الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْلَادِ
اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13479
عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَفْدِ كِنْدَةَ، فَقَالَ لِي:" هَلْ لَكَ مِنْ وَلَدٍ؟". قُلْتُ: غُلَامٌ وُلِدَ لِي فِي مُخْرَجِي إِلَيْكَ مِنَ ابْنَةِ جَمَدٍ، وَلَوَدِدْتُ أَنَّ مَكَانَهُ شِبَعَ الْقَوْمِ. قَالَ:" لَا تَقُلْ ذَاكَ، فَإِنَّهُ فِيهِمْ قُرَّةَ عَيْنٍ، وَأَجْرًا إِذَا قُبِضُوا، ثُمَّ لَئِنْ قُلْتُ ذَلِكَ إِنَّهُ لَمَجْبَنَةٌ مَحْزَنَةٌ، إِنَّهُمْ لَمَجْبَنَةٌ مَحْزَنَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”کندہ“ کے وفد کے ہمراہ حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا تمہاری اولاد ہے؟ میں نے عرض کی: جب میں آپ کی طرف نکل کر آنے والا تھا، تو اس وقت میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے، جو جمد کی صاحبزادی سے ہوا ہے، میری یہ خواہش تھی کہ اس کی جگہ مجھے یہ چیز مل جاتی ہے کہ میں لوگوں کو سیر ہو کے کھانا کھلا سکتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ بات نہ کہو، اولاد میں آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتی ہے اور اگر اولاد کا انتقال ہو جائے تو اجر بھی ہوتا ہے، تم یہ بات کہتے ہو، اولاد تو آدمی کو بزدل اور غمگین کر دیتی ہے، اولاد تو بزدل اور غمگین کر دیتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گی ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13479]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (646) أخرجه احمد فى المسند (211/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21333»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13480
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ خَلَفٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَخَذَ حَسَنًا فَقَبَّلَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" إِنَّ الْوَلَدَ مَبْخَلَةٌ مَجْهَلَةٌ مَجْبَنَةٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا اسود بن خلف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ (جو بچے تھے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکڑ کر انہیں بوسہ دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اولاد کنجوس، جاہل اور بزدل کر دیتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13480]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13480]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1891)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13481
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ النَّاسَ، فَخَرَجَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي عُنُقِهِ خِرْقَةٌ يَجُرُّهَا، فَعَثَرَ فِيهَا فَسَقَطَ عَلَى وَجْهِهِ، فَنَزَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمِنْبَرِ يُرِيدُهُ، فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ أَخَذُوا الصَّبِيَّ فَأَتَوْهُ بِهِ، فَأَخَذَهُ وَحَمَلَهُ فَقَالَ:" قَاتَلَ اللَّهُ الشَّيْطَانَ، إِنَّ الْوَلَدَ فِتْنَةٌ، وَاللَّهِ وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ أَنِّي نَزَلْتُ عَنِ الْمِنْبَرِ حَتَّى أَتَيْتُ بِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ حَسَنٍ، وَلَمْ يَنْسُبْهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ الْجَارُودِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا آپ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، اسی دوران سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما (جو اس وقت بچے تھے) وہ آئے، ان کی گردن میں ایک کپڑا تھا جسے وہ کھینچ رہے تھے اور اس کی وجہ سے انہیں ٹھوکر لگی اور وہ گر گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اُتر کر ان کی طرف جانے لگے، جب لوگوں نے یہ صورت حال ملاحظہ کی تو انہوں نے بچے کو پکڑ لیا اور اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لیا اور گود میں بٹھا کر ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ شیطان کو برباد کرے! اولاد آزمائش ہے، اللہ کی قسم! اللہ کی قسم! مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ میں منبر سے نیچے اتر آیا ہوں، یہاں تک کہ اسے میرے پاس لایا گیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد حسن کے حوالے سے نقل کی ہے، اور اس کا نسب بیان نہیں کیا اور اس کے حوالے سے اسے عبداللہ بن علی جارودی سے نقل کیا ہے، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13481]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2626)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2626»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13482
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا وُلِدَ فِي أَهْلِ بَيْتٍ غُلَامٌ إِلَّا أَصْبَحَ فِيهِمْ عِزٌّ لَمْ يَكُنْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ صَالِحٍ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس بھی گھرانے میں لڑکا پیدا ہوتا ہے، تو ان کے درمیان ایسا غلبہ آ جاتا ہے، جو پہلے نہیں تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن صالح ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، انہوں نے اس پر جرح بھی نہیں کی اور اس کی توثیق بھی نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13482]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7391»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13483
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا وُلِدَتِ الْجَارِيَةُ بَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهَا مَلَكًا يَزُفُّ الْبَرَكَةَ زَفًّا، يَقُولُ: ضَعِيفَةٌ خَرَجَتْ مِنْ ضَعِيفَةٍ، الْقَيِّمُ عَلَيْهَا مُعَانٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَإِذَا وُلِدَ الْغُلَامُ بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ مَلَكًا مِنَ السَّمَاءِ فَقَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَقَالَ: اللَّهُ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرٍ لَمْ يَنْسُبْهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِصْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بچی پیدا ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف ایک فرشتے کو بھیجتا ہے جو برکت ڈالتا ہے اور یہ کہتا ہے: ایک کمزور وجود، جو ایک کمزور وجود میں سے نکلا ہے، اس کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کی قیامت تک مدد کی جائے گی، جب بچہ پیدا ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ آسمان کی طرف سے، اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتا ہے، وہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیتا ہے اور یہ کہتا ہے: اللہ تعالیٰ نے تمہیں سلام کہا: ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد بکر کے حوالے سے نقل کی ہے، انہوں نے اس کا اسم منسوب نہیں کیا، اس کے حوالے سے یہ عبداللہ بن سلیمان مصری کے حوالے سے منقول ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13483]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3125»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13484
وَعَنْ نُبَيْطٍ - يَعْنِي ابْنَ شَرِيطٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا وُلِدَ لِلرَّجُلٍ ابْنَةٌ بَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَلَائِكَةً يَقُولُونَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ، يَكْسُونَهَا بِأَجْنِحَتِهِمْ وَيَمْسَحُونَ بِأَيْدِيهِمْ عَلَى رَأْسِهَا وَيَقُولُونَ: ضَعِيفَةٌ خَرَجَتْ مِنْ ضَعِيفَةٍ، الْقَيِّمُ عَلَيْهَا مُعَانٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا نبیط، یعنی سیدنا نبیط بن شریط رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کے ہاں بیٹی پیدا ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو بھیجتا ہے، جو یہ کہتے ہیں: تم پر سلام ہو! اے اس گھر والو! پھر وہ لوگ اُس بچی کو اپنے پروں کے ذریعے ڈھانپ لیتے ہیں، اور اپنے ہاتھ اس کے سر پر پھیرتے ہیں، اور یہ کہتے ہیں: ایک کمزور وجود جو ایک کمزور وجود سے نکلا ہے، اس کی دیکھ بھال کرنے والے کی قیامت کے دن تک مدد ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13484]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13484]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (70)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 62»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13485
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَكْرَهُوا الْبَنَاتَ، فَإِنَّهُنَّ الْمُؤْنِسَاتُ الْغَالِيَاتُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم بیٹیوں کو ناپسند نہ کرو! کیونکہ وہ محبت رکھنے والی اور (بہت) قیمتی ہوتی ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13485]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (310/17) اخرجه احمد فى المسند (151/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16922»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13486
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبَّلَ حَسَنًا، فَقَالَ لَهُ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ: لَقَدْ وُلِدَ لِي عَشْرٌ مَا قَبَّلْتُ وَاحِدًا مِنْهُمْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَرْحَمُ اللَّهُ مَنْ لَا يَرْحَمُ النَّاسَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کا بوسہ لیا، اقرع بن حابس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میرے دس بچے ہیں، میں نے اُن میں سے کسی کو کبھی بوسہ نہیں دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کرتا، جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13486]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13486]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6694)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6694»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13487
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا نَظَرَ الْوَالِدُ إِلَى وَلَدِهِ فَسَرَّهُ، كَانَ لِلْوَالِدِ عِتْقُ نَسَمَةٍ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنْ نَظَرَ ثَلَاثَمِائَةٍ وَسِتِّينَ نَظْرَةً؟ قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ فِيهِ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ فِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَعْيَنَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب والد اپنی اولاد کی طرف دیکھتا ہے اور خوش ہوتا ہے، تو والد کو ایک جان (یعنی غلام یا کنیز) آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے، عرض کی گی: یا رسول اللہ! اگر وہ تین سو ساٹھ مرتبہ دیکھے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ بات کہی ہے: کہ یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اور اس کی سند حسن ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اعین ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13487]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11608)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11608»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13488
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رِيحُ الْوَلَدِ مِنْ رِيحِ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اولاد کی خوشبو، جنت کی خوشبو کا حصہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن عثمان بن سعید کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13488]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن عثمان بن سعید کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13488]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (823)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5856، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 791»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف