الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. بَابُ خُرُوجِ النَّارِ
آگ کا نکلنا
حدیث نمبر: 12602
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ [ وَ ] قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُبْعَثُ نَارٌ عَلَى أَهْلِ الْمَشْرِقِ فَتَحْشُرُهُمْ إِلَى الْمَغْرِبِ، تَبِيتُ مَعَهُمْ حَيْثُ بَاتُوا، وَتَقِيلُ مَعَهُمْ حَيْثُ قَالُوا، يَكُونُ لَهَا مَا سَقَطَ مِنْهُمْ وَتَخَلَّفَ، [ وَ ] تَسُوقُهُمْ سَوْقَ الْجَمَلِ الْكَسِيرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل مشرق پر ایک آگ کو بھیجا جائے گا وہ انہیں اکٹھا کر کے مغرب کی طرف لے جائے گی، وہ ان کے ساتھ رات بسر کرے گی، جہاں وہ رات بسر کریں گے، اور ان کے ساتھ دوپہر کرے گی جہاں وہ دوپہر کریں گے، اس آگ کے لئے وہ چیزیں ہوں گی، جو ان میں گر جائیں گے اور جو پیچھے رہ جائیں گے، اور پھر وہ انہیں ہانک کر یوں لے جائے گی جیسے ٹوٹی ہوئی ہڈی والے اونٹ کو ہانک کر لے جایا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12602]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12602]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8691، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8088»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12603
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ أَوَّلِ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَوَّلَ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْمَشْرِقِ، وَتَحْشُرُهُمْ إِلَى الْمَغْرِبِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالله بن سلام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ سے قیامت کی پہلی نشانی کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: قیامت کی نشانیوں میں سے سب سے پہلی (نشانی) وہ آگ ہو گی جو مشرق کی طرف سے نکلے گی اور لوگوں کو اکٹھا کر کے مغرب کی طرف لے جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12603]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12603]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (158)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11646، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 158»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12604
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَأَلَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَثَانِ مَا قَدِمَ فَقَالَ: أَيْنَ حُبْسُ سَيْلٍ؟ قُلْنَا: لَا نَدْرِي. فَمَرَّ بِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَقُلْتُ: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ؟ فَقَالَ: مِنْ حُبْسِ سَيْلٍ. فَدَعَوْتُ بِنَعْلِي، فَانْحَدَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ سَأَلْتَنَا عَنْ حُبْسِ سَيْلٍ، فَقُلْنَا: لَا عِلْمَ لَنَا بِهِ، وَإِنَّهُ مَرَّ بِي هَذَا الرَّجُلُ، فَسَأَلْتُهُ، فَزَعَمَ أَنَّ بِهِ أَهْلَهُ. فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَيْنَ أَهْلُكَ؟". قَالَ: بِحُبْسِ سَيْلٍ. قَالَ:" أَخْرِجْ أَهْلَكَ مِنْهَا، فَإِنَّهُ يُوشِكُ أَنْ يَخْرُجَ مِنْهَا نَارٌ تُضِيءُ أَعْنَاقَ الْإِبِلِ بِبُصْرَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عاصم بن عدی انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کے کچھ ہی عرصے بعد آپ نے ہم سے دریافت کیا: حبس سیل کہاں ہیں؟ ہم نے جواب دیا: ہمیں نہیں معلوم، پھر بنو سلیم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص میرے پاس سے گزرا، میں نے دریافت کیا: تم کہاں سے آئے ہو، اس نے بتایا: حبس سیل سے۔ میں نے اپنا جوتا منگوایا اور جلدی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہم سے حبس سیل کے بارے میں دریافت کیا تھا، تو ہم نے یہ عرض کی تھی کہ ہمیں اس کے بارے میں علم نہیں ہے، ابھی میرے پاس سے ایک شخص گزرا، میں نے اس سے دریافت کیا تو اس کا یہ کہنا ہے کہ وہ وہاں کا رہنے والا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے اس بارے میں دریافت کیا اور فرمایا: تمہارے گھر والے کہاں ہیں؟ اس نے جواب دیا: حبس سیل کے مقام پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے اہل خانہ کو وہاں سے نکال دو کیونکہ عنقریب وہاں سے ایک آگ نکلے گی، جس کے ذریعے بصریٰ میں موجود اونٹوں کی گردنیں روشن ہو جائیں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12604]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12604]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
111. بَابٌ فِيمَنْ تَقُومُ عَلَيْهِمُ السَّاعَةُ
ان لوگوں کا بیان جن پر قیامت قائم ہو گی
حدیث نمبر: 12605
عَنْ عِلْبَاءَ السُّلَمِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علباء سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت صرف ردّی لوگوں پر قائم ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12605]
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12605]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (84/18) اخرجه احمد فى المسند (499/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15641»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12606
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَأْخُذَ اللَّهُ شَرِيطَتَهُ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، فَيَبْقَى فِيهَا عَجَاجَةٌ لَا يَعْرِفُونَ مَعْرُوفًا، وَلَا يُنْكِرُونَ مُنْكَرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک اللہ تعالیٰ اہل زمین میں سے بہترین لوگوں کو اٹھا نہیں لے گا، اور زمین میں (صرف) برے لوگ باقی رہ جائیں گے، جو کسی اچھائی کو اچھائی نہیں سمجھیں گے اور کسی برائی کو برائی نہیں سمجھیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع اور موقوف (دونوں طرح سے) نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12606]
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع اور موقوف (دونوں طرح سے) نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12606]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6925، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8390»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12607
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسَ مَنْ تُدْرِكُهُمُ السَّاعَةُ وَهُمْ أَحْيَاءٌ، وَالَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْقُبُورَ مَسَاجِدَ، وَالَّذِينَ يَشْهَدُونَ بِالشَّهَادَةِ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلُوهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَعْوَرُ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَعْوَرُ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگوں میں بدترین وہ لوگ ہوں گے، جن پر قیامت قائم ہو گی اور وہ زندہ ہوں گے، اور وہ لوگ ہوں گے جو قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیں گے، اور وہ لوگ ہوں گے جو گواہی مانگی جانے سے پہلے گواہی دیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث بن عبداللہ اعور ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12607]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3419)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12608
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنْ تُدْرِكُهُمُ السَّاعَةُ وَهُمْ أَحْيَاءٌ، وَالَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْقُبُورَ مَسَاجِدَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگوں میں سب سے برے وہ لوگ ہوں گے جن کو قیامت پائے گی اور وہ زندہ ہوں گے، اور وہ لوگ ہوں گے جو قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12608]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3421 و 3420) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10413)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6656، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3834، 4132، وأخرجه مسند البزار برقم: 1724، 1781، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10413»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12609
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَزْدَادُ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً، وَلَا يَزْدَادُ النَّاسُ إِلَّا شُحًّا وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”معاملے کی شدت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور لوگوں کی کنجوسی میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور قیامت بدترین لوگوں پر ہی قائم ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12609]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12609]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (357/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح