🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابٌ فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنْ الصَّحَابَةِ مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَغَيْرُهُمَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا .
صحابہ کرام کی جماعت کی فضیلت کا بیان ان میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات شامل ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14927
وَعَنْ أَنَسٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" السُّبَّاقُ أَرْبَعَةٌ: أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ، وَسَلْمَانُ سَابِقُ فَارِسَ، وَبِلَالٌ سَابِقُ الْحَبَشَةِ، وَصُهَيْبُ سَابِقُ الرُّومِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سبقت لے جانے والے افراد چار ہیں، میں عربوں میں سبقت لے جانے والا ہوں، سلمان فارسیوں میں سبقت لے جانے والا ہے، بلال حبشیوں میں سبقت لے جانے والا ہے اور صہیب رومیوں میں سبقت لے جانے والا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14927]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2607)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5294، 5768، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7288، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6901»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14928
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَصُهَيْبُ سَابِقُ الرُّومِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَبِلَالٌ سَابِقُ الْحَبَشَةِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَسَلْمَانُ سَابِقُ فَارِسَ إِلَى الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: أَيُّوبُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ الصُّورِيُّ شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بَقِيَّةَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: عربوں میں جنت کی طرف سبقت لے جانا والا میں ہوں، رومیوں میں صہیب جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے، حبشیوں میں بلال جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے اور فارسیوں میں سلمان جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن ابوسلیمان صوری ہے، جو امام طبرانی کا استاد ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اور بقیہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (289)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7526، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3060»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14929
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ الْجُمَحِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ: وَيَا عُمَرُ فَقَالَ: أُمِرْتُ أَنْ أُؤَاخِيَ بَيْنَكُمَا بِوَحْيٍ أُنْزِلَ عَلَيَّ مِنَ السَّمَاءِ فَأَنْتُمَا أَخَوَانِ فِي الدُّنْيَا وَأَخَوَانِ فِي الْجَنَّةِ، فَلْيُسَلِّمْ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا عَلَى صَاحِبِهِ وَلْيُصَافِحْهُ، فَأَخَذَ أَبُو بَكْرٍ بِيَدِ عُمَرَ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" يَكُونُ قَبْلَهُ وَيَمُوتُ قَبْلَهُ".
وَقَالَ:" يَا زُبَيْرُ، يَا طَلْحَةُ تَعَالَا، أُمِرْتُ أَنْ أُؤَاخِيَ بَيْنَكُمَا فَأَنْتُمَا أَخَوَانِ فِي الدُّنْيَا وَأَخَوَانِ فِي الْجَنَّةِ، فَلْيُسَلِّمْ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا عَلَى صَاحِبِهِ" فَفَعَلَا.
ثُمَّ قَالَ:" يَا عَلِيُّ تَعَالَ، يَا عَمَّارُ تَعَالَ، أُمِرْتُ أَنْ أُؤَاخِيَ بَيْنَكُمَا فَأَنْتُمَا أَخَوَانِ فِي اللَّهِ أَخَوَانِ فِي الْجَنَّةِ، فَلْيُسَلِّمْ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا عَلَى صَاحِبِهِ" فَفَعَلَا.
ثُمَّ قَالَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ مِثْلَ ذَلِكَ، فَفَعَلَا.
ثُمَّ قَالَ لِأَبِي الدَّرْدَاءِ وَلِسَلْمَانَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَفَعَلَا.
ثُمَّ قَالَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَلِصُهَيْبٍ مِثْلَ ذَلِكَ، فَفَعَلَا.
ثُمَّ لِأَبِي ذَرٍّ وَلِبِلَالٍ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، مِثْلَ ذَلِكَ، فَفَعَلَا.
ثُمَّ قَالَ:" يَا أُسَامَةُ، يَا أَبَا هِنْدٍ تَعَالَا" - حَجَّامًا كَانَ يَحْجِمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ دَمَهُ فَقَالَا:" فَقَالَ لَهُمَا مِثْلَ ذَلِكَ.
وَلِأَبِي أَيُّوبَ وَلِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ مِثْلَ ذَلِكَ، فَفَعَلَا، قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سعید بن عامر جمحی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوبکر، پھر آپ نے فرمایا: اے عمر مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں وحی کے حکم مطابق تم دونوں کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دوں، جو وحی مجھ پر آسمان سے نازل ہوئی ہے، تو تم دونوں دنیا میں بھی بھائی ہو اور جنت میں بھی بھائی ہو گے، تم میں سے ہر ایک کو دوسرے کو سلام کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ مصافحہ کرنا چاہیے، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے اور آپ نے ارشاد فرمایا: یہ اس سے پہلے ہو گا، اور یہ اس سے پہلے مرے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے زبیر اور اے طلحہ! تم دونوں آگے آؤ، مجھے یہ حکم دیا گیا کہ میں تم دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کروں، تو تم دونوں دنیا میں بھائی ہو اور جنت میں بھی دو بھائی ہو گے، تم میں سے ہر ایک کو دوسرے سے سلام کرنا چاہیے، تو ان دونوں نے بھی ایسا ہی کیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے علی تم آگے آؤ، اے عمار تم آگے آؤ، مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تم دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کروں، تو تم دونوں اللہ کے لئے ایک دوسرے کے بھائی ہو اور جنت میں بھی دو بھائی ہو گے، تم دونوں میں سے ہر ایک کو اپنے ساتھی کو سلام کرنا چاہیے، تو ان دونوں نے ایسا ہی کیا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس کی مانند بات ارشاد فرمائی، تو انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے اس کی مانند بات ارشاد فرمائی تو ان دونوں نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے اس کی مانند بات ارشاد فرمائی تو ان دونوں نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسی ہی بات کہی تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اسامہ اور اے ابوہند تم دونوں آگے آؤ، ابوہند ایک پچھنے لگانے والے صاحب تھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگایا کرتے تھے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خون پیا ہوا تھا، وہ دونوں کھڑے ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو بھی اس کی مانند بات ارشاد فرمائی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے بھی اس کی مانند بات ارشاد فرمائی تو ان دونوں نے بھی ایسا ہی کیا، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14929]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5513)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5513»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14930
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَرْحَمُ أُمَّتِي لِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ، وَأَرْفَقُ أُمَّتِي لِأُمَّتِي عُمَرُ، وَأَصْدَقُ أُمَّتِي حَيَاءً عُثْمَانُ، وَأَقْضَى أُمَّتِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَأَعْلَمُهَا بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَمَامَ الْعُلَمَاءِ بِرَتْوَةٍ، وَأَقْرَأُ أُمَّتِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَأَفْقَهُهَا زَيْدُ بْنُ ثَاَبِتٍ، وَقَدْ أُوتِيَ عُوَيْمِرُ عِبَادَةً، يَعْنِي: أَبَا الدَّرْدَاءِ - رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے لئے میری امت میں سب سے رحم کرنے والا ابوبکر ہے، اور میری امت کے لئے میری امت میں سب سے زیادہ مہربان عمر ہے، اور میری امت میں حیاء کے اعتبار سے سب سے زیادہ سچا عثمان ہے، اور میری امت میں عدالتی فیصلہ کرنے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھنے والا علی بن ابوطالب ہے، اور ان میں حلال اور حرام کا سب سے زیادہ علم رکھنے والا معاذ بن جبل ہے، جو قیامت کے دن علماء کے آگے ”رتوۃ“ (یعنی نمایاں حیثیت والے) کے طور پر آئے گا، اور میری امت کا قرآن کا سب سے بڑا عالم ابی بن کعب ہے، اور سب سے زیادہ (دین کی) سمجھ بوجھ رکھنے والا زید بن ثابت ہے، اور عویمر کو عبادت عطا کی گئی ہے۔“ راوی کہتے ہیں اس سے مراد سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ ہیں، اللہ تعالیٰ کی رضامندی ان سب حضرات پر ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14930]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 529»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14931
وَعَنْ عَلِيٍّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا إِنَّ الْجَنَّةَ اشْتَاقَتْ إِلَى أَرْبَعَةٍ مِنْ أَصْحَابِي، فَأَمَرَنِي رَبِّي أَنْ أُحِبَّهُمْ". فَانْتَدَبَ صُهَيْبٌ الرُّومِيُّ، وَبِلَالُ بْنُ رَبَاحٍ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، وَحُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ، وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعَةُ حَتَّى نُحِبَّهُمْ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَمَّارُ، عَرَّفَكَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ، وَأَمَّا هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعَةُ فَأَحَدُهُمْ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَالْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ الْكِنْدِيُّ، وَالثَّالِثُ: سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ، وَالرَّابِعُ: أَبُو ذَرٍّ الْغِفَارِيُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خبردار! جنت میرے اصحاب میں سے چار افراد کی مشتاق ہے اور میرے پروردگار نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں ان (چار افراد) سے محبت رکھوں، اس وقت سیدنا صہیب رومی، سیدنا بلال بن رباح، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر، سیدنا سعد بن ابی وقاص، سیدنا حذیفہ بن یمان، اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہم موجود تھے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ا وہ چار افراد کون ہیں (آپ ہمیں اس بارے میں بتائیے) تاکہ ہم ان سے محبت رکھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمار! اللہ تعالیٰ نے تمہیں منافقین کی معرفت عطا کی ہے، جہاں تک ان چار افراد کا تعلق ہے تو ان میں سے ایک علی بن ابوطالب ہے، ایک مقداد بن اسود کندی ہے، تیسرا سلمان فارسی ہے اور چوتھا ابوذر غفاری ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14931]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14932
عَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَتَانِي فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ مِنْ أَصْحَابِكَ أَرْبَعَةٌ، وَيَأْمُرُكَ أَنْ تُحِبَّهُمْ". قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: سَمِّهِمْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَمَا إِنَّ عَلِيًّا مِنْهُمْ". حَتَّى إِذَا كَانَ الْغَدَاةُ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، النَّفَرُ الَّذِينَ أَخْبَرَكَ اللَّهُ أَنَّهُ يُحِبُّهُمْ؟ قَالَ:" عَلِيٌّ، وَأَبُو ذَرٍّ الْغِفَارِيُّ، وَالْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ، وَسَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ كَذَّبَهُ شُعْبَةُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: آپ کا پروردگار آپ کے اصحاب میں سے چار افراد سے محبت رکھتا ہے، اور وہ آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ آپ بھی ان سے محبت رکھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے سامنے ان لوگوں کا نام بیان کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ان میں سے ایک علی ہے، اگلے دن لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ افراد جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ بتایا ہے کہ وہ ان سے محبت رکھتا ہے (وہ کون ہیں؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علی، ابوذر غفاری، مقداد بن اسود اور سلمان فارسی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی اور دیگر حضرات نے بھی اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالنور بن عبداللہ ہے جسے شعبہ نے جھوٹا قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14932]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7142»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14933
وَعَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قِيلَ لَهُ: إِنَّكَ قَدْ أَحْسَنْتَ الثَّنَاءَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: وَمَا يَمْنَعُنِي مِنْ ذَلِكَ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ عَنْ أَرْبَعَةٍ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ، وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ". ثُمَّ قَالَ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَبْعَثَهُمْ إِلَى الْأُمَمِ كَمَا بَعَثَ عِيسَى الْحَوَارِيِّينَ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَبْعَثُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فَهُمَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِنَّهُ لَا غِنًى بِي عَنْهُمَا، إِنَّهُمَا مِنَ الدِّينِ بِمَنْزِلَةِ السَّمْعِ وَالْبَصَرِ مِنَ الرَّأْسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عُمَرَ النَّصِيبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
نافع، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں، ان سے کہا: گیا کہ آپ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بڑی تعریف کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: میں ایسا کیوں نہ کروں؟ جبکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قرآن چار افراد سے سیکھو، عبداللہ بن مسعود، سالم مولیٰ ابوحذیفہ، ابی بن کعب اور معاذ بن جبل۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں انہیں مختلف لوگوں کی طرف بھیجوں جس طرح سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے حواریوں کو بھیجا تھا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو کیوں نہیں بھیجتے؟ وہ دونوں زیادہ فضیلت رکھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے بغیر گزارہ نہیں ہے، ان دونوں کی دین میں وہی حیثیت ہے جو سر میں سماعت اور بصارت کی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عمر نصیبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14933]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14934
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: ثَلَاثَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ يَعْتَدُّ عَلَيْهِمْ فَضْلًا بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، وَأُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ، وَعَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا ابْنَ إِسْحَاقَ عَنْعَنَهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے تین افراد ایسے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی اور کو ان سے زیادہ فضیلت والا شمار نہیں کیا جا سکتا، سعد بن معاذ، اسید بن حضیر اور عباد بن بشر۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن اسحاق نے اسے معنعن روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14934]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14935
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: خَرَجَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ إِلَى مَكَّةَ، فَقَدِمَ بِابْنَةِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: أَنَا آخُذُهَا، وَأَنَا أَحَقُّ بِهَا، بِنْتُ عَمِّي وَعِنْدِي خَالَتُهَا، وَإِنَّمَا الْخَالَةُ أُمٌّ. فَقَالَ عَلِيٌّ: بَلْ أَنَا أَحَقُّ بِهَا مِنْكُمَا ; بِنْتُ عَمِّي، وَعِنْدِي بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ أَحَقُّ بِهَا. وَأَنَا أَرْفَعُ صَوْتِي أُسْمِعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُجَّتِي قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ. فَقَالَ زَيْدٌ: بَلْ أَنَا أَحَقُّ بِهَا، خَرَجْتُ إِلَيْهَا وَسَافَرْتُ، وَجِئْتُ بِهَا. قَالَ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا شَأْنُكُمْ؟". فَأَعَادُوا عَلَيْهِ مِثْلَ قَوْلِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَأَقْضِي بَيْنَكُمْ فَلِي هَذَا وَفِي غَيْرِهِ". قُلْتُ: نَزَلَ الْقُرْآنُ فِي رَفْعِنَا أَصْوَاتِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِزَيْدٍ:" أَمَّا أَنْتَ فَمَوْلَايَ وَمَوْلَاهَا". قَالَ: قَدْ رَضِيتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ." وَأَمَّا أَنْتَ يَا جَعْفَرُ فَأَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي، وَأَنْتَ مِنْ شَجَرَتِي الَّتِي خُلِقْتُ مِنْهَا". قَالَ: قَدْ رَضِيتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ." وَأَمَّا أَنْتَ يَا عَلِيُّ فَصَفِيِّي وَأَمِينِي". قَالَ: رَضِيتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ." وَأَمَّا الْجَارِيَةُ ; فَأَقْضِي بِهَا لِجَعْفَرٍ تَكُونُ مَعَ خَالَتِهَا، وَإِنَّمَا الْخَالَةُ أُمٌّ". قَالَ: قَدْ سَلَّمْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زید بن حارثہ مکہ سے نکلے تو وہ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو بھی لے آئے، سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس بچی کو لوں گا، کیونکہ میں اس کا زیادہ حق رکھتا ہوں یہ میرے چچا کی بیٹی ہے، اور اس کی خالہ میری بیوی ہے، اور خالہ ماں کی جگہ ہوتی ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: بلکہ آپ دونوں کے مقابلے میں، میں اس بچی کا زیادہ حق رکھتا ہوں، یہ میرے چچا کی بیٹی ہے، اور اللہ کے رسول کی صاحبزادی میری بیوی ہے، اور وہ اس کا زیادہ حق رکھتی ہے، میں نے اپنی آواز بلند کی تھی تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو باہر تشریف لانے سے پہلے میری دلیل کا پتہ چل جائے، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: بلکہ میں اس بچی کا زیادہ حق رکھتا ہوں کیونکہ میں اس کے لئے نکل کے گیا تھا اور میں نے سفر کیا اور اسے لے کر آیا ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ نے دریافت کیا: تم لوگوں کا معاملہ کیا ہے؟ لوگوں نے اپنا اپنا موقف آپ کے سامنے دہرا دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تم لوگوں کے درمیان فیصلہ دے دیتا ہوں، اس بارے میں اور اس کے علاوہ کے بارے میں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمارے آواز بلند کرنے کے بارے میں قرآن کا حکم نازل ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو تم میرے اور اس بچے کے مولیٰ ہو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس بچی سے راضی ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جعفر جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو تم ظاہری شکل و صورت اور اخلاق کے اعتبار سے تم مجھ سے زیادہ مشابہت رکھتے ہو اور تم میرے اسی شجرے سے تعلق رکھتے ہو جس سے مجھے پیدا کیا گیا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس سے راضی ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو تم میرے خاص ساتھی اور میرے امین ہو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں راضی ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاں تک بچی کا تعلق ہے تو میں اس کے بارے میں یہ فیصلہ دیتا ہوں کہ وہ جعفر کو ملے گی اور اپنی خالہ کے ساتھ رہے گی کیونکہ خالہ ماں کی جگہ ہوتی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے اس کو تسلیم کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14935]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2610) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (665)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2278، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8708، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3082، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4868»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14936
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا وَقَدْ أُعْطِيَ سَبْعَةَ رُفَقَاءَ، نُجَبَاءَ، وُزَرَاءَ، وَإِنِّي أُعْطِيتُ أَرْبَعَةَ عَشَرَ: حَمْزَةُ، وَجَعْفَرٌ، وَعَلِيٌّ، وَحَسَنٌ، وَحُسَيْنٌ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَأَبُو ذَرٍّ، وَالْمِقْدَادُ، وَحُذَيْفَةُ، وَعَمَّارٌ، وَسَلْمَانُ، وَبِلَالٌ".
قُلْتُ: عَزَاهُ فِي الْأَطْرَافِ لِبَعْضِ رِوَايَاتِ التِّرْمِذِيِّ، وَلَمْ أَجِدْهُ فِي نُسْخَتِي.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ وَزَادَ:" وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ". وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَذَكَرَ فِيهِمْ فِي بَعْضِ طُرُقِهِ:" مُصْعَبَ بْنَ عُمَيْرٍ". وَفِيهِ كَثِيرٌ النَّوَّاءُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی نبی ہوا ہے اسے سات ایسے ساتھی دیے گئے ہیں جو نجباء اور وزراء ہوتے ہیں، اور مجھے چودہ ایسے ساتھی دیے گئے ہیں، حمزہ، جعفر، علی، حسن، حسین، ابوبکر، عمر، عبداللہ بن مسعود، ابوذر، مقدار، حذیفہ، عمار، سلمان اور بلال۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں اطراف میں اس روایت کی نسبت ترمذی کی بعض روایات کی طرف کی گئی ہے لیکن میں نے اپنے پاس موجود نسخے میں یہ روایت نہیں پائی ہے یہ روایت امام بزار نے اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: عبداللہ بن مسعود، امام طبرانی نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ انہوں نے بعض طرق میں ان افراد میں سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی کثیر نواء ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14936]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 896»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں