الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
363. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَرْنِ الْأَوَّلِ وَمَنْ تَبِعَهُمْ
پہلے قرن، اور اس کے بعد والوں کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16415
وَعَنْ بِنْتِ أَبِي جَهْلٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَسَمَّاهَا جَمِيلَةَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ زَوْجَ بِنْتِ أَبِي جَهْلٍ لَمْ أَعْرِفْهُ.
ابوجہل کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس خاتون کا نام سیدہ جمیلہ کا ذکر کیا ہے، اس روایت کے رجال ثقہ ہیں، البتہ اس خاتون کے شوہر کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16415]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (210/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16416
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ: أَيْنَ حَالُنَا مِمَّنْ قَبْلَنَا؟ فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! لَوْ نُشِرُوا مِنَ الْقُبُورِ مَا عَرَفُوكُمْ إِلَّا أَنْ يَجِدُوكُمْ قِيَامًا تُصَلُّونَ،.
یزید بن خمیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: پہلے والے لوگوں کے مقابلے میں ہماری حالت کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: سبحان اللہ اگر ان لوگوں کو قبروں سے اُٹھا دیا جائے، تو وہ تمہیں اسی چیز سے پہچانیں گے کہ وہ تمہیں قیام کی حالت میں پائیں گے کہ تم نماز پڑھ رہے ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16416]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (476)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
364. بَابُ: فِيمَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَآهُمْ
اس شخص کا بیان، جس نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہو یا اُن کی زیارت کی ہو جنہوں نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہو
حدیث نمبر: 16417
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ رَآنِي، وَطُوبَى لِمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي، طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ فَزَالَتِ الدُّلْسَةُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جس نے میری زیارت کی ہو، اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جس نے اس کی زیارت کی ہو، جس نے میری زیارت کی ہو، اُن لوگوں کے لئے مبارکباد ہے اور اچھا انجام ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اس نے سماع کی صراحت کی ہے، تو تدلیس زائل ہو جاتی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16417]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7077»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16418
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ رَآنِي، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جس نے میری زیارت کی ہو، اور جس نے اس کی زیارت کی ہو، جس نے میری زیارت کی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16418]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16418]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (20/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16419
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَزَالُونَ بِخَيْرٍ مَا دَامَ فِيكُمْ مَنْ رَآنِي وَصَاحَبَنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ مسلسل بھلائی پر گامزن رہو گے، جب تک تمہارے درمیان وہ شخص موجود رہے گا جس نے میری زیارت کی ہو اور میرے ساتھ رہا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے حوالے سے نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16419]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے حوالے سے نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16419]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (85/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16420
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلصَّحَابَةِ، وَلِمَنْ رَأَى وَلِمَنْ رَأَى".
قَالَ: قُلْتُ: وَمَا قَوْلُهُ: وَلِمَنْ رَأَى؟ قَالَ: مَنْ رَأَى مَنْ رَآهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، إِنْ كَانَ هُوَ أَبُو يَحْيَى الْمَدَنِيُّ هُوَ فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ. قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: قَالَ: أَظُنُّهُ فُلَيْحَ بْنَ سُلَيْمَانَ، ذَكَرَ ذَلِكَ فِي تَرْجَمَةِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: وَقَدْ ذَكَرَ عَبْدَ الْجَبَّارِ فِي الثِّقَاتِ.

سیدنا سہل بن سعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے اللہ! تو صحابہ کی مغفرت کر دے، اور اس کی کر دے، جس نے زیارت کی ہو اور اس کی جس نے زیارت کی ہو۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اس سے مراد کیا ہے؟ جس نے زیارت کی ہو، تو انہوں نے بتایا: جس نے اس کی زیارت کی ہو، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالجبار بن ابوحازم کا معاملہ مختلف ہے اگر تو یہ ابویحیی مدنی ہے، تو پھر یہ فلیح بن سلیمان ہے، ابن حبان کہتے ہیں: میرا خیال ہے یہ فلیح بن سلیمان ہے، انہوں نے یہ بات عبدالجبار بن ابوحازم کے حالات میں نقل کی ہے، راوی کہتے ہیں: عبدالجبار کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16420]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5874)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5874»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16421
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”اس شخص کے لئے مبارکباد ہے جس نے میری زیارت کی ہو اور مجھ پر ایمان لایا ہو (اور اس کے لئے بھی مبارکباد ہے) جس نے اس (صحابی) کی زیارت کی ہو، جس نے میری زیارت کی ہے، اور (اس کے لئے بھی مبارکباد ہے)، جس نے اس (تابعی) کی زیارت کی ہو، جس نے اُس (صحابی) کی زیارت کی ہو، جس نے میری زیارت کی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16421]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (858)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6102»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16422
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ - وَكَانَ أَصَابَهُ سَهْمٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَدْخُلُ النَّارَ مُسْلِمٌ رَآنِي، أَوْ رَأَى مَنْ رَآنِي، وَلَا رَأَى مَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي" [ ثَلَاثًا ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُقْبَةَ الْجُهَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عبدالرحمن بن عقبہ اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: یہ وہ صاحب ہیں، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے ہوئے تیر لگا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
”ایسا مسلمان جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جس نے میری زیارت کی ہو، یا جس نے اُس (صحابی) کی زیارت کی ہو، جس نے میری زیارت کی ہو، اور نہ ہی وہ داخل ہو گا، جس نے اُس کی (تابعی) زیارت کی ہو، جس نے اُس (صحابی) کی زیارت کی ہو، جس نے میری زیارت کی ہو۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: عبدالرحمن بن عقبہ جہنی کے حوالے سے، ان کے والد سے
یہ روایت منقول ہے، اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16422]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1040) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (357/17)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1040»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
365. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَقِّ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَالزَّجْرِ عَنْ سَبِّهِمْ .
صحابہ کرام کے بارے میں، جو منقول ہے اور اُنہیں برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 16423
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ النَّاسَ يَكْثُرُونَ وَأَصْحَابِي يَقِلُّونَ، فَلَا تَسُبُّوهُمْ لَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَبَّهُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
”دوسرے لوگ زیادہ ہو جائیں گے اور میرے اصحاب کم ہو جائیں گے، تو تم انہیں برا نہ کہو، اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے، جو انہیں برا کہتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16423]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2184) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1225)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4167، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7005»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16424
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَبَّ أَصْحَابِي فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَلَفْظُهُ:" لَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَبَّ أَصْحَابِي". وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ سَيْفُ بْنُ عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَيْفٍ الْخَوَارِزْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”جو شخص میرے اصحاب کو برا کہے، اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں:
”اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے، جو میرے اصحاب کو برا کہتا ہے۔“
امام بزار کی سند میں ایک راوی سیف بن عمر ہے اور وہ متروک ہے اور امام طبرانی کی دو اسناد میں ایک راوی عبداللہ بن سیف خوارزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16424]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2778)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13588، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7011»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف