🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابٌ فِي عِلْمِهِ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے علم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14438
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: إِنَّ عُمَرَ كَانَ أَعْلَمَنَا بِاللَّهِ، وَأَقْرَأَنَا لِكِتَابِ اللَّهِ، وَأَفْقَهَنَا فِي دِينِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي وَفَاةِ عُمَرَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں ہم میں سے سب سے زیادہ علم رکھنے والے تھے، اللہ تعالیٰ کی کتاب کی سب سے زیادہ تلاوت کرنے والے تھے اور اللہ کے دین کی سب سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھنے والے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14438]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8803)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابُ مَنْزِلَةِ عُمَرَ عِنْدَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اللہ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی قدر و منزلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14439
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَبْغَضَ عُمَرَ فَقَدْ أَبْغَضَنِي، وَمَنْ أَحَبَّ عُمَرَ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَإِنَّ اللَّهَ بَاهَى بِالنَّاسِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ عَامَّةً، وَبَاهَى بِعُمَرَ خَاصَّةً. وَإِنَّهُ لَمْ يَبْعَثِ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَّا كَانَ فِي أُمَّتِهِ مُحَدَّثٌ، وَإِنْ يَكُنْ فِي أُمَّتِي مِنْهُمْ أَحَدٌ فَهُوَ عُمَرُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ مُحَدَّثٌ؟ قَالَ:" تَتَكَلَّمُ الْمَلَائِكَةُ عَلَى لِسَانِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ خَادِمُ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عمر سے بغض رکھے گا، وہ مجھ سے بغض رکھے گا، جو شخص عمر سے محبت کرے گا، وہ مجھ سے محبت کرے گا، بے شک اللہ تعالیٰ نے عرفہ کی شام سب لوگوں پر عمومی طور پر فخر کا اظہار کیا ہے، اور عمر پر بطور خاص فخر کا اظہار کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا، اس نبی کی امت میں کوئی محدث ہوتا ہے، اگر ایسا کوئی فرد میری امت میں ہوتا تو وہ عمر ہوتا۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! محدث کیسا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرشتے اس کی زبان پر کلام کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد ہے، جو حسن بصری کا خادم تھا، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14439]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6722»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14440
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - بَاهَى مَلَائِكَتَهُ بِعَبِيدِهِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ عَامَّةً، وَبَاهَى بِعُمَرَ خَاصَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَاصُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عرفہ کی شام اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے سامنے عمومی طور پر اپنے بندوں پر فخر کا اظہار کیا اور خاص طور پر عمر کے حوالے سے فخر کا اظہار کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابراہیم القاص ہے، جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14440]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1273)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14441
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَتَبَسَّمَ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، مِمَّا تَبَسَّمْتُ إِلَيْكَ؟". قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - بَاهَى بِأَهْلِ عَرَفَةَ عَامَّةً، وَبَاهَى بِكَ خَاصَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا، آپ نے انہیں مسکرا کے دیکھا اور ارشاد فرمایا: ”اے ابن خطاب! میں نے تمہاری طرف مسکرا کے کیوں دیکھا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اہل عرفہ کے حوالے سے عمومی طور پر فخر کا اظہار کیا اور تمہارے حوالے سے بطور خاص فخر کا اظہار کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اور اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14441]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11430)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11430»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ خَوْفِ الشَّيْطَانِ مِنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
شیطان کا حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے خوف زدہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14442
عَنْ سُدَيْسَةَ مَوْلَاةِ حَفْصَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الشَّيْطَانَ لَمْ يَلْقَ عُمَرَ مُنْذُ أَسْلَمَ إِلَّا خَرَّ لِوَجْهِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي تَرْجَمَةِ سُدَيْسَةَ، مِنْ طَرِيقِ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْهَا، وَلَا نَعْلَمُ الْأَوْزَاعِيَّ سَمِعَ أَحَدًا مِنَ الصَّحَابَةِ.
وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سُدَيْسَةَ، وَهُوَ الصَّوَابُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْفَضْلِ بْنِ مُوَفَّقٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی کنیز سدیسہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب سے عمر نے اسلام قبول کیا ہے اس کے بعد شیطان جب بھی عمر کے سامنے آیا تو وہ (یعنی شیطان) چہرے کے بل گر گیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں سیدہ سدیسہ رضی اللہ عنہا کے حالات میں امام اوزاعی کے حوالے سے اس خاتون سے نقل کی ہے، ہمارے علم کے مطابق امام اوزاعی نے صحابہ میں سے کسی سے سماع نہیں کیا ہے۔
یہ روایت انہوں نے معجم اوسط میں امام اوزاعی کے حوالے سے سالم کے حوالے سے سیدہ سدیسہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے، اور یہی روایت درست ہے، اور اس کی سند حسن ہے، البتہ عبدالرحمن بن فضل بن موفق نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14442]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (305/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14443
وَعَنْ سُدَيْسَةَ - مَوْلَاةِ حَفْصَةَ - عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ وَقَدْ نَذَرْتُ أَنْ أَزْفِنَ بِالدُّفِّ إِنْ قَدِمَ مِنْ مَكَّةَ: فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ، إِذِ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ، فَانْطَلَقْتُ بِالدُّفِّ إِلَى جَانِبِ الْبَيْتِ فَغَطَّيْتُهُ بِكِسَاءٍ، فَقُلْتُ: أَيْ نَبِيَّ اللَّهِ، أَنْتَ أَحَقُّ أَنْ تُهَابَ قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَلْقَى عُمَرَ مُنْذُ أَسْلَمَ إِلَّا خَرَّ لِوَجْهِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیده سدیسہ رضی اللہ عنہا جو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی کنیز ہیں، انہوں نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے یہ نذر مانی کہ اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے تشریف لے آئے، تو میں دف بجا کر رقص کروں گی، ابھی میں وف بجا رہی تھی کہ اسی دوران سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، میں نے دف لی اور اسے گھر کے ایک کونے میں جا کے چادر کے ذریعے ڈھانپ کے رکھ دیا۔ میں نے (سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے یا شاید سیدہ سدیسہ رضی اللہ عنہا) نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ آپ سے ڈرا جائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب سے عمر نے اسلام قبول کیا ہے، شیطان جب بھی اس کے سامنے آتا ہے وہ (یعنی شیطان) چہرے کے بل گر جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14443]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3955»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابُ صَرْعِهِ لِلشَّيْطَانَ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا شیطان کو پچھاڑ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14444
عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَقِيَ الشَّيْطَانُ رَجُلًا مِنْ ‌‌‌‌‌‌‌‌أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَارَعَهُ، فَتَعَرَهُ الْمُسْلِمُ، وَأَزَمَ بِإِبْهَامِهِ، فَقَالَ: دَعْنِي أُعَلِّمْكَ آيَةً لَا يَسْمَعُهَا أَحَدٌ مِنَّا إِلَّا وَلَّى، فَأَرْسَلَهُ، فَأَبَى أَنْ يُعَلِّمَهُ، فَصَارَعَهُ، فَتَعَرَهُ الْمُسْلِمُ، وَأَزَمَّ بِإِبْهَامِهِ [ فَقَالَ: دَعْنِي أُعَلِّمُكَ آيَةً لَا يَسْمَعُهَا أَحَدٌ مِنَّا إِلَّا وَلَّى، فَأَرْسَلَهُ، فَأَبَى أَنْ يُعَلِّمَهُ، فَعَادَ فَصَرَعَهُ فَتَعَرَهُ الْمُسْلِمُ وَأَزَمَّ بِإِبْهَامِهِ ] ، فَقَالَ: أَخْبِرْنِي بِهَا، فَأَبَى أَنْ يُعْلِمَهُ. فَلَمَّا عَاوَدَهُ الثَّالِثَةَ قَالَ: الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) إِلَى آخِرِهَا، فَقِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَنْ ذَلِكَ الرَّجُلُ؟ قَالَ: مَنْ عَسَى أَنْ يَكُونَ إِلَّا عُمَرَ.
شقیق بن سلمہ ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب سے شیطان کا سامنا ہوا، شیطان نے انہیں مقابلے کے لئے کہا: تو مسلمان فرد نے اسے پچھاڑ دیا اور اپنے انگوٹھے کے ذریعے اسے دبایا، تو شیطان نے کہا: تم مجھے چھوڑ دو، میں تمہیں ایک آیت کی تعلیم دیتا ہوں۔ اس آیت کو ہم میں سے جو بھی (شیطان) سنے گا، وہ منہ پھیر کر چلا جائے گا، مسلمان نے اسے چھوڑ دیا، تو شیطان نے اس آیت کی تعلیم دینے سے انکار کر دیا، شیطان نے پھر اسے مقابلے کے لئے کہا:، مسلمان نے پھر اسے پچھاڑ دیا اور اسے اپنے انگوٹھے کے ذریعے دبایا، تو شیطان نے کہا: تم مجھے چھوڑ دو، میں تمہیں ایک آیت کی تعلیم دیتا ہوں، ہم (شیاطین) میں سے جو بھی اسے سنے گا، وہ منہ پھیر کر چلا جائے گا، مسلمان نے شیطان کو چھوڑ دیا، تو شیطان نے پھر اسے تعلیم دینے سے انکار کر دیا، پھر ایسا ہوا مسلمان نے پھر اسے مقابلہ کرتے ہوئے پچھاڑ دیا اور اپنے انگوٹھے کے ذریعے دبایا اور کہا: تم مجھے اس کے بارے میں بتاؤ، شیطان نے اس کے بارے میں بتانے انکار کیا، جب تیسری مرتبہ ایسا ہوا تو شیطان نے بتایا: یہ وہ آیت ہے جو سورت بقرہ میں موجود ہے، اور وہ یہ ہے: الله لا اله الا هو الْحَيُّ الْقَيُّومُ (یعنی آیت الکرسی) یہ پوری آیت ہے۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: اے ابوعبد الرحمن! وہ مسلمان شخص کون تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14444]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8824)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14445
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا قَالَ: لَقِيَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنَ الْجِنِّ فَصَارَعَهُ، فَصَرَعَهُ الْإِنْسِيُّ، فَقَالَ لَهُ الْجِنِّيُّ: عَاوِدْنِي، فَعَاوَدَهُ فَصَرَعَهُ الْإِنْسِيُّ، فَقَالَ لَهُ الْإِنْسِيُّ: إِنِّي لَأَرَاكَ ضَئِيلًا شَحِيبًا، كَأَنَّ ذُرَيِّعَتَيْكَ ذُرَيِّعَتَا كَلْبٍ قَالَ: فَكَذَلِكَ أَنْتُمْ مَعَاشِرَ الْجِنِّ - أَوْ أَنْتَ مِنْهُمْ كَذَلِكَ - قَالَ: لَا وَاللَّهِ إِنِّي مِنْهُمْ لَضَلِيعٌ، وَلَكِنْ عَاوِدْنِي الثَّالِثَةَ فَإِنْ صَرَعْتَنِي عَلَّمْتُكَ شَيْئًا يَنْفَعُكَ، فَعَاوَدَهُ فَصَرَعَهُ، فَقَالَ: هَاتِ عَلِّمْنِي قَالَ: هَلْ تَقْرَأُ آيَةَ الْكُرْسِيِّ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: إِنَّكَ لَنْ تَقْرَأَهَا فِي بَيْتٍ إِلَّا خَرَجَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ ; لَهُ خَبَجٌ كَخَبَجِ الْحِمَارِ، لَا يَدْخُلُهُ حَتَّى يُصْبِحَ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَنْ ذَاكَ الرَّجُلُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: فَعَبَسَ عَبْدُ اللَّهِ وَأَقْبَلَ عَلَيْهِ، وَقَالَ: مَنْ يَكُونُ هُوَ إِلَّا عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَكِنَّهُ أَدْرَكَهُ. وَرُوَاةُ الطَّرِيقِ الْأُولَى فِيهِمُ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ فَبَانَ لَنَا صِحَّةُ رِوَايَةِ الْمَسْعُودِيِّ بِرِوَايَةِ الشَّعْبِيِّ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کا سامنا ایک جنّ سے ہوا، جنّ نے انہیں مقابلے کی دعوت دی تو انسان نے اسے پچھاڑ دیا، جنّ نے اس انسان سے کہا: تم دوبارہ میرے ساتھ مقابلہ کرو، اس نے دوبارہ مقابلہ کیا تو انسان نے پھر اسے پچھاڑ دیا، انسان نے اس سے کہا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم ایک کمزور اور نحیف فرد ہو، اور تمہاری کلائیاں کتے کے بازؤں کی طرح ہیں، تو کیا تم جنات اسی طرح ہوتے ہو؟ راوی کو یہاں کچھ الفاظ کے بارے میں شک ہے، تو اس جن نے کہا: جی نہیں! میں ان میں ایک طاقتور فرد ہوں، تم پھر تیسری مرتبہ میرے ساتھ مقابلہ کرو، اگر تم نے مجھے پچھاڑ دیا، تو میں تمہیں ایک ایسی چیز کی تعلیم دوں گا جو تمہیں نفع دے گی، اس نے پھر اس شخص کے ساتھ مقابلہ کیا، اس شخص نے اس جن کو پچھاڑ دیا اور پھر کہا: اب تم مجھے اس کی تعلیم دو، جنّ نے دریافت کیا: کیا تم آیت الکرسی پڑھتے ہو (یا تمہیں آیت الکرسی آتی ہے؟) اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں، تو جن نے کہا: تم جس بھی گھر میں اس کو پڑھ لو گے، تو شیطان اس گھر سے نکل جائے گا، اس طرح نکلے گا کہ اس کی یوں ہوا خارج ہو رہی ہو گی، جس طرح گدھے کی ہوا خارج ہوتی ہے، اور وہ (شیطان) صبح ہونے تک اس گھر میں داخل نہیں ہو گا۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: اے ابوعبد الرحمن وہ صاحب جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھتے تھے وہ کون تھے؟ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ماتھے پر بل ڈالے، اس شخص کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے؟ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں، دوسری روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام شعبی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، تاہم انہوں نے ان کا زمانہ پایا ہے، پہلی روایت کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، تاہم ہمارے سامنے شعبی کی روایت کے ذریعے مسعودی کی روایت کا صحیح ہونا واضح ہو جاتا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14445]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8826)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابُ قُوَّتِهِ فِي وِلَايَتِهِ .
اپنی ولایت (یعنی ذمہ داریوں) میں ان کی قوت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14446
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنِّي رَأَيْتُنِي الْبَارِحَةَ عَلَى قَلِيبٍ أَنْزِعُ، فَجِئْتَ أَنْتَ فَنَزَعْتَ وَأَنْتَ ضَعِيفٌ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا، وَضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوبکر! گزشتہ رات میں نے (خواب میں) خود کو دیکھا کہ میں ایک کنویں کے پاس موجود ہوں اور پانی نکال رہا ہوں، پھر تم آئے اور تم نے پانی نکالنا شروع کیا، تمہارے اندر کمزوری تھی، اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے، پھر عمر آیا تو وہ (پانی کا ڈول) ایک بڑا ڈول بن گیا، اور اس نے لوگوں کو بھرپور طریقے سے سیراب کر دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن جابر ہے، جسے ثقہ قرار دیا گیا ہے، لیکن ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14446]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10243)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10244»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14447
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَيْنَا أَنَا أَنْزِعُ اللَّيْلَةَ إِذْ وَرَدَتْ عَلَيَّ غَنَمٌ سُودٌ وَعُفْرٌ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبِينَ وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ، فَجَاءَ عُمَرُ فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا، فَمَلَأَ الْحِيَاضَ وَأَرْوَى الْوَارِدَةَ ; فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا أَحْسَنَ نَزْعًا مِنْ عُمَرَ، فَأَوَّلْتُ السُّودَ: الْعَرَبَ، وَالْعُفْرَ: الْعَجَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں گزشتہ رات (خواب میں) پانی نکال رہا تھا اسی دوران میرے پاس سیاہ رنگ کی اور خاکستری رنگ کی بکریاں آئیں، پھر ابوبکر آیا، اس نے ایک ڈول یا دو ڈول نکالے، اس کے نکالنے میں کمزوری تھی، اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے، پھر عمر آیا، تو وہ ایک بڑا ڈول بن گیا، اس نے حوضوں کو بھر دیا، اور آنے والوں کو سیراب کر دیا، میں نے پانی نکالنے کے کام میں عمر جیسا محنتی شخص نہیں دیکھا، تو میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ سیاہ بکریوں سے مراد عرب ہیں، اور خاکستری بکریوں سے مراد عجم ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14447]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23289، وأخرجه مسند البزار برقم: 2785، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6028/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں