🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12859
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُرْطٍ:
أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: شَيْطَانُ بْنُ قُرْطٍ. قَالَ:" أَنْتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُرْطٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن قرط رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: شیطان بن قرط۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم عبداللہ بن قرط ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12859]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18597»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12860
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يَقُولُ لِرَجُلٍ: مَا اسْمُكَ؟ قَالَ: شِهَابٌ. قَالَ:" أَنْتَ هِشَامٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دوسرے شخص سے یہ کہتے ہوئے سنا، تمہارا نام کیا ہے، تو دوسرے نے جواب دیا: شہاب۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہشام ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمران قطان ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12860]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (75/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23944، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5823»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12861
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ جُهَيْنَةَ قَالَ: سَمِعَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ: يَا حَرَامُ. فَقَالَ:" يَا حَلَالُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: اے حرام! تو آپ نے فرمایا: اے حلال۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12861]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (471/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15438»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12862
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِأَرْضٍ يُقَالُ لَهَا: غُدْرَةٌ، فَسَمَّاهَا:" خُضْرَةً".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک جگہ سے ہوا جس کا نام غدرہ تھا تو آپ نے اس کا نام خضرہ (یعنی سرسبز و شاداب) رکھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12862]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4556) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (652)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 652، 8004، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 323، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5491»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12863
وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَمِعَ اسْمًا قَبِيحًا غَيَّرَهُ، فَمَرَّ عَلَى قَرْيَةٍ يُقَالُ لَهَا: عُفْرَةٌ فَسَمَّاهَا:" خُضْرَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی برا نام سنتے تھے، تو آپ اسے تبدیل کر دیتے تھے ایک مرتبہ آپ کا گزر ایک بستی سے ہوا جس کا نام عفرہ (یعنی بانجھ یا بنجر) تھا، تو آپ نے اس کا نام خضرہ (یعنی سرسبز و شاداب) رکھ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (349)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12864
وَعَنْ بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَةِ قَالَ:
وَكَانَ قَدْ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَاسْمُهُ زَحَمٌ، فَسَمَّاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" بَشِيرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ بیان کرتے ہیں: ان کا نام زحم تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام بشیر رکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12864]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (83/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21449، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1230، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5485/5»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12865
وَعَنِ الْجَهْدَمَةِ امْرَأَةِ بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَةِ قَالَتْ:
كَانَ اسْمُ بَشِيرٍ زَحَمَ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَشِيرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ جہدمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کا نام پہلے زحم تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام بشیر رکھ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12865]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (207/24)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21449، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1230»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12866
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: شِهَابٌ. قَالَ:" بَلْ أَنْتَ هِشَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: شہاب۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم ہشام ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12866]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (171/22)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23944، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7805»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12867
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَتَاهُ رَجُلٌ وَلَهُ اسْمٌ لَا يُحِبُّ حَوَّلَهُ، وَلَقَدْ أَتَيْنَاهُ وَإِنَّا لَسَبْعَةُ نَفَرٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، أَكْبَرُنَا الْعِرْبَاضُ بْنُ سَارِيَةَ، فَبَايَعْنَاهُ جَمِيعًا مَعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عتبہ بن عبدسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی شخص آتا اور اس کا نام ایسا ہوتا جو آپ کو پسند نہ ہوتا تو آپ اسے تبدیل کر دیتے تھے، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم سات آدمی تھے جن کا تعلق بنو سلیم سے تھا، ہم میں سب سے بڑے سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ تھے، تو ہم سب نے ایک ساتھ آپ کی بیعت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12867]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (119/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12868
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ:
لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ سَمَّاهُ حَمْزَةَ، فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ سَمَّاهُ بِعَمِّهِ جَعْفَرٍ، قَالَ: فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أُغَيِّرَ اسْمَ ابْنَيَّ هَذَيْنِ". قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَسَمَّاهُمَا حَسَنًا وَحُسَيْنًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسن پیدا ہوا تو انہوں نے اس کا نام حمزہ رکھا، جب حسین پیدا ہوا تو انہوں نے ان کا نام اپنے چچا کے نام پر جعفر رکھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور ارشاد فرمایا: مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اپنے ان دونوں بیٹوں کے نام تبدیل کر دوں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے نام حسن اور حسین رکھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12868]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1996) اخرجه ابو يعلى فى المسند (498) اخرجه احمد فى المسند (1370)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1374، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4785/4، 5489/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں