الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 14268
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا تُقْبَضُ نَفْسُهُ، ثُمَّ يَرَى الثَّوَابَ، ثُمَّ تُرَدُّ إِلَيْهِ فَتُخَيَّرُ بَيْنَ أَنْ تُرَدَّ إِلَيْهِ إِلَى أَنْ يَلْحَقَ".
فَكُنْتُ قَدْ حَفِظْتُ ذَلِكَ مِنْهُ، فَإِنِّي لَمُسْنِدَتُهُ إِلَى صَدْرِي فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ حَتَّى مَالَتْ عُنُقُهُ، فَقُلْتُ: قَدْ قُضِيَ. قَالَتْ: فَعَرَفْتُ الَّذِي قَالَ. قَالَتْ: فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ حَتَّى ارْتَفَعَ وَنَظَرَ، قُلْتُ: إِذًا لَا يَخْتَارُنَا، فَقَالَ: مَعَ الرَّفِيقِ الْأَعْلَى فِي الْجَنَّةِ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ إِلَى آخَرِ الْآيَةِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی کی جان قبض ہوتی ہے، پھر وہ ثواب دیکھتا ہے، پھر وہ جان اس کی طرف لوٹا دی جاتی ہے، پھر اسے یہ اختیار دیا جاتا ہے کہ یا تو اس جان کو لوٹا دیا جائے، یا پھر یہ ہے کہ وہ آگے چلا جائے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو میں نے یہ بات یاد رکھی ہوئی تھی، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی، میں آپ کی طرف دیکھ رہی تھی، اس دوران آپ کی گردن ڈھلک گئی، میں نے سوچا شاید آپ کا انتقال ہو گیا ہے، لیکن پھر مجھے وہ بات یاد آ گئی، جو آپ نے ارشاد فرمائی تھی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا، آپ اُٹھے، آپ نے نظر کی، میں نے کہا: ایسی صورت میں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اختیار نہیں کریں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جنت میں رفیق اعلیٰ کا ساتھ چاہتا ہوں، ان لوگوں کا ساتھ جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا، جن کا تعلق انبیاء اور صدیقین سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت کے آخر تک تلاوت کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14268]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (74/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23933، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7841»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14269
وَفِي رِوَايَةٍ:" الرَّفِيقِ الْأَعْلَى الْأَسْعَدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهَا قَالَتْ: قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ سَحْرِي وَنَحْرِي. قَالَتْ: وَظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيَرُدُّ اللَّهُ عَلَيْهِ رُوحَهُ. قَالَتْ: وَكَذَلِكَ يَفْعَلُ بِالْأَنْبِيَاءِ، فَتَحَرَّكَ فَقُلْتُ: إِنْ خُيِّرْتَ الْيَوْمَ فَلَنْ تَخْتَارَنَا.
وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ رفیق اعلیٰ جو سب سے زیادہ سعادت والا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال میری گردن اور سینے کے درمیان ہوا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میرا یہ گمان تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی روح کو آپ کی طرف واپس کرے گا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انبیاء کرام کے ساتھ اسی طرح ہوتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرکت کی، تو میں نے سوچا کہ اگر آج آپ کو اختیار دیا بھی گیا، تو آپ ہمیں اختیار نہیں کریں گے۔ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14269]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (120/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14270
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَاتَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا خَرَجَتْ نَفْسُهُ مَا شَمَمْتُ رَائِحَةً قَطُّ أَطْيَبَ مِنْهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، اور جب آپ کی جان نکلی، تو میں نے اس سے زیادہ پاکیزہ خوشبو کبھی نہیں سونگھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14270]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14270]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (851)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24384»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14271
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتْرًا، وَفَتَحَ بَابًا فِي مَرَضِهِ، فَنَظَرَ إِلَى النَّاسِ يُصَلُّونَ خَلَفَ أَبِي بَكْرٍ، فَسُرَّ بِذَلِكَ وَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ، إِنَّهُ لَمْ يَمُتْ نَبِيٌّ حَتَّى يَؤُمَّهُ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِهِ". ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ أُصِيبَ مِنْكُمْ بِمُصِيبَةٍ مِنْ بَعْدِي فَلْيَتَعَزَّ بِمُصِيبَتِهِ بِي عَنْ مُصِيبَتِهِ الَّتِي تُصِيبُهُ ; فَإِنَّهُ لَنْ يُصَابَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي بِمِثْلِ مُصِيبَتِهِ بِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ - وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ - وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ - وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ - وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری کے دوران پردہ ہٹایا اور دروازہ کھولا اور لوگوں کی طرف دیکھا، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کر رہے تھے، آپ اس بات پر خوش ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے مخصوص ہے، کسی بھی نبی کا انتقال اس وقت تک نہیں ہوا جب تک اس کی امت کے کسی فرد نے اس کی امامت نہیں کی۔“ پھر آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! میرے بعد جس کسی کو جس مصیبت کا سامنا کرنا پڑے، تو وہ میری مصیبت کے حوالے سے اپنی اس مصیبت میں خود کو دلاسہ دے، جو مصیبت اسے لاحق ہو گی، کیونکہ میرے بعد میری امت کو میری جدائی جیسی مصیبت کبھی لاحق نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر ہے، جو علی بن مدینی کا والد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14271]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14272
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: أُغْمِيَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي حِجْرِ عَائِشَةَ، فَأَفَاقَ وَهِيَ تَمْسَحُ صَدْرَهُ، وَتَدْعُو لَهُ بِالشِّفَاءِ قَالَ:" لَا. وَلَكِنْ أَسْأَلُ اللَّهَ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى الْأَسْعَدَ، جِبْرِيلَ، وَمِيكَائِيلَ، وَإِسْرَافِيلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہوئی، آپ اس وقت سیدہ عائشتہ رضی اللہ عنہا کی گود میں تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا آپ کے سینے پر ہاتھ پھیر رہی تھیں اور آپ کے لئے شفاء کی دعا کر رہی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ میں اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ سعادت مند رفیق اعلیٰ، جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کا سوال کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلام جمحی ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14272]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلام جمحی ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14272]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14273
عَنْ أَبِي عَسِيبٍ - أَوْ أَبِي عَسِيمٍ - قَالَ بَهْزٌ: شَهِدَ الصَّلَاةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا: كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْهِ؟ قَالَ: ادْخُلُوا أَرْسَالًا أَرْسَالًا. قَالَ: فَكَانُوا يَدْخُلُونَ مِنْ هَذَا الْبَابِ فَيُصَلُّونَ عَلَيْهِ، ثُمَّ يَخْرُجُونَ مِنَ الْبَابِ الْآخَرِ. قَالَ: فَلَمَّا وُضِعَ فِي لَحْدِهِ قَالَ الْمُغِيرَةُ: قَدْ بَقِيَ مِنْ رِجْلَيْهِ شَيْءٌ لَمْ يُصْلِحُوهُ قَالُوا: فَادْخُلْ فَأَصْلِحْهُ، فَدَخَلَ وَأَدْخَلَ يَدَهُ فَغَمَسَ قَدَمَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَهِيلُوا عَلَيْهِ التُّرَابَ. فَأَهَالُوا عَلَيْهِ حَتَّى بَلَغَ أَنْصَافَ سَاقَيْهِ، ثُمَّ خَرَجَ فَكَانَ يَقُولُ: أَنَا أَحْدَثُكُمْ عَهْدًا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوعسیب رضی اللہ عنہ، یا شاید سیدنا ابوعسیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بہز نامی راوی کہتے ہیں: انہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جنازے میں شریک ہونے کا شرف حاصل ہے، لوگوں نے یہ کہا: کہ ہم آپ کی نماز جنازہ کیسے ادا کریں؟ تو انہوں نے کہا: تم لوگ ٹولیوں کی شکل میں اندر داخل ہو جاؤ، پھر وہ لوگ اس دروازے سے داخل ہوتے تھے، آپ کے لئے دعائے رحمت کرتے تھے، پھر دوسرے دروازے سے نکل جاتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو لحد میں رکھا گیا، تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ کے پاؤں میں سے کوئی چیز باقی رہ گئی ہے، جس کو انہوں نے ٹھیک نہیں کیا، لوگوں نے کہا: آپ اندر جائیں اور اسے ٹھیک کر دیں، وہ اندر گئے، انہوں نے اپنا ہاتھ داخل کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کو چھوا اور بولے: اس پر مٹی ڈالو! انہوں نے وہاں پر مٹی ڈالی، یہاں تک کہ وہ آپ کی نصف پنڈلیوں تک پہنچ گئے، پھر وہ باہر آ گئے اور انہوں نے یہ کہا: کہ تم سب کے مقابلے میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے آخری ملاقات میری ہوئی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14273]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14273]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (81/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20242»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14274
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَدْخُلُ بَيْتِي الَّذِي فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي، فَأَضَعُ ثَوْبِي وَأَقُولُ: إِنَّمَا هُوَ زَوْجِي وَأَبِي، فَلَمَّا دُفِنَ عُمَرُ مَعَهُمْ، فَوَاللَّهِ مَا دَخَلْتُهُ إِلَّا وَأَنَا مَشْدُودَةٌ عَلَيَّ ثِيَابِي حَيَاءً مِنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اپنے گھر کے اس حصے میں داخل ہوتی تھی، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک تھی اور میرے والد کی قبر تھی، تو میں سر پر چادر نہیں لیتی تھی اور یہ کہتی تھی: ایک میرے شوہر ہیں اور ایک میرے والد ہیں، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ان کے ساتھ دفن کیا گیا، تو اللہ کی قسم! میں جب بھی اس حصے میں داخل ہوتی تھی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حیاء کی وجہ سے چادر اوڑھ کر رکھتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14274]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14274]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (202/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14275
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ قَبْرَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَبَّاسُ، وَعَلِيٌّ، وَالْفَضْلُ، وَشَقَّ لَحَدَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَهُوَ الَّذِي شَقَّ قُبُورَ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ أُحُدٍ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَةَ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا، وَلَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ الْعَبَّاسِ، وَلَا الَّذِي شَقَّ لَحْدَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ أَيُّوبَ بْنِ مَنْصُورٍ، وَقَدْ وَهِمْ فِي حَدِيثٍ رَوَاهُ لَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک میں سیدنا عباس، سیدنا علی اور سیدنا فضل رضی اللہ عنہم داخل ہوئے تھے، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آپ کی لحد تیار کی تھی، یہ وہی شخص تھا، جس نے غزوہ احد کے موقع پر شہداء کی قبریں تیار کی تھیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں ہے، اور نہ ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لحد تیار کرنے والے شخص کا ذکر ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ایوب بن منصور کے حوالے سے نقل کی ہے، اسے اس حدیث میں وہم ہوا ہے، جو روایت امام ابوداؤد نے اس کے حوالے سے نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14275]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (855)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14276
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ أَبُو بَكْرٍ فِي نَاحِيَةٍ بِالْمَدِينَةِ قَالَ: فَدَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعَ فَاهُ عَلَى جَبِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ يُقَبِّلُهُ وَيَقُولُ: بِأَبِي وَأُمِّي طِبْتَ حَيًّا وَمَيِّتًا. فَلَمَّا خَرَجَ مَرَّ عُمَرُ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - وَهُوَ يَقُولُ: وَاللَّهِ مَا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا يَمُوتُ حَتَّى يَقْتُلَ الْمُنَافِقِينَ. قَالَ: وَقَدْ كَانُوا اسْتَبْشَرُوا بِمَوْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَفَعُوا رُؤُوسِهِمْ، فَمَرَّ بِهِ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: أَيُّهَا الرَّجُلُ أَرْبِعْ عَلَى نَفْسِكَ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ مَاتَ، أَلَمْ تَسْمَعِ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ) (وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَفَإِنْ مِتَّ فَهُمُ الْخَالِدُونَ) ؟. قَالَ: وَأَتَى الْمِنْبَرَ، فَصَعِدَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنْ كَانَ مُحَمَّدٌ إِلَهَكُمُ الَّذِي تَعْبُدُونَ فَإِنَّ إِلَهَكُمْ قَدْ مَاتَ، وَإِنْ كَانَ إِلَهُكُمُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ فَإِنَّ إِلَهَكُمْ حَيٌّ لَا يَمُوتُ. ثُمَّ تَلَا: (وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ) الْآيَةَ.
ثُمَّ نَزَلَ وَقَدِ اسْتَبْشَرَ الْمُؤْمِنُونَ بِذَلِكَ، وَاشْتَدَّ فَرَحُهُمْ، وَأَخَذَ الْمُنَافِقُونَ الْكَآبَةَ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَكَأَنَّمَا كَانَتْ عَلَى وُجُوهِنَا أَغْطِيَةٌ فَكُشِفَتْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ عَلِيِّ بْنِ الْمُنْذِرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ کے نواحی علاقے میں تھے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے اپنے منہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر رکھا اور آپ کو بوسہ دینے لگے اور یہ کہنے لگے کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ زندگی اور موت، ہر حال میں پاکیزہ ہیں، جب وہ باہر نکلے تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، جو یہ کہہ رہے تھے: اللہ کی قسم! اللہ کے رسول کا انتقال نہیں ہوا، اور آپ کا انتقال اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک آپ منافقین کو قتل نہیں کر دیتے، راوی بیان کرتے ہیں: منافقین اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال پر خوش ہوئے تھے، اور انہوں نے اپنے سر اٹھا لیے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے اور بولے: اے شخص! اپنے آپ پر قابو رکھو، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا ہے، کیا تم نے اللہ تعالیٰ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”بے شک تم میت ہو اور بے شک وہ لوگ بھی میت ہیں۔“ اور ہم نے تم سے پہلے کسی بشر کے لئے ہمیشہ رہنا نہیں رکھا، اگر تم مر جاؤ، تو کیا وہ لوگ ہمیشہ رہیں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ منبر کے پاس آئے، وہ منبر پر چڑھے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، اور پھر یہ بات ارشاد فرمائی: ”اے لوگو! اگر سیدنا محمد تمہارے معبود تھے، جن کی تم عبادت کرتے تھے، تو تمہارے معبود کا انتقال ہو گیا ہے، اور اگر تمہارا معبود وہ ہے، جو آسمان میں ہے، تو تمہارا معبود زندہ ہے، اسے موت نہیں آئے گی“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”محمد صرف رسول ہیں، ان سے پہلے بھی رسول گزر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ پھر وہ منبر سے نیچے اتر آئے، مسلمانوں نے اس بات کے حوالے سے اطمینان حاصل کیا اور ان کی تسلی ہو گئی اور منافقین کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اس ذات قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یوں لگتا ہے جیسے ہمارے چہروں پر پردہ تھا، اور وہ ہٹا دیا گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علی بن منذر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14276]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علی بن منذر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14276]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (852)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 14277
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيُعَزِّي النَّاسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا مِنْ بَعْدِي تَعْزِيَةَ نَبِيٍّ".
وَكَانَ النَّاسُ يَقُولُونَ: مَا هَذَا؟ فَلَمَّا قُبِضَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقِيَ بَعْضُنَا بَعْضًا يُعَزِّي بَعْضُهُمْ بَعْضًا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ مُوسَى بْنِ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيِّ، وَوَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد لوگ ایک دوسرے کے ساتھ، نبی کے حوالے سے تعزیت کریں گے۔“ لوگوں نے یہ کہنا شروع کیا: اس سے مراد کیا ہے؟ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو لوگ ایک دوسرے سے ملتے تھے اور ایک دوسرے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے تعزیت کرتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف موسیٰ بن یعقوب زمعی کا معاملہ مختلف ہے، ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14277]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7547) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5757)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔