الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
75. بَابٌ الْحَقُّ مَعَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حق، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہو گا
حدیث نمبر: 14767
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" عَلِيٌّ مَعَ الْقُرْآنِ وَالْقُرْآنُ مَعَ عَلِيٍّ لَا يَفْتَرِقَانِ حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”علی قرآن کے ساتھ ہو گا، اور قرآن علی کے ساتھ ہو گا، اور یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے، یہاں تک کہ یہ دونوں حوض پر میرے پاس آ جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواسود ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14767]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواسود ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14767]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (720)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 688»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14768
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ: كَانَ عَلِيٌّ عَلَى الْحَقِّ مَنِ اتَّبَعَهُ اتَّبَعَ الْحَقَّ، وَمَنْ تَرَكَهُ تَرَكَ الْحَقَّ، عَهْدٌ مَعْهُودٌ قَبْلَ يَوْمِهِ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَالِكُ بْنُ جَعُونَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَالِكُ بْنُ جَعُونَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرمایا کرتی تھیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ حق پر ہیں، جو ان کی پیروی کرے گا، وہ حق کی پیروی کرے گا، جو انہیں چھوڑ دے گا، وہ حق کو چھوڑ دے گا، اور یہ ایک ایسا عہد ہے، جو اس دن سے پہلے لیا جا چکا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مالک بن جعونہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، دو اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14768]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (329/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14769
وَعَنْ جُرَيِّ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ الَّذِي كَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ انْطَلَقْتُ حَتَّى أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ، فَأَتَيْتُ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ - وَهِيَ مِنْ بَنِي هِلَالٍ - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: مِمَّنِ الرَّجُلُ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ قَالَتْ: مِنْ أَيِّ الْعِرَاقِ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ قَالَتْ: مِنْ أَيِّ أَهْلِ الْكُوفَةِ؟ قُلْتُ: مِنْ بَنِي عَامِرٍ قَالَتْ: مَرْحَبًا قُرْبًا عَلَى قُرْبٍ، وَرُحْبًا عَلَى رُحْبٍ، فَمَجِيءُ مَا جَاءَ بِكَ؟ قُلْتُ: كَانَ بَيْنَ عَلِيٍّ وَطَلْحَةَ [ وَالزُّبَيْرِ ] الَّذِي كَانَ، فَأَقْبَلْتُ فَبَايَعْتُ عَلِيًّا. قَالَتْ: فَالْحَقْ بِهِ فَوَاللَّهِ مَا ضَلَّ وَلَا ضُلَّ بِهِ. حَتَّى قَالَتْهَا ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ جُرَيِّ بْنِ سَمُرَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ جُرَيِّ بْنِ سَمُرَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
جری بن سمرہ بیان کرتے ہیں: جب اہل بصرہ اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے درمیان اختلافات ہوئے، تو میں روانہ ہوا اور میں مدینہ منورہ آ گیا، میں سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، ان کا تعلق بنو ہلال سے تھا، میں نے انہیں سلام کیا، انہوں نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ میں نے بتایا: اہل عراق سے ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: اہل عراق میں سے کن سے ہے؟ میں نے جواب دیا: اہل کوفہ سے ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: اہل کوفہ میں سے کن سے ہے؟ میں نے جواب دیا: بنو عامر سے ہے۔ انہوں نے فرمایا: خوش آمدید! تم قریبی ہو اور تمہیں خوش آمدید! تم کس سلسلے میں آئے ہو؟ میں نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں، تو میں نے جا کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم ان کے ساتھ رہو! اللہ کی قسم! نہ تو وہ گمراہ ہوں گے اور نہ ہی گمراہ کریں گے۔ یہ بات سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف جری بن سمرہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14769]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف جری بن سمرہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14769]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14770
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا وَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَا لِي أَرَاكَ تَسْتَحِيلُ النَّاسَ اسْتِحَالَةَ الرَّجُلِ إِبِلَهُ؟ أَبِعَهْدٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْ شَيْءٍ رَأَيْتَهُ؟ قَالَ: وَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ، وَلَا ضَلَلْتُ وَلَا ضُلَّ بِي، بَلْ عَهْدٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
علی بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سنا، ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: اے امیر المؤمنین! کیا وجہ ہے میں آپ کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ لوگوں کو اس طرح پرے کر رہے ہیں، جس طرح کوئی شخص اپنے اونٹ کو پرے کرتا ہے، کیا یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ملنے والا کوئی عہد ہے، یا یہ آپ کی ذاتی رائے ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! نہ تو میرے ساتھ جھوٹی بات بیان کی گئی اور نہ ہی میں نے جھوٹ بولا:، نہ میں گمراہ ہوا ہوں اور نہ ہی مجھے گمراہ کیا گیا، بلکہ یہ اللہ کے رسول کی طرف سے عہد ہے، اور وہ شخص رسوا ہو جائے جو جھوٹا الزام لگائے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سہل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14770]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سہل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14770]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (518)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14771
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" يَا عَلِيُّ، مَنْ فَارَقَنِي فَارَقَ اللَّهَ، وَمَنْ فَارَقَكَ يَا عَلِيُّ فَارَقَنِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے علی! جو شخص مجھ سے جدا ہو گا، وہ اللہ تعالیٰ سے جدا ہو گا۔ اے علی! جو شخص تم سے جدا ہو گا، وہ مجھ سے جدا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14771]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14771]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2565)، أخرجه مسند البزار برقم: 4066، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4758»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
76. بَابُ حَالَتِهِ فِي الْآخِرَةِ .
آخرت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی حالت کا بیان
حدیث نمبر: 14772
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ، مَعَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَصًا مِنْ عِصِيِّ الْجَنَّةِ، تَذُودُ بِهَا الْمُنَافِقِينَ عَنْ حَوْضِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَدَائِنِيُّ وَزَيْدٌ الْعَمِّيُّ، وَهُمَا ضَعِيفَانِ وَقَدْ وُثِّقَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَدَائِنِيُّ وَزَيْدٌ الْعَمِّيُّ، وَهُمَا ضَعِيفَانِ وَقَدْ وُثِّقَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے علی! قیامت کے دن تمہارے پاس جنت کے عصاؤں میں سے ایک عصا ہو گا، جس کے ذریعے تم منافق لوگوں کو میرے حوض سے پرے کرو گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلام بن سلیمان مدائنی ہے اور ایک راوی زید عمی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے ان دونوں کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14772]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 974»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14773
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِجَارَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: أَنَا أَذُودُ عَنْ حَوْضِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدَيَّ هَاتَيْنِ الْقَصِيرَتَيْنِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ كَمَا تَذُودُ السُّقَاةُ غَرِيبَةَ الْإِبِلِ عَنْ حِيَاضِهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ الْجَوْهَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ الْجَوْهَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن اجارہ بن قیس بیان کرتے ہیں: میں نے امیر المؤمنین سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میں اپنے ان دونوں چھوٹے ہاتھوں کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض سے کافروں اور منافقین کو یوں پرے کروں گا، جس طرح پانی پلانے والے اجنبی اونٹوں کو اپنے حوض سے پرے کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قدامہ جوہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14773]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قدامہ جوہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14773]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14774
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا تَرْضَى يَا عَلِيُّ إِذَا جَمَعَ اللَّهُ النَّبِيِّينَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ حُفَاةً عُرَاةً مُشَاةً قَدْ قَطَعَ أَعْنَاقَهُمُ الْعَطَشُ فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ يُدْعَى إِبْرَاهِيمُ فَيُكْسَى ثَوْبَيْنِ أَبْيَضَيْنِ، ثُمَّ يَقُومُ عَنْ يَمِينِ الْعَرْشِ، ثُمَّ يُفَجَّرُ مَثْعَبٌ مِنَ الْجَنَّةِ إِلَى حَوْضِي، وَحَوْضِي أَبْعَدُ مِمَّا بَيْنَ بُصَرَى وَصَنْعَاءَ، فِيهِ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ قِدْحَانٌ مِنْ فِضَّةٍ، فَأَشْرَبُ وَأَتَوَضَّأُ وَأُكْسَى ثَوْبَيْنِ أَبْيَضَيْنِ، ثُمَّ أَقُومُ عَنْ يَمِينِ الْعَرْشِ، ثُمَّ تُدْعَى فَتَشْرَبُ، وَتَتَوَضَّأُ، وَتُكْسَى ثَوْبَيْنِ أَبْيَضَيْنِ، فَتَقُومُ مَعِي وَلَا أُدْعَى إِلَى خَيْرٍ إِلَّا دُعِيتَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ مِيثَمٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ مِيثَمٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”اے علی! کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ جب اللہ تعالیٰ تمام انبیاء کرام کو ایک میدان میں اکٹھا کرے گا یوں کہ ان کے پاؤں میں جوتے نہیں ہوں گے جسم پر لباس نہیں ہوں گے وہ پیدل ہوں گے، اور پیاس نے ان کی بری حالت کی ہوئی ہو گی سب سے پہلے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو بلایا جائے گا اور انہیں دو سفید کپڑے پہنائے جائیں گے پھر وہ عرش کے دائیں طرف کھڑے ہو جائیں گے پھر جنت میں سے ایک پرنالہ پھوٹے گا جو میرے حوض کی طرف آئے گا، اور میرا حوض اس سے زیادہ بڑا ہے جتنا بصریٰ اور صنعاء کے درمیان فاصلہ ہے اس کے کنارے پر آسمان کے ستاروں کی تعداد میں چاندی کے بنے ہوئے پیالے ہوں گے میں اس میں سے پیوں گا اور وضو کروں گا، مجھے دو سفید کپڑے پہنائے جائیں گے پھر میں عرش کے دائیں طرف کھڑا ہو جاؤں گا پھر تمہیں بلایا جائے گا، اور تم پیو گے اور تم وضو کرو گے، اور تمہیں دو سفید کپڑے پہنائے جائیں گے تم میرے ساتھ کھڑے ہو جاؤ گے مجھے جس بھی بھلائی کی طرف بلایا جائے گا تمہیں بھی اس بھلائی کی طرف بلایا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمران بن میثم ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14774]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمران بن میثم ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14774]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3903»
الحكم على الحديث:
موضوع
77. بَابُ وَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14775
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَعَلِيٌّ رَفِيقَيْنِ فِي غَزْوَةِ [ ذَاتِ ] الْعَشِيرَةِ، فَلَمَّا نَزَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَقَامَ بِهَا، رَأَيْنَا بِهَا نَاسًا مَنْ بَنِي مُدْلِجٍ يَعْمَلُونَ فِي عَيْنٍ لَهُمْ [ فِي نَخْلٍ ] ، فَقَالَ [ لِي ] عَلِيٌّ: يَا أَبَا الْيَقْظَانِ، هَلْ لَكَ أَنْ أَتِيَ هَؤُلَاءِ فَنَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلُونَ؟ فَجِئْنَاهُمْ فَنَظَرْنَا إِلَى عَمَلِهِمْ سَاعَةً، ثُمَّ غَشِيَنَا النَّوْمُ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَعَلِيٌّ فَاضْطَجَعْنَا فِي صُورٍ مِنْ نَخْلٍ فِي دَقْعَاءَ مِنَ التُّرَابِ فَنِمْنَا، وَاللَّهِ مَا أَهَبَّنَا إِلَّا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَرِّكُنَا بِرِجْلِهِ، وَقَدْ تَتَرَّبْنَا مِنْ تِلْكَ الدَّقْعَاءِ، فَيَوْمَئِذٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" أَبَا تُرَابٍ". لِمَا يَرَى عَلَيْهِ مِنَ التُّرَابِ. ثُمَّ قَالَ:" أَلَّا أُحَدِّثُكُمَا بِأَشْقَى النَّاسِ رَجُلَيْنِ؟". قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أُحَيْمِرُ ثَمُودَ الَّذِي عَقَرَ النَّاقَةَ، وَالَّذِي يَضْرِبُكَ يَا عَلِيُّ هَذِهِ - يَعْنِي قَرْنَهُ - حَتَّى يَبُلَّ مِنْهُ هَذِهِ - يَعْنِي لِحْيَتَهُ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ مُوَثَّقُونَ إِلَّا أَنَّ التَّابِعِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَمَّارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ مُوَثَّقُونَ إِلَّا أَنَّ التَّابِعِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَمَّارٍ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ غزوہ ذات العشیرہ کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھی تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پڑاؤ کیا اور آپ وہاں مقیم ہوئے تو وہاں ہم نے بنو مدلج سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کو دیکھا جو کھجوروں کے باغ میں اپنے چشمے میں کام کر رہے تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: اے ابوالیقظان کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو کہ ہم ان لوگوں کے پاس جائیں اور یہ دیکھیں یہ کیسے کام کر رہے ہیں، تو ہم ان لوگوں کے پاس آئے ہم کچھ دیر ان لوگوں کا کام دیکھتے رہے پھر ہمیں نیند آنے لگی تو میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ گئے اور ہم کھجوروں کے درختوں کے درمیان میں موجود مٹی پر لیٹ کر سو گئے، اللہ کی قسم! ہم اس وقت بیدار ہوئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اپنے پاؤں کے ذریعے حرکت دے رہے تھے ہم اس مٹی میں خاک آلود ہو چکے ہوئے تھے اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے ابوتراب! کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر مٹی دیکھی تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم دونوں کو ان دو افراد کے بارے میں نہ بتاؤں جو لوگوں میں سب سے زیادہ بدبخت ہیں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم ثمود کا وہ نالائق شخص جس نے اونٹنی کے پاؤں کاٹے تھے اور وہ شخص اے علی جو تمہاری اس جگہ پر ضرب لگائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد پیشانی تھی، یہاں تک کہ اس کی وجہ سے یہ جگہ گیلی ہو جائے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ان کی داڑھی تھی۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ان تمام روایات کے رجال کی توثیق کی گئی ہے البتہ جو اس کا تابعی ہے اس نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14775]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2567) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (263/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17857، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4734»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 14776
وَعَنْ صُهَيْبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ يَوْمًا لِعَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -:" مَنْ أَشْقَى الْأَوَّلِينَ؟". قَالَ: الَّذِي عَقَرَ النَّاقَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" صَدَقْتَ". قَالَ:" فَمَنْ أَشْقَى الْآخِرِينَ؟". قَالَ: لَا عِلْمَ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" الَّذِي يَضْرِبُكَ عَلَى هَذِهِ". وَأَشَارَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى يَافُوخِهِ، فَكَانَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ: وَدِدْتُ أَنَّهُ قَدِ انْبَعَثَ أَشْقَاكُمْ يُخَضِّبُ هَذِهِ - يَعْنِي لِحْيَتَهُ - مِنْ هَذِهِ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک دن انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: پہلے لوگوں میں سب سے زیادہ بدنصیب کون تھا؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! جس نے اونٹنی کے پاؤں کاٹے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک کہا: ہے پھر آپ نے دریافت کیا: بعد والوں میں سب سے زیادہ بدنصیب کون ہو گا؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: مجھے اس کا علم نہیں ہے یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص جو تمہیں اس جگہ پر ضرب لگائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیشانی کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اہل عراق سے یہ کہا: کرتے تھے: میری یہ خواہش ہے کہ تم میں سے سب سے زیادہ بدنصیب شخص آئے اور اس جگہ کو رنگین کر دے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مراد ان کی داڑھی تھی، یہاں سے لے کر، انہوں نے اپنا ہاتھ اپنے سر کے آگے والے حصے پر رکھ کر یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14776]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (485) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7311)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7311، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6698»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف