🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ قِيَامِ السَّاعَةِ، وَكَيْفَ يَنْبُتُونَ .
قیامت قائم ہونا اور وہ لوگ کیسے پھوٹیں گے (یعنی کیسے دوبارہ زندہ ہوں گے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18315
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا هَلَكَ قَوْمُ لُوطٍ إِلَّا فِي الْأَذَانِ، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا فِي الْأَذَانِ". قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مَعْنَاهُ عِنْدِي - وَاللَّهُ أَعْلَمُ -: فِي وَقْتِ أَذَانِ الْفَجْرِ، وَهُوَ وَقْتُ الِاسْتِغْفَارِ وَالدُّعَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ آدَمَ بْنِ عَلِيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا لوط علیہ السلام کی قوم اذان کے وقت ہلاکت کا شکار ہوئی تھی اور قیامت بھی اذان کے وقت قائم ہو گی۔“ امام طبرانی کہتے ہیں: میرے نزدیک اس کا مطلب یہ ہے ویسے اللہ بہتر جانتا ہے کہ فجر کی اذان کے وقت ایسا ہو گا اور یہ استغفار اور دعا کا وقت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف آدم بن علی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18315]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ يُبْعَثُ النَّاسُ عَلَى نِيَّاتِهِمْ .
(قیامت کے دن) لوگوں کو ان کی نیتوں کے مطابق زندہ کیا جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18316
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّمَا يُبْعَثُ الْمُسْلِمُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى النِّيَّاتِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مسلمانوں کو قیامت کے دن اُن کی نیتوں کے مطابق ہی زندہ کیا جائے گا۔“
یہ روایت ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18316]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4294، 7697»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18317
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ نَفْسٍ تُحْشَرُ عَلَى هَوَاهَا، فَمَنْ هَوَى الْكُفْرَ فَهُوَ مَعَ الْكَفَرَةِ، وَلَا يَنْفَعُهُ عَمَلُهُ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر شخص کو اس کی خواہش کے مطابق زندہ کیا جائے گا، جس شخص کی خواہش کفر ہو گی، اسے کافروں کے ساتھ رکھا جائے گا اور اس کا عمل اسے کوئی فائدہ نہیں دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18317]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي: فيه ابن لهيعة وهو ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ كَيْفَ يُحْشَرُ النَّاسُ .
لوگوں کا حشر کیسے کیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18318
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكُمْ تُحْشَرُونَ حُفَاةً، عُرَاةً، غُرْلًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُمَرَ بْنِ شَبَّةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہیں برہنہ پاؤں، برہنہ جسم ختنے کے بغیر حالت میں حشر کے دن اٹھایا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عمر بن شبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18318]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3428)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18319
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُشَاةً، حُفَاةً، غُرْلًا". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَنْظُرُ الرِّجَالُ إِلَى النِّسَاءِ؟ فَقَالَ:" لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَفِيهِمَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن لوگوں کو پیدل، برہنہ پاؤں، ختنے کے بغیر حالت میں اُٹھایا جائے گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا مرد، عورتوں کی طرف دیکھیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وقت ہر شخص کا یہ عالم ہو گا کہ اُس کی توجہ کسی اور کی طرف نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس سے زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں ایک راوی ابراہیم بن حماد بن ابوحازم ہے جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، کبیر کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18319]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (296) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5876)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18320
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً". فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ يَرَى بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ؟ فَقَالَ:" شُغِلَ النَّاسُ". قُلْتُ: مَا شَغَلَهُمْ؟ قَالَ:" نَشْرُ الصَّحَائِفِ فِيهَا مَثَاقِيلُ الذَّرِّ، وَمَثَاقِيلُ الْخَرْدَلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن لوگوں کو برہنہ پاؤں، برہنہ جسم حالت میں اٹھایا جائے گا، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ تو بڑی عجیب بات ہے، لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں کی (دوسروں کی طرف) توجہ ہی نہیں ہو گی، میں نے دریافت کیا: اُن کی توجہ کس طرف ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان صحیفوں کی طرف جو کھلے ہوئے ہوں گے اور اُن میں چیونٹی کے وزن جتنی چیز اور رائی کے دانے کے وزن جتنی چیز (یعنی نیکی یا برائی) موجود ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن موسیٰ بن ابوعیاش کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18320]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (837)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 837»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18321
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً". فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ يَرَى بَعْضُنَا بَعْضًا؟ فَقَالَ:" إِنَّ الْأَبْصَارَ شَاخِصَةٌ". فَرَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَسْتُرَ عَوْرَتِي، قَالَ:" اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَتَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کو برہنہ پاؤں، برہنہ جسم حالت میں اُٹھایا جائے گا، ایک خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم کیسے ایک دوسرے کی طرف دیکھیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (لوگوں کی) نگاہیں اوپر کی طرف اُٹھی ہوئی ہوں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دوران آسمان کی طرف نگاہ اُٹھا لی، اُس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالٰی سے دعا کیجئے کہ وہ میری پردہ پوشی کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: اے اللہ! تو اس کی پردہ پوشی کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مرزبان ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18321]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2755)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2755»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18322
وَعَنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُبْعَثُ النَّاسُ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا، قَدْ أَلْجَمَهُمُ الْعَرَقُ، وَبَلَغَ شُحُومَ الْآذَانِ". فَقُلْتُ: يُبْصِرُ بَعْضُنَا بَعْضًا؟! فَقَالَ:" شُغِلَ النَّاسُ، لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیده سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(قیامت کے دن) لوگوں کو برہنہ پاؤں، برہنہ جسم ختنہ کے بغیر حالت میں اُٹھایا جائے گا اور ان کو پسینے کی لگام ڈالی گئی ہو گی جو ان کے کانوں کی لو تک پہنچ رہا ہو گا۔“ میں نے کہا: ہم میں سے کوئی ایک دوسرے کی طرف دیکھے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں کی (ایک دوسرے کی طرف) توجہ ہی نہیں ہو گی، ہر شخص کی یہ حالت ہو گی کہ وہ دوسرے کی طرف متوجہ نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عباس کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18322]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (34/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18323
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى الدَّوَابِّ لِيُوَافُوا الْمَحْشَرَ، وَيُبْعَثُ صَالِحٌ عَلَى نَاقَتِهِ، وَيُبْعَثُ أَبْنَائِي الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَى نَاقَتِي الْعَضْبَاءِ، وَأُبْعَثُ عَلَى الْبُرَاقِ خَطْوُهَا عِنْدَ أَقْصَى طَرْفِهَا، وَيُبْعَثُ بِلَالٌ عَلَى نَاقَةٍ مِنْ نُوقِ الْجَنَّةِ فَيُنَادِي بِالْأَذَانِ مَحْضًا، وَبِالشَّهَادَةِ حَقًّا، حَتَّى إِذَا قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ شَهِدَ لَهُ الْمُؤْمِنُونَ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخَرِينَ، فَقُبِلَتْ مِمَّنْ قُبِلَتْ، وَرُدَّتْ عَلَى مَنْ رُدَّتْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَلَفْظُهُ:" يُحْشَرُ الْأَنْبِيَاءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى الدَّوَابِّ لِيُوَافُوا مَنْ يَؤُمُّهُمْ لِلْمَحْشَرِ، وَيُبْعَثُ صَالِحٌ عَلَى نَاقَتِهِ، وَأُبْعَثُ عَلَى الْبُرَاقِ، وَيُبْعَثُ أَبْنَائِي الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَى نَاقَتَيْنِ مِنْ نُوقِ الْجَنَّةِ". وَفِيهَا أَبُو صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَعُثْمَانُ بْنُ يَحْيَى بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ كَذَلِكَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کا حشر جانوروں پر ہو گا، تاکہ وہ اپنی قبروں سے نکل کر میدان محشر تک جا سکیں، سیدنا صالح علیہ السلام اپنی اونٹنی پر جائیں گے، میرے دونوں بیٹے حسن اور حسین، میری اونٹنی عضباء پر جائیں گے، میں براق پر جاؤں گا، جس کا ایک قدم حد نگاہ تک ہوتا ہے، بلال جنت کی ایک اونٹنی پر جائے گا، وہ محض اذان دے گا، جو درحقیقت گواہی ہو گی، یہاں تک کہ جب وہ یہ کہے گا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو پہلے والے اور بعد والے تمام مؤمنین اس بات کی گواہی دیں گے، تو کسی کی گواہی قبول ہو جائے گی اور کسی کی مسترد ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”قیامت کے دن انبیائے کرام کو مختلف جانوروں پر بٹھایا جائے گا، تاکہ وہ میدان محشر تک جا سکیں، سیدنا صالح علیہ السلام کو ان کی اونٹنی پر سوار کیا جائے گا، مجھے براق پر سوار کیا جائے گا، میرے دونوں بیٹوں حسن اور حسین کو جنت کی دو اونٹنیوں پر سوار کیا جائے گا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوصالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اور ایک راوی عثمان بن یحیی بن صالح ہے جو اسی طرح ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18323]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1122)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1077، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2629»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18324
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ عَلَى أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْشَةٌ فِي الْمَوْتِ، وَلَا فِي الْقُبُورِ، وَلَا فِي النُّشُورِ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِمْ عِنْدَ الصَّيْحَةِ يَنْفُضُونَ رُءُوسَهُمْ مِنَ التُّرَابِ، يَقُولُونَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لا الہ الا اللہ، والوں پر موت میں یا قبروں میں یا دوبارہ زندہ کیے جانے کے وقت کوئی وحشت نہیں ہو گی، میں گویا اس وقت بھی ان کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ جب (صور پھونکے جانے کی) چیخ ہو گی، تو وہ اپنے سروں سے مٹی جھاڑ رہے ہوں گے اور یہ کہیں گے: (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہم سے غم کو دور کر دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18324]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں