🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
ان کے مناقب کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14817
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: كَانَتْ رَاحِلَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَطِيئَةً إِلَيَّ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ إِحْدَاهُمَا، فَقَالَ:" ذَاكَ إِلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ". فَأَتَانِي فَأَعْلَمَنِي فَأَبَيْتُ عَلَيْهِ، فَعَادَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْلَمَهُ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَأَتَانِي فَأَعْلَمَنِي فَأَبَيْتُ عَلَيْهِ، فَعَادَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَدَّ عَلَيْهِ مِثْلَ ذَلِكَ، فَرَجَعَ إِلَيَّ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: مَا بَعَثَهُ إِلَّا، وَهُوَ يُحِبُّ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَهُ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَكَادُ يُسْأَلُ شَيْئًا إِلَّا فَعَلَهُ. فَقُلْتُ: لَأَنْ أَلِيَ بَشْرَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَلِيَ رَحْلَتَهُ، فَدَفَعْتُهَا إِلَيْهِ، فَأَرَادَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَفَرًا فَأَرَادَ أَنْ يُرَحِّلَ لَهُ، فَأَتَانِي فَقَالَ: أَيُّ الرَّاحِلَتَيْنِ كَانَتْ أَحَبُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقُلْتُ: الطَّائِفِيَّةُ، فَرَحَّلَهَا لَهُ ثُمَّ قَرَّبَهَا إِلَيْهِ، فَلَمَّا سَارَتْ بِهِ انْكَبَّتْ. فَقَالَ:" مَنْ رَحَّلَ هَذِهِ؟". قَالُوا: فُلَانٌ قَالَ:" رُدُّوهَا إِلَى طَلْحَةَ". فَرُدَّتْ إِلَيَّ. قَالَ طَلْحَةُ: وَاللَّهِ مَا غَشَشْتُ أَحَدًا فِي الْإِسْلَامِ غَيْرَهُ لِكَيْ تَرْجِعَ إِلَيَّ رَاحِلَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواریاں میرے سپرد تھیں ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے آپ سے یہ درخواست کی کہ آپ ان میں سے ایک سواری (کی ذمہ داری) اسے دے دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تو طلحہ بن عبیداللہ کے ذمہ ہے، وہ شخص میرے پاس آیا اور اس نے مجھے یہ بتائی تو میں نے اس کی بات نہیں مانی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس گیا، اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے اسی کی مانند بات ارشاد فرمائی پھر وہ میرے پاس آیا اور مجھے اس بارے میں بتایا تو میں نے اس کی بات نہیں مانی وہ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کی مانند کہا: وہ پھر میرے پاس آیا تو میں نے دل میں سوچا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے صرف اسی لئے بھیجا ہے کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ اس کی حاجت کو پورا کر دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بھی کوئی چیز مانگی جاتی تھی، تو آپ وہ کر لیتے تھے میں نے سوچا اگر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی کا باعث بنوں تو یہ چیز میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہونی چاہیے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کا پالان باندھنے کا کام کروں، تو میں نے یہ چیز اس کے سپرد کر دی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر پر جانے کا ارادہ کیا اس شخص نے آپ کے لئے پالان تیار کرنے کا ارادہ کیا وہ شخص میرے پاس آیا اس نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں سواریوں میں سے کون سی سواری زیادہ پسند تھی، تو میں نے کہا: طائفی (اونٹنی) اس نے اس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پالان تیار کر دیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر چلی، تو وہ منہ کے بل گر پڑی آپ نے دریافت کیا: یہ پالان کس نے تیار کیا تھا؟ لوگوں نے بتایا فلاں نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کام واپس طلحہ کو دے دو! تو وہ کام واپس میرے پاس آ گیا۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں نے زمانہ اسلام میں اس کے علاوہ کبھی کسی کے ساتھ کوئی دھوکہ نہیں کیا اور اس کام کا مقصد بھی یہ تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی ذمہ داری واپس میرے پاس آ جائے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14817]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (212)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14818
وَعَنِ الْحَارِثِ الْأَعْوَرِ الْهَمَذَانِيِّ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ إِذْ جَاءَهُ ابْنُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: مَرْحَبًا بِكَ يَا ابْنَ أَخِي إِلَى هَهُنَا، فَأَقْعَدَهُ مَعَهُ، ثُمَّ قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا وَأَبُوكَ مِمَّنْ قَالَ اللَّهُ: (وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ) الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْحَارِثُ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حارث اعور ہمدانی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا اسی دوران سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کا صاحبزادہ ان کے پاس آیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تمہیں خوش آمدید ہے تم یہاں آؤ! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے ساتھ بٹھا لیا پھر انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے یہ امید ہے کہ میں اور تمہارے والد ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: ”ہم نے ان کے سینے میں موجود کھوٹ کو الگ کر دیا۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14818]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (831)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14819
وَعَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: كَانَ يَوْمَ قُتِلَ ابْنَ اثْنَتَيْنِ وَسِتِّينَ سَنَةً.
قَالَ الْوَاقِدِيُّ: وَقُتِلَ يَوْمَ الْجَمَلِ فِي جُمَادَى سَنَةَ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ.
عیسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو اس وقت ان کی عمر باسٹھ سال تھی۔ واقدی بیان کرتے ہیں: وہ جنگ جمل میں جمادی کے مہینے میں چھتیس ہجری میں شہید ہوئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14819]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (199)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14820
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ قَالَ: قُتِلَ طَلْحَةُ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ سَنَةً، وَدُفِنَ بِالْبَصْرَةِ فِي نَاحِيَةِ ثَقِيفٍ.
وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت کے مطابق مہاجر بن قنفذ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے اس وقت ان کی عمر چونسٹھ سال تھی انہیں بصرہ میں ثقیف کے کنارے پر دفن کیا گیا۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14820]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (199)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14821
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: قُتِلَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ يَوْمَ الْجَمَلِ فِي جُمَادَى سَنَةَ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ، وَسِنُّهُ ثِنْتَانِ وَخَمْسُونَ سَنَةً [ أَوْ أَرْبَعٌ وَخَمْسُونَ سَنَةً ] ، وَالزُّبَيْرُ أَسَنُّ مِنْهُ وَكَانَ يُكَنَّى: أَبَا مُحَمَّدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ يَحْيَى هَكَذَا.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ جنگ جمل میں جمادی کے مہینے میں چھتیس ہجری میں شہید ہوئے تھے اس وقت ان کی عمر باون سال یا شاید چون سال تھی۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ان سے عمر میں بڑے تھے ان کی کنیت ابومحمد تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے یحیی کے حوالے سے اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14821]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (200)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14822
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: رَأَيْتُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ حِينَ رَمَى طَلْحَةَ يَوْمَئِذٍ بِسَهْمٍ فَوَقَعَ فِي عَيْنِ رُكْبَتِهِ، فَمَا زَالَ يَسْبَحُ إِلَى أَنْ مَاتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں نے مروان بن حکم کو دیکھا جب اس نے اس دن سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو تیر مارا تو ان کے گھٹنے پر لگا، تو (خون) مسلسل بہتا رہا یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14822]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (201)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14823
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ: أَنَّ عَلِيًّا انْتَهَى إِلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَقَدْ مَاتَ، فَنَزَلَ عَنْ دَابَّتِهِ وَأَجْلَسَهُ، فَجَعَلَ يَمْسَحُ الْغُبَارَ عَنْ وَجْهِهِ وَلِحْيَتِهِ، وَهُوَ يَتَرَحَّمُ عَلَيْهِ، وَهُوَ يَقُولُ: لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَ هَذَا الْيَوْمِ بِعِشْرِينَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
طلحہ بن مصرف بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ (کی میت) کے پاس تشریف لائے، ان کا انتقال ہو چکا تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنی سواری سے اترے انہوں نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ (کی میت) کو بٹھایا اور ان کی داڑھی اور چہرے سے غبار پونچھنے لگے، اور ان کے لئے رحمت کے کلمات کہنے لگے اور یہ فرمانے لگے: اے کاش! میں آج کے دن سے بیس سال پہلے مر چکا ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14823]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (202)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14824
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا يَوْمَ الْجَمَلِ يَقُولُ لِابْنِهِ حَسَنٍ: يَا حَسَنُ، وَدِدْتُ أَنِّي مِتُّ مُنْذُ عِشْرِينَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
قیس بن عباد بیان کرتے ہیں: میں جنگ جمل کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا انہوں نے اپنے صاحبزادے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے حسن! میری یہ خواہش ہے کہ میں آج سے بیس سال پہلے مر چکا ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14824]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (203)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
86. بَابُ مَنَاقِبِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14825
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ بْنِ خُوَيْلِدِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلَابِ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ، يُكَنَّى: أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، أُمُّهُ: صَفِيَّةُ عَمَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: (ان کا نام و نسب یہ ہے:) سیدنا زبیر بن عوام بن خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن کعب بن لؤی بن غالب فہر بن مالک۔ ان کی کنیت ابوعبداللہ ہے ان کی والدہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14825]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ثابت
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14826
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: كَانَ الزُّبَيْرُ يُكَنَّى: أَبَا عَبْدِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعبداللہ تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14826]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (221)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں