🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ التَّفَكُّرِ فِي زَوَالِ الدُّنْيَا
قیامت کی نشانیوں کا بیان اور اس کا قائم ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18305
عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - الدَّجَّالَ فَقَالَ: يَفْتَرِقُ النَّاسُ ثَلَاثَ فِرَقٍ: فِرْقَةٌ تَتْبَعُهُ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِأَرْضِ آبَائِهَا مَنَابِتِ الشِّيحِ، وَفِرْقَةٌ تَأْخُذُ شَطَّ هَذَا الْفُرَاتِ، فَيُقَاتِلُهُمْ وَيُقَاتِلُونَهُ، حَتَّى يَجْتَمِعَ الْمُؤْمِنُونَ بِغَرْبِيِّ الشَّامِ، فَيَبْعَثُونَ إِلَيْهِ طَلِيعَةً، فِيهِمْ فَارِسٌ عَلَى فَرَسٍ أَشْقَرَ أَوْ أَبْلَقَ، فَيُقْتَلُونَ لَا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ بِشَيْءٍ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَيَزْعُمُونَ أَنَّ الْمَسِيحَ يَنْزِلُ فَيَقْتُلُهُ. قَالَ: وَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثُ عَنْ أَهْلِ الْكِتَابِ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، ثُمَّ يَخْرُجُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، فَيَمْرُجُونَ فِي الْأَرْضِ فَيُفْسِدُونَ فِيهَا. ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ، ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ دَابَّةً مِثْلَ هَذِهِ النَّغْفَةِ فَتَدْخُلُ فِي أَسْمَاعِهِمْ وَمَنَاخِرِهِمْ ; فَيَمُوتُونَ، فَتَنْتُنُ الْأَرْضُ مِنْهُمْ، فَيَجْأَرُ أَهْلُ الْأَرْضِ إِلَى اللَّهِ، فَيُرْسِلُ اللَّهُ مَاءً فَيُطَهِّرُ الْأَرْضَ مِنْهُمْ، ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ رِيحًا فِيهَا زَمْهَرِيرٌ بَارِدَةٌ، فَلَا تَدَعُ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مُؤْمِنًا إِلَّا كُفِتَ بِتِلْكَ الرِّيحِ. ثُمَّ تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى شِرَارِ النَّاسِ، ثُمَّ يَقُومُ مَلَكٌ بِالصُّورِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَنْفُخُ فِيهِ، فَلَا يَبْقَى خَلْقٌ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ إِلَّا مَاتَ إِلَّا مَنْ شَاءَ رَبُّكَ، ثُمَّ يَكُونُ بَيْنَ النَّفْخَتَيْنِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونَ، فَلَيْسَ فِي الْأَرْضِ شَيْءٌ مِنْ بَنِي آدَمَ خُلِقَ إِلَّا فِي الْأَرْضِ مِنْهُ شَيْءٌ،ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ مَاءً مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ يُمْنِي كَمَنِيِّ الرِّجَالِ، فَتَنْبُتُ جُسْمَانُهُمْ، وَلُحْمَانُهُمْ مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ كَمَا تَنْبُتُ الْأَرْضُ مِنَ الرَّيِّ. ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ:" وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَاهُ إِلَى بَلَدٍ مَيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا كَذَلِكَ النُّشُورُ"، ثُمَّ يَقُومُ مَلَكٌ بِالصُّورِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَنْفُخُ فِيهِ ; فَتَنْطَلِقُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَى جَسَدِهَا فَتَدْخُلُ فِيهِ، فَيَقُومُونَ فَيَحْيَوْنَ حَيَّةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ، قِيَامًا لِرَبِّ الْعَالَمِينَ. ثُمَّ يَتَمَثَّلُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - لِلْخَلْقِ فَيَلْقَاهُمْ، فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنَ الْخَلْقِ يَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ شَيْئًا إِلَّا هُوَ مُرْتَفِعٌ لَهُ يَتْبَعُهُ، فَيَلْقَى الْيَهُودَ، فَيَقُولُ: مَا تَعْبُدُونَ؟ فَيَقُولُونَ: عُزَيْرًا. فَيَقُولُ: هَلْ يَسُرُّكُمُ الْمَاءُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَيُرِيهِمْ جَهَنَّمَ بِهَيْئَةِ السَّرَابِ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ:" وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَافِرِينَ عَرْضًا"، ثُمَّ يَلْقَى النَّصَارَى فَيَقُولُ: مَا تَعْبُدُونَ؟ قَالُوا؟ الْمَسِيحَ. قَالَ: فَهَلْ يَسُرُّكُمُ الشَّرَابُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَيُرِيهِمْ جَهَنَّمَ كَالشَّرَابِ، وَكَذَلِكَ لِمَنْ كَانَ يَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ شَيْئًا، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ. حَتَّى يَمُرَّ الْمُسْلِمُونَ، فَيَلْقَاهُمْ، فَيَقُولُ: مَنْ تَعْبُدُونَ؟ فَيَقُولُونَ: نَعْبُدُ اللَّهَ لَا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، فَيَنْتَهِرُهُمْ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ: مَنْ تَعْبُدُونَ؟ فَيَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! إِذَا اعْتَرَفَ لَنَا عَرَفْنَاهُ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ، فَلَا يَبْقَى مُؤْمِنٌ إِلَّا خَرَّ سَاجِدًا، وَيَبْقَى الْمُنَافِقُونَ ظُهُورُهُمْ طَبَقًا وَاحِدًا، كَأَنَّمَا فِيهَا السَّفَافِيدُ، فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، فَيَقُولُ: قَدْ كُنْتُمْ تُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَأَنْتُمْ سَالِمُونَ. ثُمَّ يَأْمُرُ بِالصِّرَاطِ فَيُضْرَبُ عَلَى جَهَنَّمَ، فَيَمُرُّ النَّاسُ بِأَعْمَالِهِمْ زُمَرًا، أَوَائِلُهُمْ كَلَمْحِ الْبَرْقِ، ثُمَّ كَمَرِّ الرِّيحِ، ثُمَّ كَمَرِّ الطَّيْرِ، ثُمَّ كَأَسْرَعِ الْبَهَائِمِ. قَالَ: ثُمَّ كَذَلِكَ حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ سَعْيًا، حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ مَشْيًا، حَتَّى يَجِيءَ آخِرُهُمْ رَجُلٌ يَتَلَقَّى عَلَى بَطْنِهِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَبْطَأْتَ بِي. فَيَقُولُ: أَبْطَأَ بِكَ عَمَلُكَ. ثُمَّ يَأْذَنُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - فِي الشَّفَاعَةِ، فَيَكُونُ أَوَّلَ شَافِعٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جِبْرِيلُ، ثُمَّ إِبْرَاهِيمُ، ثُمَّ مُوسَى - أَوْ قَالَ: عِيسَى -.
قَالَ سَلَمَةُ: ثُمَّ يَقُومُ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَافِعًا لَا يُشَفَّعُ أَحَدٌ بَعْدَهُ فِيمَا يُشَفَّعُ فِيهِ، وَهُوَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ الَّذِي وَعَدَهُ اللَّهُ: عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا، وَلَيْسَ مِنْ نَفْسٍ إِلَّا وَتَنْظُرُ إِلَى بَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ، وَبَيْتٍ فِي النَّارِ، فَيُقَالُ: لَوْ عَمِلْتُمْ وَهُوَ يَوْمُ الْحَسْرَةِ، قَالَ: فَيَرَى أَهْلُ النَّارِ الْبَيْتَ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ: لَوْ عَمِلْتُمْ، وَيَرَى أَهْلُ الْجَنَّةِ الْبَيْتَ الَّذِي فِي النَّارِ فَيُقَالُ: لَوْلَا أَنْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ.
ثُمَّ يَشْفَعُ الْمَلَائِكَةُ، وَالنَّبِيُّونَ، وَالشُّهَدَاءُ، وَالصَّالِحُونَ، وَالْمُؤْمِنُونَ، فَيُشَفِّعُهُمُ اللَّهُ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ، فَيُخْرِجُ مِنَ النَّارِ أَكْثَرَ مِمَّا أُخْرِجَ مِنْ جَمِيعِ الْخَلْقِ بِرَحْمَةِ اللَّهُ، حَتَّى مَا يَتْرُكُ فِيهَا أَحَدًا فِيهِ خَيْرٌ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ:" مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ"، وَعَقَدَ بِيَدِهِ:" قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ"، وَعَقَدَ أَرْبَعًا.
قَالَ سُفْيَانُ بِيَدِهِ، وَعَقَدَ أَرْبَعًا، وَعَقَدَ أَرْبَعَ أَصَابِعَ، وَوَصَفَهُ أَبُو نُعَيْمٍ. وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: تَرَوْنَ فِي هَؤُلَاءِ أَحَدًا فِيهِ خَيْرٌ؟ فَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ لَا يُخْرِجَ مِنْهَا أَحَدًا، غَيَّرَ وُجُوهَهُمْ، وَأَلْوَانَهُمْ، فَيَجِيءُ الرَّجُلُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَيَشْفَعُ، فَيُقَالُ لَهُ: مَنْ عَرَفَ أَحَدًا فَلْيُخْرِجْهُ، فَيَجِيءُ بِالرَّجُلِ فَيَنْظُرُ فَلَا يَعْرِفُ أَحَدًا، فَيَقُولُ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: يَا فُلَانُ أَنَا فُلَانٌ، فَيَقُولُ: مَا أَعْرِفُكَ، فَيَقُولُونَ:" رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ قَالَ اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ"، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ أُطْبِقَتْ عَلَيْهِمْ فَلَا يَخْرُجُ مِنْهُمْ بَشَرٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ، مُخَالِفٌ لِلْحَدِيثِ الصَّحِيحِ، وَقَوْلُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ".
ابوزعراء بیان کرتے ہیں: لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے دجال کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: لوگ تین گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے، ایک گروہ دجال کے پیچھے چلا جائے گا، ایک گروہ اپنے آباؤ اجداد کی سرزمین پر چلا جائے گا جہاں شیح نامی بوٹی اُگتی ہے اور ایک گروہ دریائے فرات کے کنارے آ جائے گا، دجال ان کے ساتھ جنگ کرے گا اور وہ لوگ دجال کے ساتھ جنگ کریں گے، یہاں تک کہ اہل ایمان، شام کے مغربی علاقے میں اکٹھے ہوں گے اور دجال کے بارے میں اطلاع دینے کے لئے کچھ لوگوں کو بھیجیں گے، اُن میں سے کوئی شہسوار تیز سرخ رنگ کے گھوڑے پر سوار ہو گا یا سیاہ و سفید گھوڑے پر سوار ہو گا، وہ لوگ لڑائی میں حصہ لیں گے اور ان میں سے کوئی بھی واپس نہیں آئے گا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لوگوں کا یہ کہنا ہے: کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے اور دجال کو قتل کریں گے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو اہل کتاب کے حوالے سے اس کے علاوہ کوئی اور روایت بیان کرتے ہوئے نہیں سنا، پھر یا جوج ماجوج نکل آئیں گے، وہ زمین میں پھیل جائیں گے اور فساد پیدا کریں گے، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور وہ ہر بلندی سے تیزی سے چلتے ہوئے آئیں گے۔“ پھر اللہ تعالیٰ ”نغفہ“ نامی کیڑے کی طرح کا ایک جانور ان پر مسلط کرے گا، وہ ان کے کانوں میں اور ان کے نتھنوں میں داخل ہو گا جس کی وجہ سے وہ لوگ مر جائیں گے ان کی وجہ سے زمین بدبودار ہو جائے گی، لوگ اس صورتحال سے اللہ کی پناہ مانگیں گے، اللہ تعالیٰ ان پر بارش نازل کرے گا جس کے ذریعے زمین پاک ہو جائے گی، پھر اللہ تعالیٰ ایک ہوا بھیجے گا جس میں شدید سردی ہو گی روئے زمین پر موجود ہر مومن اس ہوا کے ذریعے انتقال کر جائے گا اور پھر قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی، پھر فرشتہ آسمان اور زمین کے درمیان صور کے پاس کھڑا ہو گا اور وہ اس میں پھونک مارے گا تو اللہ تعالیٰ کی ساری مخلوق مر جائے گی، البتہ ان کا معاملہ مختلف ہے جس کے بارے میں تمہارے پروردگار نے یہ چاہا (کہ وہ نہ مریں) پھر دو مرتبہ پھونک مارے جانے کے درمیان اتنا وقفہ ہو گا جو اللہ چاہے گا، زمین میں ہر انسان کے وجود کا کوئی نہ کوئی حصہ موجود ہو گا، پھر اللہ تعالٰی عرش کے نیچے سے پانی نازل کرے گا جو انسان کی منی کی طرح کا ہو گا، اس پانی کے ذریعے لوگوں کے جسم اور ان کے گوشت پھوٹ پڑیں گے جس طرح پانی کے ذریعے زمین سے نباتات پھوٹ پڑتے ہیں، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اللہ کی ذات وہ ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے اور وہ بادلوں کو لے کر چلتی ہیں، ہم انہیں ایسے شہر کی طرف بھیجتے ہیں، جہاں کی زمین بنجر ہو اور پھر اس کے ذریعے زمین کو اس کے بنجر ہو جانے کے باوجود زندگی دیدیتے ہیں، اسی طرح (لوگوں کو) دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔“ پھر فرشتہ صور کے ہمراہ آسمان و زمین کے درمیان کھڑا ہو گا، وہ اس میں پھونک مارے گا تو ہر جان اپنے جسم میں داخل ہو جائے گی، وہ لوگ اُٹھ کھڑے ہوں گے وہ سب ایک جیسی حالت میں زندہ ہوں گے اور تمام جہانوں کے پروردگار کی بارگاہ میں کھڑے ہوں گے، پھر اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے سامنے آئے گا، مخلوق میں سے جو بھی اللہ تعالیٰ کے علاوہ جس کی بھی عبادت کرتا تھا، اس کا معبود اس کے سامنے آ جائے گا اور وہ اس کے پیچھے چلا جائے گا، اللہ تعالیٰ یہودیوں کے سامنے آئے گا اور دریافت کرے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ جواب دیں گے: سیدنا عزیر علیہ السلام کی، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم پانی کو پسند کرو گے؟ وہ جواب دیں گے: جی ہاں! اللہ تعالیٰ انہیں جہنم دکھائے گا جو سراب کی مانند ہو گی، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور اس دن ہم جہنم کافروں کے سامنے لائیں گے۔“ پھر وہ عیسائیوں کے سامنے آئے گا اور فرمائے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ جواب دیں گے: سیدنا مسیح علیہ السلام کی، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم مشروب کو پسند کرو گے؟ وہ جواب دیں گے: جی ہاں! تو اللہ تعالیٰ انہیں جہنم دکھائے گا جو مشروب لگ رہی ہو گی۔ جو لوگ بھی اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جس کی عبادت کرتے تھے اُن کے ساتھ اسی طرح ہو گا، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور ان کو ٹھہرا دو! ان سے حساب لیا جائے گا۔“ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے پاس آئے گا اور ان سے ملاقات کرے گا اور دریافت کرے گا: تم کس کی عبادت کرتے ہو؟ وہ لوگ کہیں گے: ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے تھے اور ہم کسی کو اس کا شریک قرار نہیں دیتے تھے، اللہ تعالیٰ ایک یا شاید (یہ شک راوی کو ہے) دو مرتبہ اُن کے ساتھ سختی سے بات کرے گا: تم کس کی عبادت کرتے ہو؟ وہ جواب دیں گے: سبحان اللہ! جب وہ ہمارے سامنے آئے گا تو ہم اسے پہچان لیں گے، اس وقت پنڈلی سے کپڑا ہٹایا جائے گا، تو ہر مومن سجدے میں چلا جائے گا، صرف منافقین باقی رہ جائیں گے اُن سب کی کمر ایک جیسی ہو گی، یوں جیسے ان میں سلاخیں ہیں، وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! (تو ان سے کہا: جائے گا:) تمہیں پہلے سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا، اس وقت تم ٹھیک تھے (لیکن اس وقت تم نے سجدہ نہیں کیا)۔ پھر اللہ تعالیٰ پل صراط کے بارے میں حکم دے گا اسے جہنم پر لگا دیا جائے گا، لوگ اپنے اعمال کے حساب سے مختلف گروہوں کی شکل میں اس پر سے گزریں گے، ان میں پہلا گروہ یوں گزرے گا جیسے بجلی چمکتی ہے، پھر یوں گزرے گا جیسے ہوا چلتی ہے، پھر جیسے پرندہ اڑ کر جاتا ہے، پھر جیسے تیز رفتار جانور ہوتا ہے، انہوں نے بیان کیا، پھر اسی طرح لوگ چلتے رہیں گے، یہاں تک کہ کوئی شخص دوڑتا ہوا گزرے گا اور کوئی شخص پیدل چلتا ہوا گزرے گا، یہاں تک کہ ان میں سے جو آخری شخص ہو گا وہ پیٹ کے بل گھسٹتا ہوا گزرے گا اور یہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو نے مجھے پیچھے کر دیا، تو پروردگار فرمائے گا: تمہارے عمل نے تمہیں پیچھے کیا ہے، پھر اللہ تعالیٰ شفاعت کا حکم دے گا تو قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کرنے والے سیدنا جبرائیل علیہ السلام ہوں گے، پھر سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہوں گے، پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہوں گے۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: پھر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام ہوں گے۔ سلمہ نامی راوی کہتے ہیں: پھر تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوں گے، جن معاملات کے بارے میں شفاعت کی جا سکتی ہے ان میں ان کے بعد کوئی شفاعت نہیں کرے گا اور یہ وہ ”مقام محمود“ ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے (یعنی جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کرے گا۔“ ہر شخص جنت میں موجود گھر اور جہنم میں موجود گھر کی طرف دیکھے گا، تو یہ کہا: جائے گا: اگر تم عمل کرتے، تو وہ حسرت کا دن ہو گا وہ کہتے ہیں: جہنمی اس گھر کو دیکھیں گے جو جنت میں ہو گا تو یہ کہا: جائے گا: اگر تم عمل کرتے، اور جنتی اس گھر کو دیکھیں گے جو جہنم میں ہو گا، تو یہ کہا: جائے گا: اگر اللہ تعالیٰ نے تم پر فضل نہ کیا ہوتا (تو تمہیں جنت نہیں ملنی تھی) پھر فرشتے، انبیاء اور شہداء، نیک لوگ اہل ایمان شفاعت کریں گے اور اللہ تعالیٰ اُن کی شفاعت قبول کرے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں، تو جہنم میں سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وجہ سے اس سے زیادہ تعداد میں لوگ نکلیں گے جتنے ساری مخلوق (یعنی ساری مخلوق کی شفاعت) کی وجہ سے نکلے تھے، یہاں تک کہ جہنم میں کوئی ایسا فرد باقی نہیں رہے گا، جس میں کوئی بھلائی ہو، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”کون سی چیز تمہیں جہنم میں لے آئی؟“۔ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ہاتھ کے ذریعے گرہ لگائی، وہ لوگ کہیں گے: ”ہم نماز نہیں پڑھتے تھے اور ہم غریبوں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے اور ہم (منفی قسم کا) غور و خوض کرنے والوں کے ساتھ غور و خوض کیا کرتے تھے اور ہم روز جزا کو جھٹلاتے تھے، یہاں تک کہ یقین ہمارے پاس آ گیا۔“ سفیان کہتے ہیں: انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے گرہ لگا کر (یعنی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بتایا) کہ ایسا ہو گا، انہوں نے چار انگلیوں کے ذریعے گرہ لگائی، ابونعیم نے ایسا کر کے دکھایا تھا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تمہیں ان میں سے کسی ایک میں کوئی بھلائی نظر آتی ہے؟ جب اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرے گا کہ اب جہنم میں سے کوئی نہ نکلے تو وہ ان کے چہروں اور ان کی رنگتوں کو تبدیل کر دے گا، پھر اہل ایمان میں سے ایک شخص آئے گا اور وہ شفاعت کرے گا، تو اُسے یہ کہا: جائے گا: اگر تم کسی کو پہچانتے ہو تو اُسے نکال لو، وہ شخص آئے گا اور جائزہ لے گا اُسے کوئی شخص نظر نہیں آئے گا، تو ایک جہنمی اس سے کہے گا: اے فلاں! میں فلاں ہوں، تو وہ کہے گا: میں تمہیں نہیں پہچانتا ہوں، پھر وہ لوگ یہ کہیں گے (یعنی جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے: ”اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں اس میں سے نکال دے، اگر ہم نے دوبارہ ایسے (جہنم میں جانے والے کام) کیے تو بیشک ہم ظالم ہوں گے، وہ (پروردگار) فرمائے گا: اس (جہنم) میں دھتکارے ہوئے (بن کر پڑے) رہو اور میرے ساتھ کلام نہ کرو۔“ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) جب وہ لوگ یہ کہیں گے: تو اُن پر جہنم کو بند کر دیا جائے گا اور پھر اُس میں سے کوئی بشر باہر نہیں آ سکے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت موقوف ہے اور یہ ”صحیح“ حدیث کے مخالف ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوؤں گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18305]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9761)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3616، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 47»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. بَابُ النَّفْخِ فِي الصُّورِ .
صور میں پھونک مارا جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18306
عَنْ أَبِي مُرَيَّةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" النَّافِخَانِ فِي السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ، رَأْسُ أَحَدِهِمَا بِالْمَغْرِبِ، وَرِجْلَاهُ بِالْمَشْرِقِ" أَوْ قَالَ:" رَأْسُ أَحَدِهِمَا بِالْمَغْرِبِ، وَرِجْلَاهُ بِالْمَشْرِقِ، يَنْتَظِرَانِ مَتَى يُؤْمَرَانِ أَنْ يَنْفُخَا فِي الصُّورِ فَيَنْفُخَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ عَلَى الشَّكِّ، فَإِنْ كَانَ عَنْ أَبِي مُرَيَّةَ فَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَإِنْ كَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَهُوَ مُتَّصِلٌ مُسْنَدٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابومریہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پھونک مارنے والے دو فرشتے، دوسرے آسمان میں ہیں، ان میں سے ایک کا سر مشرق میں ہے اور پاؤں مغرب میں ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ان میں سے ایک کا سر مغرب میں ہے اور پاؤں مشرق میں ہے اور وہ دونوں انتظار کر رہے ہیں کہ انہیں کب صور میں پھونک مارنے کا حکم ہو، تو وہ اُس میں پھونک مار دیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے شک کے ساتھ نقل کی ہے، اگر تو یہ ابومریہ کے حوالے سے منقول ہے تو پھر یہ ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور اگر یہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے تو پھر یہ متصل اور مسند ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18306]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6804)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6765»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18307
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ، وَحَنَى جَبْهَتَهُ، وَأَصْغَى السَّمْعَ مَتَى يُؤْمَرُ؟". قَالَ: فَسَمِعَ بِذَلِكَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَقَّ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُولُوا: حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِيهِمْ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں کیسے مطمئن رہ سکتا ہوں؟ جبکہ قرن (یعنی صور) سے متعلق فرشتے نے قرن کے ساتھ منہ لگایا ہوا ہے، اُس نے اپنی پیشانی کو جھکایا ہوا ہے اور سماعت متوجہ رکھی ہوئی ہے کہ اسے کب حکم ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے یہ بات سنی، تو یہ بات اُن پر بہت گراں گزری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ پڑھو: ”ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ ان میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18307]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5072) اخرجه احمد فى المسند (374/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18858»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18308
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ -:" فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ"، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ، وَحَنَى جَبْهَتَهُ يَنْتَظِرُ مَتَى يُؤْمَرُ فَيَنْفُخُ.". فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَيْفَ نَقُولُ؟ قَالَ:" قُولُوا: حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ”جب صور میں پھونک ماری جائے گی۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں کیسے مطمئن ہو سکتا ہوں؟ جبکہ قرن (یعنی صور) سے متعلق فرشتے نے اپنا منہ قرن کے ساتھ لگایا ہوا ہے، اپنی پیشانی کو جھکایا ہوا ہے اور وہ اس بات کا منتظر ہے کہ کب اسے حکم ہو اور وہ پھونک مار دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے عرض کی: ہم کیا پڑھیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ پڑھو: ”ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے اور ہم اللہ تعالیٰ پر ہی توکل کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں اُن صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے جو کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18308]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12670) اخرجه احمد فى المسند (3010)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3001»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18309
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ صَبَاحٍ إِلَّا وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا. وَمَلَكَانِ مُوَكَّلَانِ بِالصُّورِ، يَنْتَظِرَانِ مَتَى يُؤْمَرَانِ فَيَنْفُخَانِ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ، هَلُمَّ، وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ، أَقْصِرْ. وَمَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: وَيْلٌ لِلرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ، وَوَيْلٌ لِلنِّسَاءِ مِنَ الرِّجَالِ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ الْخُرَاسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَقَالَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى: مُسْتَقِيمُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بھی صبح ہوتی ہے تو دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: ہر عیب سے پاک ہے وہ بادشاہ جو قدوس ہے اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما اور خرچ نہ کرنے والے کے (مال کو) ضائع کر دے اور دو فرشتے صور پر تعینات ہیں، وہ دونوں اس بات کے منتظر ہیں کہ کب انہیں حکم ہوتا ہے تو وہ پھونک مار دیں اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: اے بھلائی کے طلبگار! آگے آ جاؤ، اے برائی کے طلبگار! باز آ جاؤ، اور دو فرشتے پکار کر یہ کہتے ہیں: مردوں کے لیے عورتوں کے حوالے سے بربادی ہے اور عورتوں کے لئے مردوں کے حوالے سے بربادی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن مصعب خراسانی ہے جو انتہائی ضعیف ہے، یحیی بن یحیی نے کہا: ہے: یہ مستقیم الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18309]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3424)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8722، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 958، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18310
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَائِشَةَ، وَعِنْدَهَا كَعْبٌ الْحَبْرُ، فَذَكَرَ إِسْرَافِيلَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا كَعْبُ، أَخْبِرْنِي عَنْ إِسْرَافِيلَ، فَقَالَ كَعْبٌ: عِنْدَكُمُ الْعِلْمُ، قَالَتْ: أَجَلْ. قَالَتْ: فَأَخْبِرْنِي، قَالَ: لَهُ أَرْبَعَةُ أَجْنِحَةٍ: جَنَاحَانِ فِي الْهَوَاءِ، وَجَنَاحٌ قَدْ تَسَرْبَلَ بِهِ، وَجَنَاحٌ عَلَى كَاهِلِهِ، وَالْقَلَمُ عَلَى أُذُنِهِ، فَإِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ كَتَبَ الْقَلَمُ، ثُمَّ دَرَسَتِ الْمَلَائِكَةُ، وَمَلَكُ الصُّورِ جَاثٍ عَلَى إِحْدَى رُكْبَتَيْهِ، وَقَدْ نَصَبَ الْأُخْرَى، فَالْتَقَمَ الصُّورَ مَحْنِيٌّ ظَهْرُهُ، وَقَدْ أُمِرَ إِذَا رَأَى إِسْرَافِيلَ قَدْ ضَمَّ جَنَاحَهُ أَنْ يَنْفُخَ فِي الصُّورِ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھا اُن کے پاس کعب احبار موجود تھے، انہوں نے سیدنا اسرافیل علیہ السلام کا ذکر کیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے کعب! تم مجھے سیدنا اسرافیل علیہ السلام کے بارے میں بتاؤ! کعب نے جواب دیا: آپ لوگوں کے پاس علم ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جی ہاں! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: لیکن تم مجھے بتاؤ! تو کعب احبار نے بتایا: اُن کے چار پر ہیں، دو پر ہوا میں ہیں، ایک پر کو انہوں نے لباس کی طرح اپنے اوپر لپیٹا ہوا ہے، ایک پر ان کے کندھوں کے درمیان (کاہل) پر ہے، قلم ان کے کان پر ہے، جب وحی نازل ہوتی ہے تو قلم لکھتا ہے اور فرشتے درس لیتے ہیں اور صور پر متعین فرشتہ وہ ایک گھٹنے کے بل جھکا ہوا ہے اور دوسرا گھٹنا اُس نے کھڑا کیا ہوا ہے، اس نے صور کو منہ کے ساتھ لگایا ہوا ہے، اُس نے اپنی پشت کو جھکایا ہوا ہے، اُسے یہ حکم دیا گیا ہے کہ جب وہ سیدنا اسرافیل علیہ السلام کو دیکھے کہ انہوں نے اپنے پر ملا لیے ہیں، تو وہ صور میں پھونک مار دے۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18310]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9279»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابُ قِيَامِ السَّاعَةِ، وَكَيْفَ يَنْبُتُونَ .
قیامت قائم ہونا اور وہ لوگ کیسے پھوٹیں گے (یعنی کیسے دوبارہ زندہ ہوں گے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18311
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ قَبْلَ السَّاعَةِ سَحَابَةٌ سَوْدَاءُ مِنْ قِبَلِ الْمَغْرِبِ مِثْلُ التُّرْسِ، فَلَا تَزَالُ تَرْتَفِعُ فِي السَّمَاءِ، وَتَنْتَشِرُ حَتَّى تَمْلَأَ السَّمَاءَ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَتَى أَمْرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ الرَّجُلَيْنِ يَنْشُرَانِ الثَّوْبَ فَلَا يَطْوِيَانِهِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لِيَمْدُرُ حَوْضَهُ فَلَا يَسْقِي مِنْهُ شَيْئًا أَبَدًا، وَالرَّجُلُ يَحْلُبُ نَاقَتَهُ فَلَا يَشْرَبُهُ أَبَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت سے پہلے تم لوگوں پر ایک سیاہ رنگ کا بادل آئے گا جو مغرب کی طرف سے آئے گا اور ڈھال کی طرح کا ہو گا، وہ مسلسل آسمان میں بلند ہوتا رہے گا اور پھیلتا رہے گا یہاں تک کہ آسمان کو بھر دے گا پھر ایک منادی یہ اعلان کرے گا: اے لوگو! اللہ کا حکم آ گیا ہے، تو تم اس کے حوالے سے جلدبازی نہ کرو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دو آدمیوں نے اپنا کپڑا پھیلایا ہوا ہو گا اور وہ دونوں اسے سمیٹ نہیں سکیں گے، ایک شخص اپنے حوض کو بنا رہا ہو گا اور وہ اس میں سے پانی حاصل نہیں کر پائے گا، ایک شخص اپنی اونٹنی کا دودھ دوہ رہا ہو گا، لیکن وہ اس کو پی نہیں سکے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عبداللہ کا معاملہ مختلف ہے جو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18311]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (325/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18312
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَتَقُومُ السَّاعَةُ، وَالرَّجُلَانِ ثَوْبُهُمَا بَيْنَهُمَا لَا يَطْوِيَانِهِ، وَلَا يَتَبَايَعَانِهِ، وَلَتَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلُ قَدْ رَفَعَ لُقْمَتَهُ إِلَى فِيهِ لَا يَطْعَمُهَا، وَلَتَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلُ يَلِطُ حَوْضَهُ فَلَا يَسْقِي مِنْهُ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَالرَّجُلُ قَدْ رَفَعَ لُقْمَتَهُ لَا يَطْعَمُهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قائم ہو جائے گی اور دو آدمیوں کے درمیان کپڑا موجود ہو گا جسے وہ سمیٹ نہیں سکیں گے اور اس کا سودا نہیں کر پائیں گے، قیامت قائم ہو جائے گی اور کسی شخص نے اپنا لقمہ منہ کی طرف اُٹھایا ہو گا لیکن وہ اسے کھا نہیں سکے گا، قیامت قائم ہو جائے گی اور کوئی شخص اپنے حوض پر گارہ لگا رہا ہو گا، لیکن وہ اس (حوض) میں سے پانی حاصل نہیں کر پائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”کسی شخص نے اپنا لقمہ اُٹھایا ہو گا، لیکن وہ اسے کھا نہیں سکے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18312]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (369/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 5252، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8606، وأخرجه فتح الباري برقم: 6704»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18313
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَتُقَمَّصْنَ بِكُمْ قُمَاصَ الْبِكْرِ". يَعْنِي الْأَرْضَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہیں پاؤں مار کا ضرور پھینکے گی جس طرح جوان اونٹ پاؤں مارتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ زمین ایسا کرے گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18313]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3427)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18314
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَأْكُلُ التُّرَابُ كُلَّ الْإِنْسَانِ إِلَّا عَجَبَ ذَنَبِهِ". قِيلَ: وَمَا مَثَلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مَثَلُ حَبَّةِ خَرْدَلٍ مِنْهُ تَنْبُتُونَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مٹی پورے انسان کو کھا جاتی ہے، سوائے پشت میں موجود ایک مخصوص حصے کے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اس کی مثال کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ رائی کے دانے کی مانند ہے، اُسی سے تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18314]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (28/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں