🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ
اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12690
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخُلُقُ الْحَسَنُ يُذِيبُ الْخَطَايَا كَمَا يُذِيبُ الْمَاءُ الْجَلِيدَ، وَالْخُلُقُ السُّوءُ يُفْسِدُ الْعَمَلُ كَمَا يُفْسِدُ الْخَلُّ الْعَسَلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ الْمَدَنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اچھے اخلاق گناہوں کو یوں پگھلا دیتے ہیں جس طرح پانی، جمے ہوئے پانی کو پگھلا دیتا ہے، اور برے اخلاق عمل کو یوں خراب کر دیتے ہیں، جس طرح سرکہ شہد کو خراب کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن میمون مدنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12690]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (854) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10777)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10777، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 854»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12691
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّمَا عَلَى رُءُوسِنَا الطَّيْرُ، مَا يَتَكَلَّمُ مِنَّا مُتَكَلِّمٌ، إِذْ جَاءَهُ نَاسٌ فَقَالُوا: مَنْ أَحَبُّ عِبَادِ اللَّهِ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى؟ قَالَ:" أَحْسَنُهُمْ أَخْلَاقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، یوں لگتا تھا جیسے ہمارے سروں پر پرندے موجود ہیں، ہم میں سے کوئی شخص کلام نہیں کر رہا تھا، اسی دوران کچھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ کے نزدیک اللہ کے بندوں میں سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کے اخلاق سب سے زیادہ اچھے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12691]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (369) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (475 و 470 و 471)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8267، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6376، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5199/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12692
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ لَيَبْلُغُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ عَظِيمَ دَرَجَاتِ الْآخِرَةِ وَشَرِيفَ الْمَنَازِلِ، وَإِنَّهُ لَضَعِيفُ الْعِبَادَةِ، وَإِنَّهُ لَيَبْلُغُ بِسُوءِ خُلُقِهِ أَسْفَلَ دَرَجَةٍ فِي جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ فِي الْإِمَامِ: إِنَّهُ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے آخرت کے عظیم درجات اور شریف منازل تک پہنچ جاتا ہے حالانکہ وہ عبادت کے اعتبار سے کمزور ہوتا ہے، اور بعض اوقات وہ اپنے برے اخلاق کی وجہ سے جہنم کے نیچے والے درجہ تک پہنچ جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ ابن دقیق العید ”امام“ یہ فرماتے ہیں: اس کی توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12692]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (754)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 754، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1811»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12693
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمُرَةُ وَأَبُو أُمَامَةَ فَقَالَ:" إِنَّ الْفُحْشَ وَالتَّفَحُّشَ لَيْسَا مِنَ الْإِسْلَامِ فِي شَيْءٍ، وَإِنَّ أَحْسَنَ النَّاسِ إِسْلَامًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ وَابْنُهُ وَقَالَ:" وَإِنَّ خَيْرَ النَّاسِ إِسْلَامًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا". وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک محفل میں موجود تھا جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ تھے اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”فحاشی اور فحش کلامی، یہ دونوں اسلام سے کوئی واسطہ نہیں رکھتی ہیں، لوگوں میں سب سے زیادہ عمدہ اسلام والا شخص وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے عمدہ ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے بھی نقل کیا ہے ان کے الفاظ یہ ہیں: ”لوگوں میں سب سے بہتر اسلام والے وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12693]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7468) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2072) اخرجه احمد فى المسند 89/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20320، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2072»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12694
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَةَ الْقَائِمِ بِاللَّيْلِ، الظَّامِئِ بِالْهَوَاجِرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اپنے اچھے اخلاق کے ذریعے رات کے وقت نفل پڑھنے والے اور دن کے وقت پیاسے رہنے والے (یعنی نفلی روزہ دار) کے مرتبے تک پہنچ جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12694]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7709)، أخرجه شرح السنة برقم: 3499»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12695
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَ:" أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُوَثَّقُ مِنْ رِجَالِ الْكُتُبِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: لوگوں میں کون زیادہ بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: جس کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جو کتابوں کے رجال میں سے ہیں لیکن ان کی توثیق نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12695]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13326»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12696
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَمَنِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي قَالَ:" عَلَيْكَ بِحُسْنِ الْخُلُقِ، فَإِنَّ أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا أَحْسَنُهُمْ دِينًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن بھیجا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم پر اچھے اخلاق اختیار کرنا لازم ہے، کیونکہ لوگوں میں زیادہ اچھے اخلاق کے مالک لوگ ہی زیادہ اچھے دین دار ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے، اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12696]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (144/20)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12697
وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ شَيْءٍ إِلَّا لَهُ تَوْبَةٌ، إِلَّا صَاحِبَ سُوءِ الْخُلُقِ ؛ فَإِنَّهُ لَا يَتُوبُ مِنْ ذَنْبٍ إِلَّا عَادَ فِي شَرٍّ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ جُمَيْعٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”ہر کام کے لئے توبہ کی گنجائش ہوتی ہے البتہ برے اخلاق والے شخص کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ جب بھی وہ کسی ایک گناہ سے توبہ کرتا ہے، تو دوبارہ اس سے زیادہ برا گناہ کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جمیع ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12697]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (553)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 526»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12698
قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشُّؤْمُ سُوءُ الْخُلُقِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نحوست، برے اخلاق ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12698]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (85/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24026»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12699
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الشُّؤْمُ؟ قَالَ:" سُوءُ الْخُلُقِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ وَهُوَ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! نحوست کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: برے اخلاق۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے سیدنا رافع بن مکیث رضی اللہ عنہ سے منقول ایک حدیث گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12699]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5722، 8399»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں