🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. بَابُ فَضْلِ خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ زَوْجَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15277
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ مَعَ خَدِيجَةَ، إِذْ أَتَاهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَقْرِئْ خَدِيجَةَ السَّلَامَ، وَبَشِّرْهَا فِي الْجَنَّةِ بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ، لَا أَذًى فِيهِ وَلَا نَصَبَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو سلام کہہ دیں، اور جنت میں موجود ایک گھر کی خوشخبری سنا دیں جو کھوکھلے موتی سے بنا ہوا ہو گا اس میں کوئی تکلیف اور کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15277]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11818، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 297»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15278
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ لِي جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بَشِّرْ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ". يَعْنِي قَصَبَ اللُّؤْلُؤِ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا ابن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل نے مجھ سے کہا: سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موجود ایک گھر کی خوشخبری دے دیں جو کھوکھلے موتی سے بنا ہوا ہو گا اور اس میں کوئی شور شرابہ اور کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔“ راوی کہتے ہیں: اس سے مراد کھوکھلا موتی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا کچھ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف محمد بن ابوسمینہ کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15278]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (19)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 19»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15279
وَعَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكْثِرُ ذِكْرَ خَدِيجَةَ، فَقُلْتُ: مَا أَكْثَرَ مَا تُكْثِرُ مِنْ ذِكْرِ خَدِيجَةَ، وَقَدْ أَخْلَفَ اللَّهُ تَعَالَى لَكَ مِنْ عَجُوزٍ حَمْرَاءِ الشِّدْقَيْنِ، وَقَدْ هَلَكَتْ فِي دَهْرٍ؟! فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضَبًا مَا رَأَيْتُهُ غَضِبَ مِثْلَهُ قَطُّ وَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ رَزَقَهَا مِنِّي مَا لَمْ يَرْزُقْ أَحَدًا مِنْكُنَّ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اعْفُ عَنِّي، وَاللَّهِ لَا تَسْمَعُنِي أَذْكُرُ خَدِيجَةَ بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ بِشَيْءٍ تَكْرَهُهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا اکثر ذکر کیا کرتے تھے، میں نے کہا: کیا وجہ ہے کہ آپ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا اکثر ذکر کرتے رہتے ہیں جب کہ اللہ تعالیٰ نے اس سرخ ہونٹوں والی بوڑھی عورت کی جگہ آپ کو دوسری بیویاں دے دی ہیں اور اس عورت کو انتقال کیے ہوئے بھی ایک زمانہ گزر گیا ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، میں نے آپ کو اس طرح غصے میں کبھی نہیں دیکھا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اسے مجھ سے وہ چیز عطا کی جو تم میں سے کسی کو عطا نہیں کی، میں نے عرض کی یا رسول اللہ! آپ مجھے معاف کر دیں، اللہ کی قسم! آج کے دن بعد آپ مجھے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا اس حوالے سے ذکر کرتے ہوئے نہیں سنیں گے جو آپ کو ناپسند ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15279]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11/23)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24343، وأخرجه فتح الباري برقم: 3610»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15280
وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا ذَكَرَ خَدِيجَةَ لَمْ يَكُنْ يَسْأَمُ مِنْ ثَنَاءٍ عَلَيْهَا وَالِاسْتِغْفَارِ، قَالَ:" وَرُزِقَتْ مِنِّي الْوَلَدَ إِذْ حُرِمْتُنَّهُ مِنِّي". فَغَدَا عَلَيَّ بِهَا وَرَاحَ شَهْرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَسَانِيدُهُ حَسَنَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کرتے تھے تو ہمیشہ ان کی تعریف کیا کرتے تھے اور ان کے لئے دعائے مغفرت کیا کرتے تھے آپ یہ فرماتے تھے: ”اسے مجھ سے اولاد نصیب ہوئی تھی جب کہ تم مجھ سے اولاد سے محروم رہی ہو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس حوالے سے ایک ماہ تک ذکر کرتے رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15280]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15281
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا ذَكَرَ خَدِيجَةَ أَثْنَى فَأَحْسَنَ الثَّنَاءَ، قَالَتْ: فَغِرْتُ يَوْمًا، فَقُلْتُ: مَا أَكْثَرَ مَا تَذْكُرُ حَمْرَاءَ الشِّدْقَيْنِ! قَدْ أَبْدَلَكَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهَا. قَالَ:" أَبْدَلَنِي اللَّهُ خَيْرًا مِنْهَا؟! قَدْ آمَنَتْ بِي إِذْ كَفَرَ بِيَ النَّاسُ، وَصَدَّقَتْنِي إِذْ كَذَّبَنِي النَّاسُ، وَوَاسَتْنِي بِمَالِهَا إِذْ حَرَمَنِي النَّاسُ، وَرَزَقَنِي اللَّهُ أَوْلَادَهَا وَحَرَمَنِي أَوْلَادَ النَّاسِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کرتے تھے تو ان کی اچھی طرح سے تعریف کرتے تھے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں ایک دن مجھے غصہ آ گیا، میں نے کہا: آپ اس سرخ گالوں والی خاتون کا کتنا تذکرہ کرتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان کے بدلے میں زیادہ بہتر بیویاں عطا کر دی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اللہ تعالیٰ نے اس سے زیادہ بہتر مجھے عطا کی ہیں؟ وہ اس وقت مجھ پر ایمان لائی تھی جب لوگوں نے میرا انکار کیا تھا، اس نے اس وقت میری تصدیق کی تھی جب لوگوں نے مجھے جھٹلایا تھا، اس نے اپنے مال کے ذریعے میرا اس وقت ساتھ دیا تھا جب لوگوں نے مجھے محروم رکھنا چاہا تھا اور پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے ذریعے اولاد عطا کی اور دوسرے لوگوں کے ذریعے اولاد عطا نہیں کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15281]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (117/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24343، وأخرجه فتح الباري برقم: 3610، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6775/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15282
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ جِبْرِيلَ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَتْ خَدِيجَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا جِبْرِيلُ، هَذِهِ خَدِيجَةُ". فَقَالَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: أَقْرِئْهَا مِنَ اللَّهِ السَّلَامَ وَمِنِّي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اسی دوران سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا آ گئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جبرائیل! یہ خدیجہ ہے۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: آپ انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور میری طرف سے سلام کہہ دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15282]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15/23)»

الحكم على الحديث:
مرسل، ولکن رجالُہ رجالُ الصحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15283
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِحِرَاءٍ، فَقَالَ: هَذِهِ خَدِيجَةُ قَدْ جَاءَتْ بِحَيْسٍ فِي غَرْزَتِهَا، فَقُلْ لَهَا: إِنَّ اللَّهَ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ، فَلَمَّا جَاءَتْ قَالَ لَهَا:" إِنَّ جِبْرِيلَ أَعْلَمَنِي بِكِ وَبِالْحَيْسِ الَّذِي فِي غَرْزَتِكِ قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَ، فَقَالَ: اللَّهُ يُقْرِئُهَا السَّلَامُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سعید بن کثیر بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حرا میں موجود تھے، انہوں نے کہا: سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا حیس (نامی کھانا) لے کے آ رہی ہیں جو چمڑے کے برتن میں ہے، آپ ان سے یہ کہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو سلام کہا: ہے، جب سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا آئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جبرائیل نے مجھے بتایا اور اس حیس (نامی کھانے) کے بارے میں بتایا جو تمہارے چمڑے کے برتن میں ہے، ایسا تمہارے آنے سے پہلے ہوا اور جبرائیل نے یہ بھی بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں سلام کہا: ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15283]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15284
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَطْعَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَدِيجَةَ مِنْ عِنَبِ الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت کا انگور کھلایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15284]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
109. بَابٌ فِي فَضْلِ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
اُم المومنین سیدہ عاشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شادی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15285
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ قَالَتْ خَوْلَةُ بِنْتُ حَكِيمِ بْنِ الْأَوْقَصِ - امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ، وَذَلِكَ بِمَكَّةَ -: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَزَوَّجُ؟ قَالَ:" مَنْ؟". قَالَتْ: إِنْ شِئْتَ بِكْرًا، وَإِنْ شِئْتَ ثَيِّبًا؟ قَالَ:" فَمَنِ الْبِكْرُ؟". قَالَتْ: ابْنَةُ أَحَبِّ خَلْقِ اللَّهِ إِلَيْكَ: عَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ:" فَمَنِ الثَّيِّبُ؟". قَالَتْ: سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ، آمَنَتْ بِكَ، وَاتَّبَعَتْكَ عَلَى مَا أَنْتَ عَلَيْهِ. قَالَ:" فَاذْهَبِي فَاذْكُرِيهَا عَلَيَّ". فَجَاءَتْ، فَدَخَلَتْ بَيْتَ أَبِي بَكْرٍ فَوَجَدَتْ أُمَّ رُومَانَ أُمَّ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: يَا أُمَّ رُومَانَ، مَاذَا أَدْخَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ مِنَ الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ، أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْطُبُ عَلَيْهِ عَائِشَةَ. قَالَتْ: وَدِدْتُ، انْتَظِرِي أَبَا بَكْرٍ، فَإِنَّهُ آتٍ. فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا بَكْرٍ، مَاذَا أَدْخَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ مِنَ الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ! أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْطُبُ عَلَيْهِ عَائِشَةَ، فَقَالَ: هَلْ تَصْلُحُ لَهُ؟ إِنَّمَا هِيَ بِنْتُ أَخِيهِ! فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ:" ارْجِعِي إِلَيْهِ، فَقُولِي لَهُ: أَنْتَ أَخِي فِي الْإِسْلَامِ، وَأَنَا أَخُوكَ، وَابْنَتُكَ تَصْلُحُ لِي". فَأَتَتْ أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ: ادْعِي لِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَجَاءَ فَأَنْكَحَهُ [وَأَنَا يَوْمَئِذٍ ابْنَةُ سِتِّ سِنِينَ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہو گیا تو سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ خولہ بنت حکیم نے عرض کی: یہ مکہ کی بات ہے، یا رسول اللہ! کیا آپ شادی نہیں کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس کے ساتھ؟ اس خاتون نے کہا: اگر آپ چاہیں تو کنواری کے ساتھ کر لیں اور اگر آپ چاہیں، تو ثیبہ خاتون کے ساتھ کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کنواری لڑکی کون ہے؟ اس خاتون نے کہا: اللہ کی مخلوق میں آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب فرد کی صاحبزادی عائشہ بنت ابوبکر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ثیبہ خاتون کون ہیں، تو خولہ نے جواب دیا: سودہ بنت زمعہ جو آپ پر ایمان لا چکی ہیں، انہوں نے آپ کی پیروی بھی کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور ان کے ہاں میرے حوالے سے ذکر کرو، وہ خاتون گئیں وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر آئیں، وہاں انہوں نے سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا کو پایا، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ہیں، اس خاتون نے کہا: اے ام رومان! اللہ تعالیٰ نے تم پر بھلائی اور برکت کیسے داخل کی ہے، اللہ کے رسول نے مجھے بھیجا ہے تاکہ میں ان کی طرف سے شادی کا پیغام دوں، تو سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا نے کہا: میری یہ خواہش ہے کہ آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتظار کر لیں، وہ آنے والے ہیں، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے تو اس خاتون نے کہا: اے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھلائی اور برکت نصیب کی ہے، اللہ کے رسول نے مجھے بھیجا ہے تاکہ میں ان کی طرف سے عائشہ کے لئے شادی کا پیغام دوں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا یہ ٹھیک ہو گا؟ یہ تو ان کی بھتیجی بنتی ہے، وہ خاتون واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے پاس واپس جاؤ اور اس سے یہ کہو کہ تم میرے اسلام میں بھائی ہو اور میں تمہارا بھائی ہوں، لیکن تمہاری بیٹی میرے لئے درست ہو سکتی ہے (یعنی اس کے ساتھ شادی ہو سکتی ہے) وہ خاتون سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میرے ہاں بلوا لو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کی شادی کروا دی، اس وقت میری عمر چھ سال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف محمد بن عمرو بن علقمہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15285]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (23/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15286
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَيَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَا: لَمَّا هَلَكَتْ خَدِيجَةُ، جَاءَتْ خَوْلَةُ بِنْتُ حَكِيمٍ - امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَزَوَّجُ؟ قَالَ:" مَنْ؟". قَالَتْ: إِنْ شِئْتَ بِكْرًا، وَإِنْ شِئْتَ ثَيِّبًا؟ قَالَ:" فَمَنِ الْبِكْرُ؟". قَالَتْ: بِنْتُ أَحَبِّ خَلْقِ اللَّهِ عَلَيْكَ: عَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ. قَالَ:" وَمَنِ الثَّيِّبُ؟". قَالَتْ: سَوْدَةُ ابْنَةُ زَمْعَةَ، قَدْ آمَنَتْ بِكَ وَاتَّبَعَتْكَ عَلَى مَا تَقُولُ. قَالَ:" اذْهَبِي فَاذْكُرِيهَا عَلَيَّ". فَأَتَتْ أُمَّ رُومَانَ، فَقَالَتْ: يَا أُمَّ رُومَانَ مَاذَا أَدْخَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ مِنَ الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ! قَالَتْ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَتْ: أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْطُبُ عَلَيْهِ عَائِشَةَ. قَالَتْ: انْتَظِرِي أَبَا بَكْرٍ حَتَّى يَأْتِيَ. فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا بَكْرٍ، مَاذَا أَدْخَلَ اللَّهُ عَلَيْكَ مِنَ الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ! قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَتْ: أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْطُبُ عَائِشَةَ. قَالَ: وَهَلْ تَصْلُحُ لَهُ؟ إِنَّمَا هِيَ ابْنَةُ أَخِيهِ! فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، قَالَ:" ارْجِعِي، فَقُولِي لَهُ: أَنَا أَخُوكَ وَأَنْتَ أَخِي فِي الْإِسْلَامِ، وَابْنَتُكَ تَصْلُحُ لِي". فَرَجَعَتْ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: انْتَظِرِي، وَخَرَجَ. قَالَتْ أُمُّ رُومَانَ: إِنَّ مُطْعِمَ بْنَ عَدِيٍّ كَانَ قَدْ ذَكَرَهَا عَلَى ابْنِهِ، فَوَاللَّهِ مَا وَعَدَ وَعْدًا قَطُّ فَأَخْلَفَهُ لِأَبِي بَكْرٍ، فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى مُطْعِمِ بْنِ عَدِيٍّ، أَقُولُ: هَذِهِ تَقُولُ إِنَّكَ تَقُولُ ذَلِكَ، فَخَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ وَقَدْ أَذْهَبَ اللَّهُ مَا كَانَ فِي نَفْسِهِ مِنْ عِدَتِهِ الَّتِي وَعَدَ، فَقَالَ لِخَوْلَةَ: ادْعِي لِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَتْهُ فَزَوَّجَهَا إِيَّاهُ، وَعَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - يَوْمَئِذٍ بَنْتُ سِتِّ سِنِينَ.
ثُمَّ خَرَجَتْ فَدَخَلَتْ عَلَى سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ، فَقَالَتْ: مَاذَا أَدْخَلَ اللَّهُ عَلَيْكِ مِنَ الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ! قَالَتْ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَتْ: أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْطُبُكِ عَلَيْهِ قَالَتْ: وَدِدْتُ، ادْخُلِي عَلَى أَبِي فَاذْكُرِي ذَلِكَ لَهُ، وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ أَدْرَكَتْهُ السِّنُّ، قَدْ تَخَلَّفَ عَنِ الْحَجِّ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ فَحَيَّتْهُ بِتَحِيَّةِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ؟ فَقَالَتْ: خَوْلَةُ ابْنَةُ حَكِيمٍ. قَالَ: فَمَا شَأْنُكِ؟ قَالَتْ: أَرْسَلَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْطُبُ عَلَيْهِ سَوْدَةَ، فَقَالَ: كُفْؤٌ كَرِيمٌ، فَمَاذَا تَقُولُ صَاحِبَتُكِ؟ قَالَتْ: تُحِبُّ ذَلِكَ، قَالَ: ادْعِيهَا فَدَعَتْهَا لِي فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّةُ، إِنَّ هَذِهِ تَزْعُمُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَدْ أَرْسَلَ يَخْطُبُكِ وَهُوَ كُفْؤٌ كَرِيمٌ، أَتُحِبِّنِي أَنْ أُزَوِّجَكِ بِهِ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: ادْعِيهِ لِي، فَجَاءَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزَوَّجَهَا إِيَّاهُ. فَجَاءَ أَخُوهَا عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ مِنَ الْحَجِّ، فَجَعَلَ يَحْثِي فِي رَأْسِهِ التُّرَابَ، فَقَالَ بَعْدَ أَنْ أَسْلَمَ: لَعَمْرِي إِنِّي لَسَفِيهٌ يَوْمَ أَحْثِي فِي رَأْسِي التُّرَابَ أَنْ تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَوْدَةَ ابْنَةَ زَمْعَةَ.
قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقَدِمْنَا الْمَدِينَةَ، فَنَزَلْنَا فِي بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ بِالسُّنْحِ. قَالَتْ: فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ بَيْتَنَا [وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ رِجَالٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَنِسَاءٌ] ، فَجَاءَتْ بِي أُمِّي وَأَنَا فِي أُرْجُوحَةٍ تُرَجَّحُ بِي بَيْنَ عِذْقَيْنِ، فَأَنْزَلَتْنِي مِنَ الْأُرْجُوحَةِ وَلِي جُمَيْمَةٌ، فَفَرَقَتْهَا وَمَسَحَتْ وَجْهِي بِشَيْءٍ مِنْ مَاءٍ، ثُمَّ أَقْبَلَتْ تَقُودُنِي حَتَّى وَقَفَتْ عِنْدَ الْبَابِ، وَإِنِّي لَأَنْهَجُ حَتَّى سَكَنَ مِنْ نَفَسِي، ثُمَّ دَخَلَتْ بِي فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ عَلَى سَرِيرٍ فِي بَيْتِنَا، وَعِنْدَهُ رِجَالٌ وَنِسَاءٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَأَجْلَسَتْنِي فِي حُجْرَةٍ، ثُمَّ قَالَتْ: هَؤُلَاءِ أَهْلُكَ فَبَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِيهِمْ، وَبَارَكَ لَهُمْ فِيكَ. فَوَثَبَ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ فَخَرَجُوا، وَبَنَى بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِنَا، مَا نُحِرَتْ عَلَيَّ جَزُورٌ وَلَا ذُبِحَتْ عَلَيَّ شَاةٌ، حَتَّى أَرْسَلَ إِلَيْنَا سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ بِجَفْنَةٍ، كَانَ يُرْسِلُ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا دَارَ إِلَى نِسَائِهِ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ ابْنَةُ تِسْعِ سِنِينَ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، بَعْضُهُ صَرَّحَ فِيهِ بِالِاتِّصَالِ عَنْ عَائِشَةَ، وَأَكْثَرُهُ مُرْسَلٌ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوسلمہ اور یحیی بن عبدالرحمن بن حاطب یہ دونوں بیان کرتے ہیں: جب سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہو گیا تو سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا آئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ شادی نہیں کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس کے ساتھ؟ ان خاتون نے کہا: اگر آپ چاہیں تو کنواری لڑکی کے ساتھ اور اگر چاہیں، تو ثیبہ کے ساتھ کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کنواری لڑکی کون ہے؟ اس خاتون نے جواب دیا: آپ کے نزدیک اللہ کی مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب فرد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اور ثیبہ خاتون کون ہے؟ اس خاتون نے جواب دیا: سیدہ سودہ بن زمعہ جو آپ پر ایمان لا چکی ہیں اور آپ جو بات کہتے ہیں اس کے حوالے سے آپ کی پیروی کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور ان کے سامنے میری یہ بات ذکر کرنا، وہ خاتون سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور بولیں: اے ام رومان! اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں پر بھلائی اور برکت کو داخل کیا ہے، سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: وہ کیسے؟ تو اس خاتون نے جواب دیا: اللہ کے رسول نے مجھے بھیجا ہے تاکہ ان کی طرف سے عائشہ کے لئے شادی کا پیغام دوں، تو سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتظار کر لیں تو وہ آ جائیں، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے تو سیدہ خولہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے سیدنا ابوبکر! اللہ تعالیٰ نے تم پر کیسی بھلائی اور برکت داخل کی ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا ہوا؟ اس خاتون نے بتایا: اللہ کے رسول نے مجھے بھیجا ہے تاکہ میں ان کی طرف سے عائشہ کے لئے شادی کا پیغام دوں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا عائشہ کی شادی ان کے ساتھ ہو سکتی ہے؟ یہ ان کی بھتیجی بنتی ہے، وہ خاتون واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ کے سامنے اس بات کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے پاس واپس جاؤ اور اس سے یہ کہو کہ میں اسلام میں تمہارا بھائی ہوں اور تم میرے بھائی ہو، لیکن تمہاری بیٹی کے ساتھ میری شادی ہو سکتی ہے۔ وہ خاتون واپس گئیں اور اس بات کا تذکرہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے سامنے کیا، تو انہوں نے کہا: تم انتظار کرو، پھر وہ باہر گئے، سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ مطعم بن عدی نے عائشہ کے لئے اپنے بیٹے کا رشتہ بھیجا ہے۔ اللہ کی قسم! اس نے جب بھی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کوئی وعدہ کیا، کبھی اس کی خلاف ورزی نہیں کی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مطعم بن عدی کے پاس تشریف لے گئے، اس کے پاس اس کی بیوی اُم فتیان موجود تھی، اس عورت نے کہا: اے ابوقحافہ کے صاحبزادے! شاید آپ ہمارے لڑکے کو بے دین بنا دیں گے اور اسے اس دین میں داخل کروا دیں گے جس پر آپ گامزن ہیں، اگر اس نے آپ کے ہاں شادی کر لی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مطعم بن عدی سے کہا: کیا تمہاری بھی وہی رائے ہے جو اس عورت کا قول ہے؟ اس نے کہا: یہ بات کہہ تو رہی ہے (یعنی اس کی بات ٹھیک لگتی ہے) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کے پاس سے اٹھ کے نکلے تو ان کے دل میں مطعم بن عدی کے ساتھ وعدہ کرنے کے حوالے سے جو بات تھی اس کو اللہ تعالیٰ نے ختم کر دیا، وہ واپس آئے اور انہوں نے سیدہ خولہ رضی اللہ عنہا سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میرے ہاں بلا کے لے آؤ، وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کے لے آئی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی شادی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کروا دی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر اس وقت چھ سال تھی، پھر وہ خاتون وہاں سے نکلیں اور سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گئیں اور یہ کہا: کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر کیسی بھلائی اور کیسی برکت داخل کی ہے، سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: کیا ہوا؟ اس خاتون نے کہا: اللہ کے رسول نے مجھے بھیجا ہے تاکہ میں آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے شادی کا پیغام دوں، تو سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میری یہ خواہش ہے کہ تم میرے والد کے پاس جاؤ اور ان کے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے رشتے کا ذکر کرو، وہ ایک عمر رسیدہ شخص ہیں، انہیں بڑھاپا لاحق ہو چکا ہے، وہ اس وجہ سے حج میں بھی شرکت نہیں کر سکتے، وہ خاتون ان صاحب کے پاس گئیں اور انہیں زمانہ جاہلیت کے طریقے کے مطابق سلام کیا، ان صاحب نے دریافت کیا: کون ہے؟ اس خاتون نے بتایا خولہ بنت حکیم، ان صاحب نے دریافت کیا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ اس خاتون نے بتایا: محمد بن عبداللہ نے مجھے بھیجا ہے تاکہ میں ان کی طرف سے سودہ کے لئے شادی کا پیغام دوں، تو ان صاحب نے کہا: وہ ایک معزز ہم پایہ شخص ہیں۔ سودہ کیا کہتی ہے؟ اس خاتون نے کہا: اسے بھی یہ بات پسند ہے، اس صاحب نے کہا: اسے میرے پاس بلا کے لے کر آؤ، وہ خاتون سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کو بلا کے لے کر آئیں تو ان صاحب نے اپنی بیٹی سے کہا: اس خاتون کا یہ کہنا ہے کہ محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب نے تمہارے لئے شادی کا پیغام بھیجا ہے، وہ ایک معزز ہم پلہ شخص ہیں، کیا تم اس بات کو پسند کرتی ہو کہ میں تمہاری شادی اس کے ساتھ کروا دوں؟ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: جی ہاں، تو ان صاحب نے کہا: تم انہیں میرے پاس بلا کے لاؤ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان صاحب کے پاس تشریف لے گئے، تو ان صاحب نے سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی کروا دی، سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کے بھائی عبد بن زمعہ حج کر کے آئے تو وہ اپنے سر میں مٹی ڈالنے لگے، بعد میں جب انہوں نے اسلام قبول کر لیا تو وہ کہنے لگے کہ میں ان دنوں بے وقوف تھا کہ جب میں اپنے سر میں مٹی ڈال رہا تھا، اس بات پر کہ اللہ کے رسول نے سودہ بنت زمعہ کے ساتھ شادی کی تھی۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم لوگ مدینہ منورہ آ گئے، ہم نے بنو حارث بن خزرج کے محلے میں ”سخ“ کے مقام پر رہائش اختیار کی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ ہمارے گھر آئے میری والدہ مجھے لے کر آ گئیں، میں اس وقت ایک جھولے میں جھولے لی رہی تھی جو دو شاخوں کے درمیان تھا، میری والدہ نے مجھے جھولے سے اتارا، میرے بال کانوں سے ذرا نیچے تک آتے تھے، انہوں نے ان میں مانگ بنائی، میرے چہرے پر پانی لگا کے صاف کیا، پھر وہ مجھے ساتھ لے کے چلتی ہوئی آئیں، یہاں تک کہ میں دروازے کے پاس ٹھہر گئی، تھکاوٹ کی وجہ سے میرا سانس پھولا ہوا تھا، یہاں تک کہ میرا سانس پرسکون ہوا تو وہ مجھے لے کے اندر آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں پلنگ پر تشریف فرما تھے، آپ کے پاس انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد اور خواتین تھیں، میری والدہ نے مجھے حجرے میں روک لیا، پھر انہوں نے کہا: یہ تمہارے گھر والے ہیں، اللہ تعالیٰ تمہارے لئے ان میں برکت رکھے اور ان کے لئے تم میں برکت رکھے، پھر مرد اور خواتین اٹھ کر باہر چلے گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری رخصتی کروا کے ہمارے گھر آ گئے، میری شادی پر کوئی اونٹ قربان نہیں کیا گیا اور کوئی بکری ذبح نہیں کی گئی، یہاں تک کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے ہمارے ہاں ایک برتن بھیجا، جو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا کرتے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کے پاس تشریف لے جاتے تھے، اس وقت میری عمر نو سال تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا ایک حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے بعض راویوں نے اس میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تک سند کے متصل ہونے کی صراحت کی ہے، اور زیادہ تر نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15286]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (210/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں