الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَافَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ .
جب آدمی کو اس حوالے سے اندیشہ ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17670
وَعَنْ حُذَيْفَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ - إِمَّا حَضَرَ حُذَيْفَةُ ذَلِكَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِمَّا أَخْبَرَهُ أَبُو بَكْرٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ". قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَهَلَ الشِّرْكُ إِلَّا مَا عُبِدَ مِنْ دُونِ اللَّهِ، أَوْ مَا دُعِيَ مَعَ اللَّهِ؟! - شَكَّ عَبْدُ الْمَلِكِ - قَالَ:" ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ يَا صِدِّيقُ، الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِقَوْلٍ يُذْهِبُ صِغَارَهُ وَكِبَارَهُ - أَوْ صَغِيرَهُ وَكَبِيرَهُ -؟". قُلْتُ: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" تَقُولُ كُلَّ يَوْمٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ شَيْئًا وَأَنَا أَعْلَمُهُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ، وَالشِّرْكُ أَنْ تَقُولَ: أَعْطَانِي اللَّهُ وَفُلَانٌ، وَالنِّدُّ أَنْ يَقُولَ الْإِنْسَانُ: لَوْلَا فُلَانٌ قَتَلَنِي فُلَانٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، وَلَيْثٌ مُدَلِّسٌ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ إِنْ كَانَ هُوَ الَّذِي رَوَى عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَوِ الَّذِي رَوَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُمَا فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، شاید سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بھی اُس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، یا شاید سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں شرک چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ پوشیدہ ہے، راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! شرک تو صرف وہ ہوتا ہے کہ جو اللہ کو چھوڑ کر کسی کی عبادت کی جائے (عبدالملک نامی راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اللہ کے ہمراہ کسی اور کو پکارا جائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے صدیق! تمہاری ماں تمہیں روئے، تم لوگوں میں شرک چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ پوشیدہ ہو گا، کیا میں تمہیں اس کلمے کے بارے میں بتاؤں جو چھوٹے اور بڑے (شرک کو) رخصت کر دے گا (یہاں لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن اس کا مفہوم یہی ہے) میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم روزانہ تین مرتبہ یہ پڑھا کرو: ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں جانتے بوجھتے ہوئے کسی کو تیرا شریک قرار دوں اور اس چیز کے حوالے سے تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، جس کا مجھے علم نہ ہو۔“ ”شرک“ یہ ہے کہ تم یہ کہو: اللہ تعالیٰ نے اور فلاں نے مجھے دیا۔ ”ند“ یہ ہے: کہ انسان یہ کہے: اگر فلاں نہ ہوتا، تو فلاں نے مجھے قتل کر دینا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے لیث بن ابوسلیم کی ابومحمد کے حوالے سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، لیث نامی راوی مدلس ہے، اور ابومحمد نامی راوی اگر تو وہ ہے، جو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کرتا ہے، یا اگر وہ ہے جو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کرتا ہے، تو پھر ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اگر یہ ان دونوں کے علاوہ کوئی اور ہے، تو میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17670]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے لیث بن ابوسلیم کی ابومحمد کے حوالے سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، لیث نامی راوی مدلس ہے، اور ابومحمد نامی راوی اگر تو وہ ہے، جو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کرتا ہے، یا اگر وہ ہے جو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کرتا ہے، تو پھر ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اگر یہ ان دونوں کے علاوہ کوئی اور ہے، تو میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17670]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (58)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3423، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 394/1، 6304/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17671
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ أَبِي بَكْرٍ - أَوْ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ". ثُمَّ قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا يُذْهِبُ صَغِيرَ ذَلِكَ وَكَبِيرَهُ؟ قُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ: عَمْرِو بْنِ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيِّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مجھے یہ بات بتائی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں میں شرک چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ خفی ہے، پھر آپ نے فرمایا: کیا میں اس چیز کے بارے میں تمہاری رہنمائی نہ کروں؟ جو اس (شرک کے) چھوٹے یا بڑے (یعنی ہر قسم کے شرک) کو رخصت کر دے گی، تم یہ پڑھو: ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں اور میں اس کا علم رکھتا ہوؤں، اور میں اس حوالے سے تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، جس کے بارے میں مجھے علم نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین عقیلی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17671]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین عقیلی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17671]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (59 و 60)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 62، 63، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 394/3، 6304/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
8. بَابٌ فِيمَنْ يُرْضِي النَّاسَ بِسُخْطِ اللَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ہمراہ، لوگوں کو راضی کرے
حدیث نمبر: 17672
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِصْمَةَ بْنِ فَاتِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَحَبَّبَ إِلَى النَّاسِ بِمَا يُحِبُّونَ وَبَارَزَ اللَّهَ تَعَالَى ; لَقِيَ اللَّهَ تَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عصمہ بن فاتک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کی پسند کے حوالے سے ان کے نزدیک پسندیدہ ہونا چاہے گا، اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے برخلاف کرے گا، تو قیامت کے دن، جب وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر غضب ناک ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17672]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17672]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (186/17)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2838»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17673
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَحَبَّبَ إِلَى النَّاسِ بِمَا يُحِبُّونَ، وَبَارَزَ اللَّهَ بِمَا يَكْرَهُ، لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کی پسند کے حوالے سے، ان کے نزدیک پسندیدہ ہونا چاہے گا، اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف کرے گا، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر غضب ناک ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17673]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17673]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2838»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 17674
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَسْخَطَ اللَّهَ فِي رِضَا النَّاسِ سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَأَسْخَطَ عَلَيْهِ مَنْ أَرْضَاهُ فِي سُخْطِهِ، وَمَنْ أَرْضَى اللَّهَ فِي سُخْطِ النَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَأَرْضَى عَنْهُ مَنْ أَسْخَطَهُ فِي رِضَاهُ، حَتَّى يُزَيِّنَهُ وَيُزَيِّنَ قَوْلَهُ، وَعَمَلَهُ فِي عَيْنِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْجَفْرِيِّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الذَّهَبِيُّ فِي آخِرِ تَرْجَمَةِ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کی رضامندی میں، اللہ تعالیٰ کو ناراض کرے گا، اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا اور جس کو اُس نے اللہ کی ناراضگی میں راضی کرنے کی کوش کی تھی، اس کو بھی اس شخص پر ناراض کر دے گا، اور جو شخص لوگوں کی ناراضگی میں، اللہ تعالیٰ کو راضی کرے گا، اللہ تعالی اس سے راضی ہو جائے گا اور جو شخص اللہ کی رضامندی میں، اس سے ناراض ہوا تھا، اللہ تعالیٰ اُسے بھی اس شخص سے راضی کر دے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ دوسرے شخص کی نظر میں، اس کو اور اس کے قول اور عمل کو آراستہ کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن سلیمان جعفری کا معاملہ مختلف ہے، امام ذہبی نے یحیی بن سلیمان جعفی کے حالات کے آخر میں اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17674]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن سلیمان جعفری کا معاملہ مختلف ہے، امام ذہبی نے یحیی بن سلیمان جعفی کے حالات کے آخر میں اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17674]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11696)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11696، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 277»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17675
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ طَلَبَ مَحَامِدَ النَّاسِ بِمَعَاصِي اللَّهِ، عَادَ حَامِدُهُ ذَامًّا". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيَّ:" مَنِ الْتَمَسَ رِضَا النَّاسِ بِسُخْطِ اللَّهِ ; سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَأَسْخَطَ النَّاسَ عَلَيْهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ قُطْبَةَ بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے ذریعے لوگوں کی تعریف حاصل کرنا چاہے گا، اللہ تعالیٰ اس کی تعریف کرنے والے کو، اس کی مذمت کرنے والا بنا دے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ذریعے لوگوں کی رضامندی حاصل کرنا چاہے گا، اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا، اور لوگوں کو بھی اس سے ناراض کر دے گا۔“ یہ روایت امام بزار نے قطبہ بن علاء کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17675]
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ذریعے لوگوں کی رضامندی حاصل کرنا چاہے گا، اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا، اور لوگوں کو بھی اس سے ناراض کر دے گا۔“ یہ روایت امام بزار نے قطبہ بن علاء کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17675]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3568)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2414»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
9. بَابٌ فِيمَنْ أَسَرَّ سَرِيرَةً حَسَنَةً أَوْ غَيْرَهَا .
جو شخص پوشیدہ معاملے کو اچھا رکھے، یا اس کے علاوہ رکھے
حدیث نمبر: 17676
عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَسَرَّ عَبْدٌ سَرِيرَةً إِلَّا أَلْبَسَهُ اللَّهُ رِدَاءَهَا، إِنْ خَيْرًا فَخَيْرٌ، وَإِنْ شَرًّا فَشَرٌّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَامِدُ بْنُ آدَمَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بندہ پوشیدہ معاملے کو جیسا رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے ویسی ہی چادر پہنا دیتا ہے، اگر بھلا ہو تو بھلی، اور اگر برا ہو تو بری۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حامد بن آدم ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17676]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حامد بن آدم ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17676]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1702)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1702، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7902»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
10. بَابُ كَرَاهِيَةِ إِظْهَارِ الْعَمَلِ .
عمل کے اظہار کا ناپسندیدہ ہونا
حدیث نمبر: 17677
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قُلْتُ لِرَجُلٍ: هَلُمَّ فَلْنَجْعَلْ يَوْمَنَا هَذَا لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَوَاللَّهِ، لَكَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاهَدَ هَذَا الْيَوْمَ فَخَطَبَ، فَقَالَ:" وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ: هَلُمَّ فَلْنَجْعَلْ يَوْمَنَا هَذَا لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -". فَمَا زَالَ يَقُولُهَا حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنَّ الْأَرْضَ سَاخَتْ بِي.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص سے کہا: آؤ! ہم اپنے اس دن کو اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص کر لیتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو یوں ہوا کہ جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس موقع پر موجود تھے، اُس دن آپ نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص یہ کہہ دیتا ہے: آؤ! ہم اپنے اس دن کو اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص کر لیتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل اس جملے کو دہراتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی کہ میں زمین میں دفن ہو جاؤں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17677]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (419/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17678
وَفِي رِوَايَةٍ: فَمَا زَالَ يُرَدِّدُهَا حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنِّي أَسِيخُ فِي الْأَرْضِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ حِطَّانَ، وَلَمْ يُسَمِّهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ مسلسل اس جملے کو دہراتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی کہ میں زمین میں گڑ جاؤں۔ یہی روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یہ ہے کہ ثابت بنانی نے یہ بات کہی ہے: مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے: کہ جس نے حطان کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، انہوں نے اس شخص کا نام بیان نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17678]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
11. بَابُ لَوْ عَمِلَ أَحَدٌ فِي صَخْرَةٍ صَمَّاءَ خَرَجَ عَمَلُهُ إِلَى النَّاسِ .
اگر کوئی شخص کسی بہری چٹان میں کوئی عمل کرے، تو اس کا عمل لوگوں کی طرف نکل آئے گا
حدیث نمبر: 17679
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ يَعْمَلُ فِي صَخْرَةٍ صَمَّاءَ لَيْسَ لَهَا بَابٌ وَلَا كُوَّةٌ، يَخْرُجُ عَمَلُهُ لِلنَّاسِ كَائِنًا مَا كَانَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر کوئی شخص کسی بہری (یعنی ہر طرف سے بند) چنان میں، کوئی عمل کرے، جس (چٹان) کا کوئی دروازہ، یا کوئی کھڑکی نہ ہو، تو بھی اس کا عمل لوگوں کے لیے نکل آئے گا، خواہ وہ عمل جیسا بھی ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17679]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17679]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1378) أخرجه احمد فى المسند (28/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10846»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔