الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا .
جنگ جمل، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا، اس کا بیان
حدیث نمبر: 12037
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَأَبُو مُوسَى عِنْدَهُ، وَأَخَذَ الْوَالِي رَجُلًا فَضَرَبَهُ وَحَمَلَهُ عَلَى جَمَلٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَقُولُونَ: الْجَمَلَ الْجَمَلَ. فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، هَذَا الْجَمَلُ الَّذِي كُنَّا نَسْمَعُ. قَالَ: فَأَيْنَ الْبَارِقَةُ؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمیر بن سعید بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اُن کے پاس سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، گورنر نے ایک شخص کو پکڑ کر اسے مارا تھا، اسے ایک اونٹ پر سوار کر دیا تھا، تو لوگوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ یہ تو وہی اونٹ ہے، وہی اونٹ ہے، ایک شخص نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا یہ وہی اونٹ ہے؟ جس کے بارے میں ہم سنا کرتے تھے، تو انہوں نے فرمایا: تلواروں کی چمک کہاں ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12037]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12037]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10504)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12038
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ كُوزٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ مَوْلَايَ يَوْمَ الْجَمَلِ، فَأَقْبَلَ فَارِسٌ فَقَالَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: سَلُوهُ مَنْ هُوَ؟ قِيلَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ. قَالَتْ: قُولُوا لَهُ: مَا تُرِيدُ؟ قَالَ: أَنْشُدُكِ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ الْكِتَابَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِكِ، أَتَعْلَمِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَ عَلِيًّا وَصِيًّا عَلَى أَهْلِهِ وَفِي أَهْلِهِ؟ قَالَتْ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. قَالَ: فَمَا لَكِ؟ قَالَتْ: أَطْلُبُ بِدَمِ عُثْمَانَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ: فَتَكَلَّمَ، ثُمَّ جَاءَ فَوَارِسُ أَرْبَعَةٌ فَهَتَفَ بِهِمْ رَجُلٌ مِنْهُمْ. قَالَ: تَقُولُ عَائِشَةُ: ابْنُ أَبِي طَالِبٍ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، سَلُوهُ مَا يُرِيدُ؟ قَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ. قَالَتْ: سَلُوهُ مَا يُرِيدُ؟ قَالُوا: مَا تُرِيدُ؟ قَالَ: أَنْشُدُكِ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ الْكِتَابَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِكِ، أَتَعْلَمِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَنِي وَصِيًّا عَلَى أَهْلِهِ وَفِي أَهْلِهِ؟ قَالَتْ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. قَالَ: فَمَا لَكِ؟ قَالَتْ: أَطْلُبُ بِدَمِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ. قَالَ: أَرِينِي قَتَلَةَ عُثْمَانَ. ثُمَّ انْصَرَفَ وَالْتَحَمَ الْقِتَالُ. قَالَ: فَرَأَيْتُ هِلَالَ بْنَ وَكِيعٍ رَأْسَ بَنِي تَمِيمٍ مَعَهُ غُلَامٌ لَهُ حَبَشِيٌّ مِثْلُ الْجَانِّ، وَهُوَ يُقَاتِلُ بَيْنَ يَدَيْ عَائِشَةَ وَهُوَ يَقُولُ: أَضْرِبُهُمْ بِذَكَرِ الْقِطَاطْ إِذْ فَرَّ عَوْنٌ وَأَبُو حِمَاطْ وَنَكَبَ النَّاسُ عَنِ الصِّرَاطِ.
فَحَانَتْ مِنِّي الْتِفَاتَةٌ، فَإِذَا هُوَ قَدْ شُدِخَ وَغُلَامُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ كُوزٍ، وَأَسْبَاطُ بْنُ عَمْرٍو الرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سعید بن کوز بیان کرتے ہیں: جنگ جمل کے موقع پر میں اپنے آقا کے ساتھ تھا، ایک شہسوار آیا اور بولا: اے اُم المؤمنین، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس سے پوچھو کہ یہ کون ہے؟ اس سے دریافت کیا گیا: تم کون ہو؟ تو اس نے بتایا: میں عمار بن یاسر ہوں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم لوگ اس سے پوچھو کہ تم کیا چاہتے ہو؟ تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو اس اللہ کا واسطہ دے کر یہ بات دریافت کرتا ہوں، جس نے آپ کے گھر میں اللہ کے رسول پر کتاب نازل کی تھی، کیا آپ یہ بات جانتی ہیں؟ کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ پر اور اپنے اہل خانہ کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو وصی مقرر کیا تھا؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تو پھر آپ کیا کرنا چاہتی ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا قصاص چاہتی ہوں، راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے کوئی بات چیت کی، پھر چار شہسوار آئے، ان میں سے ایک شخص نے بلند آواز میں پکارا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رب کعبہ کی قسم! یہ تو ابن ابوطالب ہیں، تم اُن سے دریافت کرو، یہ کون ہیں اور یہ کیا چاہتے ہیں؟ لوگوں نے دریافت کیا: آپ کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں علی بن ابوطالب ہوں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم لوگ ان سے دریافت کرو کہ یہ کیا چاہتے ہیں؟ لوگوں نے دریافت کیا: آپ کیا چاہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں آپ کو اُس اللہ کا واسطہ دے کر یہ بات دریافت کرتا ہوں کہ جس نے آپ کے گھر میں اللہ کے رسول پر کتاب نازل کی، کہ کیا آپ یہ بات جانتی ہیں؟ کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ پر اور اپنے اہل خانہ کے بارے میں مجھے ”وصی“ بنایا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر آپ کیا چاہتی ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا قصاص چاہتی ہوں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ مجھے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلین دکھا دیں، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ واپس چلے گئے اور لڑائی شروع ہو گئی۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں نے بنو تمیم کے سردار ہلال بن وکیع کو دیکھا، اس کے ساتھ اس کا ایک حبشی غلام تھا، جو جن لگتا تھا، وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے آگے لڑائی کر رہا تھا اور یہ شعر پڑھ رہا تھا: ”میں ان پر بھرپور حملے کرتا ہوں، جب عون اور ابوحماط فرار ہوتے ہیں، اور لوگ راستے سے ہٹ جاتے ہیں۔“ پھر میری توجہ ذرا سی ہٹی، تو میں نے دیکھا کہ اس سردار اور اس کے غلام کو قتل کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، سعید بن کوز نامی راوی اور اس سے روایت نقل کرنے والا شخص اسباط بن عمرو، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12038]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12039
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْجَمَلِ رَأَى عَلِيٌّ الرُّءُوسَ تَنْدُرُ، فَأَخَذَ بِيَدِ الْحُسَيْنِ فَوَضَعَهَا عَلَى بَطْنِهِ ثُمَّ قَالَ: أَيُّ خَيْرٍ بَعْدَ هَذَا؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جنگ جمل کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سر گرتے ہوئے دیکھے، تو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے پیٹ پر رکھا اور پھر بولے: اس کے بعد پھر کون سی بھلائی ہو گی؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فہد بن عوف ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12039]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فہد بن عوف ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12039]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 12040
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: ذُكِرَ لِعَائِشَةَ يَوْمُ الْجَمَلِ قَالَتْ: وَالنَّاسُ يَقُولُونَ: يَوْمُ الْجَمَلِ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَتْ: وَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ جَلَسْتُ كَمَا جَلَسَ أَصْحَابِي، وَكَانَ أَحَبَّ إِلَيَّ أَنْ أَكُونَ وَلَدْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِضْعَ عَشْرَةَ كُلُّهُمْ مِثْلُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، وَمِثْلُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
محمد بن قیس بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے یوم جمل کا ذکر کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ یوم جمل ہے، لوگوں نے بتایا: جی ہاں! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میری یہ خواہش ہے کہ میں اُس وقت بیٹھی رہتی، جس طرح میری دیگر ساتھی خواتین (یعنی دیگر ازواج مطہرات) بیٹھی رہی تھیں، اور میری یہ بھی خواہش تھی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دس سے زیادہ بچوں کو جنم دیا ہوتا، جو سب عبدالرحمن بن حارث بن ہشام اور عبداللہ بن زبیر جیسے ہوتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے اور وہ ضعیف ہے، اُس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12040]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے اور وہ ضعیف ہے، اُس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12040]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
حدیث نمبر: 12041
عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ قَالَ: لَمَّا خَرَجَ عَلِيٌّ إِلَى صِفِّينَ اسْتَخْلَفَ أَبَا مَسْعُودٍ عَلَى الْكُوفَةِ، وَكَانَ رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ اسْتَخْفُوا [ عَلِيًّا ] . فَلَمَّا خَرَجَ ظَهَرُوا، فَكَانَ نَاسٌ يَأْتُونَ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ فَيَقُولُونَ: قَدْ وَاللَّهِ أَهْلَكَ اللَّهُ أَعْدَاءَهُ وَأَظْفَرَ الْمُؤْمِنِينَ. فَيَقُولُ ابْنُ مَسْعُودٍ: إِنِّي وَاللَّهِ مَا أَعُدُّهُ ظَفَرًا وَلَا عَافِيَةً أَنْ تَظْهَرَ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ عَلَى الْأُخْرَى. قَالُوا: فَمَهْ؟ قَالَ: يَكُونُ بَيْنَ الْقَوْمِ صُلْحٌ. فَلَمَّا قَدِمَ عَلِيٌّ، ذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ عَلِيٌّ: اعْتَزِلْ عَمَلَنَا. قَالَ: وَذَاكَ مَهْ؟ قَالَ: إِنَّا وَجَدْنَاكَ لَا تَعْقِلُ عَقْلَةً. قَالَ: أَمَّا أَنَا فَقَدَ بَقِيَ مِنْ عَقْلِي مَا أَعْلَمُ، أَمَّا الْآخَرُ شَرٌّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ صفین کی طرف جانے کے لئے نکلے، تو انہوں نے کوفہ میں سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کو اپنا نائب مقرر کیا، کوفہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے چھپے ہوئے تھے، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے، تو وہ لوگ ظاہر ہوئے، وہ لوگ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر یہ کہنے لگے: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے ان کے دشمنوں کو ہلاک کر دیا اور مومنین کو کامیاب کر دیا، تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں اسے کامیابی شمار نہیں کرتا ہوں، اس میں عافیت نہیں ہے کہ ان دونوں گروہوں میں سے کوئی ایک غالب آ جائے، لوگوں نے کہا: پھر کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: لوگوں کے درمیان صلح ہونی چاہیے، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ واپس تشریف لائے تو لوگوں نے ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ہمارے منصب سے الگ ہو جاؤ! انہوں نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے تمہیں پایا ہے کہ تم میں عقل نہیں ہے، تو انہوں نے فرمایا: جہاں تک میرا تعلق ہے، تو میرے پاس جو عقل باقی ہے اور مجھے جس چیز کا علم ہے، اس کے مطابق دوسری صورت حال بری ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12041]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12042
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: عَهِدَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قِتَالِ النَّاكِثِينَ، وَالْقَاسِطِينَ، وَالْمَارِقِينَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ عہد لیا تھا کہ میں ”ناکثین“ (عہد شکنوں) قاسطین (انصاف سے ہٹ جانے والوں) اور ”مارقین“ (دین سے نکل جانے والوں) کے ساتھ جنگ کروں گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12042]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (519) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3269)، أخرجه مسند البزار برقم: 604، 774، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4730، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8428»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12043
وَفِي رِوَايَةٍ: أُمِرْتُ بِقِتَالِ النَّاكِثِينَ. فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الرَّبِيعِ بْنِ سَعِيدٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الرَّبِيعِ بْنِ سَعِيدٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مجھے ”ناکثین“ (عہد شکنوں) کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ربیع بن سعید کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12043]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3270)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12044
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أُمِرَ عَلِيٌّ بِقِتَالِ النَّاكِثِينَ، وَالْقَاسِطِينَ، وَالْمَارِقِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ الْمُلَائِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ الْمُلَائِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ”ناکثین“ (عہد شکنوں) ”قاسطین“ (انصاف سے ہٹ جانے والوں) اور ”مارقین“ (دین سے نکل جانے والوں) کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12044]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12044]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10054)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10054، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9430»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12045
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عُقَيْصَاءَ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارًا، وَنَحْنُ نُرِيدُ صِفِّينَ يَقُولُ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقِتَالِ النَّاكِثِينَ، وَالْقَاسِطِينَ، وَالْمَارِقِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو سَعِيدٍ مَتْرُوكٌ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو سَعِيدٍ مَتْرُوكٌ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
ابوسعید عقیصاء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: اُس وقت ہم صفین کی طرف جا رہے تھے، انہوں نے یہ فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ”ناکثین“ (عہد شکنوں) ”قاسطین“ (انصاف سے ہٹ جانے والوں) اور ”مارقین“ (دین سے نکل جانے والوں) کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوسعید نامی راوی متروک ہے۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12045]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوسعید نامی راوی متروک ہے۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12045]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1623)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 12046
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: انْفِرُوا إِلَى بَقِيَّةِ الْأَحْزَابِ، انْفِرُوا بِنَا إِلَى مَا قَالَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، إِنَّا نَقُولُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، وَيَقُولُونَ: كَذَبَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَفِي الْآخَرِ السَّيِّدُ بْنُ عِيسَى، قَالَ الْأَزْدِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَفِي الْآخَرِ السَّيِّدُ بْنُ عِيسَى، قَالَ الْأَزْدِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: باقی رہ جانے والے لشکروں کی طرف چل پڑو! ہمارے ساتھ اس چیز کی طرف چلو، جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے، ہم یہ کہتے ہیں: اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا: ہے اور وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول نے غلط کہا: ہے۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی یونس بن ارقم ہے اور وہ کمزور ہے جبکہ دوسری سند میں ایک راوی سید بن عیسیٰ ہے، ازدی کہتے ہیں: وہ اتنے پائے کا نہیں ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12046]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3280 و 3279)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف