الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ الْمُؤْمِنِ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ
مومن الفت رکھتا ہے، اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے
حدیث نمبر: 13099
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَلِيِّ بْنِ بَهْرَامَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن الفت رکھتا ہے، اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے، اور ایسے شخص میں بھلائی نہیں ہے، جو الفت نہیں رکھتا اور اس سے الفت نہیں رکھی جاتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں علی بن بہرام کے حوالے سے عبدالملک بن ابوکریمہ سے نقل کی ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13099]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8945، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 67»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
115. بَابُ الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ
ارواح گروہوں کی شکل میں ہوتی ہیں ان میں سے جو متعارف ہوں ان میں الفت ہوتی ہے
حدیث نمبر: 13100
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(عالم ارواح میں) ارواح مختلف گروہوں کی شکل میں ہوتی ہیں، ان میں سے جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے متعارف ہوتی ہیں وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے ناآشنا ہوتی ہے۔ وہ (دنیا میں بھی) لاتعلق ہوتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13100]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13100]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10557)، أخرجه مسند البزار برقم: 2671، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10557»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13101
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ عُمَيْرَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ حَتَّى أَتَيْتُ الْمَدَائِنَ، فَإِذَا أَنَا بَرَجُلٍ عَلَيْهِ ثِيَابٌ خُلْقَانٌ، وَمَعَهُ أَدِيمٌ أَحْمَرُ يَعْرِكُهُ، فَالْتَفَتَ فَنَظَرَ إِلَيَّ، فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ: مَكَانَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ. فَقُمْتُ، فَقُلْتُ لِمَنْ كَانَ عِنْدِي: مَنْ هَذَا الرَّجُلُ؟ قَالُوا: هَذَا سَلْمَانُ، فَدَخَلَ بَيْتَهُ فَلَبِسَ ثِيَابًا بَيَاضًا، ثُمَّ أَقْبَلَ، وَأَخَذَ بِيَدِي، وَصَافَحَنِي وَسَايَلَنِي، فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا رَأَيْتَنِي فِيمَا مَضَى وَلَا رَأَيْتُكَ، وَلَا عَرَفْتَنِي وَلَا عَرَفْتُكَ. قَالَ: بَلَى وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ عَرَفَتْ رُوحِي رُوحَكَ حِينَ رَأَيْتُكَ، أَلَسْتَ الْحَارِثَ بْنَ عُمَيْرَةَ؟ قُلْتُ: بَلَى قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا فِي اللَّهِ ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا فِي اللَّهِ اخْتَلَفَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ بِاخْتِصَارٍ. وَفِي إِسْنَادِ هَذَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَفِي بَقِيَّتِهَا الْحَجَّاجُ بْنُ فُرَافِصَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَأَبُو عَمْرٍو أَوْ أَبُو عُمَيْرٍ الرَّاوِي عَنْ سَلْمَانَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
حارث بن عمیرہ بیان کرتے ہیں: میں روانہ ہوا یہاں تک کہ میں مدائن آیا، وہاں ایک شخص موجود تھا، جس کے جسم پر پرانے کپڑے موجود تھے اور اس کے پاس سرخ چمڑا تھا، جسے وہ مل رہا تھا، اس نے توجہ کی اور میری طرف دیکھا، اس نے مجھے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کیا: اے اللہ کے بندے! تم اپنی جگہ پر رہو! میں کھڑا ہو گیا، میں نے اپنے پاس موجود شخص سے دریافت کیا: یہ صاحب کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ہیں، پھر وہ اپنے گھر میں داخل ہوئے، انہوں نے سفید کپڑے پہنے پھر وہ تشریف لائے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا، میرے ساتھ مصافحہ کیا، میرا حال چال پوچھا:، میں نے کہا: اے ابوعبداللہ! آپ نے مجھ کو پہلے کبھی نہیں دیکھا اور میں نے بھی آپ کو نہیں دیکھا، نہ آپ مجھ سے واقف ہیں اور نہ میں آپ سے واقف ہوں۔ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میری روح نے تمہاری روح کو اس وقت پہچان لیا، جب میں نے تمہیں دیکھا، کیا تم حارث بن عمیرہ نہیں ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(عالم ارواح میں) روحیں مختلف گروہوں کی شکل میں ہوتی ہیں، جو (عالم ارواح میں) اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے آشنا ہوتی ہیں، ان کے درمیان (دنیا میں) الفت ہوتی ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایک دوسرے سے ناآشنا ہوتی ہے ان کے درمیان (دنیا میں) لاتعلقی رہتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے اور وہ متروک ہے۔ اس کی دوسری روایت میں ایک راوی حجاج بن فرافصہ ہے جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ایک راوی ابوعمرو یا ابوعمیر ہے، جس نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے
یہ روایت نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، معجم کبیر کی دو اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13101]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6172)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13102
وَعَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ: كَانَتِ امْرَأَةٌ بِمَكَّةَ مَزَّاحَةً، فَنَزَلَتْ عَلَى امْرَأَةٍ شَبَهًا لَهَا، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: صَدَقَ حِبِّي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". قَالَ: وَلَا أَعْلَمُ إِلَّا قَالَ فِي الْحَدِيثِ: وَلَا تعْرِفُ تِلْكَ الْمَرْأَةَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرہ بنت عبدالرحمن بیان کرتی ہیں: مکہ میں ایک خاتون تھی جن کے مزاج میں مزاح کا عنصر تھا، وہ اپنے جیسی ایک خاتون کے ہاں مہمان کے طور پر ٹھہری، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے فرمایا: میرے محبوب نے سچ فرمایا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ارواح (عالم ارواح میں) مختلف گروہوں کی شکل میں رہتی ہیں، جو ان میں سے (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے آشنا ہوتی ہیں وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے ناآشنا ہوتی ہیں وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے لاتعلق ہوتی ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ وہ خاتون اس دوسری خاتون سے پہلے سے واقف نہیں تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13102]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13102]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4381)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5582»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
116. بَابُ أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا
اپنے دوست سے محبت مناسب حد تک رکھو
حدیث نمبر: 13103
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا، عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا، وَأَبْغِضْ بِغَيْضَكَ هَوْنًا مَا، عَسَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَا" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمِيلُ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے دوست سے محبت مناسب حد تک رکھو کیونکہ ہو سکتا ہے وہ کبھی تمہاری ناراضگی کا مرکز بن جائے اور اپنی ناراضگی کو بھی مناسب حد تک رکھو، ہو سکتا ہے کسی دن وہ (دشمن) تمہارا دوست بن جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جمیل بن زید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13103]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جمیل بن زید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13103]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5115»
الحكم على الحديث:
ضعیف
حدیث نمبر: 13104
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا، عَسَى أَنْ يَكُونَ بِغَيْضَكَ يَوْمًا مَا، وَأَبْغِضْ بَغِيضَكَ هَوْنًا مَا، عَسَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْفِهْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے دوست کے ساتھ محبت مناسب حد تک رکھو کیونکہ ہو سکتا ہے کسی دن وہ تمہارا دشمن بن جائے، اور اپنے دشمن کے ساتھ دشمنی مناسب حد تک رکھو، ہو سکتا ہے کسی دن وہ تمہارا دوست بن جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر فہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13104]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر فہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13104]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5115»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
117. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِزَاحِ
مزاح کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13105
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيُحَدِّثُ بِالْحَدِيثِ، مَا يُرِيدُ بِهِ سُوءًا إِلَّا لِيُضْحِكَ بِهِ (الْقَوْمَ) ، فَيَخِرُّ بِهِ أَبْعَدَ مِنَ السَّمَاءِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک کوئی شخص کوئی بات کہتا ہے۔ اس کا مقصد اس کے ذریعے کسی برائی کا نہیں ہوتا صرف یہ ہوتا ہے کہ لوگ اس پر ہنس پڑیں، لیکن اس بات کی وجہ سے وہ اس سے زیادہ بلندی سے (جہنم میں) گرتا ہے، جتنا آسمان دور ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13105]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13105]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13106
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَأَمْزَحُ وَلَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں بھی مزاح کرتا ہوں لیکن میں صرف حق بات کہتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13106]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13106]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (779) أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (999)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 747»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13107
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا يَقُولُ لِابْنِ عُمَرَ: أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي لَأَمْزَحُ وَلَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا (قَالَ نَعَمْ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”میں بھی مزاح کرتا ہوں لیکن میں صرف حق بات کہتا ہوں۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: جی ہاں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13107]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13443)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 747»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13108
وَعَنْ قُرَّةَ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ سِيرِينَ: هَلْ كَانُوا يَتَمَازَحُونَ؟ قَالَ: مَا كَانُوا إِلَّا كَالنَّاسِ، كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمْزَحُ وَيُنْشِدُ:
يُحِبُّ الْخَمْرَ مِنْ مَالِ النَّدَامَى وَيَكْرَهُ أَنْ تُفَارِقَهُ الْفُلُوسُ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ فِي حُسْنِ خُلُقِهِ

قرہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابن سیرین سے دریافت کیا: کیا وہ لوگ (یعنی صحابہ کرام) ایک دوسرے کے ساتھ مزاح کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: وہ لوگ بھی دوسرے لوگوں کی طرح تھے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مزاح کرتے ہوئے یہ شعر سناتے تھے: ”وہ دوستوں کے مال کے ذریعے شراب پینے کو پسند کرتا ہو اور اس بات کو ناپسند کرتا ہو کہ (اس کے اپنے) سکّے اس سے جدا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث نبوت کی علامات سے متعلق کتاب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی اچھائی سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13108]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13066)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔