🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. بَابٌ فِي كَرَمِهِ وَمَا سُمِّيَ بِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
ان کی کرم نوازی کا بیان، اور انہیں جو نام دیا گیا اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14807
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: كَانَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ يُكَنَّى: أَبَا مُحَمَّدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابومحمد تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14807]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (190)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14808
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ جَدَّتِهِ سُعْدَى قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ يَوْمًا طَلْحَةُ فَرَأَيْتُ مِنْهُ ثِقَلًا، فَقُلْتُ لَهُ: مَا لَكَ؟ لَعَلَّهُ رَابَكَ مِنَّا شَيْءٌ فَغَيَّبَكَ؟ قَالَ: لَا، وَلَنِعْمَ حَلِيلَةُ الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ أَنْتِ، وَلَكِنِ اجْتَمَعَ عِنْدِي مَالٌ وَلَا أَدْرِي كَيْفَ أَصْنَعُ بِهِ. قَالَتْ: وَمَا يَغُمُّكَ مِنْهُ، ادْعُ قَوْمَكَ فَاقْسِمْهُ بَيْنَهُمْ. فَقَالَ: يَا غُلَامُ، عَلَيَّ قَوْمِي، فَسَأَلْتُ الْخَازِنَ: كَمْ قَسَّمَ؟ قَالَ: أَرْبَعُمِائَةِ أَلْفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
طلحہ بن یحیی اپنی دادی سعدی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ فرماتی ہیں: ”ایک دن سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ گھر داخل ہوئے تو میں نے ان کی طبیعت میں بوجھل پن محسوس کیا، میں نے ان سے دریافت کیا: آپ کو کیا ہوا ہے؟ شاید آپ کو ہماری طرف سے کوئی چیز بری لگی ہے، تو انہوں نے فرمایا: جی نہیں کسی بھی مسلمان کی جتنی اچھی بیوی ہو سکتی ہے تم ویسی ہو لیکن معاملہ یہ ہے کہ میرے پاس کچھ مال اکٹھا ہو گیا ہے، اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کیا کروں، تو اس خاتون نے کہا: اس میں پریشانی والی کون سی بات ہے؟ آپ اپنی قوم کو بلائیں اور یہ مال ان کے درمیان تقسیم کر دیں، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے غلام! میرے پاس میری قوم کے لوگوں کو لے کے آؤ، راوی خاتون بیان کرتی ہیں: بعد میں، میں نے خادم سے دریافت کیا: انہوں نے کتنا مال تقسیم کیا؟ تو اس نے بتایا: چار لاکھ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14808]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14809
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: كَانَتْ غَلَّةُ طَلْحَةَ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفًا وَافِيًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں: روزانہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کا غلہ پورا ایک ہزار ہوتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم یہ روایت مرسل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14809]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (196)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
85. بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
ان کے مناقب کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14810
عَنْ عُرْوَةَ قَالَ: طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ كَعْبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ، وَكَانَ بِالشَّامِ، فَقَدِمَ وَكَلَّمَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَهْمِهِ فَضَرَبَ لَهُ سَهْمَهُ قَالَ: وَأَجْرِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَأَجْرُكَ". يَعْنِي يَوْمَ بَدْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ.
عروہ بیان کرتے ہیں: (آپ کا نام و نسب یہ ہے:) ”طلحہ بن عبیداللہ بن عثمان بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ۔“ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ شام میں تھے، یہ آئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے حصے کے بارے میں بات چیت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ان کا حصہ مقرر کیا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور میرا اجر؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اجر بھی ملے گا، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ غزوہ بدر کے موقع پر ایسا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے،
یہ روایت مرسل ہے، اور سند کے اعتبار سے حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14810]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (189)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 189»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14811
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: تَذَاكَرْنَا يَوْمَ أُحُدٍ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ يُصَلِّي، فَلَمَّا فَرَغَ وَانْصَرَفَ مِنْ صَلَاتِهِ الْتَفَتَ إِلَيْنَا، فَقَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ يَوْمِ أُحُدٍ وَمَا مَعِي إِلَّا جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِي وَطَلْحَةُ عَنْ يَسَارِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْقَعْقَاعُ بْنُ زَكَرِيَّا الطَّلْحِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ غزوہ احد کا تذکرہ کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم کرنے کے بعد ہماری طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں غزوہ احد کے دن کے بارے میں بتاؤں؟ اس وقت میرے ساتھ صرف میرے دائیں طرف جبرائیل تھا اور بائیں طرف طلحہ تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قعقاع بن زکریا طلحی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14811]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5812»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14812
وَعَنْ عَائِشَةَ - أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - قَالَتْ: وَاللَّهِ إِنِّي لَفِي بَيْتٍ ذَاتَ يَوْمٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ فِي الْفِنَاءِ، وَالسِّتْرُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ، إِذْ أَقْبَلَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ يَمْشِي عَلَى [ ظَهْرِ ] الْأَرْضِ قَدْ قَضَى نَحْبَهُ فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کی قسم! میں ایک دن اپنے گھر میں موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب صحن میں موجود تھے میرے اور ان کے درمیان پردہ موجود تھا اسی دوران سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ کسی ایسے شخص کی طرف دیکھے جو زمین پر چل رہا ہو اور اس نے اپنی نذر کو پورا کر دیا ہو، تو اسے طلحہ کو دیکھ لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14812]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4898)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14813
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَآنِي قَالَ:" مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى شَهِيدٍ يَمْشِي عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ الطَّلْحِيُّ وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مجھے ملاحظہ کیا تو ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ زمین پر چلتے ہوئے کسی شہید کو دیکھ لے تو اسے طلحہ بن عبیداللہ کو دیکھ لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ایوب طلحی ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، اسے ثقہ قرار دیا گیا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14813]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (215)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 215»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14814
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: كَانَ يَوْمَ أُحُدٍ، جَعَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ظَهْرِي حَتَّى اسْتَقَلَّ وَصَارَ عَلَى الصَّخْرَةِ، وَاسْتَتَرَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا، وَأَوَّمَأَ بِيَدِهِ إِلَى وَرَاءِ ظَهْرِي:" هَذَا جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَخْبَرَنِي أَنَّهُ لَا يَرَاكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي هَوْلٍ إِلَّا أَنْقَذَكَ مِنْهُ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: ”غزوہ اُحد کے دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی پشت پر اٹھا لیا یہاں تک کہ آپ اوپر چڑھ گئے آپ چٹان پر آ گئے اور مشرکین سے چھپ گئے، تو آپ نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اس طرح اشارہ کیا یعنی آپ نے میری پشت کے پیچھے کی طرف اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ فرمایا کہ یہ جبرائیل ہے، اور اس نے مجھے یہ بتایا ہے کہ یہ قیامت کے دن تمہیں جس بھی ہولناکی میں دیکھے گا، تو تمہیں اس سے بچا لے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14814]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (213)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14815
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَصَابَنِي السَّهْمُ، قُلْتُ: حَسْ. فَقَالَ:" لَوْ قُلْتَ بِسْمِ اللَّهِ لَطَارَتْ بِكَ الْمَلَائِكَةُ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احد کے دن مجھے ایک تیر لگا، تو میں نے کہا: اوہ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم بسم اللہ کہہ لیتے تو فرشتے تمہیں لے کے اڑتے اور لوگ تمہیں دیکھ رہے ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14815]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (214)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14816
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَآنِي قَالَ:" سَلَفِي فِي الدُّنْيَا، وَسَلَفِي فِي الْآخِرَةِ".
اس سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مجھے ملاحظہ کیا تو ارشاد فرمایا: ”یہ دنیا میں میرا سلف ہے، اور آخرت میں میرا سلف ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14816]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (216)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں