🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ
اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12660
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ اسْتَخْلَصَ هَذَا الدِّينَ لِنَفْسِهِ، وَلَا يَصْلُحُ لِدِينِكُمْ إِلَّا السَّخَاءُ وَحُسْنُ الْخُلُقِ، أَلَا فَزَيِّنُوهُ بِهِمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اس دین کو اپنی ذات کے لئے خالص کر لیا ہے اور تمہارے دین کے لئے صرف سخاوت اور اچھے اخلاق ہی مناسب ہیں، تو تم ان دونوں کے ذریعے دین کو آراستہ کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12660]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1590/18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8282»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12661
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذِهِ الْأَخْلَاقَ مِنَ اللَّهِ، فَمَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا مَنَحَهُ خُلُقًا حَسَنًا، وَمَنْ أَرَادَ بِهِ سُوءًا مَنَحَهُ سَيِّئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ اخلاق اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، اسے اچھے اخلاق عطا کر دیتا ہے، اور جس شخص کے بارے میں برائی کا ارادہ کرتا ہے، اسے برے اخلاق عطا کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12661]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10896)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8616»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12662
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوْحَى اللَّهُ إِلَى إِبْرَاهِيمَ: يَا خَلِيلِي، حَسِّنْ خُلُقَكَ وَلَوْ مَعَ الْكُفَّارِ، تَدْخُلْ مَدْخَلَ الْأَبْرَارِ، وَإِنَّ كَلِمَتِي سَبَقَتْ لِمَنْ حَسُنَ خُلُقُهُ أَنْ أُظِلَّهُ تَحْتَ عَرْشِي، وَأَنْ أَسْقِيَهُ مِنْ حَظِيرَةِ قُدْسِي، وَأَنْ أُدْنِيَهُ مِنْ جِوَارِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُؤَمِّلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرف یہ وحی کی: اے میرے خلیل! تم اپنے اخلاق کو اچھے رکھو، خواہ کافروں کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو، تم نیک لوگوں کی جگہ پر داخل ہو جاؤ گے، اور میرا فرمان ان لوگوں کے لئے سبقت لے جا چکا ہے، جن کے اخلاق اچھے ہوں کہ میں انہیں اپنے عرش کے سائے میں رکھوں گا، اور میں انہیں اپنے حظيرة القدس سے پلاؤں گا، اور انہیں اپنے پڑوس میں رکھوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن عبدالرحمن ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12662]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6502»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12663
وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا حَسَّنَ اللَّهُ خَلْقَ رَجُلٍ وَخُلُقَهُ فَيُطْعِمُهُ النَّارَ أَبَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بھی شخص کے اخلاق اور ظاہری خلقت کو اللہ تعالیٰ نے اچھا رکھا ہو، اللہ تعالیٰ اسے کبھی جہنم میں نہیں ڈالے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12663]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6776»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12664
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّمَا يَهْدِي أَحْسَنَ الْأَخْلَاقِ وَيَصْرِفُ سَيِّئَهَا هُوَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اچھے اخلاق کی طرف رہنمائی کرنے والا اور برے اخلاق کو پھیرنے والا وہی (یعنی اللہ تعالیٰ) ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12664]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10896»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12665
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ، وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي فِي الْآخِرَةِ مَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ، وَأَبْعَدَكُمْ عَنِّي فِي الْآخِرَةِ أَسَاوِئُكُمْ أَخْلَاقًا، الثَّرْثَارُونَ الْمُتَفَيْهِقُونَ الْمُتَشَدِّقُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ اور روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخرت میں میرے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ محبوب اور میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے، جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے، اور آخرت میں میرے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور تم میں سے مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے، جن کے اخلاق برے ہوں گے، وہ لوگ جو بکثرت کلام کرنے والے اور بنا سنوار کے منہ چبا چبا کے باتیں کرنے والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12665]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (193/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17278»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12666
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ [ وَ ] أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَحَبِّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟". فَأَعَادَهَا ثَلَاثًا أَوْ مَرَّتَيْنِ. قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَحْسَنُكُمْ خُلُقًا".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" إِنَّ مِنْ أَحَبِّكُمْ إِلَيَّ أَحْسَنُكُمْ خُلُقًا". فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کیا میں تمہیں ان لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو قیامت کے دن میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہوں گے، اور تم میں سے بیٹھنے کے اعتبار سے میرے سب سے زیادہ قریب ہوں گے؟ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین یا شاید دو مرتبہ دہرائی، لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں: ”میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہوں گے، جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے عمدہ سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12666]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6735 و 7035)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3549، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6995»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12667
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَفَعَهُ قَالَ:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُتَشَدِّقُونَ الْمُتَفَيْهِقُونَ".
قُلْتُ لِابْنِ بَهْدَلَةَ: مَا الْمُتَفَيْهِقُونَ؟ قَالَ:" الْمُتَكَبِّرُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" خِيَارُكُمْ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا". أَحْسَبُهُ قَالَ:" الْمُوَطَّئُونَ أَكْنَافًا".
وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عَبْدُ اللَّهِ الرَّمَادِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن تم میں سے میرے سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہوں گے جو اخلاق کے اعتبار سے زیادہ بہتر ہوں گے، اور قیامت کے دن میرے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ لوگ ہوں گے جو چبا چبا کر بنا سنوار کے باتیں کریں گے (یا تکبر کا اظہار کریں گے)۔“ اس روایت کے ایک راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے استاد ابن بہدلہ سے دریافت کیا: لفظ متفیہقون سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: تکبر کرنے والے لوگ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہوں جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں“۔
(راوی بیان کرتے ہیں) میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ ”جن کے اطراف بچھے ہوئے ہوں (یعنی وہ نرمی اختیار کئے ہوں)۔“
امام بزار کی سند میں ایک راوی صدقہ بن موسیٰ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عبداللہ رمادی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12667]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1969) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10424)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10424، وأخرجه مسند البزار برقم: 1723، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6937»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12668
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا الْمُوَطَّئُونَ أَكْنَافًا، الَّذِينَ يَأْلَفُونَ وَيُؤْلَفُونَ. وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفَرِّقُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ، الْمُلْتَمِسُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَيْبَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ بَشِيرٍ الْمُرِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے میرے زیادہ محبوب وہ لوگ ہوں گے، جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے، اور جن کے اطراف بچھے ہوئے ہوں گے، جو الفت رکھتے ہوں گے اور ان سے الفت رکھی جاتی ہو گی، اور تم میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ لوگ ہوں گے جو چغلی کرنے والے ہوں گے، اور دوستوں کے درمیان جدائی ڈالنے والے ہوں گے، اور لوگوں کے عیوب تلاش کرنے والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی صالح بن بشیر مری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12668]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (835)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7693، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 803، وأخرجه شرح السنة برقم: 3395»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12669
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحَاسِنُهُمْ أَخْلَاقًا، الْمُوَطَّئُونَ أَكْنَافًا، الَّذِينَ يَأْلَفُونَ وَيُؤْلَفُونَ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْقَلْزَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل ایمان میں سے سب سے زیادہ کامل ایمان والے وہ لوگ ہوں گے، جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے، اور جن کے اطراف بچھے ہوئے ہوں گے جو (لوگوں کے ساتھ) الفت رکھتے ہوں گے، اور ان سے الفت رکھی جاتی ہو گی اور وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے (جو لوگوں کے ساتھ) الفت نہ رکھتا ہو، اور اس کے ساتھ الفت نہ رکھی جاتی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن عباد قلزمی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12669]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (605)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 578»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں