🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ وَفَاةِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14478
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مَاتَ وَهُوَ ابْنُ سِتٍّ وَسِتِّينَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر چھیاسٹھ برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14478]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (64)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14479
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: قُتِلَ عُمَرُ وَهُوَ ابْنُ إِحْدَى وَسِتِّينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اکسٹھ برس کی عمر میں شہید کیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14479]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (67)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14480
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: مَاتَ عُمَرُ وَهُوَ عَلَى رَأْسِ خَمْسٍ وَخَمْسِينَ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر پچپن سال تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14480]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (68)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14481
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ عُمَرَ قُبِضَ وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَخَمْسِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سالم بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ان کی عمر پچپن برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (69)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14482
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: تُوُفِّيَ عُمَرُ، وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَخَمْسِينَ، وَقَالَ: أَسْرَعَ إِلَيَّ الشَّيْبُ مِنْ قَبْلِ أَخْوَالِي بَنِي الْمُغِيرَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر پچپن سال تھی، وہ بیان کرتے ہیں: میری طرف سفید بال تیزی سے اس وجہ سے آئے ہیں کہ یہ میرے ننھیال بنو مغیرہ کی طرف سے آئی ہوئی چیز ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14482]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (71)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14483
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: دُفِنَ عُمَرُ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ لِثَلَاثٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بدھ کے دن دفن کیا گیا، جب سن 23 ہجری کے ذوالحج کے ختم ہونے میں تین دن باقی رہ گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14483]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (72)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14484
وَعَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قُتِلَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرُ مَصْدَرَ الْحَاجِّ، وَذَلِكَ فِي سَنَةِ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
لیث بن سعد بیان کرتے ہیں: امیر المؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس وقت شہید کیا گیا جب حاجیوں کی واپسی کا وقت ہوتا ہے، اور یہ سن 23 ہجری کی بات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14484]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (74)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14485
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: تُوُفِّيَ عُمَرُ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ، وَكَانَتْ خِلَافَتُهُ عَشْرَ سِنِينَ.
ابوبکر بن ابوشیبہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال سن 23 ہجری میں ہوا تھا، اور ان کی خلافت دس سال رہی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14485]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (76)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14486
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: يُقَالُ: قُتِلَ عُمَرُ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَالثَّبْتُ أَنَّهُ كَانَ ابْنَ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
عمرو بن علی بیان کرتے ہیں: یہ بات کہی جاتی ہے کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا اس وقت ان کی عمر تریسٹھ سال تھی، تاہم مستند بات یہ ہے کہ اس وقت ان کی عمر اٹھاون سال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14486]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (75)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14487
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: اسْتُخْلِفَ عُمَرُ فِي رَجَبٍ سَنَةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَقُتِلَ فِي عَقِبِ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ، فَأَقَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ بَعْدَ الطَّعْنَةِ، وَمَاتَ فِي آخِرِ ذِي الْحِجَّةِ، وَصَلَّى عَلَيْهِ صُهَيْبٌ، وَوَلِيَ غَسْلَهَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَكَفَّنَهُ فِي خَمْسَةِ أَثْوَابٍ، وَدُفِنَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَطُعِنَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ لِتِسْعٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ. وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ: مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ، وَكَانَ سِنُّهُ يَوْمَ تُوُفِّيَ فِيمَا سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ يَذْكُرُ: أَنَّهُ بَلَغَ سِنَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ. وَبَعْضُ النَّاسِ يَقُولُ: لِتِسْعٍ وَخَمْسِينَ. [ وَبَعْضُهُمْ يَقُولُ: ثَلَاثٍ وَخَمْسِينَ، وَخَمْسٍ وَخَمْسِينَ ] وَكَانَتْ خِلَافَتُهُ عَشْرَ سِنِينَ وَأَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَأَيَّامًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رجب کے مہینے میں تیرہ ہجری میں خلیفہ مقرر ہوئے تھے اور انہیں ذوالحج کے آخری حصے میں سن 23 ہجری میں شہید کیا گیا، وہ زخمی ہونے کے بعد تین دن تک زندہ رہے تھے اور ذوالحج کے آخر میں انتقال کر گئے تھے۔ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں غسل دیا تھا اور انہیں پانچ کپڑوں میں کفن دیا گیا، اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔ وہ بدھ کے دن زخمی ہوئے تھے جب ذوالج ختم ہونے میں نو دن باقی رہ گئے تھے۔ بعض لوگوں نے یہ بات بیان کی ہے کہ ان کا انتقال اسی دن ہو گیا تھا (جب وہ زخمی ہوئے تھے) اور انتقال کے وقت ان کی عمر یہ تھی، جو میں نے امام مالک کو بیان کرتے ہوئے سنا ہے: انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ ان کی عمر بھی اتنی ہی تھی، جتنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر تھی، یعنی تریسٹھ برس تھی۔ بعض حضرات کا یہ کہنا ہے کہ انسٹھ برس تھی، بعض کا یہ کہنا ہے کہ ترپن برس تھی یا پچپن برس تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت دس سال چار ماہ اور کچھ دن رہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14487]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (73)»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں