلمانوں کا خون ضرور بہایا جائے گا کہ اتنا خون زمین کے کسی اور حصے میں نہیں بہایا جائے گا، تو قیس غصے میں آ گئے اور بولے: اے ابواسحاق! تمہیں اس بات کا کیسے پتہ چلا؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ یہ تو وہ غیب ہے، جس کا علم اللہ تعالیٰ نے کسی کو نہیں دیا ہے، تو کعب نے فرمایا: روئے زمین کا کوئی ایک بالشت ایسا نہیں ہے، جس کا ذکر اس ”تورات“ میں نہ ہو، جس کو اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر نازل کیا تھا، زمین پر جو کچھ ہو گا اور جو قیامت تک اس میں سے نکلے گا (اُن سب کا ذکر اس میں ہے)۔ محمد بن یزید نے دریافت کیا: قیس بن خرشہ کون ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ قیس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب ہیں، تم انہیں نہیں جانتے، حالانکہ وہ تمہارے علاقے کے آدمی ہیں، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں انہیں نہیں جانتا، تو انہوں نے بتایا کہ سیدنا قیس بن خرشہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، انہوں نے عرض کی: میں اس چیز پر آپ کی بیعت کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے، اور اس بات پر بھی بیعت کرنے کے لئے کہ میں حق بات کہوں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے قیس! ہو سکتا ہے کہ جب طویل زمانہ گزر جائے اور میرے بعد ایسے لوگ حکمران بن جائیں کہ تم ان کے سامنے حق نہ کہہ سکو۔“ قیس نے عرض کی: اللہ کی قسم! میں کسی چیز پر آپ کی بیعت نہیں کروں گا، مگر یہ کہ آپ کی خاطر اسے پورا بھی کروں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسی صورت میں تمہیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا قیس رضی اللہ عنہ، زیاد اور اُس کے بیٹے عبیداللہ بن زیاد پر تنقید کیا کرتے تھے، اس نے انہیں پیغام بھیج کر بلایا اور کہا: کیا تم وہ شخص ہو کہ جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتے ہو؟ تو سیدنا قیس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! اگر تم چاہو تو میں تمہیں یہ بات بتا دیتا ہوں کہ کون شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہے، یہ وہ شخص ہے جو اللہ کی کتاب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کو ترک کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12125]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (345/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں