🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابٌ فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنْ الصَّحَابَةِ مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَغَيْرُهُمَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا .
صحابہ کرام کی جماعت کی فضیلت کا بیان ان میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات شامل ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14937
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، صَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ أَبَا بَكْرٍ لَمْ يَسُؤْنِي قَطُّ، فَاعْرِفُوا ذَلِكَ لَهُ. يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي عَنْ أَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ، وَعَلِيٍّ، وَطَلْحَةَ، وَالزُّبَيْرِ، وَسَعْدٍ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَالْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ رَاضٍ، فَاعْرِفُوا ذَلِكَ لَهُمْ. أَيُّهَا النَّاسُ، احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي، وَأَصْهَارِي، وَأَخْتَانِي، لَا يَطْلُبَنَّكُمُ اللَّهُ بِمَظْلِمَةٍ مِنْهُمْ. أَيُّهَا النَّاسُ، ارْفَعُوا أَلْسِنَتَكُمْ عَنِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِذَا مَاتَ أَحَدٌ مِنْهُمْ فَقُولُوا فِيهِ خَيْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سہل بن یوسف بن سہل اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب حجۃ الوداع سے تشریف لائے، تو آپ منبر پر چڑھے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! ابوبکر نے میرے ساتھ کبھی کوئی برائی نہیں کی، تو تم اس حوالے سے اس کو پہچان لو، اے لوگو! بے شک میں ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، سعد، عبدالرحمن بن عوف اور ابتداء میں ہجرت کرنے والے مہاجرین سے راضی ہوں، تو تم یہ چیز ان کے لئے جان لو، اے لوگو! میرے اصحاب میرے سسرالی عزیزوں، میرے دامادوں کے بارے میں میرا خیال رکھنا، اللہ تعالیٰ ان میں سے کسی ایک کے حوالے سے کسی زیادتی کا تم سے حساب نہ لے، اے لوگو! مسلمانوں سے اپنی زبانیں روک کے رکھنا، جب ان میں سے کوئی شخص مر جائے تو تم اس کے بارے میں بھلائی کی بات کہنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14937]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5640»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14938
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: ثَلَاثَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ، أَصْبَحُ قُرَيْشٍ وُجُوهًا، وَأَحْسَنُهَا أَخْلَاقًا، وَأَثْبَتُهَا جَنَانًا، إِنْ حَدَّثُوكَ لَمْ يَكْذِبُوكَ، وَإِنْ حَدَّثْتَهُمْ لَمْ يُكَذِّبُوكَ: أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قریش سے تعلق رکھنے والے تین افراد ایسے ہیں جو سب سے زیادہ خوبصورت چہرے کے مالک، سب سے زیادہ اچھے اخلاق کے مالک اور سب سے زیادہ مضبوط دل والے ہیں، اگر وہ تمہارے ساتھ کوئی بات کریں گے، تو تمہارے ساتھ غلط بیانی نہیں کریں گے، اگر تم ان کے ساتھ کوئی بات کرو گے، تو وہ تمہیں جھوٹا قرار نہیں دیں گے، وہ سیدنا ابوبکر صدیق، سیدنا ابوعبیدہ بن جراح،، اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہم ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14938]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14939
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: خَلَوْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: أَيُّ أَصْحَابِكَ أَحَبُّ إِلَيْكَ حَتَّى أُحِبَّ مَنْ تُحِبُّ كَمَا أُحِبُّ؟ قَالَ:" اكْتُمْ عَلَيَّ يَا عُبَادَةُ حَيَاتِي". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ عُمَرُ، ثُمَّ عَلِيٌّ". ثُمَّ سَكَتَ، فَقُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" مَنْ عَسَى أَنْ يَكُونَ بَعْدَ هَؤُلَاءِ إِلَّا الزُّبَيْرُ، وَطَلْحَةُ، وَسَعْدٌ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ، وَمُعَاذٌ، وَأَبُو طَلْحَةَ، وَأَبُو أَيُّوبَ، وَأَنْتَ يَا عُبَادَةُ، وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَأَبُو الدَّرْدَاءِ، وَابْنُ مَسْعُودٍ، وَابْنُ عَوْفٍ، وَابْنُ عَفَّانَ، ثُمَّ هَؤُلَاءِ الرَّهْطُ مِنَ الْمَوَالِي: سَلْمَانُ، وَصُهَيْبٌ، وَبِلَالٌ، وَسَالِمٌ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ، هَؤُلَاءِ خَاصَّتِي، وَكُلُّ أَصْحَابِي عَلَيَّ كَرِيمٌ، إِلَيَّ حَبِيبٌ، وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا".
قَالَ: قُلْتُ: لَمْ تَذْكُرْ حَمْزَةَ وَلَا جَعْفَرًا؟ فَقَالَ عُبَادَةُ إِنَّهُمَا: كَانَا أُصِيبَا يَوْمَ سَأَلْتُ إِنَّمَا كَانَ بِأَخِرَةٍ، أَوْ كَمَا قَالَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ رَوَى عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، ذَكَرَهُ فِي الْمِيزَانِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ كَلَامًا لِأَحَدٍ، وَإِنَّمَا ذَكَرَ أَنَّ لَهُ حَدِيثًا فِي الْفَضَائِلِ بَاطِلٌ، وَلَمْ أَدْرِ مَا بُطْلَانُهُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اکیلا موجود تھا، میں نے عرض کی: آپ کے اصحاب میں سے آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ تاکہ میں بھی اس سے محبت رکھوں جس سے آپ محبت رکھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عبادہ! میری زندگی میں تم نے یہ بات پوشیدہ رکھنی ہے، میں نے عرض کی: ٹھیک ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر پھر عمر پھر علی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، میں نے دریافت کیا: پھر کون ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کے بعد اور کون ہو سکتا ہے؟ زبیر ہے، طلحہ، سعد، ابوعبیدہ، معاذ، ابوطلحہ، ابوایوب اور اے عبادہ! تم اور ابی بن کعب، ابودرداء، ابن مسعود، ابن عوف، ابن عفان اور موالی سے تعلق رکھنے والے یہ لوگ ہیں، سلمان، صہیب، بلال، سالم مولی ابوحذیفہ یہ میرے خاص لوگ ہیں، اور ویسے میرا ہر صحابی میرے نزدیک معزز ہے اور پسندیدہ ہے خواہ وہ کوئی حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا؟ تو سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس وقت یہ لوگ شہید ہو چکے تھے جب میں نے یہ سوال کیا تھا، یہ بعد کی بات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم ہے اس نے ابوقلابہ سے روایات نقل کی ہیں، مصنف نے اس کا ذکر میزان الاعتدال میں کیا ہے۔ انہوں نے اس کے بارے میں کسی کا کلام ذکر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ اس کے حوالے سے فضائل کے بارے میں ایک جھوٹی حدیث منقول ہے مصنف کہتے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ اس کے جھوٹے ہونے کی وجہ کیا ہے؟ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14939]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14940
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: سُئِلَ عَلِيٌّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: قَرَأَ الْقُرْآنَ وَوَقَفَ عِنْدَ مُتَشَابِهِهِ، وَأَحَلَّ حَلَالَهُ، وَحَرَّمَ حَرَامَهُ. وَسُئِلَ عَنْ عَمَّارٍ، فَقَالَ: مُؤْمِنٌ نَسِيٌّ، إِذَا ذُكِّرَ ذَكَرَ، وَقَدْ حُشِيَ مَا بَيْنَ قَرْنِهِ إِلَى كَعْبِهِ إِيمَانًا. وَسُئِلَ عَنْ حُذَيْفَةَ، فَقَالَ: كَانَ أَعْلَمَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمُنَافِقِينَ سَأَلَ عَنْهُمْ فَأُخْبَرَ بِهِمْ.
قَالُوا: فَحَدِّثْنَا: عَنْ سَلْمَانَ؟ قَالَ: أَدْرَكَ الْعِلْمَ الْأَوَّلَ، وَالْعِلْمَ الْآخِرَ، بَحْرٌ لَا يُنْزَحُ، مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ.
قَالُوا: حَدِّثْنَا عَنْ أَبِي ذَرٍّ؟ قَالَ: وَعَنْ عِلْمًا ضَيَّعَهُ النَّاسُ.
قَالُوا: فَأَخْبِرْنَا عَنْ نَفْسِكَ؟ قَالَ: أَيُّهَا أَرَدْتُمْ؟ كُنْتُ إِذَا سَكَتُّ ابْتُدِيتُ، وَإِذَا سَأَلْتُ أُعْطِيتُ، وَإِنَّ بَيْنَ الذَّقْنَيْنِ لَعِلْمًا جَمًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اس نے قرآن پڑھا ہے، اس کے متشابہ سے واقف ہوا ہے، اس کے حلال کو اس نے حلال قرار دیا اور اس کے حرام کو اس نے حرام قرار دیا، ان سے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: وہ ایک ایسا مومن ہے جو بھول جاتا ہے، جب اسے یاد دلایا جائے تو یاد کر لیتا ہے، اور اس کا یہ حال ہے کہ سر کی مانگ سے لے کر ٹخنوں تک وہ ایمان سے بھرا ہوا ہے، ان سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: منافقین کے بارے میں وہ اللہ کے رسول کے اصحاب میں سب سے زیادہ علم رکھنے والا ہے، اس نے ان کے بارے میں سوال کیا تھا اور اسے ان کے بارے میں بتایا گیا، لوگوں نے کہا: آپ ہمیں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے پہلے والوں کا علم بھی حاصل کیا اور اس نے بعد والوں کا علم بھی حاصل کیا، وہ ایسا سمندر ہے جس کا سارا پانی نہیں نکالا جا سکتا اور وہ ہم اہل بیت میں سے ایک ہے، لوگوں نے کہا: آپ ہمیں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان کے پاس ایسا علم ہے (شاید مراد ان کا زہر ہے) جسے لوگوں نے ضائع کر دیا، لوگوں نے کہا: آپ ہمیں اپنے بارے میں بتائیے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کیا ارادہ رکھتے ہو، جب میں خاموش ہوتا تھا تو پہلے ہی مجھے بتا دیا جاتا تھا اور جب میں کچھ مانگتا تھا، تو مجھے دے دیا جاتا تھا اور میرے اندر بھرپور علم موجود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عابس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14940]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14941
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ وَرْدَانَ الْكِنْدِيِّ قَالَ: كُنَّا ذَاتَ يَوْمٍ عِنْدَ عَلِيٍّ فَوَافَقَ النَّاسُ مِنْ طِيبِ نَفْسٍ وَمِزَاجٍ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ حَدِّثْنَا عَنْ أَصْحَابِكَ. قَالَ: عَنْ أَيِّ أَصْحَابِي؟ قَالَ: عَنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كُلُّ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصْحَابِي فَعَنْ أَيِّهِمْ تَسْأَلُونَ؟ قَالُوا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَرَأَ الْقُرْآنَ وَعَلِمَ السُّنَّةَ وَكَفَى بِذَلِكَ، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا عَلِمْنَا مَا أَرَادَ بِقَوْلِهِ:" وَكَفَى بِذَلِكَ"، كَفَى الْقِرَاءَةُ الْقُرْآنَ، وَعِلْمُ السُّنَّةِ، أَوْ كَفَى بِعَبْدِ اللَّهِ؟! قَالَ: فَسُئِلَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ؟ قَالَ: كَانَ يُكْثِرُ السُّؤَالَ فَيُعْطِي وَيَمْنَعُ وَكَانَ حَرِيصًا شَحِيحًا عَلَى دِينِهِ، حَرِيصًا عَلَى الْعِلْمِ، بَحْرٌ قَدْ مُلِئَ لَهُ فِي وِعَائِهِ حَتَّى امْتَلَأَ.
فَقُلْنَا حَدِّثْنَا عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ؟ قَالَ: عَلِمَ أَسْمَاءَ الْمُنَافِقِينَ، وَسَأَلَ عَنْ الْمُعْضِلَاتِ حَتَّى عَقَلَ عَنْهَا، تَجِدُوهُ بِهَا عَالِمًا.
قَالَ: فَحَدِّثْنَا عَنْ سَلْمَانَ. قَالَ: مَنْ لَكُمْ بِمِثْلِ لُقْمَانَ الْحَكِيمِ امْرُؤٌ مِنَّا وَإِلَيْنَا أَهْلَ الْبَيْتِ أَدْرَكَ الْعِلْمَ الْأَوَّلَ وَالْعِلْمَ الْآخِرَ. وَقَرَأَ الْكِتَابَ الْأَوَّلَ وَالْكِتَابَ الْآخِرَ بَحْرًا لَا سَرَفَ. قُلْنَا: حَدِّثْنَا عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ. قَالَ: امْرُؤٌ خُلِطَ الْإِيمَانُ بِلَحْمِهِ، وَدَمِهِ، وَشَعْرِهِ، وَبَشَرِهِ، حَيْثُ زَالَ زَالَ مَعَهُ، لَا يَنْبَغِي لِلنَّارِ أَنْ تَأْكُلَ مِنْهُ شَيْئًا. قُلْنَا: فَحَدِّثْنَا عَنْ نَفْسِكَ! قَالَ: مَهْلًا نَهَى اللَّهُ عَنِ التَّزْكِيَةِ. قَالَ لَهُ رَجُلٌ: فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: (وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ) . قَالَ: فَإِنِّي أُحَدِّثُ بِنِعْمَةِ رَبِّي، كُنْتُ وَاللَّهِ إِذَا سَأَلْتُ أُعْطِيتُ، وَإِذَا سَكَتُّ ابْتُدِئْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَفِي أَحْسَنِهِمَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواسود وردان کندی بیان کرتے ہیں: ایک دن ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، لوگوں کو ان کا مزاج خوشگوار محسوس ہوا تو کسی نے کہا: امیر المؤمنین آپ ہمیں اپنے اصحاب کے بارے میں بتائیے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اپنے اصحاب میں سے کس کے بارے میں؟ اس شخص نے کہا: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اصحاب کے بارے میں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے تمام اصحاب میرے بھی اصحاب ہیں، تم ان میں سے کس کے بارے میں پوچھنا چاہ رہے ہو؟ لوگوں نے کہا: آپ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمائیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اس نے قرآن کو پڑھا اور سنت کا علم حاصل کیا اور یہ اس کے لئے کافی ہے، راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ہمیں ان کی بات کے مفہوم کی سمجھ نہیں آئی کہ یہ اس کے لئے کافی ہے، اس سے مراد کیا ہے، کیا قرآن کا علم حاصل ہونا اور سنت کا علم حاصل ہونا کافی ہے یا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے لئے یہ چیز کافی ہے، راوی کہتے ہیں: ان سے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: وہ بکثرت سوال کرتا تھا، کبھی اسے جواب دے دیا جاتا تھا اور کبھی اسے جواب نہیں دیا جاتا تھا، وہ اپنے دین کے بارے میں بہت حریص اور لالچی تھا، علم کے بارے میں حریص تھا، وہ ایک ایسا سمندر ہے کہ اس کے لئے برتن بھرا گیا، اور وہ بھر گیا، ہم نے کہا: آپ ہمیں سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیے تو انہوں نے فرمایا: وہ منافقین کے اسماء کا علم رکھتا تھا، اس نے پیچیدہ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں سمجھ لیا، تم ان چیزوں کے حوالے سے اسے عالم پاؤ گے، راوی نے کہا: آپ ہمیں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم میں سے کون لقمان حکیم کی مانند ہو سکتا ہے، سلمان ہم میں سے ایک فرد تھا، جو اہل بیت کا ایک فرد تھا، اس نے پہلے والا اور بعد والا علم حاصل کیا، پہلے والی اور بعد والی کتاب کا علم حاصل کیا، وہ ایک سمندر تھا، جو ختم نہیں ہوتا، ہم نے کہا: آپ ہمیں سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ ایک ایسا شخص تھا کہ ایمان اس کے گوشت، اس کے خون، اس کے بالوں، اس کی جلد میں رچ بس گیا، جہاں وہ ہوتا تھا، ایمان اس کے ساتھ ہوتا تھا، آگ کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اس میں سے کچھ کھائے، ہم نے کہا: آپ ہمیں اپنے بارے میں بتائیے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رک جاؤ، اللہ تعالیٰ نے اپنی تعریف کرنے سے منع کیا ہے، تو ایک شخص نے ان سے کہا: لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”جہاں تک تمہارے پروردگار کی نعمت کا تعلق ہے تو اسے بیان کرو۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے پروردگار کی نعمت کو بیان کرنے کے حوالے سے یہ کہتا ہوں کہ اللہ کی قسم! میں ایک ایسا فرد تھا کہ میں کوئی چیز مانگتا تھا تو مجھے دی جاتی تھی اور جب میں خاموش رہتا تھا، تو مجھے ویسے ہی پہل کر دی جاتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور ان میں سے جو روایت زیادہ اچھی ہے اس میں ایک راوی حبان بن علی ہے، جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14941]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14942
وَعَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ قَالَ: اسْتَأْذَنَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ عَلَى مُعَاوِيَةَ، وَقَدْ عَلَّقَتْ عِنْدَهُ بُطُونُ قُرَيْشٍ، وَسَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ جَالِسٌ عَنْ يَمِينِهِ، فَلَمَّا رَآهُ مُعَاوِيَةُ مُقْبِلًا قَالَ: يَا سَعِيدُ، وَاللَّهِ لَأُلْقِيَنَّ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ مَسَائِلَ يَعْيَا بِجَوَابِهَا. فَقَالَ لَهُ سَعِيدٌ: لَيْسَ مِثْلُ ابْنُ عَبَّاسٍ يَعْيَا بِمَسَائِلِكَ.
فَلَمَّا جَلَسَ قَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: مَا تَقُولُ فِي أَبِي بَكْرٍ؟ قَالَ: رَحِمَ اللَّهُ أَبَا بَكْرٍ ; كَانَ وَاللَّهِ لِلْقُرْآنِ تَالِيًا، وَعَنِ الْمَيْلِ نَائِيًا وَعَنِ الْفَحْشَاءِ سَاهِيًا، وَعَنِ الْمُنْكَرِ نَاهِيًا، وَبِدِينِهِ عَارِفًا، وَمِنَ اللَّهِ خَائِفًا، وَبِاللَّيْلِ قَائِمًا، وَبِالنَّهَارِ صَائِمًا، وَمِنْ دُنْيَاهُ سَالِمًا، وَعَلَى عَدْلِ الْبَرِيَّةِ عَازِمًا، وَبِالْمَعْرُوفِ آمِرًا، وَإِلَيْهِ صَائِرًا، وَفِي الْأَحْوَالِ شَاكِرًا، وَلِلَّهِ فِي الْغُدُوِّ وَالرَّوَاحِ ذَاكِرًا، وَلِنَفْسِهِ بِالصَّالِحِ قَاهِرًا. فَاقَ أَصْحَابَهُ وَرَعًا، وَكَفَافًا، وَزُهْدًا، وَعَفَافًا، وَبِرًّا، وَحِيَاطَةً، وَزَهَادَةً، وَكَفَاءَةً، فَأَعْقَبَ اللَّهُ مَنْ ثَلَبَهُ اللَّعَائِنَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَمَا تَقُولُ فِي عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ؟ قَالَ: رَحِمَ اللَّهُ أَبَا حَفْصٍ ; كَانَ وَاللَّهِ حَلِيفَ الْإِسْلَامِ، وَمَأْوَى الْأَيْتَامِ، وَمَحَلَّ الْإِيمَانِ، وَمَلَاذَ الضُّعَفَاءِ، وَمَعْقِلَ الْحُنَفَاءِ. لِلْخَلْقِ حِصْنًا، وَلِلْبَأْسِ عَوْنًا. قَامَ بِحَقِّ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا حَتَّى أَظْهَرَ اللَّهُ الدِّينَ وَفَتَحَ الدِّيَارَ، وَذُكِرَ اللَّهُ فِي الْأَقْطَارِ وَالْمَنَاهِلِ وَعَلَى التِّلَالِ، وَفِي الضَّوَاحِي وَالْبِقَاعِ. وَعِنْدَ الْخَنَا وَقُورًا، وَفِي الشِّدَّةِ وَالرَّخَاءِ شَكُورًا، وَلِلَّهِ فِي كُلِّ وَقْتٍ وَأَوَانٍ ذَكُورًا، فَأَعْقَبَ اللَّهُ مَنْ يُبْغِضُهُ اللَّعْنَةَ إِلَى يَوْمِ الْحَسْرَةِ. قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَمَا تَقُولُ فِي عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ؟ قَالَ: رَحِمَ اللَّهُ أَبَا عَمْرٍو ; كَانَ وَاللَّهِ أَكْرَمَ الْحَفَدَةِ، وَأَوْصَلَ الْبَرَرَةِ، وَأَصْبَرَ الْغُزَاةِ. هَجَّادًا بِالْأَسْحَارِ، كَثِيرَ الدُّمُوعِ عِنْدَ ذِكْرِ اللَّهِ، دَائِمَ الْفِكْرِ فِيمَا يَعْنِيهِ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ، نَاهِضًا إِلَى كُلِّ مَكْرُمَةٍ، يَسْعَى إِلَى كُلِّ مَنْجَبَةٍ، فَرَّارًا مِنْ كُلِّ مُوبِقَةٍ. وَصَاحِبَ الْجَيْشِ وَالْبِئْرِ، وَخَتَنَ الْمُصْطَفَى عَلَى ابْنَتَيْهِ، فَأَعْقَبَ اللَّهُ مَنْ سَبَّهُ النَّدَامَةَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَمَا تَقُولُ فِي عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ؟ قَالَ: رَحِمَ اللَّهُ أَبَا الْحَسَنِ ; كَانَ وَاللَّهِ عَلَمَ الْهُدَى، وَكَهْفَ التُّقَى، وَمَحَلَّ الْحِجَا، وَطَوْدَ النُّهَى، وَنُورَ السُّرَى فِي ظُلَمِ الدُّجَى. دَاعِيًا إِلَى الْمَحَجَّةِ الْعُظْمَى، عَالِمًا بِمَا فِي الصُّحُفِ الْأُولَى، وَقَائِمًا بِالتَّأْوِيلِ وَالذِّكْرَى، مُتَعَلِّقًا بِأَسْبَابِ الْهُدَى، وَتَارِكًا لِلْجَوْرِ وَالْأَذَى، وَحَائِدًا عَنْ طُرُقَاتِ الرَّدَى، وَخَيْرَ مَنْ آمَنَ وَاتَّقَى، وَسَيِّدَ مَنْ تَقَمَّصَ وَارْتَدَى، وَأَفْضَلَ مَنْ حَجَّ وَسَعَى، وَأَسْمَحَ مَنْ عَدَلَ وَسَوَّى، وَأَخْطَبَ أَهْلِ الدُّنْيَا إِلَّا الْأَنْبِيَاءَ وَالنَّبِيَّ الْمُصْطَفَى. وَصَاحِبَ الْقِبْلَتَيْنِ، فَهَلْ يُوَازِيهِ مُوَحِّدٌ؟ وَزَوْجُ خَيْرُ النِّسَاءِ، وَأَبُو السِّبْطَيْنِ، لَمْ تَرَ عَيْنِي مِثْلَهُ، وَلَا تَرَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَاللِّقَاءِ. مَنْ لَعَنَهُ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْعِبَادِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. قَالَ: فَمَا تَقُولُ فِي طَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ؟ قَالَ: رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا ; كَانَا وَاللَّهِ عَفِيفَيْنِ، بَرَّيْنِ، مُسْلِمَيْنِ، طَاهِرَيْنِ، مُتَطَهِّرَيْنِ، شَهِيدَيْنِ، عَالِمَيْنِ، زَلَّا زَلَّةً وَاللَّهُ غَافِرٌ لَهُمَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِالنُّصْرَةِ الْقَدِيمَةِ، وَالصُّحْبَةِ الْقَدِيمَةِ، وَالْأَفْعَالِ الْجَمِيلَةِ. قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَمَا تَقُولُ فِي الْعَبَّاسِ؟ قَالَ: رَحِمَ اللَّهُ أَبَا الْفَضْلِ، كَانَ وَاللَّهِ صِنْوَ أَبِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُرَّةَ عَيْنِ صَفِيِّ اللَّهِ، كَهْفَ الْأَقْوَامِ، وَسَيِّدَ الْأَعْمَامِ، قَدْ عَلَا، بَصِرًا بِالْأُمُورِ، وَنَظَرًا بِالْعَوَاقِبِ، قَدْ زَانَهُ عِلْمٌ قَدْ تَلَاشَتِ الْأَحْسَابُ عِنْدَ ذِكْرِ فَضِيلَتِهِ، وَتَبَاعَدَتِ الْأَنْسَابُ عِنْدَ فَخْرِ عَشِيرَتِهِ، وَلِمَ لَا يَكُونُ كَذَلِكَ وَقَدْ سَاسَهُ أَكْرَمُ مَنْ دَبَّ وَهَبَّ عَبْدُ الْمُطَّلَبِ، أَفْخَرُ مَنْ مَشَى مِنْ قُرَيْشٍ وَرَكِبَ. قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَلِمَ سُمِّيَتْ قُرَيْشٌ قُرَيْشًا؟ قَالَ: بِدَابَّةٍ تَكُونُ فِي الْبَحْرِ هِيَ أَعْظَمُ دَوَابِّ الْبَحْرِ خَطَرًا، لَا تَظْفَرُ بِشَيْءٍ مِنْ دَوَابِّ الْبَحْرِ إِلَّا أَكَلَتْهُ، فَسُمِّيَتْ قُرَيْشٌ لِأَنَّهَا أَعْظَمُ الْعَرَبِ فِعَالًا. قَالَ: هَلْ تَرْوِي فِي ذَلِكَ شَيْئًا؟ فَأَنْشَدَ قَوْلَ الْجُمَحِيِّ:
وَقُرَيْشٌ هِيَ الَّتِي تَسْكُنُ الْبَحْرَ بِهَا سُمِّيَتْ قُرَيْشٌ قُرَيْشَا تَأْكُلُ الْغَثَّ وَالسَّمِينَ وَلَا تَتْ
رُكُ فِيهَا لِذِي جَنَاحَيْنِ رِيشَا هَكَذَا كَانَ فِي الْكِتَابِ حَيٌّ قُرَيْشٍ
يَأْكُلُ الْبِلَادَ أَكْلًا حَشِيشَا وَلَهُمْ آخِرَ الزَّمَانِ نَبِيٌّ
يُكْثِرُ الْقَتْلَ فِيهِمْ وَالْخُمُوشَا تَمْلَأُ الْأَرْضَ خَيْلُهُ وَرِجَالٌ
يَحْشُرُونَ الْمَطِيَّ حَشْرًا كَمِيشَا.
قَالَ: صَدَقْتَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، أَشْهَدُ أَنَّكَ لِسَانُ أَهْلِ بَيْتِكَ. فَلَمَّا خَرَجَ ابْنُ عَبَّاسٍ مِنْ عِنْدِهِ قَالَ: مَا كَلَّمْتُهُ قَطُّ إِلَّا وَجَدْتُهُ مُسْتَعِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ربعی بن حراش بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، اس وقت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس قریش کی مختلف شاخوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے، سیدنا سعید بن العاص رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دائیں طرف بیٹھے ہوئے تھے، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو آتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے فرمایا: اے سعید! اللہ کی قسم! میں ابن عباس کے سامنے کچھ سوالات رکھوں گا، جن کے جواب دینے سے وہ عاجز ہوں گے۔ تو سیدنا سعید رضی اللہ عنہ نے انہیں جواب دیا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ جیسا شخص آپ کے سوالات کے حوالے سے عاجز نہیں ہو سکتا، جب سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیٹھ گئے تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر رحم کرے، اللہ کی قسم! وہ قرآن کی تلاوت کرنے والے تھے (ادھر اُدھر) جھکاؤ سے دور رہنے والے تھے، فحش چیزوں کو بھول جانے والے تھے اور منکر چیزوں سے منع کرنے والے تھے وہ اپنے دین کی معرفت رکھتے تھے، اللہ تعالیٰ کا خوف رکھتے تھے، وہ رات کے وقت نوافل پڑھنے والے تھے، دن کے وقت نفلی روزہ رکھنے والے تھے، اپنی دنیا کے حوالے سے سلامتی والے تھے اور مخلوق کے عدل کے حوالے سے پر عزم تھے، وہ نیکی کا حکم دینے والے تھے اور نیکی کی طرف جانے والے تھے، ہر حال میں شکر کرنے والے تھے اور صبح و شام اللہ کا ذکر کرنے والے تھے، بہتری کی چیزوں کے حوالے سے اپنے نفس پر غلبہ رکھنے والے تھے، پرہیزگاری، پاکدامنی، دنیا سے بے رغبتی، دامن بچانے، نیکی کرنے، محتاط رہنے، تھوڑے پر راضی رہنے، ہم پلہ (یعنی باصلاحیت ہونے) کے اعتبار سے، اپنے ساتھیوں سے فائق تھے، جو شخص انہیں برا کہتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تک اُس پر لعنت کرتا رہے گا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ! سیدنا ابوحفص (یعنی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) پر رحم کرے، اللہ کی قسم! وہ اسلام کے حلیف تھے اور یقیموں کی پناہ گاہ تھے، ایمان کا محل تھے اور کمزوروں کا ٹھکانہ تھے، دین حنیف کے پیروکار لوگوں کی پناہ گاہ تھے، وہ مخلوق کے لیے قلعہ تھے، اور مشکل کے لیے مددگار تھے، انہوں نے صبر کرتے ہوئے اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے اللہ کے حق کو قائم کیا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے دین کو غلبہ عطا کر دیا، انہوں نے شہروں کو فتح کیا، تو (زمین کے) گوشوں، گھاٹوں میں، ٹیلوں پر، بے آب و گیاہ جگہوں پر (یعنی زمین کے مختلف حصوں پر) اللہ کا ذکر ہونے لگا، وہ بدزبانی کے مقابلے میں پروقار شخص تھے اور سختی اور آسانی، ہر حال میں شکر کرنے والے تھے، ہر وقت اور ہر گھڑی میں اللہ کا ذکر کرنے والے تھے، جو شخص ان سے بغض رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ حسرت والے دن (یعنی قیامت کے دن) تک اس پر لعنت کرے گا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ سیدنا ابوعمرو (یعنی سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ) پر رحم کرے، اللہ کی قسم! وہ مددگاروں میں سب سے زیادہ معزز تھے، اور مخلوق میں سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے تھے، غازیوں میں سب سے زیادہ صبر کرنے والے تھے، سحری کے وقت بہت زیادہ عبادت کرنے والے تھے، اللہ کے ذکر کے وقت بکثرت آنسو بہانے والے تھے، دن اور رات میں ضروری چیزوں کے بارے میں ہمیشہ غور و فکر کرنے والے تھے، وہ بھلائی کی ہر چیز کی طرف تیزی کرنے والے تھے، نجات دلانے والی ہر چیز کی طرف دوڑ کر جاتے تھے، ہلاک کرنے والی ہر چیز سے دور بھاگنے والے تھے، یہ وہ ایسے فرد تھے جنہوں نے لشکر (یعنی جیش عسرت، یعنی غزوہ تبوک کے موقع پر) سامان فراہم کیا تھا، یہ وہ فرد ہیں، جنہوں نے کنواں (یعنی بئر رومہ خرید کر وقف کیا) تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیوں کی نسبت سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے، جو شخص ان کو برا کہے گا: اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن تک ندامت کا شکار رکھے گا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ سیدنا ابوالحسن (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) پر رحم کرے! اللہ کی قسم! وہ ہدایت کا نشان تھے، اور پرہیزگاری کی پناہ گاہ تھے، عقلمندی کا محل تھے، اور سمجھداری کا (یعنی تجربہ کاری کا) پہاڑ تھے، رات کی تاریکیوں میں سفر کرنے والوں کا نور تھے، عظیم حجت کی طرف دعوت دینے والے تھے، اور پہلے صحیفوں میں جو کچھ مذکور ہے، اُس کا علم رکھنے والے تھے (قرآن کی) تفسیر اور نصیحت کو قائم رکھنے والے تھے، ہدایت کے اسباب کے ساتھ لپٹے ہوئے تھے، ظلم اور اذیت پہنچانے کو ترک کرنے والے تھے، برے راستوں سے ہٹ جانے والے تھے، ایمان لانے والوں اور پرہیزگاری اختیار کرنے والوں میں سب سے بہتر تھے، قمیص پہننے اور چادر اوڑھنے والوں (یعنی سب لوگوں) کے سردار تھے، حج کرنے والوں اور سعی کرنے والوں میں سب سے افضل تھے، عدل کرنے والوں اور برابری رکھنے والوں میں سب سے زیادہ نرم تھے، انبیاء کرام علیہم السلام اور نبی مصطفی کے علاوہ اہل دنیا کے سب سے بڑے خطیب تھے، انہوں نے دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہوئی ہے، تو کیا کوئی موحد اُن کا ہم پلہ ہو سکتا ہے؟ وہ سب سے بہتر خاتون (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا) کے شوہر تھے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے) دو نواسوں (سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ) کے والد تھے، میری آنکھوں نے اُن جیسا کوئی شخص نہیں دیکھا، اور نہ ہی قیامت کے دن، اور (اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں) حاضری کے دن تک، اُن جیسا کوئی شخص دیکھ سکیں گی، جو شخص اُن پر لعنت کرتا ہے، اُس پر قیامت کے دن تک اللہ تعالیٰ اور سب بندوں کی لعنت ہو! سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ کی رحمت اُن دونوں پر نازل ہو، اللہ کی قسم! یہ دونوں پاکدامن، نیک مسلمان تھے، یہ دونوں پاک تھے، پاکیزگی حاصل کرنے والے تھے، دونوں شہید تھے، دونوں عالم تھے، یہ دونوں ایک لغزش کا شکار ہوئے، تو ان کے پرانے مددگار ہونے اور قدیم صحابی ہونے اور ان کے (دیگر) اچھے افعال کی وجہ سے اگر اللہ نے چاہا، تو اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کر دے گا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ سیدنا ابوالفضل (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) پر رحم کرے! اللہ کی قسم! وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کی جگہ تھے اور اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندے (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آنکھوں کی ٹھنڈک تھے، وہ لوگوں کے لئے پناہ گاہ تھے اور تمام چچاؤں کے سردار تھے، امور کے بارے میں ان کی نگاہ بلند تھی اور انجام کے بارے میں نظر گہری تھی، وہ علم سے آراستہ تھے اور ان کی فضیلت کے تذکرے کے وقت حسب فنا ہو جاتا ہے اور ان کے خاندان کے فخر کے وقت دوسرے نسب دور ہو جاتے ہیں اور ایسا کیوں نہ ہو، جبکہ ان کی تربیت اس فرد نے کی تھی، جو زندہ اور مرحوم، سب لوگوں سے زیادہ معزز ہیں، اور وہ جناب عبدالمطلب ہیں، قریش سے تعلق رکھنے والا جو بھی فرد پیدل چلتا ہے یا جو سوار ہوتا ہے (یعنی قریش کے تمام تر افراد) سے وہ زیادہ فخر والے ہیں۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: قریش کو قریش کا نام کیوں دیا گیا؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: سمندر میں موجود ایک جانور کے نام پر یہ نام رکھا گیا ہے، جو سمندر کے تمام جانوروں سے زیادہ خطرناک ہے، سمندر کا جو بھی جانور اُس کے سامنے آتا ہے، یہ اس کو کھا جاتا ہے، تو قریش کو یہ نام اس لیے دیا گیا کیونکہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے عربوں میں سب سے بڑے ہیں۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا آپ اس بارے میں کوئی بات روایت کر سکتے ہیں؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے ”جمحی“ کے یہ اشعار سنائے: ”قریش اس جانور کا نام ہے، جو سمندر میں رہتا ہے اور اُسی کے نام پر قریش کا نام قریش رکھا گیا ہے، وہ جانور کمزور اور موٹے، ہر قسم کے جانور کو کھا جاتا ہے، اور پروں والے کسی جانور کا کوئی پر بھی نہیں چھوڑتا ہے، کتاب میں اسی طرح مذکور ہے، قریش کا قبیلہ تمام شہروں کو یوں کھا جائے گا، جیسے گھاس کھائی جاتی ہے، اور قریش میں آخری زمانے میں، ایک نبی پیدا ہوں گے، اس وقت قریش میں قتل و غارتگری اور زخمی ہونا کثرت سے ہو گا، اُس نبی کے گھڑ سوار اور پیادہ افراد زمین کو بھر دیں گے، اور سواریوں کو تیزی سے اکٹھا کر لیں گے۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابن عباس! آپ نے سچ کہا: ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اپنے اہل بیت کے ترجمان ہیں۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) جب سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے تشریف لے گئے تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے ان کے ساتھ، جب بھی، جس بارے میں بھی بات کی ہے تو انہیں (جواب دینے کے لئے) تیار پایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14942]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10589)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14943
وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: شَامَمْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدْتُ عِلْمَهُمُ انْتَهَى إِلَى سِتَّةٍ إِلَى: عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودِ، وَمُعَاذٍ، وَأَبِي الدَّرْدَاءِ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ.
ثُمَّ شَامَمْتُ السِّتَّةَ، فَوَجَدْتُ عِلْمَهُمُ انْتَهَى إِلَى عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْقَاسِمِ بْنِ مَعِينٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
مسروق بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی تحقیق کی، تو میں نے یہ چیز پائی کہ ان کا علم چھ افراد پر آ کر ختم ہو جاتا ہے، سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا معاذ، سیدنا ابودرداء، اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہم، پھر میں نے ان چھ افراد کی تحقیق کی کہ تو ان حضرات کا علم سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ پر آ کر ختم ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف قاسم بن معین کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14943]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8513)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14944
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: كَانَ الْعُلَمَاءَ بَعْدَ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَأَبُو الدَّرْدَاءِ، وَسَلْمَانُ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ. وَكَانَ الْعُلَمَاءَ بَعْدَ هَؤُلَاءِ: زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ. وَكَانَ بَعْدَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ عُمَرَ: عُمَرُ، وَابْنُ عَبَّاسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ مِنْهُمْ: أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَغَيْرُهُمَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - قَبْلَ مَنَاقِبِ عُمَرَ، وَبَعْدَ مَنَاقِبَ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -.
سعید بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بعد علماء یہ تھے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا ابودرداء، سیدنا سلمان فارسی اور سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہم، اور ان حضرات کے بعد علماء سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس سے پہلے صحابہ کرام کی جماعت کی فضیلت سے متعلق کچھ احادیث گزر چکی ہیں جن میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما اور دیگر افراد شامل ہیں۔ یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مناقب سے پہلے گزری ہیں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مناقب کے بعد گزری ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14944]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4747)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14945
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَمَا عَلْمُ أَبِي سَعِيدٍ وَأَنَسٍ بِأَحَادِيثِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنَّمَا كَانَا غُلَامَيْنِ صَغِيرَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّ هِشَامًا لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ابوسعید اور انس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے بارے میں کیا پتہ؟ یہ تو ان دنوں کمسن بچے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے البتہ ہشام نامی راوی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14945]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (711)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
94. بَابُ فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ وَالْحُدَيْبِيَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
اہل بدر اور حدیبیہ والوں کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14946
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ عَمِيَ، فَبَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اخْطُطْ لِي فِي دَارِي مَسْجِدًا لِأُصَلِّيَ فِيهِ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدِ اجْتَمَعَ إِلَيْهِ قَوْمُهُ، فَتَغَيَّبَ رَجُلٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا فَعَلَ فُلَانٌ؟". فَذَكَرَهُ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَيْسَ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا؟". قَالُوا: نَعَمْ، وَلَكِنَّهُ كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَلَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ; فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نابینا ہو گیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا کہ آپ میرے گھر میں نماز کے لئے جگہ مخصوص کرنے کے لئے نشان دہی کر دیں تاکہ میں وہاں نماز ادا کیا کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اس شخص کی قوم کے کچھ افراد آپ کے گرد اکٹھے ہو گئے، ایک شخص وہاں موجود نہیں تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: فلاں کا کیا حال ہے؟ حاضرین میں سے کسی نے اس کا ذکر (منفی انداز میں) کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس نے بدر میں شرکت نہیں کی ہے؟ لوگوں نے بتایا جی ہاں، لیکن وہ ایسا ایسا شخص ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانک کر یہ فرمایا ہو: تم لوگ جو چاہو عمل کرو، میں نے تمہاری مغفرت کر دی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14946]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 662»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں