🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
133. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُشَاوَرَةِ
مشورہ لینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13159
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ، فَإِذَا اسْتُشِيرَ فَلْيُشِرْ بِمَا هُوَ صَانِعٌ لِنَفْسِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ زُهَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ الْبَصْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص سے مشورہ لیا جائے وہ امین ہوتا ہے، جب اس سے مشورہ لیا جائے، تو وہ اس نوعیت کا مشورہ دے جو اس نے اپنے آپ کے حوالے سے کرنا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد أحمد بن زہیر کے حوالے سے عبدالرحمن بن عنبسہ بصری سے نقل کی ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2216)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2216»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13160
وَعَنْ أُمِّ مَسْلَمَةٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُ أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيْهَانِ الْأَنْصَارِيُّ فَاسْتَخْدَمَهُ، فَوَعَدَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْ أَصَابَ سَبْيًا، فَلَقِيَ عُمَرَ فَقَالَ: يَا أَبَا الْهَيْثَمِ، إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَصَابَ سَبْيًا، فَائْتِهِ فَتَنَجَّزْ عِدَتَكَ. فَمَضَى أَبُو الْهَيْثَمِ وَعُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَبُو الْهَيْثَمِ أَتَاكَ يَتَنَجَّزُ عِدَتَهُ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ أَصَبْنَا غُلَامَيْنِ أَسْوَدَيْنِ، اخْتَرْ أَيَّهُمَا شِئْتَ". قَالَ: فَإِنِّي أَسْتَشِيرُكَ. فَقَالَ:" الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ، خُذْ هَذَا فَقَدَ صَلَّى عِنْدَنَا وَلَا تَضْرِبْهُ، فَإِنَّا قَدْ نُهِينَا، عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ:" الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ". فَقَطْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ شَيْخِهِ سُفْيَانَ بْنِ وَكِيعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ اُم مسلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ابوالہیثم بن تیہان انصاری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے خدمت گزار مانگا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ وعدہ کیا کہ جب آپ کو قیدی ملیں گے، تو آپ انہیں دیدیں گے، ان کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے کہا: اے ابوالہیثم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قیدی ملے ہیں، تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنا وعدہ پورا کروا لو، سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ابوالہیثم آپ کے پاس اس لئے آیا ہے تاکہ وہ اپنا وعدہ پورا کروا لے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ہمیں دو سیاہ فام غلام ملے ہیں، تم ان دونوں میں سے جس کو چاہو اختیار کر لو، انہوں نے عرض کی: میں آپ سے مشورہ مانگتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس سے مشورہ مانگا جاتا ہے وہ امین ہوتا ہے، تم اس کو لے لو کیونکہ یہ ہمارے ہاں نماز پڑھتا ہے، تم اسے نہ مارنا کیونکہ ہمیں نمازیوں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے اس روایت میں سے صرف یہ والا حصہ نقل کیا ہے: ”جس سے مشورہ لیا جائے وہ امین ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد سفیان بن وکیع کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13160]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6942)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2823، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 343، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5424، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1879، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5875»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13161
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَغَيْرِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص سے مشورہ لیا جائے وہ امین ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13161]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1879)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1879، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5875»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13162
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ، إِنْ شَاءَ أَشَارَ، وَإِنْ شَاءَ لَمْ يُشِرْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الْأُخْرَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص سے مشورہ لیا جائے اسے امین بنایا جاتا ہے اگر وہ چاہے تو مشورہ دیدے اور اگر وہ چاہے تو مشورہ نہ دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم ہے اور وہ ضعیف ہے، اور دوسرے میں ایک راوی عبدالرحمن بن عمرو بن جبلہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6914)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1879، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5875»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13163
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس سے مشورہ لیا جاتا ہے اسے امین بنایا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں،
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13163]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2027)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1879، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5875»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13164
وَعَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ التَّيْهَانِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ جَدِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوالہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس سے مشورہ لیا جائے اسے امین بنایا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے دادا عبدالرحمن بن محمد بن زید کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (258/19)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1879، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5875»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13165
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ الْبَشِيرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَسَدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس سے مشورہ لیا جائے اسے امین بنایا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن سلیمان اسدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13165]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1879، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5875»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
134. بَابٌ فِيمَنْ سَمِعَ كَلَامًا يَكْرَهُ الْمُتَكَلِّمُ نَقْلَهُ
اس شخص کا بیان جو کوئی کلام سنتا ہے، اور کلام کرنے والا شخص اس بات کے نقل کرنے کو ناپسند کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13166
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَمِعَ مِنْ رَجُلٍ حَدِيثًا لَا يَشْتَهِي أَنْ يُذْكَرَ عَنْهُ، فَهُوَ أَمَانَةٌ، وَإِنْ لَمْ يُسْتَكْتِمْهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلْمَانَ جَالِسًا فَتَكَلَّمَ بِكَلَامٍ، فَسَمِعَهُ رَجُلٌ لَمْ يُحِبَّ أَنْ يَسْمَعَهُ، فَالْتَفَتَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ فَقَالَ: أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ حَدَّثَ حَدِيثًا لَا يُحِبُّ أَنْ يُفْشَى عَلَيْهِ، فَهُوَ أَمَانَةٌ، وَإِنْ لَمْ يَسْتَكْتِمْهُ صَاحِبُهُ"؟ قَالَ: بَلَى قَدْ عَلِمْتُ مَا أَرَدْتَ. ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الرَّجُلِ فَقَالَ: لَا تَذْكُرْ هَذَا الْحَدِيثَ. وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادِهِ الْآخَرِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی دوسرے شخص سے کوئی بات سنے اور دوسرا شخص یہ پسند نہ کرتا ہو کہ اس کے حوالے سے اس بات کا ذکر کیا جائے، تو وہ بات امانت ہوتی ہے اگرچہ اس (کلام کرنے والے) نے اس کو چھپانے کا وعدہ نہ لیا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ بات نقل کی ہے عبید بن عمیر کے حوالے سے یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ عبداللہ بن سلمان بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کوئی کلام کیا، ایک شخص نے ان کی بات سن لی، انہیں یہ بات پسند نہیں تھی کہ کوئی شخص ان کی بات سنے انہوں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہو کر یہ دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جو شخص کوئی بات کرے اور وہ اس بات کو پسند نہ کرتا ہو کہ اس کی طرف سے اس بات کو پھیلایا جائے، تو وہ بات امانت ہوتی ہے اگرچہ متعلقہ فرد نے اس کو چھپانے کا وعدہ نہ کیا ہو (یا وعدہ نہ لیا ہو)۔“ تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں۔ میں یہ بات جانتا ہوں جو آپ مراد لے رہے ہیں پھر وہ اس شخص کی طرف متوجہ ہوے اور بولے: تم اس بات کا تذکرہ نہ کرنا۔ امام أحمد کی سند میں اور امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید وصافی ہے، اور وہ متروک ہے، جبکہ دوسری سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13166]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (445/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26963»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13167
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ جَالِسًا، فَتَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ فَسَمِعَهُ رَجُلٌ لَمْ يُحِبَّ أَنْ يَسْمَعَهُ، فَالْتَفَتَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ فَقَالَ: أَما سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ حَدَّثَ حَدِيثًا لَا يَشْتَهِي أَنْ يُفْشَى عَلَيْهِ فَهُوَ أَمَانَةٌ وَإِنْ لَمْ يَسْتَكْتِمْهُ صَاحِبُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کوئی بات کی، اس بات کو ایک ایسے شخص نے سن لیا، جس کے بارے میں وہ یہ پسند نہیں کرتے تھے کہ وہ اس کو سن لے، تو وہ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جو شخص کوئی بات کرے اور اس کی یہ خواہش ہو کہ وہ بات اس کی طرف سے نہ پھیلے تو وہ بات امانت ہوتی ہے اگرچہ متعلقہ فرد نے اس کو چھپانے کا وعدہ نہ لیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کے طور پر نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید وصافی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13167]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13168
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ ثُمَّ الْتَفَتَ، فَهِيَ أَمَانَةٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ جُبَارَةَ بْنِ مُفْلِسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: صَدُوقٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص کوئی بات کرے اور پھر وہ ادھر ادھر دیکھے، تو وہ بات امانت ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد جبارہ بن مغلس کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، ابن نمیر کہتے ہیں: یہ صدوق ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13168]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4158)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں