🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. بَابُ مَا يُسْتَعَاذُ مِنْهُ .
کس چیز سے پناہ مانگی جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17182
وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ الْكِنْدِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ طَمَعٍ يَهْدِي إِلَى طَمَعٍ، وَمِنْ طَمَعٍ يَهْدِي إِلَى غَيْرِ مَطْمَعٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الطَّبَّاعِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا مقدام بن معدیکرب کندی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایسی طمع، جو دوسری طمع کی طرف لے جائے، اور ایسی طمع سے، جو غیر مطمع کی طرف لے جائے (اُن سے) اللہ کی پناہ مانگو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سعید بن طباع ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17182]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (273/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3697»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
76. بَابٌ فِي الِاسْتِعَاذَةِ، وَهُوَ مَوْضِعُهُ .
کس چیز سے پناہ مانگی جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17183
وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ الْأَعْمَيَيْنِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الْأَعْمَيَانِ؟ قَالَ:" السَّيْلُ، وَالْبَعِيرُ الصَّئُولُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ الْحَاطِبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي فِي آخِرِ الْأَدْعِيَةِ بَابٌ فِي الِاسْتِعَاذَةِ، وَهُوَ مَوْضِعُهُ.
سیدہ عائشہ بنت قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ”اے اللہ! میں دو اندھی چیزوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! دو اندھی چیزیں کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیلاب اور سرکش اونٹ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان حاطبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: دعاؤں سے متعلق کتاب میں، پناہ مانگنے سے متعلق باب میں، اس نوعیت کی کچھ احادیث آئیں گئی، جو اپنے مخصوص مقام پر ہوں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17183]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (344/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
77. بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ إِذَا سَمِعَ نُهَاقَ الْحَمِيرِ، أَوْ نُبَاحَ الْكِلَابِ .
جب آدمی گدھے کے رینکنے، یا کتے کے بھونکنے کی آواز سنے، تو پناہ مانگنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17184
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَقِلُّوا الْخُرُوجَ بَعْدَ هَدْأَةِ الرَّحْلِ ; فَإِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى دَوَابَّ يَبُثُّهَا فِي الْأَرْضِ تَفْعَلُ مَا تُؤْمَرُ، وَإِذَا سَمِعْتُمْ نُهَاقَ الْحَمِيرِ، أَوْ نُبَاحَ الْكَلْبِ ; فَاسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ; فَإِنَّهَا تَرَى مَا لَا تَرَوْنَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! شام ہو جانے کے بعد کم باہر نکلا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ زمین میں جانوروں (یا حشرات الارض) کو پھیلا دیتا ہے، جو ویسا کرتے ہیں، جن کا انہیں حکم دیا گیا ہو، اور جب تم گدھے کے رینکنے یا کتے کے بھونکنے کی آواز سنو تو شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو! کیونکہ وہ (جانور یعنی گدھا یا کتا) اُس کو دیکھ لیتا ہے، جسے تم نہیں دیکھتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17184]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17185
وَعَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا نَهَقَ الْحِمَارُ فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَدَبِ نَحْوُ هَذَا.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب گدھا رینگتا ہے تو تم مردود شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الادب میں اس نوعیت کی روایات گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17185]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7312)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7312»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. بَابٌ فِيمَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ أَوْ عَمِلَهَا، وَمُضَاعَفَةِ الْحَسَنَاتِ .
اس شخص کا بیان، جو نیکی کا ارادہ کرتا ہے، یا اس پر عمل کر لیتا ہے اور نیکیوں (کے اجر) کا کئی گنا ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17186
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرَ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةٍ وَسَبْعِ أَمْثَالِهَا، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ عَلَيْهِ سَيِّئَةً، أَوْ يَمْحُهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایک نیکی کا ارادہ کرے اور اس پر عمل نہ کرے، تو اس کے لئے ایک نیکی نوٹ کی جاتی ہے اور اگر وہ اس (یعنی ارادے) پر عمل کر لے، تو اس کے لیے اس کی مانند دس گنا سے لے کر سات سو سات گنا تک نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور جو شخص ایک برائی کا ارادہ کرتا ہے، اور اس پر عمل نہیں کرتا، تو اس چیز کو اس کے خلاف نوٹ نہیں کیا جاتا، اور اگر وہ اس پر عمل کر لے تو اس کے خلاف ایک برائی نوٹ کی جاتی ہے اور (بعض اوقات) اللہ تعالیٰ اسے بھی مٹا دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17186]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (502)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17187
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرًا، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ يُكْتَبْ عَلَيْهِ شَيْءٌ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ سَيِّئَةً وَاحِدَةً". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایک نیکی کا ارادہ کرتا ہے، اور اس پر عمل نہیں کرتا، تو اُس کے لئے ایک نیکی نوٹ کر لی جاتی ہے اور اگر وہ اس پر عمل کر لے، تو اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں، اور جو شخص ایک برائی کا ارادہ کرے، اور اس پر عمل نہ کرے، تو اس کے خلاف کوئی چیز نوٹ نہیں کی جاتی ہے، اور اگر وہ اس پر عمل کر لے، تو اُس کے خلاف ایک برائی نوٹ کی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17187]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3258) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3451) اخرجه احمد فى المسند (148/3)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7160/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
79. بَابُ مُضَاعَفَةِ الْحَسَنَاتِ .
نیکیوں (یعنی ان کے اجر و ثواب) کا کئی گنا ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17188
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ - يَعْنِي النَّهْدِيَّ - قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي عَبْدَهُ بِالْحَسَنَةِ الْوَاحِدَةِ أَلْفَ أَلْفِ حَسَنَةٍ، (قَالَ فَقَضَى أَنِّيِ انْطَلَقْتُ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا فَلَقِيتَهُ فَقُلْتُ: بَلَغَنِي عَنْكَ حَدِيثٌ، أَنَّكَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُعْطِي عَبْدَهُ الْمُؤْمِنَ، بِالْحَسَنَةِ أَلْفَ أَلْفَ حَسَنَةٍ) ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَا. بَلْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِيهِ أَلْفَيْ أَلْفِ حَسَنَةٍ". ثُمَّ تَلَا: (يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا) . فَقَالَ: إِذَا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: (أَجْرًا عَظِيمًا) فَمَنْ يَقْدُرُ قَدْرَهُ.
ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، مجھے یہ اطلاع ملی کہ وہ یہ بات بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے: ”اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کو ایک نیکی کے بدلے میں 1000 ہزار (یعنی دس لاکھ) نیکیاں عطا کرتا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: مجھے حج یا عمرے کے سلسلے میں جانے کا اتفاق ہوا، میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملا، میں نے کہا: آپ کے حوالے سے یہ روایت مجھ تک پہنچی ہے کہ آپ یہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کو ایک نیکی کے بدلے میں 1000 ہزار (یعنی دس لاکھ) نیکیاں عطا کرتا ہے۔“ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ اسے 2000 ہزار (یعنی بیس لاکھ) نیکیاں عطا کرتا ہے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اگر وہ نیکی ہو گی تو وہ اُس کو کئی گنا کر دے گا، اور اپنی طرف سے بھی عظیم اجر عطا فرمائے گا۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے ”عظیم اجر“ فرما دیا ہے تو کون شخص اس کا اندازہ کر سکتا ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17188]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3259) اخرجه احمد فى المسند (521/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17189
وَفِي رِوَايَةٍ: أَتَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ فَقُلْتُ: بَلَغَنِي أَنَّكَ تَقُولُ: إِنَّ الْحَسَنَةَ تُضَاعَفُ أَلْفَ أَلْفِ حَسَنَةٍ. فَقَالَ: وَمَا أَعْجَبَكَ مِنْ ذَلِكَ؟ فَوَاللَّهِ، لَقَدْ سَمِعْتُهُ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ جَيِّدٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے کہا: مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ آپ یہ کہتے ہیں: ایک نیکی 1000 ہزار (یعنی 10 لاکھ گنا) ہو جاتی ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہیں اس بات پر حیرانگی کیوں ہو رہی ہے؟ اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال عمدہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17189]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (296/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
80. 39 - كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ . بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نیکیوں (یعنی ان کے اجر و ثواب) کا کئی گنا ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17190
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَتْ فَاطِمَةُ لِعَلِيٍّ: يَا ابْنَ عَمِّي، شَقَّ عَلَيَّ الْعَمَلُ وَالرَّحَى، فَكَلِّمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا: نَعَمْ. فَأَتَاهُمَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْغَدِ وَهُمَا نَائِمَانِ فِي لِحَافٍ وَاحِدٍ، فَأَدْخَلَ رِجْلَيْهِ بَيْنَهُمَا فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، يَشُقُّ عَلَيَّ الْعَمَلُ ; فَإِنْ أَمَرْتَ لِي بِخَادِمٍ مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْكَ؟ قَالَ:" أَفَلَا أُعَلِّمُكِ مَا هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْ ذَلِكَ؟ تُسَبِّحِينَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَاحْمَدِي ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبِّرِي أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ، فَذَلِكَ مِائَةٌ بِاللِّسَانِ، وَأَلْفٌ فِي الْمِيزَانِ، وَذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ يَقُولُ: مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا إِلَى مِائَةِ أَلْفٍ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: اے میرے چچازاد! گھر کا کام کاج اور چکی پیسنا، میرے لئے مشکل کا باعث ہوتا ہے، تو آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں بات چیت کیجیے! انہوں نے فرمایا: ٹھیک ہے، اگلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے ہاں تشریف لائے، وہ دونوں اُس وقت لحاف میں سو رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاؤں اُن دونوں کے درمیان داخل کیے (یعنی آپ نے بھی پاؤں لحاف میں داخل کر لیے) سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کام کاج کرنا، میرے لئے دشواری کا باعث ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو مال فے کے طور پر جو کچھ عطا کیا ہے، اگر آپ اُس میں سے مجھے کوئی خادم دینے کا حکم دیدیں (تو یہ مناسب ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اس کی تعلیم نہ دوں؟ جو تمہارے لیے اس سے زیادہ بہتر ہے، تم 33 مرتبہ «سبحان الله»، 33 مرتبہ «‏‏‏‏الحمد لله» اور 34 مرتبہ «الله اكبر» پڑھو! زبان سے پڑھنے کے حوالے سے یہ 100 ہوں گے، اور میزان میں یہ 1000 ہوں گے، اس کی وجہ یہ ہے: کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص ایک نیکی کرے گا، اُسے اُس کا دس گنا (اجر و ثواب) ملے گا۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اس کا دس گنا سے لے کر) ایک لاکھ گنا تک (اجر و ثواب) ملے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17190]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7060»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں