🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
361. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْهَارِهِ .
نبی اکرم ﷺ کے اصحاب اور آپ کے سسرالی عزیزوں کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16395
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ أَصْحَابِي كَمَثَلِ الْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ، لَا يَصْلُحُ الطَّعَامُ إِلَّا بِالْمِلْحِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”میرے اصحاب کی مثال، کھانے میں نمک کی طرح ہے، کھانا، نمک کے ساتھ ہی ٹھیک ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16395]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2771) أخرجه ابو يعلى فى المسند (2762)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6698، وأخرجه شرح السنة برقم: 3863، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7008»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16396
وَعَنْ سَمُرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا:" إِنَّكُمْ تُوشِكُونَ أَنْ تَكُونُوا فِي النَّاسِ كَالْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ، وَلَا يَصْلُحُ الطَّعَامُ إِلَّا بِالْمِلْحِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ حَسَنٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے: ”عنقریب تم لوگ (دوسرے) لوگوں کے درمیان یوں رہ جاؤ گے، جیسے کھانے میں نمک ہوتا ہے اور کھانا، نمک کے بغیر ٹھیک نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام طبرانی کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16396]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2770) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7098)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7098»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16397
وَعَنْ سَمُرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا:" إِنَّ أَحَدَكُمْ يُوشِكُ أَنْ يُحِبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيَّ نَظْرَةً وَاحِدَةً أَحَبُّ إِلَيْهِ مِمَّا لَهُ مِنْ مَالٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرمایا کرتے تھے: ”عنقریب ایسا وقت آئے گا کہ کوئی شخص یہ پسند کرے گا کہ اس نے ایک نظر مجھے دیکھ لیا ہوتا، اور یہ چیز اس کے نزدیک، اس کے سارے مال سے زیادہ محبوب ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16397]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2770) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7097)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7097»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16398
- وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُهَنِيِّ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ طَلَعَ رَاكِبَانِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كِنْدِيَّانِ مَذْحِجِيَّانِ". حَتَّى أَتَيَاهُ، فَإِذَا رَجُلَانِ مِنْ مَذْحِجٍ، قَالَ: فَدَنَا أَحَدُهُمَا إِلَيْهِ لِيُبَايِعَهُ، فَلَمَّا أَخَذَ بِيَدِهِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ مَنْ رَآكَ وَآمَنَ بِكَ، وَاتَّبَعَكَ، وَصَدَّقَكَ، مَاذَا لَهُ؟ قَالَ:" طُوبَى لَهُ". قَالَ: فَمَسَحَ عَلَى يَدِهِ وَانْصَرَفَ. ثُمَّ أَتَاهُ الْآخَرُ حَتَّى أَخَذَ بِيَدِهِ لِيُبَايِعَهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ مَنْ آمَنَ بِكَ، وَاتَّبَعَكَ، وَصَدَّقَكَ، مَاذَا لَهُ؟ قَالَ:" طُوبَى لَهُ، ثُمَّ طُوبَى لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ عِنْدَ أَحْمَدَ تَأْتِي فِيمَنْ آمَنَ بِهِ وَلَمْ يَرَهُ.
سیدنا ابوعبدالرحمن جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران دو سوار آتے ہوئے نظر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دونوں کندی ہیں اور مذحج قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں، یہاں تک کہ وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو پتہ چلا کہ ان دونوں کا تعلق مذحج سے ہے، راوی کہتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا تاکہ آپ کی بیعت کرے، جب وہ قریب ہوا تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑا اور عرض کی: یا رسول اللہ! جس شخص نے آپ کی زیارت کی ہو اور آپ پر ایمان لایا ہو اور آپ کی پیروی کی ہو اور آپ کی تصدیق کی ہو، آپ کیا کہتے ہیں کہ اسے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لئے مبارکباد ہے راوی کہتے ہیں: پھر اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر ہاتھ پھیرا اور وہ واپس چلا گیا۔ پھر دوسرا شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، یہاں تک کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک پکڑا تاکہ آپ کی بیعت کرے، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ جو شخص آپ پر ایمان لائے، آپ کی پیروی کرے اور آپ کی تصدیق کرے اسے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لئے مبارکباد ہے، اس کے لئے مزید مبارکباد ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا ایک طریق امام أحمد نے نقل کیا ہے جو آگے چل کر اس باب میں آئے گا کہ جو شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نہ کی ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16398]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2769) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (280/22)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16937»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، ولہ شاہد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
362. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16399
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَلْتَمِسَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِي كَمَا تُلْتَمَسُ - أَوْ تُبْتَغَى - الضَّالَّةُ فَلَا تُوجَدُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک میرے اصحاب میں سے، کسی فرد کو یوں تلاش نہیں کیا جائے گا، جس طرح گمشدہ چیز کو تلاش کیا جاتا ہے، اور پھر وہ نہیں ملتی ہے“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16399]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2775 و 2772) اخرجه احمد فى المسند (720 و 675)، أخرجه مسند أحمد برقم: 677»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16400
وَعَنْ جَابِرٍ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيَأْتِينَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْرُجُ الْجَيْشُ مِنْ جُيُوشِهِمْ فَيُقَالُ: هَلْ فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَيَسْتَنْصِرُونَ بِهِ فَيُنْصَرُوا، ثُمَّ يُقَالُ: هَلْ فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَيُقَالُ: لَا، فَمَنْ صَحِبَ أَصْحَابَهُ؟ فَيُقَالُ: مَنْ رَأَى مَنْ صَحِبَ أَصْحَابَهُ، فَلَوْ سَمِعُوا بِهِ مِنْ وَرَاءِ الْبَحْرِ لَأَتَوْهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں پر ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ جب ان کا لشکر نکلے گا تو دریافت کیا جائے گا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسے فرد موجود ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہوں؟ تو لوگ اس فرد کے وسیلے سے مدد کا حصول چاہیں گے، تو ان کی مدد کی جائے گی، پھر ایک زمانہ آئے گا کہ جب یہ کہا: جائے گا: کیا کوئی ایسا فرد موجود ہے؟ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہو؟ تو جواب دیا جائے گا: جی نہیں! تو یہ پوچھا: جائے گا کہ کوئی ایسا فرد ہے جو آپ کے اصحاب کے ساتھ رہا ہو؟ تو یہ کہا: جائے گا: کون ہے؟ جس نے ایسے شخص کو دیکھا ہو جو آپ کے اصحاب کے ساتھ رہا ہو؟ تو اگر لوگوں کو ایسے کسی فرد کے بارے میں پتہ چلے کہ وہ سمندر کے پار ہے، تو وہ پھر بھی اس کے پاس پہنچ جائیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16400]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (8182)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16401
وَفِي رِوَايَةٍ:" ثُمَّ يَبْقَى قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يَدْرُونَ مَا هُوَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”پھر ایسے لوگ رہ جائیں گے، جو قرآن پڑھیں گے، لیکن انہیں یہ سمجھ نہیں ہو گی کہ اس سے مراد کیا ہے؟“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16401]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2306)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
363. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَرْنِ الْأَوَّلِ وَمَنْ تَبِعَهُمْ
پہلے قرن، اور اس کے بعد والوں کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16402
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوَلَةَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَسِيرُ بِالْأَهْوَازِ إِذْ أَنَا بِرَجُلٍ يَسِيرُ بَيْنَ يَدِيَّ عَلَى بَغْلٍ أَوْ بَغْلَةٍ، وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ ذَهَبَ قَرْنِي مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ فَأَلْحِقْنِي بِهِمْ، فَقُلْتُ: وَأَنَا أَدْخُلُ فِي دَعْوَتِكَ؟ قَالَ: وَصَاحِبِي هَذَا إِنْ أَرَادَ ذَلِكَ، ‌‌‌‌‌‌‌ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ أُمَّتِي قَرْنِي مِنْهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ". فَلَا أَدْرِي ذَكَرَ الثَّالِثَ أَمْ لَا؟" ثُمَّ يَخْلُفُ قَوْمٌ يَظْهَرُ فِيهِمُ السِّمَنُ، يُهَرِيقُونَ الشَّهَادَةَ، وَلَا يُسْأَلُونَهَا". وَإِذَا هُوَ بُرَيْدَةُ الْأَسْلَمِيُّ.
عبداللہ بن مولہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں ”اہواز“ میں سفر کر رہا تھا، ایک شخص میرے آگے جا رہا تھا، وہ ایک خچر پر سوار تھا وہ یہ کہہ رہا تھا: اے اللہ! اس امت میں سے میرا قرن رخصت ہونے لگا ہے، تو مجھے ان لوگوں کے ساتھ ملا دے، میں نے کہا: میں بھی آپ کی دعا میں شامل ہونا چاہتا ہوں، تو اس نے کہا: میرا یہ ساتھی بھی اگر یہ ارادہ رکھتا ہے تو ایسا کر دے، پھر انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت میں سب سے بہتر، میرے زمانے کے لوگ ہیں، پھر اس کے بعد والے ہیں، راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے تیسری مرتبہ کا ذکر کیا تھا، یا نہیں کیا تھا؟ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر وہ لوگ آئیں گے، جن میں موٹاپا ظاہر ہو گا، وہ گواہیاں دیں گے، حالانکہ ان سے گواہیاں نہیں مانگی گئی ہوں گی۔“ راوی کہتے ہیں: وہ صاحب سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16402]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (720) اخرجه احمد فى المسند (350/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22451»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16403
وَفِي رِوَايَةٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْقَرْنُ الَّذِي بُعِثْتُ أَنَا فِيهِمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَكُونُ قَوْمٌ تَسْبِقُ شَهَادَتُهُمْ أَيْمَانَهُمْ، وَأَيْمَانُهُمْ شَهَادَتَهُمْ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس امت میں سب سے بہتر وہ زمانہ ہے جس میں مجھے مبعوث کیا گیا، جس میں، میں موجود ہوں، پھر اس کے بعد والوں کا زمانہ ہو گا، پھر اس کے بعد والوں کا زمانہ ہو گا، پھر اس کے بعد والوں کا زمانہ ہو گا، پھر ایسے لوگ آئیں گے کہ جن کی گواہی ان کی قسم سے سبقت لے جائے گی اور ان کی قسم ان کی گواہی سے سبقت لے جائے گی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16403]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (357/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16404
وَفِي رِوَايَةٍ:" الْقَرْنُ الَّذِي بُعِثْتُ فِيهِمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ".
رَوَاهَا كُلَّهَا أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ زمانہ جس میں مجھے مبعوث کیا گیا، پھر ان کے بعد والوں کا زمانہ، پھر ان کے بعد والوں کا زمانہ، پھر ان کے بعد والوں کا، پھر اُن کے بعد والوں کا زمانہ۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16404]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (357/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں