الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. بَابُ لَا فَضْلَ لِأَحَدٍ عَلَى أَحَدٍ إِلَّا بِالتَّقْوَى
کسی شخص کو کسی دوسرے پر فضیلت حاصل نہیں ہے البتہ تقویٰ کا معاملہ مختلف ہے
حدیث نمبر: 13079
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ رَبَّكُمْ وَاحِدٌ، وَأَبَاكُمْ وَاحِدٌ، فَلَا فَضْلَ لِعَرَبِيٍّ عَلَى أَعْجَمِيٍّ، وَلَا أَحْمَرَ عَلَى أَسْوَدَ إِلَّا بِالتَّقْوَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ أَبَاكُمْ وَاحِدٌ، وَإِنَّ دِينَكُمْ وَاحِدٌ، أَبُوكُمْ آدَمُ، وَآدَمُ خُلِقَ مِنْ تُرَابٍ".
وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا پروردگار ایک ہے، تمہارے جدامجد ایک ہیں، کسی عربی کو کسی عجمی پر فضیلت حاصل نہیں ہے اور کسی سرخ (یعنی سفید فام) کو کسی سیاہ فام پر برتری حاصل نہیں ہے، البتہ تقویٰ کے حوالے سے (برتری ہونے کا) معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تمہارے جدامجد ایک ہیں اور تمہارا دین ایک ہے، تمہارے جدامجد سیدنا آدم علیہ السلام ہیں اور سیدنا آدم علیہ السلام کو مٹی سے پیدا کیا گیا۔“ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13079]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2044 و 3583)، أخرجه مسند البزار برقم: 2938»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13080
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ خِرَاشٍ الْعَصْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" الْمُسْلِمُونَ أُخْوَةٌ، لَا فَضْلَ لِأَحَدٍ عَلَى أَحَدٍ إِلَّا بِالتَّقْوَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
" الْمُسْلِمُونَ أُخْوَةٌ، لَا فَضْلَ لِأَحَدٍ عَلَى أَحَدٍ إِلَّا بِالتَّقْوَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حبیب بن خراش عصری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مسلمان بھائی بھائی ہیں، کسی کو کسی دوسرے پر فضیلت حاصل نہیں ہے، البتہ تقویٰ (کے حوالے سے فضیلت حاصل ہونے) کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن عمرو بن جبلہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13080]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن عمرو بن جبلہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13080]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3547)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3547»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13081
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا أُعْجِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَيْءٍ، وَلَا أَعْجَبَهُ شَيْءٌ مِنَ الدُّنْيَا، إِلَّا أَنْ يَكُونَ فِيهَا ذُو تُقًى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی بھی چیز پسند نہیں تھی اور نہ ہی دنیا کی کوئی چیز آپ کو اچھی لگتی تھی البتہ اگر اس میں پرہیزگاری کا پہلو ہو تو حکم مختلف ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13081]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13081]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4552) اخرجه احمد فى المسند (69/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23882»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13082
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَجُلًا يَقُولُ: أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ: غَيْرُكَ أَوْلَى بِهِ مِنْكَ، وَلَكَ نَسَبُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حمید بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زیادہ قریبی ہوں، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارے علاوہ دوسرے (لوگ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تم سے زیادہ قریب ہیں، البتہ تمہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نسبی تعلق کا شرف حاصل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13082]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (283)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13083
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أَمَرَ اللَّهُ مُنَادِيًا يُنَادِي: أَلَا إِنِّي جَعَلْتُ نَسَبًا وَجَعَلْتُمْ نَسَبًا، فَجَعَلْتُ أَكْرَمَكُمْ أَتْقَاكُمْ، فَأَبَيْتُمْ إِلَّا أَنْ تَقُولُوا: فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ خَيْرٌ مِنْ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ، فَالْيَوْمَ أَرْفَعُ نَسَبِي وَأَضَعُ نَسَبَكُمْ، أَيْنَ الْمُتَّقُونَ؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہو گا تو اللہ تعالیٰ ایک منادی کو حکم دے گا، جو یہ اعلان کرے گا، خبردار! ایک نسب میں نے بنایا تھا، اور ایک نسب تم لوگوں نے بنایا، میں نے تم میں سے سب سے زیادہ معزز اس شخص کو بنایا جو تم میں سب سے زیادہ پرہیزگار ہو، لیکن تم لوگوں نے یہ بات نہیں مانی اور یہ کہا: کہ فلاں بن فلاں جو ہے۔ وہ فلاں بن فلاں سے بہتر ہے، آج میں اپنے نسب کو سربلندی عطا کروں گا اور تمہارے نسب کو پست کر دوں گا، پرہیزگار لوگ کہاں ہیں؟“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن عمرو ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13083]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن عمرو ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13083]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (642)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 615، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5385»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13084
وَعَنْ قَنْبَرَ حَاجِبٍ مُعَاوِيَةَ قَالَ: كَانَ أَبُو ذَرٍّ يُغْلِظُ لِمُعَاوِيَةَ قَالَ: فَشَكَاهُ إِلَى عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَإِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ وَإِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَإِلَى أُمِّ حَرَامٍ فَقَالَ: إِنَّكُمْ صَحِبْتُمْ كَمَا صَحِبْتُ، وَرَأَيْتُمْ كَمَا رَأَيْتُ، فَإِنْ رَأَيْتُمْ أَنْ تُكَلِّمُوهُ، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى أَبِي ذَرٍّ فَجَاءَ، فَكَلَّمُوهُ فَقَالَ: أَمَّا أَنْتَ يَا أَبَا الْوَلِيدِ، فَقَدْ أَسْلَمْتَ قَبْلِي وَلَكَ السِّنُّ وَالْفَضْلُ عَلَيَّ، وَقَدْ كُنْتُ أَرْغَبُ بِكَ عَنْ مِثْلِ هَذَا الْمَجْلِسِ، وَأَمَّا أَنْتَ يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ، فَإِنْ كَادَتْ وَفَاةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَتَفُوتُكَ، ثُمَّ أَسْلَمْتَ، فَكُنْتَ مِنْ صَالِحِي الْمُسْلِمِينَ، وَأَمَّا أَنْتَ يَا عَمْرُو، فَقَدْ جَاهَدْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَمَّا أَنْتِ يَا أُمَّ حَرَامٍ، فَإِنَّمَا أَنْتِ امْرَأَةٌ، وَعَقْلُكِ عَقْلُ امْرَأَةٍ، فَمَا أَنْتِ وَذَاكَ؟ فَقَالَ عُبَادَةُ: لَا جَرَمَ لَا جَلَسْتُ مِثْلَ هَذَا الْمَجْلِسِ أَبَدًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ قَنْبَرُ حَاجِبُ مُعَاوِيَةَ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ (وَلَمْ يَجْرَحْهُ) ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دربان، قنبر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر تنقید کرتے تھے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس کی شکایت سیدنا عبادہ بن صامت، سیدنا ابودرداء اور سیدنا عمرو بن العاص اور سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہم سے کی اور یہ کہا: کہ آپ لوگوں کو بھی اسی طرح (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی) صحبت حاصل ہے جس طرح مجھے حاصل ہے، اور آپ لوگوں نے بھی اسی طرح دیکھا ہے جس طرح میں نے دیکھا ہے، اگر آپ مناسب سمجھیں تو ان کے ساتھ بات چیت کریں، پھر انہوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا، وہ تشریف لائے، ان حضرات نے ان کے ساتھ بات چیت کی تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے سیدنا ابوولید! آپ نے مجھ سے پہلے اسلام قبول کیا تھا آپ کو عمر میں برتری کا شرف بھی حاصل ہے اور مجھ پر فضیلت بھی حاصل ہے اور میں آپ کو اس طرح کی محفل سے بالاتر سمجھتا تھا، اسے سیدنا ابودرداء! جہاں تک آپ کا تعلق ہے، تو قریب تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی وجہ سے آپ (صحابی ہونے) سے رہ جاتے، لیکن پھر بھی آپ نے اسلام قبول کیا، پھر آپ نیک مسلمانوں میں سے ہو گئے، اے سیدنا عمرو! جہاں تک آپ کا تعلق ہے، تو آپ نے اللہ کے رسول کے ساتھ جہاد کیا، اے ام حرام! جہاں تک آپ کا تعلق ہے، تو آپ ایک خاتون ہیں اور آپ کی عقل ایک خاتون کی عقل ہے، تو پھر آپ کا اس کے ساتھ کیا واسطہ ہے، تو سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یقیناً میں آئندہ کبھی اس طرح کی محفل میں نہیں بیٹھوں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قنبر ہے، جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا دربان ہے، ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے اس کی توثیق نہیں کی اور اس پر جرح بھی نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13084]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (147/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
111. بَابٌ فِيمَنِ افْتَخَرَ بِأَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ
اس شخص کا بیان، جو اہل جاہلیت کے حوالے سے، فخر کا اظہار کرتا ہے
حدیث نمبر: 13085
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَفْخَرُوا بِآبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لِمَا يُدَهْدِهُ الْجُعَلُ بِمَنْخَرَيْهِ خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَلَّذِي يُدَهْدِهُ الْجِعْلَانُ بِأَنْفِهِ خَيْرٌ مِنْهُمْ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اپنے ان آباؤ اجداد کے حوالے سے فخر نہ کرو جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جعل (نامی کیڑہ یا پرندہ) اپنے نتھنوں سے جو کچھ لڑھکاتا ہے وہ تمہارے ان آباؤ اجداد سے زیادہ بہتر ہے، جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جعلان (نامی پرندے یا کیڑے) اپنی ناک سے جو کچھ لڑھکاتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ بہتر ہے۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13085]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11862 و 11861) أخرجه احمد فى المسند (2739)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2734»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13086
وَعَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ انْتَسَبَ إِلَى تِسْعَةِ آبَاءٍ كُفَّارٍ، يُرِيدُ بِهِمْ عِزًّا وَكَرَامَةً، فَهُوَ عَاشِرُهُمْ فِي النَّارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص نو کافر آباؤ اجداد کی طرف نسبت کر کے (یعنی ان کے حوالے سے اپنا نسب بیان کر کے) عزت اور کرامت کے اظہار کا ارادہ کرتا ہے، تو جہنم میں وہ ان کے ساتھ دسواں فرد ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13086]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13086]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1439) أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (446) اخرجه احمد فى المسند (134/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16761»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13087
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: انْتَسَبَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، فَمَنْ أَنْتَ لَا أُمَّ لَكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: انْتَسَبَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، حَتَّى عَدَّ تِسْعَةً، فَمَنْ أَنْتَ لَا أُمَّ لَكَ؟ فَقَالَ: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانِ ابْنِ الْإِسْلَامِ. قَالَ: فَأَوْحَى اللَّهُ تَعَالَى إِلَى مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ هَذَيْنِ الْمُنْتَسِبَيْنِ: أَمَّا أَنْتَ أَيُّهَا الْمُنْتَمِي - أَوِ الْمُنْتَسِبُ - إِلَى تِسْعَةٍ فِي النَّارِ فَأَنْتَ عَاشِرُهُمْ، وَأَمَّا أَنْتَ يَا هَذَا الْمُنْتَسِبُ إِلَى اثْنَيْنِ فِي الْجَنَّةِ فَأَنْتَ ثَالِثُهُمَا فِي الْجَنَّةِ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَزِيدَ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو آدمیوں نے ایک دوسرے کے مقابلے میں نسب بیان کیا، ان میں سے ایک نے کہا: میں فلاں بن فلاں ہوں، تم کون ہو؟ تمہاری ماں نہ رہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں دو آدمیوں نے نسب بیان کیا، ان میں سے ایک نے یہ کہا: کہ میں فلاں بن فلاں ہوں، یہاں تک کہ اس نے اپنے نو اجداد شمار کروائے (اور پھر بولا:) تم کون ہو، تمہاری ماں نہ رہے۔ اس شخص نے جواب دیا: میں فلاں بن فلاں بن اسلام ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی طرف یہ وحی کی: یہ دو افراد ہیں، جنہوں نے ایک دوسرے کے مقابلے میں نسب کا اظہار کیا ہے، تو اے وہ شخص جس نے اپنی نسبت ان نو افراد کی طرف کی، جو جہنم میں ہیں تو تم ان کے ساتھ دسویں ہو گے، اور اے وہ شخص جس نے اپنی نسبت دو افراد کی طرف کی، جو جنت میں ہیں، تو تم ان کے ساتھ تیسرے فرد جنت میں ہو گے۔“
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یزید بن زیاد بن ابوالجعد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13087]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یزید بن زیاد بن ابوالجعد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13087]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (128/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20674»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13088
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" انْتَسَبَ رَجُلَانِ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى عَهْدِ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَدُهُمَا مُسْلِمٌ وَالْآخَرُ مُشْرِكٌ، فَانْتَسَبَ الْمُشْرِكُ فَقَالَ: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ حَتَّى عَدَّ تِسْعَةَ آبَاءٍ. ثُمَّ قَالَ لِصَاحِبِهِ: انْتَسِبْ لَا أُمَّ لَكَ. فَقَالَ: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ وَأَنَا بَرِيءٌ مِمَّا وَرَاءَ ذَلِكَ. فَنَادَى مُوسَى فِي النَّاسِ فَجَمَعَهُمْ، ثُمَّ قَالَ: قَدْ قُضِيَ بَيْنَكُمَا، أَمَّا أَنْتَ الَّذِي انْتَسَبْتَ إِلَى آبَاءٍ، فَإِنَّكَ تُوَفِّيهِمُ الْعَاشِرَ فِي النَّارِ، وَأَمَّا أَنْتَ الَّذِي انْتَسَبْتَ إِلَى أَبَوَيْكَ فَأَنْتَ امْرُؤٌ مِنْ أَهْلِ الْإِسْلَامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ مَوْقُوفًا عَلَى مُعَاذٍ وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَكَذَلِكَ رِجَالُ أَحْمَدَ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے ایک دوسرے کے سامنے اپنا نسب بیان کیا، ان میں سے ایک مسلمان تھا اور دوسرا مشرک تھا، مشرک نے نسب بیان کرتے ہوئے یہ کہا: کہ میں فلاں بن فلاں ہوں، یہاں تک کہ اس نے اپنے نو آباء کے نام بیان کئے، پھر اس نے اپنے دوسرے فریق سے کہا: تم اپنا نسب بیان کرو تمہاری ماں نہ رہے، تو اس نے کہا: میں فلاں بن فلاں ہوں اور میں اس چیز سے بری ہوں، جو اس سے پیچھے ہے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے لوگوں میں اعلان کروا کے انہیں جمع کروایا اور پھر فرمایا: جہاں تک تمہارا تعلق ہے، اے وہ شخص! جس نے اپنا نسب نو آباء تک بیان کیا ہے، تم جہنم میں ان کے ساتھ مل کے دس کی تعداد کو پورا کر دو گے، اور اے وہ شخص جس نے اپنے دو آباء تک کے نسب کو بیان کیا ہے تم اہل اسلام میں سے ایک فرد ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے، امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کے رجال کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13088]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/20) اخرجه احمد فى المسند (241/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح