الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَسْخِ وَالْقَذْفِ وَإِرْسَالِ الشَّيَاطِينِ وَالصَّوَاعِقِ
مسخ کیے جانے، پتھر مارے جانے، شیاطین کو چھوڑے جانے اور بجلیاں گرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12592
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنَّهُ يَكُونُ فِي آخِرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ قَوْمٌ بَيْنَا هُمْ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ وَضَرْبِ الْمَعَازِفِ، حَتَّى يَأْفِكَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ، فَيَعُودُوا قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن بشر رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس امت میں آخری زمانے میں ایک قوم ہو گی وہ لوگ شراب پی رہے ہوں گے باجے بجا رہے ہوں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان پر ناراضگی نازل کرے گا، اور وہ لوگ بندر اور خنزیر بن جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12592]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12592]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12593
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ فِي أُمَّتِي خَسْفًا وَمَسْخًا وَقَذْفًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ [ بِنَحْوِهِ ] ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مُجَمِّعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ [ بِنَحْوِهِ ] ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مُجَمِّعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعید بن ابوراشد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں دھنسائے جانے، مسخ کیے جانے اور پتھر مارے جانے (کا عذاب) ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12593]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3406) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (5537)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5537»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12594
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ تُدَاوِي الْجَرْحَى فِي عَسْكَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ دَعَوْتَ اللَّهَ لِابْنِي. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُنَيْسٌ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. فَأَقْعَدَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِي وَقَالَ:" يَا أُنَيْسُ، إِنَّ الْمُسْلِمِينَ يُمَصِّرُونَ بَعْدِي أَمْصَارًا، مِمَّا يُمَصِّرُونَ. مِصْرًا يُقَالُ لَهَا: الْبَصْرَةُ، فَإِنْ أَنْتَ وَرَدْتَهَا، فَإِيَّاكَ وَمَقْصِفَهَا وَسُوقَهَا وَبَابَ سُلْطَانِهَا، فَإِنَّهَا سَيَكُونُ بِهَا خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَقَذْفٌ، آيَةُ ذَلِكَ أَنْ يَمُوتَ الْعَدْلُ، وَيَفْشُوَ فِيهَا الْجُورُ، وَيَكْثُرَ فِيهَا الزِّنَا، وَتَفْشُوَ فِيهَا شَهَادَةُ الزُّورِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لشکر میں زخمیوں کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ میرے بیٹے کے لئے دعا کر دیں تو (عنایت ہو گی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ننھے انس کے لئے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا، آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور یہ دعا کی: اے ننھے انس! مسلمان میرے بعد مختلف شہر آباد کریں گے، جو شہر وہ آباد کریں گے، ان میں سے ایک ایسا شہر ہو گا جس کا نام بصرہ ہو گا، اگر تم وہاں جاؤ تو وہاں کے لہو و لعب کے مقامات، وہاں کے بازار اور وہاں کے حکمران کے دروازے سے بچ کے رہنا، کیونکہ وہاں زمین میں دھنسائے جانے، مسخ کیے جانے اور پتھر مارے جانے کا عذاب ہو گا، اس کی نشانی یہ ہے کہ عادل شخص مر جائے گا، تو وہاں ظلم پھیل جائے گا، اور وہاں زنا کثرت سے پھیل جائے گا، اور وہاں جھوٹی گواہیاں پھیل جائیں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12594]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12594]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12595
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَكُونُ بَعْدِي خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ، وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُخْسَفُ بِالْأَرْضِ وَفِيهَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَكْثَرَ أَهْلُهَا الْخَبَثَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب میرے بعد مشرق میں ایک زمین میں دھنسایا جانا اور مغرب میں جزیرہ نما عرب میں ایک زمین میں دھنسایا جانا ہو گا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا زمین میں لوگوں کو دھنسا دیا جائے گا جبکہ ان میں نیک لوگ بھی موجود ہوں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جب وہاں کے رہنے والوں میں کثرت خبیث لوگوں کی ہو گی (تو ایسا ہی ہو گا)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن نافع ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12595]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (271/23)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3660»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12596
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمَّنْ مُسِخَ، أَيَكُونُ لَهُ نَسْلٌ؟ قَالَ:" مَا مُسِخَ أَحَدٌ قَطُّ فَكَانَ لَهُ نَسْلٌ وَلَا عَقِبٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسخ کیے جانے کے بارے میں دریافت کیا: کیا ان لوگوں کی نسل ہو گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کسی قوم کو مسخ کیا گیا تو نہ ان کی نسل ہوئی اور نہ ان کی اولاد رہی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12596]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6967)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3612، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7560»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12597
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مُسِخَتْ أُمَّةٌ قَطُّ فَيَكُونُ لَهَا نَسْلٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کسی امت کو مسخ کیا گیا تو ان کی نسل باقی نہیں رہی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12597]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12597]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (299) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (325/23)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 299»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
108. بَابُ قَبْضِ رُوحِ كُلِّ مُؤْمِنٍ قَبْلَ السَّاعَةِ
قیامت سے پہلے ہر مومن کی روح کا قبض ہو جانا
حدیث نمبر: 12598
عَنْ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَخْرُجُ رِيحٌ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ، تُقْبَضُ فِيهَا أَرْوَاحُ كُلِّ مُؤْمِنٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" تُقْبَضُ فِيهَا رُوحُ كُلِّ مُؤْمِنٍ". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ نَافِعًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَيَّاشٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" تُقْبَضُ فِيهَا رُوحُ كُلِّ مُؤْمِنٍ". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ نَافِعًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَيَّاشٍ.
سیدنا عیاش بن ابوربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے ایک ہوا آئے گی، جس میں ہر مومن کی روح کو قبض کر لیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: ”اس میں ہر مومن کی روح کو قبض کر لیا جائے گا۔“ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ نافع نامی راوی نے سیدنا عیاش بن ابوربیعہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12598]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (420/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15037، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20802، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8453»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
109. بَابُ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى أَحَدٍ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
قیامت ایسے کسی شخص پر قائم نہیں ہو گی جو لا الہ الا اللہ کا قائل ہو
حدیث نمبر: 12599
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: اللَّهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: اللَّهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک یہ صورت حال نہیں ہو گی کہ زمین میں لا الہ الا اللہ نہیں کہا: جائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ الفاظ ہیں: ”جب تک زمین میں اللہ اللہ کہنا ختم نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12599]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12599]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (268/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2207، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13421، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8559، 8562»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
110. بَابُ خُرُوجِ النَّارِ
آگ کا نکلنا
حدیث نمبر: 12600
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَتَعَجَّلَ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ، فَقِيلَ: تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ. فَقَالَ:" تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ، أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ". ثُمَّ قَالَ:" لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوَرَّاقِ، تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بُرُوكًا بِبُصْرَى كَضَوْءِ النَّهَارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ حَبِيبِ بْنِ جَمَّازٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ حَبِيبِ بْنِ جَمَّازٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے، ہم نے ذوالحلیفہ کو دیکھا تو کچھ افراد مدینہ منورہ کی طرف جلدی روانہ ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات وہیں بسر کی، ہم نے بھی رات وہیں بسر کی، صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کیا، تو عرض کی گئی: وہ مدینہ کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ مدینہ کی طرف اور عورتوں کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، یہ لوگ عنقریب مدینہ کو چھوڑ دیں گے، جب کہ وہ اس سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ اچھی حالت میں ہو گا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کاش مجھے معلوم ہوتا کہ کب یمن سے ایک آگ نکلے گی جو وراق کے پہاڑ سے نکلے گی اور اُس کے ذریعے بصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں روشن ہو جائیں گی، یوں جیسے دن کی روشنی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حبیب بن جماز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12600]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حبیب بن جماز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12600]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (144/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20782، وأخرجه مسند البزار برقم: 4030»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12601
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ بُسْرٍ أَوْ بِشْرٍ السُّلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُوشِكُ أَنْ تَخْرُجَ نَارٌ مِنْ حُبْسِ سَيْلٍ، تَسِيرُ سَيْرَ بَطِيئَةِ الْإِبِلِ، تَسِيرُ النَّهَارَ، وَتُقِيمُ اللَّيْلَ، تَغْدُو وَتَرُوحُ، يُقَالُ: غَدَتِ النَّارُ أَيُّهَا النَّاسُ فَاغْدُوا، قَالَتِ النَّارُ أَيُّهَا النَّاسُ قِيلُوا، رَاحَتِ النَّارُ أَيُّهَا النَّاسُ رُوحُوا، مَنْ أَدْرَكَتْهُ أَكَلَتْهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رَافِعٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رافع بن بسر (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) بشر سلمی اپنے والد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب ایک آگ ”حبس سیل“ کے مقام سے نکلے گی اور وہ یوں چلے گی جیسے سست رفتار اونٹ ہوتا ہے، وہ دن کے وقت چلتی رہے گی، رات کے وقت ٹھہر جائے گی۔ وہ صبح جائے گی شام کو جائے گی، یہ بات کہی جائے گی: آگ صبح کے وقت گئی ہے، لوگو! تو تم بھی چلو، آگ نے آرام کیا ہے: اے لوگو! تم لوگ آرام کرو، آگ شام کو روانہ ہو گئی ہے۔ اے لوگو! تم روانہ ہو جاؤ، جس شخص کو وہ پائے گی اس کو کھا لے گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف رافع کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12601]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (443/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15231»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح