🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12879
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ جَهْمٍ الْبَلَوِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ:
وَافَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَسَأَلَنَا مَنْ نَحْنُ، فَقُلْنَا: نَحْنُ بَنُو عَبْدِ مَنَافٍ. قَالَ:" أَنْتُمْ بَنُو عَبْدِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
علی بن جہم بلوی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم جمعہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ نے ہم سے دریافت کیا کہ ہم کون ہیں تو ہم نے عرض کی: ہم بنو عبدمناف ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بنو عبداللہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12879]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2155)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2155»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12880
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُبَايِعَهُ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قُلْتُ: الْحَكَمُ. قَالَ:" بَلْ أَنْتَ عَبْدُ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَجَعَلَ أَنَّ هَذَا قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ شَهِيدًا، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حکم بن سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کی بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوا، آپ نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے جواب دیا: حکم تو آپ نے فرمایا: بلکہ تم عبداللہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے کہ یہ صاحب غزوہ بدر میں شہید ہونے کے طور پر قتل ہوئے تھے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12880]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3169)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3169، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 391»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12881
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِي أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: الْحَكَمُ. قَالَ:" أَنْتَ عَبْدُ اللَّهِ". قَالَ: أَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفَرَّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الَّذِي قَبْلَهُ، وَذَكَرَ هَذَا فِيمَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَذَكَرَ الَّذِي قَبْلَهُ فِيمَنِ اسْمُهُ الْحَكَمُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا حکم بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: حکم۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عبداللہ ہو، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں عبداللہ ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اس روایت اور اس سے پہلے والی روایت کے درمیان فرق کیا ہے، اور
یہ روایت اس باب میں نقل کی ہے، جس میں راوی کا نام عبداللہ ہو، اور اس سے پہلے والی روایت اس باب میں نقل کی ہے، جس میں راوی کا نام حکم ہو، اس روایت کے رجال ثقہ ہوں گے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12881]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12882
وَعَنْ قَيُّومٍ - وَيُكَنَّى أَبَا عُبَيْدٍ - قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي رَاشِدٍ الْأَزْدِيِّ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ وَفَدَ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي رَاشِدٍ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: عَبْدُ الْعُزَّى أَبُو مُعَاوِيَةَ. قَالَ:" لَا، وَلَكِنَّكَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ أَبُو رَاشِدٍ". قَالَ:" فَمَنْ هَذَا مَعَكَ؟". قَالَ: مَوْلَايَ. قَالَ:" مَا اسْمُهُ؟". قَالَ: قَيُّومٌ. قَالَ:" لَا، وَلَكِنَّهُ عَبْدُ الْقَيُّومِ أَبُو عُبَيْدَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا قیوم رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ابوعبید ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوراشد ازدی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وفد کی شکل میں حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوراشد سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عبدالعزیٰ ابومعاویہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم عبدالرحمن ابوراشد ہو، پھر آپ نے دریافت کیا: تمہارے ساتھ یہ کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ میرا غلام ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: قیوم۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ یہ عبدالقیوم ابوعبیدہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12882]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12883
وَعَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ لَكَ عَقِبٌ؟". قُلْتُ: لِي أَخٌ. قَالَ:" جِئْ بِهِ". قَالَ: فَوَقَفْتُ بِأَخِي - وَكَانَ غُلَامًا صَغِيرًا - حَتَّى جَاءَ مَعِي، فَلَمَّا دَنَا مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَرَبَ، فَأَخَذْتُهُ، فَضَمَمْتُ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، ثُمَّ جِئْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمَ وَبَايَعَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ اسْمُهُ مِيسَمٌ، فَقَالَ لِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا اسْمُهُ يَا أَبَا قِرْصَافَةَ؟". قُلْتُ: مِيسَمٌ. قَالَ:" بَلِ اسْمُهُ مُسْلِمٌ". قُلْتُ: مُسْلِمٌ مَعَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تمہارے پسماندگان میں کوئی ہے؟ میں نے عرض کی: میرا ایک بھائی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے لے کے آؤ، راوی کہتے ہیں: میں اپنے بھائی کو لے کے آیا، وہ ایک کمسن لڑکا تھا وہ میرے ساتھ آیا، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا، تو وہ بھاگ گیا، میں نے اسے پکڑا، اس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں ملائے پھر میں اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کے آیا، اس نے اسلام قبول کر لیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی، اس کا نام میسم تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: اے ابوقرصافہ! اس کا نام کیا ہے؟ میں نے عرض کی: میسم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ اس کا نام مسلم ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مسلم آپ کے ساتھ رہے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12883]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2514)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2514»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12884
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ:
كَانَ اسْمِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ غَيْلَانَ، فَسَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، غَيْرَ قَوْلِهِ: كَانَ اسْمِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ غَيْلَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں میرا نام غیلان تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام عبداللہ رکھ دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”زمانہ جاہلیت میں میرا نام غیلان تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12884]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7498)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12885
وَعَنْ أَصْرَمَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي اشْتَرَيْتُ عَبْدًا، فَادْعُ اللَّهَ لَهُ بِالْبَرَكَةِ، وَسَمِّهِ فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". فَقُلْتُ: أَصْرَمَ. قَالَ:" بَلْ زُرْعَةُ، فَمَا تُرِيدُهُ؟". قَالَ: زَرَّاعًا. قَالَ:" فَهُوَ عَاصِمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا اصرم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ایک غلام خریدا ہے آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے برکت کی دعا کیجئے اور اس کا نام تبدیل کر دیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اصرم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم زرعہ ہو، تم اس کا نام کیا رکھنا چاہتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: زراع، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ عاصم ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12885]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (874)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 874، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1494»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12886
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ أَخْدَرِيٍّ أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي شُقْرَةَ يُقَالُ لَهُ: أَصْرَمُ، كَانَ فِي النَّفَرِ الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَأَتَاهُ بِعَبْدٍ لَهُ حَبَشِيٍّ، اشْتَرَاهُ بِتِلْكَ الْبِلَادِ، فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اشْتَرَيْتُ هَذَا، فَأُحِبُّ أَنْ تُسَمِّيَهُ وَتَدْعُوَ لَهُ بِالْبَرَكَةِ. قَالَ:" مَا اسْمُكَ أَنْتَ؟". قُلْتُ: أَصْرَمُ. قَالَ:" أَنْتَ زُرْعَةُ". قَالَ:" فَمَا تُرِيدُهُ؟". قَالَ: أُرِيدُهُ رَاعِيًا. قَالَ:" هُوَ عَاصِمٌ". وَقَبَضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَفَّهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارِ قِصَّةِ الْغُلَامِ الْحَبَشِيِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا اسامہ بن اخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بنو شقرہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا نام اصرم تھا۔ وہ کچھ لوگوں کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ بیان کرتے ہیں: وہ اپنے حبشی غلام کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جسے انہوں نے اس علاقے سے خریدا تھا۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اسے خریدا ہے، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ اس کا نام تبدیل کر دیں اور اس کے لئے برکت کی دعا کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اصرم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم زرعہ ہو، آپ نے دریافت کیا: تم اس کا کیا نام رکھنا چاہتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں اس کا نام راعی رکھنا چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ عاصم ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مٹھی بند کر لی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے حبشی غلام کے واقعے کو مختصر کر کے نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12886]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (523)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 523، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1306»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12887
وَعَنْ مَسْعُودٍ:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُ مُطَاعًا قَالَ لَهُ:" أَنْتَ مُطَاعٌ فِي قَوْمِكَ". وَقَالَ لَهُ:" امْضِ إِلَى أَصْحَابِكَ". وَحَمَلَهُ عَلَى فَرَسٍ أَبْلَقَ، وَأَعْطَاهُ الرَّايَةَ، وَقَالَ:" مَنْ دَخَلَ تَحْتَ رَايَتِكَ هَذِهِ فَقَدْ أَمِنَ الْعَذَابَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام مطاع رکھا اور ان سے یہ فرمایا: تم اپنی قوم میں مطاع (پیشوا) ہو گے، آپ نے ان سے فرمایا: تم اپنے ساتھیوں کے پاس جاؤ آپ نے انہیں ایک ابلق گھوڑا دیا اور انہیں جھنڈا عطا کیا اور فرمایا: جو شخص تمہارے اس جھنڈے کے نیچے داخل ہو گا وہ عذاب سے محفوظ رہے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12887]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12888
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ:
رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُتِيَ بِثَوْبٍ مِنَ الْقِصَارِ، وَعَلَيْهِ مَكْتُوبٌ: شَيْطَانٌ، فَأَمَرَ بِهِ فَمُحِيَ، وَقَالَ:" أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ صَحَّحَ الْوَقْفَ عَلَى الرَّفْعِ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ کے پاس ایک کپڑا لایا گیا جس پر شیطان لکھا گیا تھا، تو آپ کے حکم کے تحت اسے مٹا دیا گیا، آپ نے فرمایا: میں شیطان سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرفوع اور موقوف (دونوں طرح سے) نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ طبرانی نے مرفوع حدیث کی بہ نسبت موقوف روایت کو زیادہ مستند قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12888]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/22)»

الحكم على الحديث:
موقوف صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں