🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
186. بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ
مخلوقات کے عجائب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13369
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِمَّا خَلَقَ اللَّهُ لَدِيكًا بَرَاثِنُهُ عَلَى الْأَرْضِ السَّابِعَةِ وَعُرْفُهُ مُنْضَوٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، جَنَاحَاهُ بِالْأُفُقَيْنِ، فَإِذَا بَقِيَ ثُلْثُ اللَّيْلِ الْآخِرِ ضَرَبَ بِجَنَاحَيْهِ ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ رَبِّنَا الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، لَا إِلَهَ غَيْرُهُ. فَيَسْمَعُهُ مَا بَيْنَ الْخَافِقَيْنِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ، فَتَرَوْنَ الدِّيَكَةَ إِنَّمَا تَضْرِبُ بِأَجْنِحَتِهَا إِذَا صَرَخَتْ، إِذَا سَمِعَتْ ذَلِكَ"
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ایک مرغ پیدا کیا ہے، جس کے پنجے ساتویں زمین پر ہیں اور کلغی عرش کے نیچے ہے۔ اس کے دونوں پر دونوں افق میں ہیں، جب رات کا آخری ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے، تو وہ اپنے دونوں پر مارتا ہے، اور یہ کہتا ہے: «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ رَبِّنَا الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، لَا إِلَهَ غَيْرُهُ» (ہر عیب سے پاک ہے۔ وہ جو باشادہ ہے، اور پاک ہے ہمارا پروردگار ہر عیب سے پاک ہے، جو بادشاہ ہے، اور پاک ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے) تو زمین و آسمان کے درمیان موجود ہر چیز اس کو سن لیتی ہے، صرف دو قسم کے گروہ (یعنی جنات اور انسان) اسے نہیں سن پاتے ہیں، تو تم مرغ کو دیکھو گے کہ جب وہ اس آواز کو سنتا ہے، تو وہ بھی اپنے پر مارتا ہے، اور بانگ دیتا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13369]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7330»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13370
وَفِي رِوَايَةٍ:" سَبِّحُوا الْمَلِكَ الْقُدُّوسَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم بادشاہ اور پاک ذات کی پاکی بیان کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ ثقہ اور مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13370]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13371
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ جَلَّ ذِكْرُهُ أَذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ دِيكٍ قَدْ مَرَقَتْ رَجْلَاهُ الْأَرْضَ، وَعُنُقُهُ مُنْثَنٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، وَهُوَ يَقُولُ: سُبْحَانَكَ مَا أَعْظَمَكَ رَبَّنَا. فَيَرُدُّ عَلَيْهِ: مَا عَلِمَ ذَلِكَ مَنْ حَلَفَ بِي كَاذِبًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدَ بْنَ الْعَبَّاسِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ سُهَيْلٍ الْأَعْرَجَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے اجازت دی کہ میں تمہیں اس مرغ کے بارے میں بتاؤں، جس کے پاؤں زمین پر ہیں، اور اس کی گردن عرش کے نیچے جھکی ہوئی ہے، اور وہ یہ کہہ رہا ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے اے ہمارے پروردگار تو کتنا عظمت والا ہے، تو پروردگار اسے جواب دیتا ہے: یہ بات وہ نہیں جانتا جو میرے نام کی جھوٹی قسم اٹھاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ امام طبرانی کے استاد محمد بن عباس بن فضل بن سہیل اعرج کا معاملہ مختلف ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13371]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7320»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13372
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ قَالَ: إِنَّ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ دِيكًا تَحْتَ الْعَرْشِ، جَنَاحُهُ فِي الْهَوَاءِ، وَبَرَاثِنُهُ فِي الْأَرْضِ، فَإِذَا كَانَ فِي الْأَسْحَارِ وَأَذَانُ الصَّلَوَاتِ خَفَقَ بِجَنَاحِهِ، وَصَفَّقَ بِالتَّسْبِيحِ، فَيُسَبِّحُ الدِّيَكَةُ، فَتُجِيبُهُ بِالتَّسْبِيحِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ حَسُنَ حَدِيثُهُ.
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے عرش کے نیچے ایک مرغ پیدا کیا ہے، جس کے پر ہوا میں ہیں، اس کے پنجے زمین میں ہیں، جب سحری کا وقت ہوتا ہے یا نماز کے لئے اذان کا وقت ہوتا ہے، تو وہ اپنے پر ہلاتا ہے، اور تسبیح بیان کرتا ہے، تو (دنیا کے) مرغ بھی تسبیح بیان کرتے ہوئے تسبیح کے ذریعے اسے جواب دیتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13372]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (71391)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7391»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13373
وَعَنْ صَبَاحِ بْنِ أَشْرَسَ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ، عَنِ الْمَدِّ وَالْجَزْرِ فَقَالَ: إِنَّ مَلَكًا مُوَكَّلًا بِقَامُوسِ الْبَحْرِ، فَإِذَا وَضَعَ رِجْلَهُ فَاضَتْ، وَإِذَا رَفَعَهَا غَاضَتْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
صباح بن اشرس بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مدوجزر کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ایک فرشتہ ہے جو سمندر کے درمیانی حصے پر مقرر ہے، جب وہ اپنا پاؤں رکھتا ہے، تو طغیانی آ جاتی ہے، اور جب وہ اسے اٹھاتا ہے، تو اس میں کمی آ جاتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13373]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (382/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13374
وَعَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عِيسَى أَنَّ مَرْيَمَ فَقَدَتْ عِيسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - فَدَارَتْ تَطْلُبُهُ، فَلَقِيَتْ حَائِكًا فَلَمْ يُرْشِدْهَا، فَدَعَتْ عَلَيْهِ فَلَا تَزَالُ تَرَاهُ تَائِهًا، فَلَقِيَتْ خَيَّاطًا فَأَرْشَدَهَا، فَهُمْ يُؤْنَسُ إِلَيْهِمْ. أَيْ: يُجْلَسُ إِلَيْهِمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْهُ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
موسیٰ بن ابوعیسیٰ بیان کرتے ہیں: سیدہ مریم علیہا السلام نے ایک مرتبہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو غیر موجود پایا، تو وہ ان کی تلاش میں نکل کھڑی ہوئیں، ان کی ملاقات ایک جولاہے سے ہوئی، اس نے ان کی رہنمائی نہیں کی، تو انہوں نے اس کے خلاف دعائے ضرر کی، تو تم ہمیشہ ایسے شخص کو حیران و پریشان دیکھو گے، پھر ان کی ملاقات ایک درزی سے ہوئی، اس نے ان کی رہنمائی کی، یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں سے انسیت محسوس ہوتی ہے، یعنی ان کے ساتھ بیٹھا جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ابن عیینہ کے حوالے سے ان سے نقل کی ہے، اور یہ دونوں راوی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13374]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (382/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13375
وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ [أَبِي] مَرْيَمَ الْحَنَفِيِّ قَالَ: بَيْنَا أَنَا قَاعِدٌ مَعَ أَبِي بَكْرَةَ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ: مَا تَعْرِفُنِي؟ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرَةَ: وَمَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: تَعْلَمُ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى الرَّدْمَ؟ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرَةَ: أَنْتَ هُوَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: اجْلِسْ حَدِّثْنَا. قَالَ: انْطَلَقْتُ، حَتَّى انْطَلَقْتُ إِلَى أَرْضٍ لَيْسَ لِأَهْلِهَا إِلَّا الْحَدِيدُ يَعْمَلُونَهُ، فَدَخَلْتُ بَيْتًا فَاسْتَلْقَيْتُ فِيهِ عَلَى ظَهْرِي، وَجَعَلْتُ رِجْلِي عَلَى جِدَارِهِ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ، سَمِعْتُ صَوْتًا لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهُ، فَرُعِبْتُ، فَقَالَ لِي رَبُّ الْبَيْتِ: لَا تَذْعَرَنْ، فَإِنَّ هَذَا لَا يَضُرُّكَ، هَذَا صَوْتُ قَوْمٍ يَنْصَرِفُونَ هَذِهِ السَّاعَةَ مِنْ عِنْدِ هَذَا السَّدِّ. قَالَ: فَيَسُرُّكَ أَنْ تَرَاهُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ، فَإِذَا لَبِنُهُ مِنْ حَدِيدٍ، كُلُّ وَاحِدَةٍ مِثْلُ الصَّخْرَةِ، وَإِذَا كَأَنَّهُ الْبُرُدُ الْمُحَبَّرَةُ، وَإِذَا مَسَامِيرُ مِثْلَ الْجُذُوعِ. فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" صِفْهُ لِي". فَقُلْتُ: كَأَنَّهُ الْبُرُدُ الْمُحَبَّرَةُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ قَدْ أَتَى الرَّدْمَ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا". قَالَ أَبُو بَكْرَةَ: صَدَقَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ، تَرَكَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُغْرِبُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
یوسف بن ابومریم حنفی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک شخص آیا، اس نے انہیں سلام کیا اور بولا: کیا آپ نے مجھے پہچانا نہیں ہے؟ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: تم کون ہو؟ اس نے کہا: آپ اس شخص کو جانتے ہیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بتایا تھا: اس نے (یاجوج ماجوج) والی دیوار دیکھی ہوئی ہے، تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: تم وہ شخص ہو، اس نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم بیٹھو اور ہمیں بھی بیان کرو، اس نے بتایا: ایک مرتبہ میں گیا اور ایک ایسی سرزمین پر پہنچ گیا، جہاں کے رہنے والے لوگ صرف لوہے کا کام کرتے تھے، میں ایک گھر میں داخل ہوا اور وہاں چت لیٹ گیا، میں نے اپنا ایک پاؤں دیوار پر رکھا، جب سورج غروب ہونے کا وقت ہوا تو میں نے ایک آواز سنی، میں نے اس طرح کی آواز نہیں سنی تھی، میں پریشانی کا شکار ہو گیا، گھر کے مالک نے مجھ سے کہا: تم پریشان نہ ہو کیونکہ یہ چیز تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گی، یہ ایک قوم کی آواز ہے، وہ اس وقت اس رکاوٹ سے واپس جاتے ہیں، پھر اس نے دریافت کیا: کیا تم اس دیوار کو دیکھنا چاہتے ہو، میں نے کہا: جی ہاں، وہ شخص کہتا ہے: پھر میں اس دیوار کی طرف گیا تو اس کی اینٹیں لوہے کی بنی ہوئی تھیں، ان میں سے ہر ایک اینٹ چٹان کی مانند تھی اور وہ یوں لگتا تھا، جیسے وہ نقش و نگار والی چادریں ہوں، اور اُن کے کیل کجھور کے درختوں کی مانند تھے، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کا حلیہ میرے سامنے بیان کرو، تو میں نے عرض کی: وہ محبرہ چادروں کی مانند تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ چاہتا ہو کہ کسی ایسے شخص کو دیکھے، جو اس دیوار تک پہنچا ہے، اُسے اس شخص کو دیکھ لینا چاہئے، تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے ٹھیک کہا: ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عمرو بن مالک کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ابوزرعہ اور ابوحاتم نے متروک قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، اور غریب روایات نقل کرتا ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13375]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2089)، أخرجه مسند البزار برقم: 3668»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13376
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: خُلِقَتِ الْمَلَائِكَةُ مِنْ نُورٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: فرشتوں کو نور سے پیدا کیا گیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13376]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2084)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13377
وَعَنْهُ قَالَ: لَيْسَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ أَكْثَرُ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، يَخْلُقُهُمْ مِثْلَ الذُّبَابِ، ثُمَّ يَقُولُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: كُونُوا أَلْفًا أَلْفَيْنِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان سے یہ روایت منقول ہے۔ وہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں کوئی بھی مخلوق، فرشتوں سے زیادہ نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے انہیں مکھیوں کی مانند (کثیر تعداد میں) پیدا کیا اور پھر پروردگار نے فرمایا: تم کئی ہزار ہو جاؤ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13377]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2085)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13378
وَعَنْ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَبَا مُحَمَّدٍ، مِمَّ خُلِقَ الْخَلْقُ؟ قَالَ: مِنْ مَاءٍ وَرِيحٍ وَنُورٍ وَظُلْمَةٍ. فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُ [عَنْ ذَلِكَ] ، فَقَالَ فِيهَا كَمَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَمُسْلِمٌ الْهَجَرِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مسلم ہجری بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابومحمد! مخلوق کو کس چیز سے پیدا کیا گیا؟ انہوں نے فرمایا: پانی، ہوا، نور اور ظلمت سے، پھر میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے اس کے بارے میں وہی بات بیان کی جو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور مسلم ہجری نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13378]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں