🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
109. بَابٌ فِي فَضْلِ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
اُم المومنین سیدہ عاشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شادی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15287
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَتَاهُ جِبْرِيلُ بِصُورَتِي، فَقَالَ: هَذِهِ زَوْجَتُكَ. وَلَقَدْ تَزَوَّجَنِي وَإِنِّي لَجَارِيَةٌ عَلَى حَوْفٍ، فَلَمَّا تَزَوَّجَنِي أَوْقَعَ اللَّهُ عَلَيَّ الْحَيَاءَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ اس وقت تک شادی نہیں کی جب تک سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس میری تصویر لے کے نہیں آ گئے، انہوں نے یہ بتایا کہ یہ آپ کی زوجہ ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ شادی کی، میں اس وقت کمسن لڑکی تھی اور کمسن لڑکیوں کا سا لباس پہنتی تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ شادی کر لی تو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر حیاء ڈال دی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15287]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4822) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (26/23)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3265/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15288
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ، اشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى [خُشِيَ عَلَيْهِ ] حَتَّى تَزَوَّجَ عَائِشَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: جب سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ بات شدید پریشانی کا باعث ہوئی، یہاں تک کہ آپ کو اس حوالے سے اندیشہ ہوا، یہاں تک کہ آپ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15288]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (452/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15289
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا هَاجَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلَّفَنَا وَخَلَّفَ بَنَاتِهِ، فَلَمَّا اسْتَقَرَّ بِالْمَدِينَةِ، بَعَثَ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ، وَبَعَثَ مَعَهُ أَبَا رَافِعٍ مَوْلَاهُ، وَأَعْطَاهُمَا بَعِيرَيْنِ وَخَمْسَمِائَةِ دِرْهَمٍ، أَخَذَهَا مِنْ أَبِي بَكْرٍ ؛ يَشْتَرِيَانِ بِهَا مَا يَحْتَاجَانِ إِلَيْهِ مِنَ الظَّهْرِ، وَبَعَثَ أَبُو بَكْرٍ مَعَهُمَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْأُرَيْقِطِ الدِّئَلِيَّ بِبَعِيرَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةٍ، وَكَتَبَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَنْ يَحْمِلَ مَعَهُ أَهْلَهُ أُمَّ رُومَانَ، وَأُمَّ أَبِي بَكْرٍ، وَأَنَا، وَأَخِي، وَأَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ امْرَأَةَ الزُّبَيْرِ، فَخَرَجُوا مُصْطَحِبِينَ حَتَّى انْتَهَوْا إِلَى قَدِيدٍ، اشْتَرَى زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ بِتِلْكَ الْخَمْسِمِائَةِ دِرْهَمٍ ثَلَاثَةَ أَبْعِرَةٍ، ثُمَّ دَخَلُوا مَكَّةَ جَمِيعًا، فَصَادَفُوا طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ يُرِيدُ الْهِجْرَةَ، فَخَرَجْنَا جَمِيعًا، وَخَرَجَ زَيْدٌ، وَأَبُو رَافِعٍ بِفَاطِمَةَ، وَأُمِّ كُلْثُومٍ، وَسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ، وَحَمَلَ زَيْدٌ أُمَّ أَيْمَنَ وَوَلَدَهَا أَيْمَنَ وَأُسَامَةَ، وَاصْطَحَبَنَا حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْبَيْضِ مِنْ نَمِرٍ نَفَرَ بَعِيرِي، وَأَنَا فِي مِحَفَّةٍ مَعِي فِيهَا أُمِّي، فَجَعَلَتْ تَقُولُ: وَابِنْتَاهُ وَاعَرُوسَتَاهُ. حَتَّى إِذَا أُدْرِكَ بَعِيرُنَا وَقَدْ هَبَطَ مِنَ الثَّنِيَّةِ ثَنِيَّةِ هَبْشَا، فَسَلَّمَ اللَّهُ حَتَّى قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ، فَنَزَلْتُ فِي عِيَالِ أَبِي بَكْرٍ، وَنَزَلَ إِلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ يَبْنِي الْمَسْجِدَ، وَأَبْيَاتُنَا حَوْلَ الْمَسْجِدِ، فَأَنْزَلَ فِيهَا أَهْلَهُ، فَمَكَثْنَا أَيَّامًا، ثُمَّ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَبْنِيَ بِأَهْلِكَ؟ قَالَ:" الصَّدَاقُ". فَأَعْطَاهُ أَبُو بَكْرٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشًّا، فَبَعَثَ بِهَا إِلَيْنَا، وَبَنَى بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي هَذَا الَّذِي أَنَا فِيهِ، وَهُوَ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ وَدُفِنَ فِيهِ، وَأَدْخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ أَحَدَ تِلْكَ الْبُيُوتِ، وَكَانَ يَكُونُ عِنْدَهَا، [وَكَاَنَ تَزَوَّجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِيَّايَ وَأَنَا أَلْعَبُ مَعَ الْجَوَارِي، فَمَا حَدَّثْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَنِي حَتَّى أَخَذَتْنِي أُمِّي، فَحَبَسَتْنِي فِي الْبَيْتِ، فَوَقَعَ فِي نَفْسِي أَنِّي تَزَوَّجْتُهُ، فَمَا سَأَلْتُهَا حَتَّى كَانَتْ هِيَ الَّتِي أَخْبَرَتْنِي ] . وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے تشریف لے گئے تو آپ ہمیں اور اپنی صاحبزادیوں کو (مکہ میں ہی) چھوڑ گئے، جب آپ مدینہ منورہ میں مستقل طور پر ٹھہر گئے (یا آپ نے رہائش کا بندوبست کر لیا) تو آپ نے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، آپ نے ان کے ہمراہ اپنے غلام سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو بھیجا، آپ نے ان دونوں کو دو اونٹ دیے اور پانچ سو درہم دیے، آپ نے یہ رقم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے لی تھی تاکہ وہ دونوں حضرات اس کے ذریعے ضرورت کے مطابق سواری کے جانور خرید لیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں صاحبان کے ہمراہ عبداللہ بن اریقط دؤیلی کو دو یا شاید تین اونٹوں کے ہمراہ بھیجا، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ وہ ان صاحب کے ہمراہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے اہل خانہ کو یعنی سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی والدہ کو مجھے، میرے بھائی کو، اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کو جو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں، ان سب کو سوار کروا کے بھجوا دے، یہ لوگ نکلے یہاں تک کہ یہ قدید کے مقام پر پہنچے، وہاں زید بن حارثہ نے ان پانچ سو درہم کے ذریعے تین اونٹ خریدے، پھر یہ سب لوگ مکہ میں داخل ہوئے تو ان کی ملاقات سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی جو ہجرت کے لئے جانا چاہ رہے تھے، تو ہم سب اکٹھے روانہ ہوئے، سیدنا زید رضی اللہ عنہ، سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ، فاطمہ، ام کلثوم اور سوده بنت زمعہ کو لے کے نکلے، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے اُم ایمن رضی اللہ عنہا اور ان کی اولاد ایمن اور اسامہ کو سواری پر سوار کیا، ہم لوگ بھی روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم لوگ نمر کے علاقے بیض میں تھے تو وہاں میرا اونٹ سرکش ہو گیا، میں اپنے ہودج میں تھی، میرے ساتھ میری والدہ تھیں، میری والدہ نے یہ کہنا شروع کیا، ہائے میری بیٹی ہائے میری دلہن، یہاں تک کہ ہمارا اونٹ جب ٹھیک ہوا تو اس وقت ہم ہرشی کی گھاٹی سے اتر رہے تھے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں سلامت رکھا، یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ آ گئے، میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے رشتے داروں کے ہاں ٹھہری اور وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دنوں مسجد نبوی کی تعمیر کروا رہے تھے، ہمارے گھر مسجد کے اردگرد تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ کو وہاں رہائشی جگہ دی پھر ہم کچھ دن وہاں ٹھہرے رہے، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وجہ ہے آپ اپنی اہلیہ کی رخصتی کیوں نہیں کرواتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہر، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بارہ اوقیہ اور ایک نش (مخصوص پیمانہ) چاندی دی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ہمیں بھجوائی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری رخصتی کروائی اور مجھے میرے اس گھر میں لے آئے جہاں میں موجود ہوں اور اسی گھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا اور اس میں آپ کو دفن کیا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کو اس گھر میں لے کے گئے تھے جو ان کے پاس رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ اس وقت شادی کی تھی جب میں لڑکیوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھی، مجھے یہ بات نہیں بتائی گئی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ شادی کر لی ہے، یہاں تک کہ میری والدہ نے مجھے پکڑ کر گھر میں روک لیا، تو میرے دل میں یہ خیال آیا کہ میری شادی ہو چکی ہے، میں نے ان سے اس بارے میں نہیں پوچھا یہاں تک کہ انہوں نے خود ہی مجھے بتایا۔
اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15289]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (24/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15290
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَدِمْنَا مُهَاجِرِينَ، فَسَلَكْنَا فِي ثَنِيَّةٍ صَعْبَةٍ، فَنَفَرَ بِي جَمَلٌ كُنْتُ عَلَيْهِ نُفُورًا مُنْكَرًا، فَوَاللَّهِ مَا أَنْسَى قَوْلَ أُمِّي: يَا عَرِبْسَةُ، فَرَكِبَتْ فِي رَأْسِهِ، فَسَمِعْتُ قَائِلًا يَقُولُ: أَلْقِي خِطَامَهُ، فَأَلْقَيْتُهُ، فَقَامَ يَسْتَدِيرُ كَأَنَّمَا إِنْسَانٌ قَائِمٌ تَحْتَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم لوگ ہجرت کر کے آ گئے، ہم ایک دشوار گزار گھاٹی میں چل رہے تھے اسی دوران میرا اونٹ سرکش ہو گیا، جس اونٹ پر میں سوار تھی وہ بری طرح سے سرکش ہو گیا تھا۔ اللہ کی قسم! اپنی والدہ کا جملہ نہیں بھولی انہوں نے کہا: اے میری چھوٹی سی دلہن! وہ اونٹ سر اٹھا کر بھاگ کھڑا ہوا تو میں نے کسی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ اس کی لگام چھوڑ دو! میں نے اس کی لگام چھوڑی تو وہ کھڑا ہو کر گھومنے لگا، یوں جیسے کوئی انسان اس کے نیچے کھڑا ہوا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15290]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15291
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا كُنَّا بِالْحَدِّ انْصَرَفْنَا وَأَنَا عَلَى جَمَلٍ، فَكَانَ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْهُمْ وَأَنَا أَسْمَعُ صَوْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَاعَرُوسَاهُ". قَالَتْ: فَوَاللَّهِ إِنِّي لَعَلَى ذَلِكَ إِذْ نَادَى مُنَادٍ أَنْ أَلْقِي الْخِطَامَ، فَأَلْقَيْتُهُ، فَأَعْلَقَهُ [وَهُوَ بَيْنَ ظَهْرَيْ ذَلِكَ السَّحَرِ ] اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِيَدِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو شَدَّادٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، جب ہم لوگ ”حد“ نامی جگہ پر تھے تو ہم لوگ مڑ گئے، میں ایک اونٹ پر سوار تھی، مجھے بس یہ پتہ ہے کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز آئی، آپ یہ فرما رہے تھے کہ ارے دلہن، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں اللہ کی قسم ابھی میں اسی صورت حال میں تھی کہ اسی دوران کسی منادی نے پکار کر کہا: آپ لگام پھینک دیں، میں نے لگام پھینک دی تو اللہ تعالیٰ نے وہ اونٹ ان کے ہاتھ میں دے دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوشداد ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15291]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (248/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25581»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15292
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اجْتَلَى عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فِي أَهْلِهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْوَلِيمَةِ مِنْ كِتَابِ الضَّحَايَا أَحَادِيثُ فِي جَلَائِهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی کروانے سے پہلے، انہیں ان کے گھر والوں کے پاس، دلہن کے طور پر تیار ہونے دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عبداللہ بن عمر ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس سے پہلے ولیمہ کے متعلق باب میں، قربانی سے متعلق کتاب میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں، جو ان کے دلہن کے طور پر تیار ہونے کے بارے میں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15292]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15293
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ عَائِشَةَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ فِي شَوَّالٍ، وَأَعْرَسَ بِهَا فِي شَوَّالٍ بِالْمَدِينَةِ،عَلَى رَأْسِ سِتَّةِ أَشْهُرٍ مِنْ مُهَاجَرِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَتُوُفِّيَتْ عَائِشَةُ بِالْمَدِينَةِ لِسَبْعَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ بَعْدَ الْوِتْرِ، سَنَةَ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ، وَدُفِنَتْ مِنْ لَيْلَتِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال کے مہینے میں سیدہ عائشہ بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی اور شوال کے مہینے میں ہی مدینہ منورہ میں ان کی رخصتی کروائی تھی، یہ آپ کے مدینہ منورہ ہجرت کرنے کے چھ ماہ بعد کی بات ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا تھا جب رمضان کی سترہ راتیں گزر چکی تھیں، یہ وتر کے بعد کی بات ہے، یہ اٹھاون ہجری کی بات ہے، اور انہیں اسی رات میں دفن کر دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15293]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (30/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15294
وَعَنْ نَافِعٍ وَغَيْرِهِ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ قَالُوا: صَلَّيْنَا عَلَى عَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسْطَ الْبَقِيعِ، وَالْإِمَامُ يَوْمَ صَلَّيْنَا عَلَى عَائِشَةَ أَبُو هُرَيْرَةَ، وَحَضَرَ ذَلِكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَدَخَلَ فِي قَبْرِ عَائِشَةَ عَبْدُ اللَّهِ، وَعُرْوَةُ ابْنَا مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ،وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، وَمَاتَتْ سَنَةَ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ فِي رَمَضَانَ لِسَبْعَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْهُ، وَدُفِنَتْ مِنْ لَيْلَتِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
نافع اور دیگر اہل علم یہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگوں نے جنت البقیع کے درمیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دو ازواج سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ ادا کی ہے، جب ہم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ ادا کی تھی اس وقت امام سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تھے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے جنازے میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی شریک ہوئے تھے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی قبر میں سیدنا محمد بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دو بیٹے عبداللہ اور عروہ اترے تھے، اور عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکر اترے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا انتقال رمضان کے مہینے میں سترہ تاریخ کو اٹھاون ہجری میں ہوا تھا اور انہیں رات کے وقت دفن کر دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15294]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (30/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
110. بَابُ حَدِيثِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15295
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَتْ عَلَيَّ أُمُّ مِسْطَحٍ، فَخَرَجْتُ لِحَاجَةٍ لِي إِلَى حُشٍّ، فَوَطِئَتْ أُمُّ مِسْطَحٍ عَلَى عَظْمٍ أَوْ شَوْكَةٍ، فَقَالَتْ: تَعِسَ مِسْطَحٌ، قُلْتُ: بِئْسَ مَا قُلْتِ تَسُبِّينَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: أَشْهَدُ أَنَّكِ مِنَ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ، أَتَدْرِينَ مَا قَدْ طَارَ عَلَيْكِ؟ فَقُلْتُ: لَا وَاللَّهِ، فَقَالَتْ: مَتَى عَهْدُكِ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقُلْتُ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُ فِي أَزْوَاجِهِ مَا أَحَبَّ، وَيُرْجِي مَنْ أَحَبَّ مِنْهُنَّ؟ قَالَتْ: إِنَّهُ طَارَ عَلَيْكِ كَذَا وَكَذَا، فَخَرَرْتُ مَغْشِيَّةً عَلَيَّ، فَبَلَغَ أُمَّ رُومَانَ أُمِّي، فَلَمَّا بَلَغَهَا أَنَّ عَائِشَةَ بَلَغَهَا الْأَمْرُ، أَتَتْنِي فَحَمَلَتْنِي، فَذَهَبَتْ بِي إِلَى بَيْتِهَا، فَبَلَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ عَائِشَةَ قَدْ بَلَغَهَا الْخَبَرُ، فَجَاءَ إِلَيْهَا، فَدَخَلَ عَلَيْهَا وَجَلَسَ عِنْدَهَا، وَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ وَسَّعَ التَّوْبَةَ". فَازْدَدْتُ شَرًّا إِلَى مَا بِي، فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ جَاءَ أَبُو بَكْرٍ، فَدَخَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَنْظُرَنَّ بِهَذِهِ الَّتِي قَدْ خَانَتْكَ وَفَضَحَتْنِي؟ قَالَتْ: فَازْدَدْتُ شَرًّا إِلَى شَرٍّ. قَالَتْ: فَأَرْسَلَ إِلَى عَلِيٍّ، فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ مَا تَرَى فِي عَائِشَةَ؟". قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" لَتُخْبِرَنِّي مَا تَرَى فِي عَائِشَةَ؟". قَالَ: قَدْ وَسَّعَ اللَّهُ النِّسَاءَ، وَلَكِنْ أَرْسِلْ إِلَى بَرِيرَةَ خَادِمِهَا فَسَلْهَا، فَعَسَى أَنْ تَكُونَ قَدِ اطَّلَعَتْ عَلَى شَيْءٍ مِنْ أَمْرِهَا، فَأَرْسَلَ إِلَى بَرِيرَةَ، فَجَاءَتْ، فَقَالَ:" أَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" فَإِنْ سَأَلْتُكِ عَنْ شَيْءٍ فَلَا تَكْتُمِينِي". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا شَيْءٌ تَسْأَلُنِي عَنْهُ إِلَّا أَخْبَرْتُكَ بِهِ، وَلَا أَكْتُمُكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ شَيْئًا. قَالَ:" قَدْ كُنْتِ عِنْدَ عَائِشَةَ، فَهَلْ رَأَيْتِ مِنْهَا شَيْئًا تَكْرَهِينَهُ". قَالَتْ: لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالنُّبُوَّةِ ; مَا رَأَيْتُ مِنْهَا مُنْذُ كُنْتُ عِنْدَهَا إِلَّا خَلَّةً. قَالَ:" مَا هِيَ؟". قَالَتْ: عَجَنْتُ عَجِينًا لِي، فَقُلْتُ لِعَائِشَةَ: احْفَظِي الْعَجِينَ حَتَّى أَقْتَبِسَ نَارًا فَأَخْتَبِزَ، فَقَامَتْ تُصَلِّي فَغَفَلَتْ عَنِ الْعَجِينِ، فَجَاءَتِ الشَّاةُ فَأَكَلَتْهُ. فَأَرْسَلَ إِلَى أُسَامَةَ، فَقَالَ:" يَا أُسَامَةُ، مَا تَرَى فِي عَائِشَةَ؟". قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" لَتُخْبِرَنِّي مَا تَرَى فِيهَا؟". قَالَ: إِنِّي أَرَى أَنْ تَسْكُتَ عَنْهَا حَتَّى يُحْدِثَ اللَّهُ إِلَيْكَ فِيهَا. قَالَتْ: فَمَا كَانَ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى نَزَلَ الْوَحْيُ، فَلَمَّا نَزَلَ جَعَلْنَا نَرَى فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَبْشِرِي يَا عَائِشَةُ، ثُمَّ أَبْشِرِي يَا عَائِشَةُ ; قَدْ أَتَاكِ اللَّهُ بِعُذْرِكِ". فَقُلْتُ: بِغَيْرِ حَمْدِكَ وَحَمْدِ صَاحِبِكَ. قَالَ: فَعِنْدَ ذَلِكَ تَكَلَّمْتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ خَصِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں ام مسطح کے ہاں گئی اور پھر ان کے ساتھ قضائے حاجت کے لئے آبادی سے باہر گئی، راستے میں کسی جگہ ام مسطح کا پاؤں کسی ہڈی پر یا شاید کسی کانٹے پر آیا تو انہوں نے کہا: مسطح برباد ہو جائے، میں نے کہا: آپ نے بہت بری بات کہی ہے، آپ اللہ کے رسول کے اصحاب میں سے ایک فرد کو برا کہہ رہی ہیں، تو اس خاتون نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ آپ غافل مومن خواتین میں سے ایک ہیں، کیا آپ یہ بات جانتی ہیں کہ آپ کے حوالے سے کیا بات پھیل چکی ہے؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم! جی نہیں، تو اس نے دریافت کیا: اللہ کے رسول کے ساتھ آپ کی ملاقات کب ہوئی تھی؟ میں نے کہا: اللہ کے رسول اپنی ازواج کے بارے میں جو پسند کرتے ہیں اس طرح کا طرز عمل اختیار کرتے ہیں اور جو طریقہ کار چاہتے ہیں وہ کر لیتے ہیں، تو ام مسطح نے کہا: آپ کے حوالے سے یہ یہ بات پھیل چکی ہے، تو میں گر گئی اور مجھ پر بے ہوشی طاری ہونے لگی، جب میری والدہ سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا کو میری حالت کا پتہ چلا کہ عائشہ کو اس بات کا پتہ چل چکا ہے کہ کیا صورت حال ہے، تو وہ میرے پاس آئیں اور مجھے سوار کروا کے اپنے ساتھ اپنے گھر لے گئیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی یہ بات پتہ چل گئی کہ عائشہ کو اس بات کا پتہ چل چکا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور آپ ان کے ہاں آئے اور ان کے پاس بیٹھ گئے، آپ نے فرمایا: اے عائشہ! اللہ تعالیٰ نے توبہ کی گنجائش رکھی ہے، تو میری طبیعت اور خراب ہو گئی، ابھی یہی صورت حال تھی کہ اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آ گئے، وہ اندر آئے انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اس کی طرف کیا دیکھ رہے ہیں، اس نے آپ کے ساتھ خیانت کی ہے اور مجھے شرمندگی کا شکار کر دیا ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، تو میری طبیعت کی خرابی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر بلوایا اور فرمایا: اے علی! عائشہ کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے عرض کی اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مجھے یہ بتاؤ کہ عائشہ کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ نے خواتین کے حوالے سے گنجائش عطا کی ہوئی ہے، تاہم آپ ان کی خادمہ بریرہ سے پوچھیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان کے معاملے کے حوالے سے کسی چیز سے واقف ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ کو بلوایا، وہ آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اگر میں تم سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کروں تو تم نے مجھ سے چھپانی نہیں ہے، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھ سے جس بھی چیز کے بارے میں دریافت کریں گے تو میں آپ کو بتا دوں گی اور اگر اللہ نے چاہا تو آپ سے کوئی چیز نہیں چھپاؤں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عائشہ کے پاس ہوتی ہو، تم نے اس کے حوالے سے کوئی ایسی چیز دیکھی جو تمہیں ناگوار گزرتی ہو؟ اس نے کہا: جی نہیں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو نبوت کے ہمراہ مبعوث کیا ہے! جب سے میں ان کے پاس ہوں۔ میں نے ان کے حوالے سے کوئی ایسی چیز نہیں دیکھی، صرف ایک چیز کا معاملہ مختلف ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیا؟ تو بریرہ نے بتایا کہ میں نے آٹا گوندھا تھا۔ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: آپ آٹے کا دھیان رکھیے گا، میں آگ لے کے آتی ہوں اور روٹی پکاتی ہوں، وہ کھڑی ہو کر نماز پڑھنے لگ گئی اور آٹے سے غافل ہو گئی اور بکری آئی اور اس نے آٹا کھا لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور فرمایا: اے اسامہ! عائشہ کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بارے میں تمہاری جو رائے ہے۔ اس کے بارے میں مجھے ضرور بتاؤ، تو انہوں نے عرض کی: میرا یہ خیال ہے آپ ان کے حوالے سے خاموش رہیں، جب تک اللہ تعالیٰ ان کے بارے میں آپ کی طرف کوئی حکم نازل نہیں کر دیتا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تھوڑی دیر گزرنے کے بعد وحی نازل ہونا شروع ہوئی، جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے اس بات کا اندازہ ہو جاتا تھا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: عائشہ تمہارے لئے خوشخبری ہے، تمہارے لئے خوشخبری ہے، اے عائشہ! اللہ تعالیٰ نے تمہارے عذر کا حکم نازل کر دیا ہے، تو میں نے کہا: اس پر میں آپ کی تعریف نہیں کروں گی اور آپ کے ساتھی کی تعریف نہیں کروں گی، راوی کہتے ہیں اس وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کلام کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خصیف ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15295]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (117/23)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4473، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2770، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3180، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25095، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6385»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15296
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ سَفَرًا أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ، فَأَصَابَ عَائِشَةَ الْقُرْعَةُ فِي غَزْوَةِ بَنِي الْمُصْطَلِقِ، فَلَمَّا كَانَ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ انْطَلَقَتْ عَائِشَةُ لِحَاجَةٍ، فَانْحَلَّتْ قِلَادَتُهَا، فَذَهَبَتْ فِي طَلَبِهَا، وَكَانَ مِسْطَحٌ يَتِيمًا لِأَبِي بَكْرٍ وَفِي عِيَالِهِ، فَلَمَّا رَجَعَتْ عَائِشَةُ لَمْ تَرَ الْعَسْكَرَ.
قَالَ: وَكَانَ صَفْوَانُ بْنُ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِيُّ يَتَخَلَّفُ عَنِ النَّاسِ، فَيُصِبُ الْقَدَحَ، وَالْجِرَابَ، وَالْإِدَاوَةَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: فَيَحْمِلُهُ - قَالَ: فَنَظَرَ فَإِذَا عَائِشَةُ فَغَطَّى - أَحْسَبُهُ قَالَ: وَجْهَهُ عَنْهَا - ثُمَّ أَدْنَى بَعِيرَهُ مِنْهَا، قَالَ: فَانْتَهَى إِلَى الْعَسْكَرِ، فَقَالُوا قَوْلًا وَقَالُوا فِيهِ. قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ حَتَّى انْتَهَى، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجِيءُ، فَيَقُومُ عَلَى الْبَابِ، فَيَقُولُ:" كَيْفَ تِيكُمْ؟". حَتَّى جَاءَ يَوْمًا فَقَالَ:" أَبْشِرِي يَا عَائِشَةُ ; فَقَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ عُذْرَكِ". فَقَالَتْ: بِحَمْدِ اللَّهِ لَا بِحَمْدِكَ. قَالَ: وَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ عَشْرَ آيَاتٍ: (إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِنْكُمْ) . قَالَ: فَحَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِسْطَحًا، وَحَمْنَةَ، وَحَسَّانَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کا ارادہ کرتے تھے تو اپنی ازواج کے درمیان قرعہ اندازی کر لیتے تھے، ایک مرتبہ غزوہ بنو مصطلق کے موقع پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا قرعہ نکل آیا (اس سفر کے دوران) نصف رات کے وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئیں، اس دوران ان کا ہار گر گیا۔ وہ اس کی تلاش میں چلی گئیں، سیدنا مسطح رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زیر پرورش یتیم لڑکے تھے اور ان کے عیال میں سے تھے، جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا واپس آئیں تو انہوں نے وہاں لشکر کو نہیں دیکھا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا صفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ لوگوں سے پیچھے رہ جاتے تھے تاکہ اگر کوئی پیالہ یا مشکیزہ یا کوئی برتن رہ گیا ہو تو وہ اسے اٹھا لیں، راوی بیان کرتے ہیں: جب انہوں نے دیکھا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نظر آئیں، انہوں نے اپنا چہرہ ان سے ڈھانپ لیا اور اپنا اونٹ ان کے سامنے کیا، پھر وہ لشکر تک پہنچے تو لوگوں نے اس بارے میں باتیں کرنا شروع کر دیں، راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے اور دروازے پر کھڑے ہو جاتے اور دریافت کرتے: تمہارا کیا حال ہے؟ یہاں تک کہ ایک دن آپ تشریف لائے اور آپ نے فرمایا: ”اے عائشہ تمہارے لئے خوشخبری ہے اللہ تعالیٰ نے تمہارے عذر کے بارے میں حکم نازل کر دیا ہے۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ تعالیٰ کی حمد ہے، آپ کی تعریف نہیں ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں دس آیات نازل کیں: ”بے شک وہ لوگ جو تم میں سے ایک گروہ جھوٹا الزام لے کے آئے۔۔۔۔۔۔۔“ راوی بیان کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسطح، حمنہ اور حسان پر حد جاری کی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15296]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2663) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں