🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. بَابُ جَوَازِ الشِّعْرِ وَالِاسْتِمَاعِ لَهُ
شاعری کا جواز اور اسے سننا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13339
وَعَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: امْدُدْ يَدَيْكَ أُبَايِعُكَ عَلَى الْإِسْلَامِ. قَالَ ضِرَارٌ ثُمَّ قُلْتُ:
تَرَكْتُ الْقِدَاحَ وَعَزْفَ الْقِيَانِ وَالْخَمْرَ تَصْلِيَةً وَابْتِهَالَا وَكَرِّي الْمُحَبَّرَ فِي غَمْرَةٍ
وَحَمْلِي عَلَى الْمُشْرِكِينَ الْقِتَالَا فَيَا رَبِّ لَا أُغْبَنَنْ صَفْقَتِي
فَقَدْ بِعْتُ أَهْلِي وَمَالِي بِدَالَا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا غُبِنْتَ صَفْقَتَكَ يَا ضِرَارُ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْأَثْرَمُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: آپ ہاتھ بڑھائیں تاکہ میں آپ کی اسلام پر بیعت کر لوں، سیدنا ضرار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں نے یہ اشعار کہے: ”میں نے مغفرت کے حصول اور گریہ و زاری (یعنی توبہ) کے لیے پانسے کے تیروں، کنیزوں کی گائیکی اور شراب کو چھوڑ دیا ہے، اور شدت (یعنی جنگ) کے وقت میرا (اپنے گھوڑے) ”محبر“ کو موڑنا اور میرا مشرکین کو جنگ پر برانگیختہ کرنا (میں نے یہ سب کچھ چھوڑ دیا ہے) تو اے میرے پروردگار! مجھے اس سودے میں نقصان نہ ہو کیونکہ میں نے اپنے اہل خانہ اور مال کے بدلے میں یہ سودا کیا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ضرار! تمہارے سودے میں تمہیں نقصان نہیں ہو گا۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سعد اثرم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13339]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8132)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16262»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13340
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَدَّقَ أُمَيَّةَ فِي شَيْءٍ مِنْ شِعْرِهِ فَقَالَ:
رَجُلٌ وَثَوْرٌ تَحْتَ رِجْلِ يَمِينِهِ وَالنَّسْرُ لِلْأُخْرَى وَلَيْثٌ مُرْصَدُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقَ". وَقَالَ:
وَالشَّمْسُ تَطْلُعُ كُلَّ آخِرِ لَيْلَةٍ حَمْرَاءَ يُصْبِحُ لَوْنُهَا يَتَوَرَّدُ
تَأْبَى فَمَا تَطْلُعُ لَنَا فِي رِسْلِهَا إِلَّا مُعَذَّبَةً وَإِلَّا تُجْلَدُ
فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امیہ کو اس کے اس شعر میں سچا قرار دیا ہے۔ اس کا شعر یہ ہے: ”(عرش کو اٹھانے والے چار فرشتوں میں) دائیں طرف والے پایوں کے ساتھ ایک فرشتہ انسان کی شکل کا ہے، اور ایک بیل کی شکل کا ہے، جبکہ دوسری طرف ایک عقاب کی شکل کا ہے اور ایک شیر (یا چیتے) کی شکل کا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے سچ کہا: ہے، اور اس کا یہ شعر بھی ہے: ”سرخ رات کے آخری حصے میں جب سورج (کے طلوع ہونے کا وقت قریب ہوتا ہے، اس وقت سورج) کا رنگ سرخ پھول کی مانند ہوتا ہے، وہ طلوع ہونے سے انکار کرتا ہے (کہ میں نے مشرکین پر طلوع نہیں ہونا) تو وہ اس وقت ہی طلوع ہوتا ہے، جب اس کو عذاب دیا جائے اور اس کو کوڑے لگائے جائیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے سچ کہا: ہے۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13340]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2482) اخرجه احمد فى المسند (2314)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2312، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2703»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13341
وَعَنِ الْأَعْشَى الْمَازِنِيُّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْشَدْتُهُ:
يَا مَالِكَ النَّاسِ وَدَيَّانَ الْعَرَبْ إِنِّي لَقِيتُ ذِرْبَةً مِنَ الذِّرَبْ غَدَوْتُ أَبْغِيهَا الطَّعَامَ فِي رَجَبْ
فَخَلَّفَنِي بِنِزَاعٍ وَهَرَبْ أَخْلَفَتِ الْعَهْدَ وَلَطَّتْ بِالذَّنَبْ
وَهُنَّ شَرُّ غَالِبٍ لِمَنْ غَلَبْ قَالَ فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"
وَهُنَّ شَرُّ غَالِبٍ لِمَنْ غَلَبَ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: إِنَّ اسْمَ الْأَعْشَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَعْوَرِ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَلَهُ طُرُقٌ أَطْوَلُ مِنْ هَذِهِ، فِي النِّكَاحِ فِي بَابِ النُّشُوزِ.
سیدنا اعشی مازنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو یہ اشعار سنائے: ”اے لوگوں کے سردار، اور عربوں کے آقا، میں نے ایک زیادتی کا سامنا کیا ہے، میں رجب کے مہینے میں اناج حاصل کرنے کے لیے نکلا تھا، تو اس نے میری غیر موجودگی میں زیادتی کی اور بھاگ گئی، اس نے عہد کی خلاف ورزی کی اور روپوش ہو گئی“ (یہ عورتیں) مغلوب شخص کے لیے غالب آنے والی سب سے بری چیز ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: تو اس موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہنا شروع کیا (یعنی یہ الفاظ دہرائے:) ”(یہ عورتیں) مغلوب شخص کے لیے غالب آنے والی سب سے بری چیز ہیں۔“
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے، امام طبرانی نے، امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ وہ کہتے ہیں: اعشی کا نام عبداللہ بن اعور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر کتاب النکاح میں نافرمانی یا ناچاقی) سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13341]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6846»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13342
وَعَنِ التَّيْهَانِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي سَيْرِهِ إِلَى خَيْبَرَ لِعَامِرِ بْنِ الْأَكْوَعِ وَكَانَ اسْمُ الْأَكْوَعِ سِنَانًا:" خُذْ لَنَا مِنْ هَنَّاتِكَ". فَنَزَلَ يَرْتَجِزُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ التَّيْهَانِ، عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ أَعْرِفْ أَبَا الْهَيْثَمِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا تیہان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خیبر کی طرف سفر کرنے کے دوران عامر بن اکوع سے یہ کہتے ہوئے سنا (راوی کہتے ہیں: اکوع کا نام سنان ہے) تم اپنی اشعار میں سے ہمیں کچھ سناؤ، تو وہ نیچے اترے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے رجز پڑھنا شروع کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے سیدنا ابوہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے، اور میں ابوالہیثم سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13342]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1304)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15128، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1304»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13343
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَنَاشَدُونَ الْأَشْعَارَ وَيَضْحَكُونَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ يَتَبَسَّمُ مَعَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ایک دوسرے کو اشعار سنا کر ہنسا کرتے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوتے تھے اور مسکرا دیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13343]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7581)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7581»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13344
وَعَنِ الْعَجَّاجِ أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ مَا تَقُولُ فِي هَذَا:
طَافَ الْخَيَالَانِ فَهَاجَا سَقَمًا خَيَالُ سَلْمَى وَخَيَالٌ تَكَتَّمَا قَامَتْ تُرِيكَ رَهْبَةً أَنْ تَصْرِمَا
سَاقًا بَخَنْدَاةً وَكَعْبًا أَدْرَمَا فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: كُنَّا نَنْشُدُ هَذَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا يَعِيبُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ رَفِيعِ بْنِ سَلَمَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عجاج بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: اس شعر کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں: ”دو طرح کے خیالات چکر لگا رہے ہیں جنہوں نے بیماری کو بڑھا دیا ہے، سلمیٰ کا خیال اور ایک خیال جو پوشیدہ ہے، وہ اس لیے کھڑی ہوئی ہے کہ تمہیں اس بات سے ڈرائے کہ وہ موٹی پنڈلی اور کمزور ٹخنے کو کاٹ دے گی۔“ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یہ شعر سنایا کرتے تھے، تو آپ اس پر اعتراض نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد رفیع بن سلمہ کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13344]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2111)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9606»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13345
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ،
زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ فِي:" زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا" حَدِيثًا صَحِيحًا. وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوہریرہ وقفے سے ملا کرو محبت میں اضافہ ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ وہ کہتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق وقفے سے ملنے کی وجہ سے محبت زیادہ ہونے کے بارے میں کوئی مستند حدیث منقول نہیں ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی طلحہ بن عمرو ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13345]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2107 و 1922)، أخرجه مسند البزار برقم: 3963، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9315، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1775»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13346
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَمَثَّلُ بِالْأَشْعَارِ:"
وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي [أَثْنَاءِ] حَدِيثٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ اشعار پڑھتے تھے: ”تمہارے پاس اس چیز کے بارے میں اطلاعات آئیں گی جن کے لئے تم نے تیاری نہیں کی ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے ایک حدیث کے دوران میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13346]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2106)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11763»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13347
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اسْتَرَاثَ الْخَبَرَ تَمَثَّلَ بِبَيْتِ طَرَفَةَ:"
وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدْ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ أَنَّهُ جَعَلَ مَكَانَ طَرَفَةَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطلاع کے بارے میں منتظر ہوتے تھے (یا اس اطلاع میں تاخیر ہو جاتی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، ”طرفہ“ کا یہ مصرعہ پڑھا کرتے تھے: ”تمہارے پاس ایسی اطلاعات آئیں گی، جن کے لئے تیاری نہیں کی گئی ہو گی۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”طرفہ“ کی بجائے عبداللہ بن رواحہ کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13347]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (31/6)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2848، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23503، 24550»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13348
وَعَنْ سَعْدٍ قَالَ: ذَكَرْتُ بَنِي نَاجِيَةٍ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِمَّا أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
عَيْنُ فَابْكِي سَامَةَ بْنَ لُؤَيٍّ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"
عَلُقَتْ بِسَامَّةَ الْعَلَاقَةُ". وَإِمَّا أَنْ يَكُونَ الرَّجُلُ قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَشَيْخُ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بنو ناجیہ کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا یا شاید کسی نے یہ کہا: ”اے آنکھ تم سامہ بن لوئی پر رؤو! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: راوی کو شک ہے، شاید کسی شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات کہی تھی (یہ دراصل سابقہ مصرعہ کا دوسرا مصرعہ ہی ہے)۔ ”سامہ بن لؤی، جس کی اولاد کو ان کی ماں ناجیہ کی طرف منسوب کر کے ”بنو ناجیہ“ کہا: جاتا ہے، اُس ”سامہ“ کے ساتھ لپٹنے والی چیز (یعنی موت) لپٹ گئی (یا وہ سانپ مراد ہو گا، جس کے ڈسنے سے وہ مرا تھا)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور امام بزار کا استاد محمد بن مروان ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13348]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2109)، أخرجه مسند البزار برقم: 1237»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں