🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ إِخْبَارِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمُغَيَّبَاتِ .
نبی اکرم ﷺ کا غیبی امور کے بارے میں خبر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14068
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: لَمَّا بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ كِسْرَى إِلَى عَامِلِهِ عَلَى أَرْضِ الْيَمَنِ وَمَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ وَكَانَ يُقَالُ لَهُ: بَاذَامُ أَنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّهُ خَرَجَ رَجُلٌ قِبَلَكَ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ فَقُلْ لَهُ فَلْيَكُفَّ عَنْ ذَلِكَ أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْهِ مَنْ يَقْتُلُهُ أَوْ يَقْتُلُ قَوْمَهُ. قَالَ: فَجَاءَ رَسُولُ بَاذَامَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ هَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ شَيْءٌ فَعَلْتُهُ مِنْ قِبَلِي كَفَفْتُ وَلَكِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بَعَثَنِي". فَأَقَامَ الرَّسُولُ عِنْدَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ رَبِّي قَتَلَ كِسْرَى وَلَا كِسْرَى بَعْدَ الْيَوْمِ، وَقَتَلَ قَيْصَرَ وَلَا قَيْصَرَ بَعْدَ الْيَوْمِ". قَالَ: فَكَتَبَ قَوْلَهُ فِي السَّاعَةِ الَّتِي حَدَّثَهُ وَالْيَوْمِ الَّذِي حَدَّثَهُ وَالشَّهْرِ الَّذِي حَدَّثَهُ فِيهِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى بَاذَامَ فَإِذَا كِسْرَى قَدْ مَاتَ وَإِذَا قَيْصَرُ قَدْ قُتِلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ كَثِيرِ بْنِ زِيَادٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَعِنْدَ أَحْمَدَ طَرَفٌ مِنْهُ وَكَذَلِكَ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا، تو کسریٰ نے یمن اور اس کے آس پاس کے عرب علاقوں میں، اپنے مقرر کردہ گورنر کی طرف پیغام بھیجا، اس گورنر کا نام ”باذام“ تھا کہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ تمہاری طرف ایک صاحب کا ظہور ہوا ہے، جو یہ کہتے ہیں: کہ وہ نبی ہیں، تو تم ان سے کہو کہ یا تو وہ اس بات سے باز آ جائیں یا پھر میں ان کی طرف ایسے افراد کو بھیجوں گا، جو انہیں اور ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیں گے، راوی بیان کرتے ہیں: ”باذام“ کا قاصد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نے یہ بات کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ کوئی ایسی چیز ہوتی، جو میں اپنی طرف سے کر رہا ہوتا، تو میں نے اس سے باز آ جانا تھا، لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے مبعوث کیا ہے، وہ قاصد کچھ عرصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مقیم رہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: ”میرے پروردگار نے کسریٰ کو قتل کروا دیا ہے، اور آج کے بعد کوئی کسریٰ نہیں رہے گا اور قیصر کو قتل کروا دیا ہے، اور آج کے بعد کوئی قیصر نہیں رہے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اُس نے وہ وقت نوٹ کر لیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی اور وہ دن نوٹ کر لیا، جس دن میں یہ بات ارشاد فرمائی تھی، اور وہ مہینہ نوٹ کر لیا، جس میں یہ بات ارشاد فرمائی تھی، وہ بادام کی طرف واپس گیا تو کسریٰ مر چکا تھا اور قیصر قتل ہو چکا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ کثیر بن زیاد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، امام أحمد نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اور امام بزار نے بھی اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14068]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19925»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14069
وَعَنْ خُرَيْمِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" هَذِهِ الْحِيرَةُ الْبَيْضَاءُ قَدْ رُفِعَتْ لِي، وَهَذِهِ الشَّمَّاءُ بَنْتُ بُقَيْلَةَ الْأَزْدِيَّةُ عَلَى بَغْلَةٍ شَهْبَاءَ مُعْتَجَرِةً بِخِمَارٍ أَسْوَدَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ دَخَلْنَا الْحِيرَةَ وَوَجَدْتُهَا عَلَى هَذِهِ الصِّفَةِ فَهِيَ لِي؟ قَالَ:" هِيَ لَكَ". ثُمَّ ارْتَدَّتِ الْعَرَبُ فَلَمْ يَرْتَدَّ أَحَدٌ مِنْ طَيِّئٍ فَكُنَّا نُقَاتِلُ قَيْسًا عَلَى الْإِسْلَامِ وَمِنْهُمْ عُتْبَةُ بْنُ حِصْنٍ وَكُنَّا نُقَاتِلُ طُلَيْحَةَ بْنَ خُوَيْلِدٍ الْفَقْعَسِيَّ فَامْتَدَحَنَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَكَانَ فِيمَا قَالَ فِينَا: جَزَى اللَّهُ عَنَّا طَيِّئًا فِي دِيَارِهَا بِمُعْتَرَكِ الْأَبْطَالِ خَيْرَ جَزَاءِ هُمُ أَهْلُ رَايَاتِ السَّمَاحَةُ وَالنَّدَى إِذَا مَا الصَّبَا أَلْوَتْ بِكُلِّ خِبَاءِ هُمُ ضَرَبُوا قَيْسًا عَلَى الدِّينِ بَعْدَ مَا أَجَابُوا مُنَادِيَ ظُلْمَةٍ وَعَمَاءِ ثُمَّ سَارَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى مُسَيْلِمَةَ فَسِرْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا فَرَغْنَا مِنْ مُسَيْلِمَةَ وَأَصْحَابِهِ أَقْبَلْنَا إِلَى نَاحِيَةِ الْبَصْرَةِ، فَلَقِينَا هُرْمُزَ بِكَاظِمَةَ فِي جَمْعٍ عَظِيمٍ وَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ أَعْدَى لِلْعَرَبِ مِنْ هُرْمُزَ. فَبَرَزَ لَهُ ابْنُ الْوَلِيدِ وَدَعَا إِلَى الْبِرَازِ، فَبَرَزَ لَهُ هُرْمُزُ، فَقَتَلَهُ خَالِدٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَكَتَبَ بِذَلِكَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَنَفَّلَهُ سَلَبَهُ، فَبَلَغَتْ قَلَنْسُوَةُ هُرْمُزَ بِمِئَةِ أَلْفِ دِرْهَمٍ وَكَانَتْ الْفُرْسُ إِذَا أَشْرَفَ فِيهَا رَجُلٌ جَعَلُوا قَلَنْسُوَتَهُ مِائَةَ أَلْفِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ سِرْنَا عَلَى طَرِيقٍ حَتَّى دَخَلْنَا الْحِيرَةَ، فَكَانَ أَوَّلُ مَنْ تَلَقَّانَا فِيهَا شَيْمَاءَ بِنْتَ بُقَيْلَةَ عَلَى بَغْلَةٍ لَهَا شَهْبَاءَ بِخِمَارٍ أَسْوَدَ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَعَلَّقْتُ بِهَا وَقُلْتُ: هَذِهِ وَهَبَهَا لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَانِي خَالِدٌ عَلَيْهَا الْبَيِّنَةَ، فَأَتَيْتُهُ بِهَا، فَسَلَّمَهَا إِلَيَّ وَنَزَلَ إِلَيْنَا أَخُوهَا عَبْدُ الْمَسِيحِ فَقَالَ لِي: بِعْنِيهَا، فَقُلْتُ لَهُ: لَا أَنْقُصُهَا وَاللَّهِ مِنْ عَشْرِ مِائَةٍ شَيْئًا، فَدَفَعَ إِلَيَّ أَلْفَ دِرْهَمٍ فَقِيلَ لِي: لَوْ قُلْتَ: مِائَةَ أَلْفٍ، دَفَعَهَا إِلَيْكَ. فَقُلْتُ: لَا أَحْسَبُ أَنَّ مَالًا أَكْثَرَ مِنْ عَشْرِ مِائَةٍ. وَبَلَغَنِي فِي غَيْرِ هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّ الشَّاهِدَيْنِ كَانَا مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا خریم بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ سفید حیرہ، میرے سامنے بلند ہوا، اور یہ شیماء بنت بقیلہ ازدیہ ہے، جو ایک سفید خچر پر سوار ہے، اور اس نے سیاہ رنگ کی پٹی سر پر باندھی ہوئی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ہم حیرہ میں داخل ہوئے اور میں نے اس خاتون کو ایسی حالت میں پایا، تو وہ میری ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہاری ہو گی، راوی بیان کرتے ہیں: پھر عرب مرتد ہو گئے، لیکن طائی قبیلے کا کوئی فرد مرتد نہیں ہوا، ہم نے قیس کے ساتھ اسلام کی بنیاد پر جنگ کی، ان میں ایک عتبہ بن حصن تھا، ہم نے طلیحہ بن خویلد فقعسی سے جنگ کی، اس پر سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ہماری تعریف کی اور جو کچھ انہوں نے ہمارے بارے میں کہا: تھا، اس میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے طے قبیلے کو جزائے خیر عطا کرے، جنہوں نے جنگجو افراد کے میدان میں، اپنے علاقے میں بھرپور لڑائی کی تھی، وہ مہربانی کے جھنڈے اٹھانے والے تھے اور سخاوت والے تھے، جب بھی تیز ہوا، ہر خیمے کو الٹ دیتی تھی، انہوں نے دین کی وجہ سے قیس قبیلے کے لوگوں پر ضرب لگائی، اس کے بعد کہ جب اُن (قیس قبیلے کے) لوگوں نے ظلمت اور اندھے پن کی دعوت دینے والوں کی بات کو قبول کیا تھا۔“ پھر سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ مسیلمہ کی طرف روانہ ہوئے، ہم بھی ان کے ساتھ روانہ ہو گئے، جب ہم مسیلمہ اور اس کے ساتھیوں سے فارغ ہوئے، تو ہم بصرہ کے کنارے کی طرف آئے، وہاں ایک بڑے گروہ میں ہمارا سامنا کا ظمہ کے مقام پر ہرمز سے ہوا، عربوں کا ہرمز سے بڑا دشمن اور کوئی نہیں تھا۔ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اس کے سامنے آئے، انہوں نے اسے مقابلے کی دعوت دی، ہرمز ان کے سامنے آیا، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کر دیا، انہوں نے اس بارے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا، تو ہرمز کا ساز و سامان سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کو انعام کے طور پر دیا، ہرمز کی ٹوپی کی قیمت ایک لاکھ درہم تھی، ایرانیوں کا یہ معمول تھا، جب کوئی شخص ان کا سردار بنتا تھا، تو اُسے ایک لاکھ درہم کی ٹوپی بنا دیتے تھے۔ پھر ہم ایک راستے پر چلتے ہوئے حیرہ کے مقام پر پہنچ گئے، وہاں ہمارے سامنے سب سے پہلے شیماء بنت بقیلہ نامی خاتون آئی، جو اپنے سفید خچر پر سوار تھی، اس نے سیاہ چادر اوڑھی ہوئی تھی، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا تھا، تو میں نے اس عورت کے بارے میں کہا: یہ عورت اللہ کے رسول نے مجھے ہبہ کی تھی، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں مجھ سے ثبوت مانگا، میں نے انہیں ثبوت پیش کیا، تو انہوں نے وہ خاتون میرے حوالے کر دی، اُس خاتون کا بھائی عبدالمسیح ہمارے پاس آیا، اس نے مجھ سے کہا: تم اس کا میرے ساتھ سودا کر لو، میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں ایک ہزار سے کم نہیں کروں گا، تو اس نے مجھے ایک ہزار دیدیے، مجھ سے کہا: گیا: اگر تم ایک لاکھ مانگتے تو اُس نے تمہیں وہ بھی دے دینے تھے، میں نے کہا: مجھے نہیں پتا تھا کہ ایک ہزار سے زیادہ بھی مال ہوتا ہے۔ اس روایت کے علاوہ ایک روایت میں یہ بات نقل ہوئی ہے: وہ دو گواہ سیدنا محمد بن مسلمہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14069]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4168)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14070
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ يَوْمٌ مِنَ السَّنَةِ تَجْتَمِعُ فِيهِ نِسَاءُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَهُ يَوْمًا إِلَى اللَّيْلِ قَالَتْ: وَفِي ذَلِكَ الْيَوْمِ قَالَ:" أَسْرَعُكُنَّ لُحُوقًا أَطْوَلُكُنَّ يَدًا". قَالَتْ: فَجَعَلْنَا نَتَذَارَعُ بَيْنَنَا أَيُّنَا أَطْوَلُ يَدَيْنِ. قَالَتْ: وَكَانَتْ سَوْدَةُ أَطْوَلُهُنَّ يَدًا، فَلَمَّا تُوُفِّيَتْ سَوْدَةُ عَلِمْنَا أَنَّهَا كَانَتْ أَطْوَلَهُنَّ يَدًا فِي الْخَيْرِ وَالصَّدَقَةِ. قَالَتْ: وَكَانَتْ زَيْنَبُ تَغْزِلُ الْغَزْلَ وَتُعْطِيهِ سَرَايَا النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخِيطُونَ بِهِ وَيَسْتَعِينُونَ بِهِ فِي مَغَازِيهِمْ. قَالَتْ: وَفِي ذَلِكَ الْيَوْمِ قَالَ:" كَيْفَ بِإِحْدَاكُنَّ يَنْبَحُ عَلَيْهَا كِلَابُ الْحَوْأَبِ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج سال میں ایک دن پورا دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا کرتی تھیں، اسی طرح کے ایک دن میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے سب سے زیادہ لیے ہاتھ والی، مجھ سے سب سے پہلے آ کے ملے گی۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے اپنے ہاتھ ناپنا شروع کیے، تو سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کا ہاتھ سب سے زیادہ لمبا تھا، لیکن جب سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کا (متن میں اسی طرح مذر ہے، تاہم لفظ یہ ہے: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا) کا انتقال ہوا، تو ہمیں یہ پتہ چلا کہ اُن کا ہاتھ بھلائی اور صدقہ کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ طویل تھا (اور یہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد تھی)۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سوت کاتا کرتی تھیں اور اس کا معاوضہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگی مہمات کو دیا کرتی تھیں، وہ کپڑے سیتی تھیں، اور اس کے ذریعے غزوات میں مدد فراہم کرتی تھیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”اس وقت تم میں سے کسی ایک کا کیا عالم ہو گا؟ جب ”حواب“ کے کتے اُس پر بھونکیں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14070]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 2452، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2541، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24378، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6850، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6272»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14071
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: لَمَّا دَخَلَ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا أُمَّ سَلَمَةَ إِنِّي أَهْدَيْتُ لِلنَّجَاشِيِّ مِسْكًا وَحُلَّةً، وَلَا أَرَاهُ إِلَّا قَدْ مَاتَ وَلَا أَرَى هَدِيَّتِي إِلَّا سَتُرَدُّ إِلَيَّ". قَالَتْ: وَكَانَ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطَى نِسَاءَهُ أُوقِيَّةً أُوقِيَّةً وَأَعْطَانِي سَائِرَ الْمِسْكِ وَالْحُلَّةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأُمُّ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ لَا أَعْرِفُهَا. وَمُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزِّنْجِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أُمِّ كُلْثُومٍ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ فِي الْهَدِيَّةِ فِي الْبَيْعِ مِنْ مُسْنَدِ الْإِمَامِ أَحْمَدَ وَغَيْرِهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب میری رخصتی کروائی، تو آپ نے فرمایا: اے ام سلمہ! میں نے نجاشی کو مشک اور ایک حلہ تحفے کے طور پر بھجوایا تھا، لیکن میرا خیال ہے، وہ فوت ہو چکا ہے، اور میں نے جو تحفہ بھیجا تھا، اس کے بارے میں، میرا یہ خیال ہے کہ وہ میرے پاس واپس آ جائے گا۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر اسی طرح ہوا، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک اوقیہ دیگر ازواج کو دیا، اور باقی سارا مشک اور حلہ مجھے دے دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، موسیٰ بن عقبہ کی والدہ سے میں واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے اس واقعہ کے بارے میں اُم کلثوم کی نقل کردہ روایت گزر چکی ہے جو تحفہ دینے سے متعلق باب میں کتاب خرید و فروخت کے بیان میں ہے، یہ امام أحمد بن حنبل کی ”مسند“ کے حوالے سے اور دیگر حوالوں سے منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14071]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (352/23)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26732»

الحكم على الحديث:
ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14072
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَهْلِكُ كِسْرَى فَلَا يَكُونُ كِسْرَى بَعْدَهُ فَإِنَّهُ يَقُولُ: أَنَا مَلِكُ الْأَمْلَاكِ، وَيَهْلِكُ قَيْصَرُ فَلَا يَكُونُ قَيْصَرُ بَعْدَهُ فَإِنَّهُ يَقُولُ: أَنَا مَلِكُ الْأَمْلَاكِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسریٰ بلاک ہو جائے گا، تو اُس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہو گا، کیونکہ وہ یہ کہتا تھا کہ میں ”شہنشاہ“ ہوں، قیصر ہلاک ہو جائے گا، تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہو گا، کیونکہ وہ یہ کہتا ہے: کہ میں ”شہنشاہ“ ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14072]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7621، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20814»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14073
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلَا كِسْرَى بَعْدَهُ، وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُنْفَقَنَّ كُنُوزُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عُبَيْدِ بْنِ كَثِيرٍ التَّمَّارِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسریٰ ہلاک ہو جائے گا، تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہو گا، جب قیصر ہلاک ہو جائے گا، تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہو گا، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اُن دونوں کے خزانے ضرور اللہ کی راہ میں خرچ کیے جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد عبید بن کثیر تمار کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14073]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (689)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 660»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14074
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ أَظَلَّتْنَا سَحَابَةٌ نَحْنُ نَطْمَعُ فِيهَا فَقَالَ:" إِنَّ الْمَلَكَ الَّذِي يَسُوقُهَا أَوْ يَسُوقُ هَذِهِ السَّحَابَةَ دَخَلَ عَلَيَّ فَسَلَّمَ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يَسُوقُهَا إِلَى وَادِي كَذَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت ہم پر بادل بنا ہوا تھا، اور ہمیں اس سے توقع تھی (کہ اس سے بارش ہو گی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ فرشتہ جو اسے ہانک کر لے جا رہا ہے، (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) جو اس بادل کو ہانک کر لے جا رہا ہے، وہ میرے پاس آیا، اُس نے سلام کیا اور اس نے مجھے یہ بتایا کہ وہ اسے ہانک کر فلاں وادی کی طرف لے جائے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14074]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2426)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14075
وَعَنْ رَافِعٍ قَالَ: كَانَ بِالرَّحَّالِ ابْنِ غَنْمُوَيْهِ مِنَ الْخُشُوعِ وَاللُّزُومِ لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَالْخَيْرِ فِيمَا يَرَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْءٌ عَجِيبٌ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا وَالرَّحَّالُ مَعَنَا جَالِسٌ مَعَ نَفَرٍ فَقَالَ:" أَحَدُ هَؤُلَاءِ النَّفَرِ فِي النَّارِ". قَالَ رَافِعٌ: فَنَظَرْتُ فِي الْقَوْمِ فَإِذَا أَبُو هُرَيْرَةَ الدَّوْسِيُّ وَأَبُو أَرْوَى الدَّوْسِيُّ وَالطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ وَرَحَّالُ بْنُ غَنْمُوَيْهِ، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ وَأَتَعَجَّبُ وَأَقُولُ: مَنْ هَذَا الشَّقِيُّ؟ فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجَعَتْ بَنُو حَنِيفَةَ، فَسَأَلْتُ: مَا فَعَلَ الرَّحَّالُ بْنُ غَنْمُوَيْهِ؟ فَقَالُوا: افْتُتِنَ هُوَ الَّذِي شَهِدَ لِمُسَيْلِمَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَشْرَكَهُ فِي الْأَمْرِ بَعْدَهُ. فَقُلْتُ: مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهُوَ حَقٌّ وَسَمِعَ الرَّحَّالَ وَهُوَ يَقُولُ: كَبْشَانِ انْتَطَحَا فَأَحَبُّهُمَا إِلَيْنَا كَبْشُنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ فِيهِ: الرَّحَّالُ بِالْحَاءِ الْمُهْمَلَةِ الْمُشَدَّدَةِ وَهَكَذَا قَالَهُ الْوَاقِدِيُّ وَالْمَدَائِنِيُّ وَتَبِعَهُمَا عَبْدُ الْغَنِيِّ بْنُ سَعِيدٍ وَوَهِمَ فِي ذَلِكَ. وَالْأَكْثَرُونَ قَالُوا: إِنَّهُ بِالْجِيمِ الدَّارَقُطْنِيُّ وَابْنُ مَاكُولَا، وَفِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رحال بن غنمویہ (نامی فرد) میں، بہت خشوع و خضوع پایا جاتا تھا، وہ قرآن کریم کی تلاوت باقاعدگی سے کرتا تھا، وہ بھلائی کے کام باقاعدگی سے کرتا تھا، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت رحال بھی ہمارے ساتھ کچھ دیگر افراد سمیت بیٹھا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں میں سے ایک شخص جہنم میں جائے گا۔ سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ان لوگوں کا جائزہ لیا، تو ان میں سیدنا ابوہریرہ دوسی رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا ابوارویٰ دوسی رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ تھے، رحال بن غنمویہ تھا، میں اُن کا جائزہ لیتا رہا اور حیران ہوتا رہا، میں نے سوچا کہ وہ بدنصیب کون ہو گا؟ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو بنو حنیفہ مرتد ہو گئے میں نے دریافت کیا: رحال بن غنمویہ کا کیا بنا؟ تو لوگوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے آزمائش کا شکار ہو گیا، جو اُس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف مسیلمہ کے حق میں یہ گواہی دی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے بعد حکومت کا نگران مقرر کیا تھا، میں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات ارشاد فرمائی تھی، وہ بات حق ہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) انہوں نے رحال کو یہ کہتے ہوئے سنا: دو مینڈھے ایک دوسرے کے ساتھ سینگ لڑا رہے ہیں، تو ان دونوں میں سے ہمارے نزدیک ہمارا مینڈھا زیادہ محبوب ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس روایت میں اس شخص کا نام ”رحال“ نقل کیا ہے، واقدی اور مدائنی نے بھی اسی طرح بیان کیا ہے، عبدالغنی بن سعید نے ان دونوں کی متابعت کی ہے، لیکن انہیں اس بارے میں وہم ہوا ہے، زیادہ تر لوگوں نے یہ کہا: ہے کہ اس کا نام ”ج“ کے ساتھ ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ اور ابن ماکولا نے یہی بات بیان کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14075]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4434)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4434»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14076
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: كُنْتُ إِذَا قَدِمْتُ عَلَى أَبِي مَحْذُورَةَ سَأَلَنِي عَنْ رَجُلٍ، وَإِذَا قَدِمْتُ عَلَى الرَّجُلِ سَأَلَنِي عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ فَقُلْتُ: لِأَبِي مَحْذُورَةَ إِذَا قَدِمْتُ عَلَيْكَ سَأَلْتَنِي، عَنْ فُلَانٍ وَإِذَا قَدِمْتُ عَلَى فُلَانٍ سَأَلَنِي عَنْكَ قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ وَفُلَانٌ فِي بَيْتٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آخِرُكُمْ مَوْتًا فِي النَّارِ". فَمَاتَ أَبُو هُرَيْرَةَ ثُمَّ مَاتَ أَبُو مَحْذُورَةَ ثُمَّ مَاتَ الرَّجُلُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَوْسُ بْنُ خَالِدٍ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اوس بن خالد بیان کرتے ہیں: جب میں سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے پاس آتا، تو وہ مجھ سے ایک شخص کے بارے میں دریافت کرتے تھے، اور جب میں اس شخص کے پاس جاتا تھا، تو وہ مجھ سے سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کرتے تھے، میں نے سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے کہا: جب میں آپ کے پاس آتا ہوں، تو آپ مجھ سے فلاں صاحب کے بارے میں دریافت کرتے ہیں اور جب میں فلاں صاحب کے پاس جاتا ہوں، تو وہ مجھ سے آپ کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، تو سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور فلاں شخص ایک گھر میں موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سے جو آخر میں مرے گا، وہ جہنم میں جائے گا۔“ راوی کہتے ہیں: تو پہلے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، پھر سیدنا ابومحذوره رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، اور پھر اُس شخص کا انتقال ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اوس بن خالد نامی راوی کے حوالے سے علی بن زید کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، ان دونوں راویوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14076]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6748، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5779، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6436»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14077
وَعَنْ أَبِي يُونُسَ قَالَ: كُنْتُ تَاجِرًا بِالْمَدِينَةِ فَإِذَا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ سَأَلَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ وَإِذَا قَدِمْتُ الْبَصْرَةَ سَأَلَنِي سَمُرَةُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: كُنَّا سَبْعَةً فِي بَيْتٍ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" آخِرُكُمْ مَوْتًا فِي النَّارِ". فَلَمْ يَبْقَ إِلَّا أَنَا وَسَمُرَةَ. قُلْتُ: لَعَلَّهُ أَرَادَ نَارَ الدُّنْيَا فَإِنَّ سَمُرَةَ مَاتَ كَذَلِكَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابویونس بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں تاجر تھا، جب میں مدینہ منورہ آیا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا، جب میں بصرہ آیا، تو سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ہم سات افراد ایک گھر میں موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”تم میں سے آخر میں مرنے والا، آگ میں جائے گا۔“ (پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا:) اب اُن افراد میں سے، صرف میں اور سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ باقی رہ گئے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: شاید اس سے مراد دنیاوی آگ تھی، کیونکہ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کا انتقال آگ کی وجہ سے ہی ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14077]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6202»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں