الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
129. بَابٌ فِيمَا يُجْتَنَبُ مِنَ الْكَلَامِ
اس چیز کا بیان کہ کون سے کلام سے اجتناب کرنا چاہیے؟
حدیث نمبر: 13149
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَرْفَعُهُ - قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لِيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ لَا يُرِيدُ بِهَا بَأْسًا إِلَّا لِيُضْحِكَ بِهَا الْقَوْمَ، وَإِنَّهُ لَيَقَعُ مِنْهَا أَبْعَدَ مِنَ السَّمَاءِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو إِسْرَائِيلَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيفَةٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”بعض اوقات کوئی شخص کوئی بات کہتا ہے وہ اس کے ذریعے کسی خرابی کا ارادہ نہیں رکھتا، اس کا مقصد اس کے ذریعے لوگوں کو ہنسانا ہوتا ہے، لیکن اس بات کی وجہ سے وہ اس سے زیادہ (جہنم میں گہرائی میں) گرتا ہے جتنا آسمان کا فاصلہ ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابواسرائیل اسماعیل بن خلیفہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13149]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابواسرائیل اسماعیل بن خلیفہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13149]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (38/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10938»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
130. بَابٌ فِيمَنْ ذَبَّ عَنْ مُسْلِمٍ غَيْبَةً
اس شخص کا بیان جو کسی مسلمان سے غیبت کو پرے کرے
حدیث نمبر: 13150
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ ذَبَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ بِالْغِيبَةِ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعْتِقَهُ مِنَ النَّارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی کی عزت کی غیبت کے حوالے سے حفاظت کرے تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس شخص کو جہنم سے آزاد کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13150]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13150]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27062، 27063»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
131. بَابٌ فِي ذِي الْوَجْهَيْنِ وَاللِّسَانَيْنِ
دوغلے اور دو زبانوں والے شخص کا بیان
حدیث نمبر: 13151
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" ذُو الْوَجْهَيْنِ فِي الدُّنْيَا يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَهُ وَجْهَانِ مِنْ نَارٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ كَاذِبٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دنیا میں دوغلا شخص جب قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے آگ سے بنے ہوئے دو چہرے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے، اور وہ کاذب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13151]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے، اور وہ کاذب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13151]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6274»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13152
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دو زبانوں والا ہو گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی آگ کی دو زبانیں بنا دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مقدام بن داؤد ہے اور وہ ضعیف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13152]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2025) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2771)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8880»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13153
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَمَّعَ، سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي، يُرَائِي اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللَّهُ بِهِ". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنِ مَنْصُورٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کو ظاہر کر دے گا اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا، اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا، اور جو شخص دنیا میں دو زبانوں والا ہو گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لئے جہنم کی آگ کی بنی ہوئی دو زبانیں بنا دے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ کے میں اس میں سے صرف یہ الفاظ منقول ہیں: ”جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت حاصل کرنے کو ظاہر کر دے گا، اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13153]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1697)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8512، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1698»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13154
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ:" إِنَّ ذَا اللِّسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا لَهُ لِسَانَانِ مِنْ نَارٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دنیا میں دو زبانوں والے شخص کی قیامت کے دن آگ سے بنی ہوئی دو زبانیں ہوں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13154]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9168)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
132. بَابٌ فِيمَنْ يَقُومُ بِالْمُسْلِمِينَ مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ
اس شخص کا بیان جو مسلمانوں کے مقابل، میں ریاکاری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہو
حدیث نمبر: 13155
عَنْ أَبِي هِنْدٍ الدَّارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَامَ بِأَخِيهِ مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ، أَقَامَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَسَمَّعَ بِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہند داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے بھائی کے مقابل میں ریاء کاری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہو، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے کھڑا کرے گا اور اس کے شہرت حاصل کرنے (کی خواہش کو) کو ظاہر کر دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13155]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13155]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2026 و 3564)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 701»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13156
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُومُ فِي الدُّنْيَا مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ، إِلَّا سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ عَلَى رُءُوسِ الْخَلَائِقِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا فِي بَابِ الرِّيَاءِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی بندہ دنیا میں ریاء کاری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہو گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ساری مخلوق کے سامنے اس کی شہرت کے حصول کی خواہش کو ظاہر کر دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں اس نوعیت کی کچھ احادیث آگے چل کر ریاء کاری سے متعلق باب میں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13156]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3571) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (119/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
133. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُشَاوَرَةِ
مشورہ لینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13157
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا خَابَ مَنِ اسْتَخَارَ، وَلَا نَدِمَ مَنِ اسْتَشَارَ، وَلَا عَالَ مَنِ اقْتَصَدَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ عَبْدِ الْقُدُّوسِ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص رسوائی کا شکار نہیں ہوتا جو استخارہ کرتا ہے، وہ شخص ندامت کا شکار نہیں ہوتا ہے جو مشورہ کرتا، ہے اور وہ شخص غریب نہیں ہوتا جو میانہ روی اختیار کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، جو عبدالسلام بن عبدالقدوس کے حوالے سے منقول ہے اور یہ دونوں انتہائی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13157]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (980)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6623، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 941»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13158
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَرَادَ أَمْرًا فَشَاوَرَ فِيهِ امْرَأً مُسْلِمًا، وَفَّقَهُ اللَّهُ لِأَرْشَدِ أُمُورِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی کام کا ارادہ کرے اور پھر اس کے بارے میں کسی مسلمان سے مشورہ لے، تو اللہ تعالیٰ کاموں میں سے سب سے زیادہ بہتر کام کے بارے میں اس کی رہنمائی کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13158]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13158]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8329»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً