الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
163. بَابُ النَّهْيِ أَنْ يَنْظُرَ أَحَدٌ إِلَى ظِلِّهِ فِي الْمَاءِ
اس بات کی ممانعت کہ کوئی شخص پانی میں اپنے سائے کی طرف دیکھے
حدیث نمبر: 13259
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَنْظُرُ أَحَدُكُمْ إِلَى ظِلِّهِ فِي الْمَاءِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص پانی میں اپنے سائے کی طرف نہ دیکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں:
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن عمرو ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13259]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6915»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
164. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِمَارِ
جوئے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13260
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَهَاتَانِ اللُّعْبَتَانِ الْمَرْسُومَتَانِ اللَّتَانِ تَزْجُرَانِ زَجْرًا، فَإِنَّهُمَا مَيْسِرُ الْعَجَمِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ ان نشان والی گوٹیوں (یعنی شطرنج یا چوسر) کے مہروں سے پرہیز کرو، جو دونوں روکتی ہیں (شاید یہ مراد ہے پر کہ اس کھیل میں مقابل کی گوٹ پیٹ دی جاتی ہے) کیونکہ یہ عجمیوں کا جوا ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13260]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13260]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4263)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4251»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13261
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي سَعِيدٍ - قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَثَلُ الَّذِي يَلْعَبُ بِالنَّرْدِ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي، مَثَلُ الَّذِي يَتَوَضَّأُ بِالْقَيْحِ وَدَمِ الْخِنْزِيرِ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ:" لَا تُقْبَلُ صَلَاتُهُ". وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخَطْمِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن ابوسعید بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص نرد (چوسر یا شطرنج کھیلتا ہے) اور پھر اٹھ کر نماز ادا کرتا ہے۔ اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے جو پیپ اور خنزیر کے خون کے ذریعے وضو کرتا ہے، اور پھر نماز ادا کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اس کی نماز قبول نہیں ہوتی ہے۔“
یہ روایت طبرانی نے بھی نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبدالرحمن خطمی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13261]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1104) اخرجه احمد فى المسند (370/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22628»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13262
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّاعِبُ بِالنَّرْدِ كَوَاضِعِ يَدَهُ فِي لَحْمِ الْخِنْزِيرِ، وَالنَّاظِرُ إِلَيْهَا كَوَاضِعِ يَدَهُ فِي دَمِ الْخِنْزِيرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ زُهَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نرد (شطرنج یا چوسر) کھیلنے والا شخص اپنے ہاتھ خنزیر کے گوشت میں ڈالنے والے شخص کی مانند ہے، اور اس (شطرنج یا چوسر) کی طرف دیکھنے والا شخص اپنا ہاتھ خنزیر کے خون میں ڈالنے والے کی مانند ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن زہیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13262]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن زہیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13262]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9176»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13263
وَعَنْهُ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي رَأَيْتُ الْبَارِحَةَ فِي الْمَنَامِ أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ دَرَجَةً فِي الْجَنَّةِ، إِلَّا أَصْحَابَ الشَّاهِ، وَهِيَ الشِّطْرَنْجُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ زُهَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں نے گزشتہ رات خواب میں دیکھا کہ جو بھی بندہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، تو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے درجہ کو بلند کر دیتا ہے، البتہ ”شاہ“ والے لوگوں کا معاملہ مختلف ہے (راوی کہتے ہیں:) اس سے مراد شطرنج ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن زہیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13263]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن زہیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13263]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9177»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13264
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يَقُولُ لِرَجُلٍ: تَعَالَ أُقَامِرُكَ. فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دوسرے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ آؤ تاکہ میں تمہارے ساتھ جوا کھیلوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو صدقہ کرنے کا حکم دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13264]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13264]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (227)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5451»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13265
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" اجْتَنِبُوا هَذِهِ الْكِعَابَ الْمَوْسُومَةَ الَّتِي يُزْجَرُ بِهَا زَجْرًا، (فَإِنَّهَا مِنَ الْمَيْسِرِ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ یہ فرماتے ہیں: ”تم لوگ ان نشان والی گوٹیوں (یعنی شطرنج) کے مہروں سے پرہیز کرو، جو دونوں روکتی ہیں (شاید یہ مراد ہے کہ اس کھیل میں مقابل کی گوٹ پیٹ دی جاتی ہے) کیونکہ یہ جوئے کا حصہ ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13265]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13265]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
165. بَابُ لَا يَقُلْ خَبُثَتْ نَفْسِي
(آدمی) یہ نہ کہے: میرا نفس خبیث ہو گیا ہے
حدیث نمبر: 13266
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلَكِنْ لَقِسَتْ".
قُلْتُ: اللَّقْسُ: الْغَثَيَانُ، قَالَهُ صَاحِبُ النِّهَايَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: اللَّقْسُ: الْغَثَيَانُ، قَالَهُ صَاحِبُ النِّهَايَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کوئی شخص یہ ہرگز نہ کہے: میرا نفس خبیث ہو گیا ہے بلکہ وہ یہ کہے: وہ کاہل ہو گیا ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں کہتا ہوں لقس سے مراد غثیان (یعنی بے چین ہونا) ہے، یہ بات ”النہایہ“ نامی کتاب کے مصنف نے بیان کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13266]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1538)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1538»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
166. بَابُ رَفْعِ الصَّوْتِ وَخَفْضِهِ
آواز کو بلند کرنا اور اسے پست کرنا
حدیث نمبر: 13267
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَرَى الرَّجُلَ جَهِيرًا رَفِيعَ الصَّوْتِ، وَكَانَ يُحِبُّ أَنْ يَرَاهُ خَفِيضَ الصَّوْتِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی ایسا شخص نظر آئے جس کی آواز بلند اور اونچی ہو، اور آپ اس بات کو پسند کرتے تھے کہ آپ ایسے شخص کو دیکھیں جس کی آواز پست ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن علی خشنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13267]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن علی خشنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13267]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7736)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7736»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
167. بَابُ التَّصْفِيرِ
سیٹی بجانا
حدیث نمبر: 13268
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ التَّصْفِيرِ فَقَالَ:" لَيُّ الشِّدْقِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیٹی بجانے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ باچھوں کو موڑنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13268]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13268]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4072)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4072»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً