🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے مناقب کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14867
وَعَنِ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَأَخَذَتْنِي وَحْشَةٌ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لَكِ؟" فَقُلْتُ: إِنِّي فِي هَذَا الْمَكَانِ فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ فَأَخَافُ عَلَيْكَ. فَقَالَ:" كَلَّا ؛ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَبْعَثُ لَنَا رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَكْلَؤُنَا بَقِيَّةَ لَيْلَتِنَا" قَالَتْ: فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذْ رَأَيْتُ سَوَادًا قَدْ أَقْبَلَ نَحْوَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللًَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ هَذَا؟" فَقَالَ: أَنَا سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ، جِئْتُ أَكْلَؤُكَ بَقِيَّةَ لَيْلَتِكَ هَذِهِ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ فَنَامَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: أَبُو جَعْفَرٍ الْأَشْجَعِيُّ: لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے مجھے رات کے وقت وحشت محسوس ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کی: ہم اس جگہ پر ایک تاریک رات میں موجود ہیں، مجھے آپ کے حوالے سے اندیشہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا ہرگز نہیں ہو گا اللہ تعالیٰ ہمارے لئے ایک شخص کو بھیج دے گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے وہ باقی کی رات ہماری پہریداری کرتا رہے گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ابھی ہم اسی حالت میں تھے کہ اسی دوران میں نے کسی شخص کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون ہے؟ تو اس نے کہا: میں سعد بن مالک ہوں، میں اس لئے آیا ہوں تاکہ باقی کی رات آپ کی پہریداری کرتا رہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر رکھا اور آپ سو گئے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجعفر اشجعی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14867]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14868
وَعَنْ سَعْدٍ قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَدْرًا وَمَا لِي غَيْرُ شَعْرَةٍ وَاحِدَةٍ، ثُمَّ أَكْثَرَ اللَّهُ لِي مِنَ اللِّحَى بَعْدُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: وَقَوْلُهُ" وَمَا لِي غَيْرُ شَعْرَةٍ" يَعْنِي: مَا لِي إِلَّا ابْنَةٌ وَاحِدَةٌ" ثُمَّ أَكْثَرَ اللَّهُ لِي مِنَ اللِّحَى" يَعْنِي: مِنَ الْوَلَدِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر میں شرکت کی تو اس وقت میرا (داڑھی کا) صرف ایک بال تھا پھر بعد میں اللہ تعالیٰ نے میری داڑھی کے بال زیادہ کر دیے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ یہ فرماتے ہیں: ان کا یہ کہنا ”میرا صرف ایک بال تھا“ اس سے مراد یہ ہے کہ میری صرف ایک بیٹی تھی اور ان کا یہ کہنا کہ ”پھر بعد میں اللہ تعالیٰ نے میری داڑھی کے بال زیادہ کر دیے“ اس سے مراد یہ ہے کہ میری اولاد زیادہ ہو گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14868]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2577)»

الحكم على الحديث:
ورجال البزار رجال الصحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14869
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ سَعْدٌ آخِرَ الْمُهَاجِرِينَ وَفَاةً رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عامر بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ مہاجرین میں سے انتقال کرنے والے آخری فرد ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14869]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (305 و 299)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14870
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: تُوُفِيَّ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَثَمَانِينَ، وَمَاتَ عَلَى عَشَرَةِ أَمْيَالٍ مِنْ الْمَدِينَةِ، وَحُمِلَ عَلَى رِقَابِ الرِّجَالِ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَكَانَ مَرْوَانُ يَوْمَئِذٍ الْوَالِيَ عَلَيْهَا، وَأَسْلَمَ وَهُوَ ابْنُ سَبْعَ عَشْرَةَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
امام أحمد بن حنبل بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا انتقال تراسی برس کی عمر میں ہوا تھا وہ مدینہ منورہ سے دس میل کے فاصلے پر انتقال کر گئے تھے اور ان کی میت کو کندھوں پر اٹھا کر مدینہ منورہ لایا گیا تھا ان دنوں مروان مدینہ منورہ کا گورنر تھا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے سترہ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14870]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (300)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14871
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنَ سَعْدٍ قَالَ: تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ زَمَنَ مُعَاوِيَةَ بَعْدَ حِجَّتِهِ الْأُولَى، وَهُو ابْنُ ثَلَاثٍ وَثَمَانِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرُوِيَ نَحْوُهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ.
ابراہیم بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا انتقال سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ان کے پہلے حج کرنے کے بعد ہوا تھا اس وقت سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی عمر تراسی برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں انہوں نے اس کی مانند روایت یحیی بن بکیر کے حوالے سے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14871]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (304)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14872
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ سَعْدٌ وَمَرْوَانُ وَالِي الْمَدِينَةِ فَصَلَّى عَلَيْهِ، وَمَاتَ سَنَةَ خَمْسَةٍ وَخَمْسِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو مروان اس وقت مدینہ منورہ کا گورنر تھا اس نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا انتقال پچپن ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (301)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14873
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ: مَاتَ سَعْدٌ بِالْعَقِيقِ فِي قَصْرِهِ عَلَى عَشَرَةِ أَمْيَالٍ مِنَ الْمَدِينَةِ، وَحُمِلَ عَلَى رِقَابِ الرِّجَالِ إِلَى الْمَدِينَةِ.
وَيُقَالُ: تُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ بِضْعٍ وَسَبْعِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اللہ کا انتقال عقیق کے مقام پر ان کے گھر میں ہوا تھا، جو مدینہ منورہ سے دس میل کے فاصلے پر تھا اور ان کی میت کو لوگ کندھوں پر اٹھا کر مدینہ منورہ لائے تھے۔ یہ بات کہی جاتی ہے کہ جس وقت ان کا انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر ستر سال سے زیادہ تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14873]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (302)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
90. بَابُ مَنَاقِبِ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14874
عَنْ شَبَّابٍ الْعُصْفُرِيِّ قَالَ: سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُرْطِ بْنِ رَزَاحِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ، يُكْنَى: أَبَا الْأَعْوَرِ، وَأُمُّهُ فَاطِمَةُ بِنْتُ نَعْجَةَ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ خُوَيْلِدٍ مِنْ خُزَاعَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
شباب عصفری بیان کرتے ہیں (سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کا نسب یہ ہے:) ”سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل بن عبدالعزیٰ بن رباح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب، سیدنا سعید رضی اللہ عنہ کی کنیت ابواعور تھی ان کی والدہ کا نام فاطمہ بنت نعجہ بن امیہ بن خویلد تھا اور ان کا تعلق خزاعہ قبیلے سے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14874]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (335)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14875
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ آدَمَ، طُوَالًا، أَشْقَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرَوَى عَنِ الْوَاقِدِيِّ مِثْلَهُ.
عمرو بن علی بیان کرتے ہیں: سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ گندمی رنگت کے مالک طویل القامت شخص تھے اور سرخی مائل تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے واقدی کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14875]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (337)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14876
وَعَنِ عُرْوَةَ قَالَ: سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، قَدِمَ مِنَ الشَّامِ بَعْدَمَا رَجِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَدْرٍ، فَكَلَّمَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَرَبَ لَهُ بِسَهْمِهِ، قَالَ: وَأَجْرِي - يَا رَسُولَ اللَّهِ - زَعَمُوا؟ قَالَ:" وَأَجْرُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرُوِيَ عَنِ الزُّهْرِيِّ مِثْلُهُ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بدر سے واپسی پر شام سے تشریف لائے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا حصہ مقرر کیا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا اجر؟ لوگوں کا اس بارے میں بات کرنا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اجر بھی ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ انہوں نے زہری کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14876]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (338)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 338»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں