الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْلَادِ
اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13489
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ ابْنٌ لَهُ فَقَبَّلَهُ وَأَجْلَسَهُ عَلَى فَخِذِهِ، وَجَاءَتْهُ بَنِيَّةٌ لَهُ فَأَجْلَسَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا سَوَّيْتَ بَيْنَهُمَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ فَقَالَ: حَدَّثَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا وَلَمْ يُسَمِّهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اس کا بیٹا اس کے پاس آیا، اس شخص نے اس کو بوسہ دیا اور اسے اپنے زانوں پر بٹھا لیا، پھر اس کی بیٹی اس کے پاس آئی، تو اُس شخص نے اسے اپنے آگے بٹھا لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ان دونوں کے درمیان برابری کیوں نہیں رکھی؟“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: ہمارے بعض اصحاب نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے، انہوں نے اس راوی کا نام بیان نہیں کیا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13489]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: ہمارے بعض اصحاب نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے، انہوں نے اس راوی کا نام بیان نہیں کیا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13489]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1893)، أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5847، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6361»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
18. بَابٌ مِنْهُ فِي الْأَوْلَادِ وَالْأَقَارِبِ وَفَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَيْهِمْ
اولاد، قریبی رشتہ داروں، اور ان پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 13490
عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، أَلَا أُحَدِّثُكَ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: بَلَى يَا أُمَّهْ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَنْفَقَ عَلَى ابْنَتَيْنِ أَوْ أُخْتَيْنِ أَوْ ذَوَاتَيْ قَرَابَةٍ يَحْتَسِبُ النَّفَقَةَ عَلَيْهِمَا حَتَّى يُغْنِيَهُمَا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ أَوْ يَكْفِيَهُمَا، كَانَتَا سِتْرًا لَهُ مِنَ النَّارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مطلب بن عبداللہ مخزومی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں؟ جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، میں نے عرض کی: اے امی جان! جی ہاں! انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دو بیٹیوں، یا دو بہنوں، یا دو رشتے دار خواتین پر خرچ کرتا ہے، اور وہ اُن پر خرچ کرنے کے حوالے سے ثواب کی امید رکھتا ہے، اور اس وقت تک خرچ کرتا رہتا ہے، جب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے، وہ دونوں (لڑکیاں) بے نیاز نہیں ہو جاتی ہیں، یا اُن دونوں کی کفایت نہیں ہو جاتی، تو وہ دونوں خواتین اُس شخص کے لئے جہنم سے بچاؤ کے لئے رکاوٹ بن جائیں گی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حمید مدنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13490]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حمید مدنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13490]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (392/23) اخرجه احمد فى المسند (293/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25977»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13491
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ يُؤْوِيهِنَّ وَيَرْحَمُهُنَّ وَيَكْفُلُهُنَّ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ أَلْبَتَّةَ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ كَانَتِ اثْنَتَيْنِ؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ". قَالَ: فَرَأَى بَعْضُ الْقَوْمِ أَنْ لَوْ قَالَ: وَاحِدَةً، لَقَالَ:" وَاحِدَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ:" وَيُزَوِّجُهُنَّ". مِنْ طُرُقٍ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ جَيِّدٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں، جنہیں وہ پناہ دے، اُن پر رحم کرے ان کی کفالت کرے، تو اس شخص کے لئے لازمی طور پر جنت واجب ہو جاتی ہے، عرض کی گی: یا رسول اللہ! اگر دو ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو ہوں، تو بھی یہی ہوتا ہے، راوی کہتے ہیں: حاضرین کا یہ خیال تھا کہ اگر وہ شخص یہ سوال کرتا کہ اگر ایک ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرما دینا تھا کہ اگر ایک ہو (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اور وہ ان کی شادی کروا دے۔“ یہ مختلف طرق کے ساتھ منقول ہے، امام أحمد کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13491]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اور وہ ان کی شادی کروا دے۔“ یہ مختلف طرق کے ساتھ منقول ہے، امام أحمد کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13491]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1908) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2210) اخرجه احمد فى المسند (303/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13835، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5061/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 13492
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَتْ لَهُ أُخْتَانِ فَأَحْسَنَ صُحْبَتَهُمَا [مَا صَحِبَتَاهُ] دَخَلَ بِهِمَا الْجَنَّةَ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" ابْنَتَانِ". بَدَلَ:" أُخْتَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس کی دو بہنیں ہوں، اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے، جب تک وہ دونوں اس کے ساتھ رہیں، تو وہ ان دونوں کی وجہ سے جنت میں داخل ہو جائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”دو بہنوں“ کی جگہ ”دو بیٹیوں“ کا لفظ ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13492]
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”دو بہنوں“ کی جگہ ”دو بیٹیوں“ کا لفظ ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13492]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (236/1)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3670، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2105»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13493
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَفَلَ يَتِيمًا لَهُ ذُو قَرَابَةٍ أَوْ لَا قَرَابَةَ لَهُ فَأَنَا وَهُوَ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ - وَضَمَّ إِصْبَعَيْهِ - وَمَنْ سَعَى عَلَى ثَلَاثِ بَنَاتٍ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ، وَكَانَ لَهُ كَأَجْرِ مُجَاهِدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَائِمًا قَائِمًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی یتیم کی کفالت کرے، خواہ وہ رشتے دار ہو یا رشتے دار نہ ہو، تو جنت میں، میں اور وہ (ان دو انگلیوں) کی طرح ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیاں ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی (اور پھر فرمایا:) جو شخص تین بیٹیوں کو پالتا پوستا ہے، وہ جنت میں جائے گا اور اسے اللہ کی راہ میں روزہ رکھنے اور قیام کرنے والے مجاہد کے اجر کی مانند اجر ملے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13493]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13493]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1909)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13494
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَكُونُ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَيُنْفِقُ عَلَيْهِنَّ حَتَّى يَبْلُغْنَ أَوْ يَمُتْنَ، إِلَّا كُنَّ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ". فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: أَوِ اثْنَتَانِ؟ قَالَ:" وَثِنْتَانِ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس بھی مسلمان کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر خرچ کرے، یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائیں، یا انتقال کر جائیں، تو وہ اس کے لئے جہنم سے رکاوٹ بن جائیں گی، ایک خاتون نے عرض کی: اگر دو ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13494]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13494]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (56/18) اخرجه احمد فى المسند (27/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13495
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أُمَّتِي مِنْ أَحَدٍ يَكُونُ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ أَوْ ثَلَاثُ أَخَوَاتٍ يَعُولُهُنَّ حَتَّى يَبْلُغْنَ، إِلَّا كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ هَكَذَا". وَجَمَعَ إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى. قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" مَنْ عَالَ جَارِيَتَيْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے جس بھی فرد کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں، اور وہ اُن کی کفالت کرے، یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائیں، تو وہ شخص جنت میں میرے ساتھ اس طرح ہو گا“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو اکٹھا کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ بات مذکور ہے: ”جو شخص دو لڑکیوں کی کفالت کرے۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13495]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13495]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3448) اخرجه احمد فى المسند (147/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5428، 8155»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13496
وَعَنْ أَبِي الْمُحَبَّرَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ عَالَ ابْنَتَيْنِ أَوْ أُخْتَيْنِ أَوْ خَالَتَيْنِ أَوْ عَمَّتَيْنِ أَوْ جَدَّتَيْنِ فَهُوَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ - وَضَمَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةَ وَالَّتِي إِلَى جَنْبَهَا - فَإِنْ كُنَّ ثَلَاثًا فَهُوَ مُفْرَحٌ، وَإِنْ كُنَّ أَرْبَعًا أَوْ خَمْسًا فَيَا عِبَادَ اللَّهِ أَدْرِكُوهُ أَقْرِضُوهُ ضَارِبُوهُ ضَارِبُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومحبرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دو بیٹیوں، یا دو بہنوں، یا دو خالاؤں، یا دو پھوپھیوں، یا دو دادیوں (یا دو نانیوں) کی کفالت کرتا ہے، تو وہ میرے ساتھ جنت میں ان دو (انگلیوں) کی طرح ہو گا“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور اس کے ساتھ والی انگلی کو ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی (اور پھر مزید ارشاد فرمایا:) ”اگر وہ تین ہوں، تو وہ شخص قرض کے بوجھ تلے آ جائے گا اور اگر وہ چار یا پانچ ہوں، تو اے اللہ کے بندو! اس تک جاؤ، اسے قرض دو، اس کے ساتھ مضاربت کرو، اس کے ساتھ مضاربت کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13496]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13496]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (385/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13497
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَتْ لَهُ ابْنَةٌ فَأَدَّبَهَا وَأَحْسَنَ أَدَبَهَا، وَعَلَّمَهَا وَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا، وَأَوْسَعَ عَلَيْهَا مِنْ نِعَمِ اللَّهِ الَّتِي أَوْسَعَ عَلَيْهِ، كَانَتْ لَهُ مَنَعَةً وَسِتْرًا مِنَ النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کی ایک بیٹی ہو، وہ اس کی تربیت کرے اور اچھی تربیت کرے، اُسے تعلیم دے اور اچھی تعلیم دے، اور اُس کو اللہ تعالیٰ کی نعمتیں کشادگی سے دے، جو اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو عطا کی ہوئی ہوں، تو وہ بچی اس شخص کے لئے جہنم سے رکاوٹ اور بچاؤ کا باعث بن جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13497]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13497]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10447)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13498
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَعَالَهُنَّ وَآوَاهُنَّ وَكَفَّهُنَّ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". قُلْنَا: وَبِنْتَيْنِ؟ قَالَ:" وَبِنْتَيْنِ". قُلْنَا: وَوَاحِدَةً؟ قَالَ:" وَوَاحِدَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں، وہ شخص اُن کی کفالت کرے، انہیں پناہ دے اور ان کی دیکھ بھال کرے، تو اس شخص کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے، ہم نے عرض کی: اگر دو بیٹیاں ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو بیٹیاں ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے) ہم نے عرض کی: اگر ایک ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ایک ہو (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13498]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13498]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10447»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف