الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِصَاصِ .
قصاص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18405
وَعَنْ عُثْمَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْجَمَّاءَ لَتَقْتَصُّ مِنَ الْقَرْنَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْعَوَّامِ بْنِ مُزَاحِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن سینگ کے بغیر والی بکری کو، سینگ والی بکری سے بدلہ دلوایا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، بزار کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عوام بن مزاحم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18405]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، بزار کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عوام بن مزاحم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18405]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3449)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18406
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُقْتَصُّ لِلْخَلْقِ بَعْضِهِمْ مِنْ بَعْضٍ حَتَّى لِلْجَمَّاءِ مِنَ الْقَرْنَاءِ، وَحَتَّى لِلذَّرَّةِ مِنَ الذَّرَّةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مخلوق کو ایک دوسرے سے بدلہ دلوایا جائے گا، یہاں تک کہ سینگ کے بغیر والی بکری کو، سینگ والی بکری سے، اور ایک چیونٹی کو دوسری چیونٹی سے بدلہ دلوایا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18406]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18406]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (363/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2582، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2420، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8538، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3284، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5473»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18407
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ: أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَوَّلَ خَصْمٍ يُقْضَى فِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَنْزَانِ: ذَاتُ قَرْنٍ، وَغَيْرُ ذَاتِ قَرْنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا صادق و مصدوق، ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: ”بے شک پہلے دو فریق قیامت کے دن، جن کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا، وہ دو بکریاں ہوں گی، ایک سینگ والی ہو گی اور ایک سینگ کے بغیر ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن یزید جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18407]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن یزید جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18407]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7854»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18408
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ لَيَبْلُغُ مِنْ عَدْلِ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يَقْتَصَّ لِلْجَمَّاءِ مِنْ ذَاتِ الْقَرْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا عدل یہاں تک جائے گا کہ بغیر سینگ والی بکری کو، سینگ والی سے بدلہ دلوایا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی عطا بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18408]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی عطا بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18408]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9424»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18409
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي وَكَانَ بِيَدِهِ سِوَاكٌ، فَدَعَا وَصِيفَةً لَهُ - أَوْ لَهَا - حَتَّى اسْتَبَانَ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ، فَخَرَجَتْ أُمُّ سَلَمَةَ إِلَى الْحُجُرَاتِ فَوَجَدَتِ الْوَصِيفَةَ وَهِيَ تَلْعَبُ بِبَهْمَةٍ، فَقَالَتْ: أَلَا أَرَاكِ تَلْعَبِينَ بِهَذِهِ الْبَهْمَةِ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُوكِ؟ فَقَالَتْ: لَا. وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا سَمِعْتُكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْلَا خَشْيَةُ الْقَوَدِ لَأَوْجَعْتُكِ بِهَذَا السِّوَاكِ".
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں موجود تھے، آپ کے دست مبارک میں مسواک تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کنیز کو (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی کنیز کو بلایا (وہ نہیں آئی) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر غضب کے آثار نمایاں ہوئے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا اُٹھ کر کمرے کے اندر گئیں، تو انہوں نے اس کنیز کو پایا کہ وہ بکری کے بچے کے ساتھ کھیل رہی تھی، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم یہاں بکری کے بچے کے ساتھ کھیل رہی ہو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں بلا رہے ہیں، اس کنیز نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے آپ کی آواز نہیں سنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر بدلہ دیے جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں نے تمہیں اس مسواک کے ذریعے مارنا تھا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18409]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6944) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (376/23)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3423، 5497/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18410
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَوْلَا الْقِصَاصُ لَضَرَبْتُكِ بِهَذَا السِّوَاكِ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر قصاص نہ ہوتا تو میں نے تمہیں اس مسواک کے ذریعے مارنا تھا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18410]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6928)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18411
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَوْلَا مَخَافَةُ الْقِصَاصِ لَأَوْجَعْتُكِ بِهَذَا السَّوْطِ". رَوَى هَذَا كُلَّهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ: دَعَا وَصِيفَةً لَهُ، وَلَمْ يَشُكَّ، وَقَالَ:" لَوْلَا مَخَافَةُ الْقَوَدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيِّ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر قصاص کا خوف نہ ہوتا تو میں نے تمہیں اس کوڑے کے ذریعے تکلیف پہنچانی تھی۔“ یہ تمام روایات امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہیں، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کنیز کو بلایا۔“ یہ الفاظ کسی شک کے بغیر ہیں اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اگر قیامت کے دن بدلہ دیے جانے کا خوف نہ ہوتا۔“ امام ابویعلیٰ اور طبرانی کی نقل کردہ روایت کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18411]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6901)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 18412
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَضْرِبُ عَبْدًا لَهُ إِلَّا أُقِيدَ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے غلام کو مارے گا کہ قیامت کے دن، اس غلام کو اس سے بدلہ دلوایا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18412]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18412]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3452)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18413
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ ضَرَبَ سَوْطًا ظُلْمًا اقْتُصَّ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ظلم کے طور پر ایک چھڑی مارے گا کہ قیامت کے دن اس سے بدلہ دلوایا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18413]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18413]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3454)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18414
وَعَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُقْبِلُ الْجَبَّارُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَثْنِي رِجْلَهُ عَلَى الْجِسْرِ فَيَقُولُ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَا يُجَاوِزُنِي ظُلْمُ ظَالِمٍ، فَيَنْصِفُ الْخَلْقَ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ، حَتَّى إِنَّهُ لَيَنْصِفُ الشَّاةَ الْجَمَّاءَ مِنَ الشَّاةِ الْعَضْبَاءِ بِنَطْحَةٍ تَنْطَحُهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن جب ”جبار تبارک و تعالیٰ“ آئے گا اور پل پر اپنی ٹانگ موڑ لے گا اور یہ فرمائے گا، میری عزت اور میرے جلال کی قسم ہے، کسی ظالم کا ظلم میرے آگے سے نہیں گزر سکے گا، پھر وہ مخلوق کے درمیان ان کے باہمی معاملات کے حوالے سے انصاف کرے گا، یہاں تک کہ وہ بغیر سینگ والی بکری کو سینگ والی بکری سے بدلہ دلوائے گا، جو سینگ اُس نے اسے مارا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیع ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18414]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیع ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18414]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1421)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1421»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف