🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّيَاءِ .
ریاکاری کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17650
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: جِئْتُ أَبِي فَقَالَ لِي: أَيْنَ كُنْتَ؟ فَقُلْتُ: وَجَدْتُ أَقْوَامًا مَا رَأَيْتُ خَيْرًا مِنْهُمْ، يَذْكُرُونَ اللَّهَ فَيَرْعَدُ أَحَدُهُمْ حَتَّى يُغْشَى عَلَيْهِ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ، فَقَعَدْتُ مَعَهُمْ، قَالَ: لَا تَقْعُدْ مَعَهُمْ بَعْدَهَا، فَرَآنِي كَأَنَّهُ لَمْ يَأْخُذْ ذَلِكَ فِي، فَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ يَتْلُونَ الْقُرْآنَ، فَلَا يُصِيبُهُمْ هَذَا، أَفَتَرَاهُمْ أَخْشَعُ لِلَّهِ مِنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ؟! فَرَأَيْتُ أَنَّ ذَلِكَ كَذَلِكَ فَتَرَكْتُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عامر بن عبداللہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے پاس آیا، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تم کہاں تھے؟ میں نے جواب دیا: میں نے کچھ لوگوں کو پایا ہے، میں نے ان سے بہتر لوگ نہیں دیکھے، وہ لوگ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں، یہاں تک کہ ان میں سے کسی کے جسم پر یوں کپکپی طاری ہوتی ہے کہ یوں لگتا ہے، جیسے اللہ کے خوف کی وجہ سے اُس پر بیہوشی طاری ہو جائے گی، میں ان لوگوں کے ساتھ بیٹھ گیا، میرے والد نے فرمایا: اب کے بعد تم ان کے ساتھ نہ بیٹھنا، پھر انہوں نے مجھے ملاحظہ کیا اور انہیں محسوس ہوا کہ شاید میں نے ان کی بات کو توجہ نہیں دی، تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے سیدنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کو قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا ہے، لیکن ان کی اس طرح کی صورتحال نہیں ہوتی تھی، تو کیا تم یہ سمجھتے ہو؟ کہ یہ لوگ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں؟ راوی بیان کرتے ہیں: جب میں نے جائزہ لیا تو ایسا ہی تھا، تو میں نے انہیں چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب بن ثابت ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17650]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17651
وَعَنِ ابْنِ غَنْمٍ قَالَ: لَمَّا دَخَلْنَا مَسْجِدَ الْجَابِيَةِ أَنَا وَأَبُو الدَّرْدَاءِ، أَلْفَيْنَا عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ، فَأَخَذَ يَمِينِي بِشِمَالِهِ، وَشَمَالَ أَبِي الدَّرْدَاءِ بِيَمِينِهِ، فَخَرَجَ يَمْشِي بَيْنَنَا وَنَحْنُ نَنْتَجِي، وَاللَّهُ أَعْلَمُ مَا نَتَنَاجَى، فَقَالَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ: لَئِنْ طَالَ بِكُمَا عُمْرُ أَحَدِكُمَا أَوْ كِلَاكُمَا لَتُوشِكَانِ أَنْ تَرَيَا الرَّجُلَ مَنْ ثَبَجِ - يَعْنِي مِنْ وَسَطِ - الْمُسْلِمِينَ قَرَأَ الْقُرْآنَ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَعَادَهُ وَأَبْدَاهُ، فَأَحَلَّ حَلَالَهُ، وَحَرَّمَ حَرَامَهُ، وَنَزَلَ عِنْدَ مَنَازِلِهِ، أَوْ قَرَأَهُ عَلَى لِسَانِ أَخِيهِ قِرَاءَةً عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعَادَهُ وَأَبْدَاهُ، وَأَحَلَّ حَلَالَهُ، وَحَرَّمَ حَرَامَهُ، وَنَزَلَ عِنْدَ مَنَازِلَهُ، لَا يَحُوزُ فِيكُمْ إِلَّا كَمَا يَحُوزُ رَأْسُ الْحِمَارِ الْمَيِّتِ، قَالَ: فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ طَلَعَ عَلَيْنَا شَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ، وَعَوْفُ بْنُ مَالِكٍ، فَجَلَسَا إِلَيْهِ. فَقَالَ شَدَّادٌ: إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ، لَمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مِنَ الشَّهْوَةِ الْخَفِيَّةِ وَالشِّرْكِ". فَقَالَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، وَأَبُو الدَّرْدَاءِ: اللَّهُمَّ غَفْرًا، أَوَ لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ حَدَّثَنَا:" أَنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ يَئِسَ أَنْ يُعْبَدَ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ؟!. فَأَمَّا الشَّهْوَةُ الْخَفِيَّةُ فَقَدْ عَرَفْنَاهَا، هَا هِيَ شَهَوَاتُ الدُّنْيَا مِنْ نِسَائِهَا وَشَهَوَاتُهَا، فَمَا هَذَا الشِّرْكُ الَّذِي تُخَوِّفُنَا بِهِ يَا شَدَّادُ؟! فَقَالَ شَدَّادُ: أَرَأَيْتُمْ لَوْ رَأَيْتُمْ أَنَّ رَجُلًا يُصَلِّي لِرَجُلٍ، أَوْ يَصُومُ لِرَجُلٍ، أَوْ يَتَصَدَّقُ لَهُ، أَتَرَوْنَ أَنَّهُ قَدْ أَشْرَكَ؟ قَالُوا: نَعَمْ وَاللَّهِ، إِنَّهُ مَنْ صَلَّى لِرَجُلٍ أَوْ صَامَ لَهُ أَوْ تَصَدَّقَ لَهُ لَقَدْ أَشْرَكَ. فَقَالَ شَدَّادٌ: فَإِنِّي قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ صَلَّى يُرَائِي فَقَدْ أَشْرَكَ، وَمَنْ صَامَ يُرَائِي فَقَدْ أَشْرَكَ، وَمَنْ تَصَدَّقَ يُرَائِي فَقَدْ أَشْرَكَ. فَقَالَ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ عِنْدَ ذَلِكَ: أَفَلَا يَعْمِدُ اللَّهُ إِلَى مَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُهُ مِنْ ذَلِكَ الْعَمَلِ كُلِّهِ فَيَقْبَلُ مَا خَلَصَ لَهُ، وَيَدَعُ مَا أُشْرِكَ بِهِ؟! قَالَ شَدَّادٌ عِنْدَ ذَلِكَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: أَنَا خَيْرُ قَسِيمٍ لِمَنْ أَشْرَكَ بِي، مَنْ أَشْرَكَ بِي شَيْئًا ; فَإِنَّ حَشْدَهُ عَمَلَهُ قَلِيلَهُ وَكَثِيرَهُ لِشَرِيكِهِ الَّذِي أَشْرَكَ بِهِ، أَنَا عَنْهُ غَنِيٌّ". قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابن غنم بیان کرتے ہیں: جب میں اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ جابیہ کی مسجد میں داخل ہوئے، تو ہم نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کو پایا، انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ سے میرا دایاں ہاتھ پکڑا اور اپنے دائیں ہاتھ سے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کا بایاں ہاتھ پکڑا، پھر وہ ہم دونوں کے درمیان چلتے ہوئے باہر نکلے، ہم آپس میں سرگوشی کر رہے تھے، اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ ہم کیا سرگوشی کر رہے تھے، سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تم دونوں میں سے کسی ایک کی، یا تم دونوں کی عمر لمبی ہوئی، تو عنقریب تم دونوں ایک ایسے شخص کو دیکھو گے، جو مسلمانوں کے درمیانے طبقے (ثبج یعنی وسط) سے تعلق رکھتا ہو گا، جس نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان کے مطابق قرآن پڑھا ہو گا، اسے بار بار دہرایا ہو گا، اس کے حلال کو حلال قرار دیا ہو گا، اس کے حرام کو حرام قرار دیا ہو گا اور اس کی منازل پر ٹھہرا ہو گا، یا اس نے اپنے بھائی کی زبان سے، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان کے مطابق قراءت کے طور پر اسے پڑھا ہو گا، پھر اسے بار بار دہرایا ہو گا، اس کے حلال کو حلال قرار دیا ہو گا، اس کے حرام کو حرام قرار دیا ہو گا اور اس کی منازل پر ٹھہرا ہو گا، لیکن تمہارے درمیان اس کی قدر صرف اتنی ہو گی، جتنی مردہ گدھے کے سر کی قدر ہوتی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم اسی حالت میں تھے کہ اسی دوران سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ اور سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے اور وہ دونوں ان کے پاس بیٹھ گئے، سیدنا شداد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! تمہارے بارے میں مجھے سب سے زیادہ اندیشہ اس چیز کا ہے، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”پوشیدہ خواہش اور شرک۔“ تو سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ! مغفرت فرما! کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بات نہیں بتائی تھی: ”کہ شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ جزیرہ عرب میں اس کی عبادت کی جائے“؟ جہاں تک پوشیدہ خواہش کا تعلق ہے، تو اسے ہم جان چکے ہیں، یہ دنیا کی خواہشات ہیں، یعنی اس کی عورتیں اور اس کی خواہشات، تو اے شداد! یہ کون سا شرک ہے، جس سے تم ہمیں ڈرا رہے ہو؟ سیدنا شداد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا کیا خیال ہے، اگر تم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ کسی آدمی کی خاطر نماز پڑھتا ہے، یا کسی آدمی کی خاطر روزہ رکھتا ہے، یا اس کی خاطر صدقہ کرتا ہے، تو کیا تم یہ سمجھو گے کہ اس نے شرک کیا ہے؟ ان حضرات نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کی قسم! جو شخص کسی آدمی کی خاطر نماز پڑھے، یا اس کی خاطر روزہ رکھے، یا اس کی خاطر صدقہ کرے، تو اس نے شرک کیا، سیدنا شداد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دکھاوے کے لیے نماز پڑھتا ہے، اس نے شرک کیا، جو شخص دکھاوے کے لیے روزہ رکھتا ہے، اس نے شرک کیا اور جو شخص دکھاوے کے لیے صدقہ کرتا ہے، اس نے شرک کیا۔“ اس موقع پر سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ اس سارے عمل میں سے اس حصے کی طرف توجہ نہیں فرمائے گا، جس کے ذریعے اس کی رضا طلب کی گئی ہو، اور جو اس کے لیے خالص ہو اسے قبول کر لے اور جس میں شرک کیا گیا ہو، اسے چھوڑ دے؟ اس موقع پر سیدنا شداد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: جو شخص میرے ساتھ شرک کرتا ہے، میں اس کے لیے سب سے بہتر حصہ دار ہوں، جو شخص کسی چیز کو میرا شریک ٹھہراتا ہے، تو اس کا سارا عمل، تھوڑا ہو یا زیادہ، اس کے اُس شریک کے لیے ہو گا، جسے اس نے شریک ٹھہرایا اور میں اس سے بے نیاز ہوں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17651]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7139)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16690»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17652
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقُولُ: أَنَا خَيْرُ شَرِيكٍ، فَمَنْ أَشْرَكَ مَعِيَ شَرِيكًا فَهُوَ لِشَرِيكِي. يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَخْلِصُوا أَعْمَالَكُمْ لِلَّهِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَا يَقْبَلُ مِنَ الْأَعْمَالِ إِلَّا مَا خَلَصَ لَهُ، وَلَا تَقُولُوا: هَذَا لِلَّهِ وَلِلرَّحِمِ ; فَإِنَّهَا لِلرَّحِمِ وَلَيْسَ لِلَّهِ مِنْهَا شَيْءٌ، وَلَا تَقُولُوا: هَذَا لِلَّهِ وَلِوُجُوهِكُمْ ; فَإِنَّهَا لِوُجُوهِكُمْ وَلَيْسَ لِلَّهِ فِيهَا شَيْءٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُجَشِّرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: ”میں“ سب سے بہتر شراکت دار ہوں، جو شخص کسی کو میرا شریک ٹھہراتا ہے، تو وہ عمل میرے شریک کے لئے ہو گا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اے لوگو! عمل کو اللہ تعالیٰ کیلئے خالص کرو! کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف انہی اعمال کو قبول کرتا ہے، جو اس کے لئے خالص ہوں، اور تم یہ نہ کہو: کہ یہ اللہ تعالیٰ کے لیے اور رشتہ داری کے تعلق کے لیے ہے، کیونکہ وہ رشتہ داری کے تعلق کے لیے شمار ہو گا، اس میں سے اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی چیز نہیں ہو گی، اور تم یہ نہ کہو: کہ یہ اللہ تعالیٰ کے لیے اور تم لوگوں کے لیے ہے، کیونکہ وہ تم لوگوں کے لیے شمار ہو گا، اس میں اللہ تعالیٰ کے لئے کچھ نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ابراہیم بن مجشر سے نقل کی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17652]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3567)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17653
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحْسَنَ الصَّلَاةَ حَيْثُ يَرَاهُ النَّاسُ، وَأَسَاءَهَا حَيْثُ يَخْلُو فَتِلْكَ اسْتِهَانَةٌ اسْتَهَانَ بِهَا رَبَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس وقت اچھی طرح نماز ادا کرے، جب لوگ اسے دیکھ رہے ہوں اور اس وقت بری طرح نماز ادا کرے، جب وہ تنہا ہو، تو یہ توہین ہے، اس کے ذریعے وہ اپنے پروردگار کی توہین کا مرتکب ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن مسلم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17653]
تخریج الحدیث: «آخر به ابو يعلى فى المسند (5117)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17654
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُجَاءُ بِابْنِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ بَذَجٌ - وَرُبَّمَا قَالَ: - كَأَنَّهُ حَمَلٌ، يَقُولُ: يَا ابْنَ آدَمَ، أَنَا خَيْرُ قَسِيمٍ، انْظُرْ إِلَى عَمَلِكَ الَّذِي عَمِلْتَهُ لِي، فَأَنَا أَجْزِيكَ بِهِ، وَانْظُرْ إِلَى عَمَلِكَ الَّذِي عَمِلْتَهُ لِغَيْرِي فَيُجَازِيكَ عَلَى الَّذِي عَمِلْتَ لَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُدَلِّسُونَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ابن آدم کو لایا جائے گا، یوں جیسے وہ ”بذج“ ہو (بعض اوقات راوی یہ لفظ نقل کرتے ہیں:) جیسے وہ ”حمل“ ہو (دونوں الفاظ کا مطلب بھیڑ کا بچہ ہے) پروردگار فرمائے گا: اے ابن آدم! میں بہترین حصہ دار ہوں، تم اپنے اس عمل کا جائزہ لو! جو تم نے میرے لئے کیا، میں تمہیں اس کا بدلہ دے دوں گا، اور تم اپنے اس عمل کا جائزہ لو، جو تم نے میرے غیر کے لیے کیا تھا، تو وہ تمہیں اس کا بدلہ دے گا، جو عمل تم نے اس کے لئے کیا تھا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں مدلس راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17654]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4121)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2427، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3216، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 401»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17655
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: كُنَّا نَعُدُّ الرِّيَاءَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الشِّرْكَ الْأَكْبَرَ. قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الرِّيَاءِ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: الشِّرْكُ الْأَصْغَرُ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَعْلَى بْنِ شَدَّادٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، ہم ریاکاری کو بڑا شرک شمار کرتے تھے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ریاکاری کے بارے میں ایک حدیث مذکور ہے، جسے امام ابن ماجہ نے نقل کیا ہے اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”چھوٹا شرک“۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یعلیٰ بن شداد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17655]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3565) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (198) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 7160، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 198»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17656
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَانَ آخِرُ الزَّمَانِ صَارَتْ أُمَّتِي ثَلَاثَ فِرَقٍ: فِرْقَةٌ تَعْبُدُ اللَّهَ خَالِصًا، وَفِرْقَةٌ تَعْبُدُ اللَّهَ رِيَاءً، وَفِرْقَةٌ يَعْبُدُونَ اللَّهَ لِيَسْتَأْكِلُوا بِهِ النَّاسَ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْبَعْثِ فِي الْحِسَابِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب آخری زمانہ آئے گا، تو میری امت تین گروہوں میں تقسیم ہو جائے گی، ایک گروہ خالص طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے گا، ایک گروہ ریاکاری کے طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے گا، اور ایک گروہ اللہ تعالیٰ کی عبادت اس لیے کرے گا، تاکہ اس کے ذریعے لوگوں کا (مال) کھائے۔“ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق کتاب میں، حساب سے متعلق باب میں، مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17656]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4301)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5101»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17657
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمُ الشِّرْكُ الْأَصْغَرُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الشِّرْكُ الْأَصْغَرُ؟ قَالَ:" الرِّيَاءُ. يُقَالُ لِمَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ إِذَا جَاءَ النَّاسُ بِأَعْمَالِهِمْ: اذْهَبُوا إِلَى الَّذِينَ كُنْتُمْ تُرَاؤُونَ فَاطْلُبُوا ذَلِكَ عِنْدَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبِ بْنِ خَالِدٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگوں کے بارے میں، مجھے سب سے زیادہ اندیشہ چھوٹے شرک کے حوالے سے ہے، لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! چھوٹے شرک سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ریاکاری، جو شخص ایسا کرے گا، جب لوگ اپنے اعمال لے کے آئیں گے، تو اس سے کہا: جائے گا: تم ان کی طرف چلے جاؤ، جن کے لیے تم دکھاوا کیا کرتے تھے اور ان کا اجر ان سے طلب کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن شبیب بن خالد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17657]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4301»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17658
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي جَهَنَّمَ لَوَادِيًا تَسْتَعِيذُ جَهَنَّمُ مِنْ ذَلِكَ الْوَادِي فِي كُلِّ يَوْمٍ أَرْبَعَمِائَةِ مَرَّةٍ، أُعِدَّ ذَلِكَ الْوَادِي لِلْمُرَائِينَ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَامِلِ كِتَابِ اللَّهِ، وَالْمُتَصَدِّقِينَ فِي غَيْرِ ذَاتِ اللَّهِ، وَالْحَاجِّ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ، وَالْخَارِجِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ: يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدَوَيْهِ، عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جہنم میں ایک وادی ہے، جہنم بھی روزانہ چار سو مرتبہ اس وادی سے پناہ مانگتی ہے، وہ وادی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے تعلق رکھنے والے، دکھاوا کرنے والے لوگوں کے لئے بنائی گئی ہے، جو اللہ تعالیٰ کے غیر کے لئے، اللہ کی کتاب کا علم حاصل کرتے ہیں (یا اللہ تعالیٰ کے غیر کے لیے) صدقہ کرتے ہیں، بیت اللہ کا حج کرتے ہیں، اور (غیر کے لیے) اللہ کی راہ میں نکلتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد یحیی بن عبداللہ بن عبدویہ کے حوالے سے، ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17658]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (128093) اخرجه احمد فى المسند (6509)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12803»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17659
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الدُّنْيَا مَلْعُونَةٌ مَلْعُونٌ مَا فِيهَا، إِلَّا مَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خِدَاشُ بْنُ الْمُهَاجِرِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دنیا ملعون ہے اور اس میں موجود ہر چیز ملعون ہے، البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی کوشش کی جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خداش بن مہاجر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17659]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں