🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابٌ فِيمَنْ يَتَكَفَّلُ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمْ لِغُرَمَائِهِمْ .
اس شخص کا بیان، جس کے غرماء (یعنی اپنے حق کے طلبگاروں) کے لئے اللہ تعالیٰ کفالت کرے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18425
عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَجْمَعُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ: يَا أَهْلَ التَّوْحِيدِ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ عَفَا عَنْكُمْ، فَيَقُومُ النَّاسُ فَيَتَعَلَّقُ بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ فِي ظُلَامَاتٍ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: يَا أَهْلَ التَّوْحِيدِ، لِيَعْفُ بَعْضُكُمْ عَنْ بَعْضٍ وَعَلَيَّ الثَّوَابُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو عَاصِمٍ: الرَّبِيعُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ قَالَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیده ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمام پہلے والوں اور تمام بعد والوں کو ایک میدان میں اکٹھا کرے گا پھر عرش کے نیچے سے ایک منادی پکار کر یہ کہے گا: اے اہل توحید! بیشک اللہ تعالیٰ نے تم سے درگزر کیا ہے، پھر وہ لوگ کچھ زیادتیوں کے حوالے سے ایک دوسرے سے مطالبہ کریں گے تو منادی پکار کر کہے گا: اے اہل توحید! تم ایک دوسرے کو معاف کر دو اور اس کا ثواب میرے ذمہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوعاصم ربیع بن اسماعیل ہے جو منکر الحدیث ہے یہ بات ابوحاتم نے کہی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18425]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1358)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1358»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18426
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا الْتَقَى الْخَلَائِقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَأُدْخِلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ، نَادَى مُنَادٍ: يَا أَهْلَ الْجَمْعِ، تَتَارَكُوا الْمَظَالِمَ بَيْنَكُمْ وَثَوَابُكُمْ عَلَيَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ سِنَانٍ: أَبُو عَوْنٍ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: عِنْدَهُ وَهْمٌ كَثِيرٌ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَمَحَلُّهُ الصِّدْقُ، يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي فَضْلِ الْعِلْمِ: أَنَّ اللَّهَ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى يَقُولُ لَهُمْ: إِنِّي لَمْ أَضَعْ عِلْمِي فِيكُمْ، وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُعَذِّبَكُمْ، اذْهَبُوا فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ. وَحَدِيثٌ فِي الدَّيْنِ فِيمَنْ يَقْتَرِضُ وَيُتْلِفُ مَالَهُ فَإِنَّ اللَّهَ يُؤَدِّي عَنْهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن جب مخلوق اکٹھی ہو گی اور اہل جنت کو جنت میں داخل کر دیا جائے گا اور اہل جہنم کو جہنم میں داخل کر دیا جائے گا تو ایک منادی پکار کر یہ کہے گا: اے اہل جمع! تم آپس کی زیادتیوں کو چھوڑ دو (یعنی معاف کر دو!) تمہارا ثواب میرے ذمہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکم بن سنان ابوعون ہے ابوحاتم کہتے ہیں: اسے بہت زیادہ وہم لاحق ہوتا ہے، یہ قوی نہیں ہے اس کا محل صدق ہے، اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، ان کے علاوہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے علم کی فضیلت سے متعلق باب میں حدیث گزر چکی ہے کہ اللہ تعالیٰ علماء سے فرمائے گا: ”میں نے اپنا علم تمہارے اندر اس لیے نہیں رکھا کہ میں یہ ارادہ رکھتا تھا کہ میں تمہیں عذاب دوں، تم جاؤ! میں نے تمہاری مغفرت کر دی ہے۔“ اسی طرح ایک حدیث قرض کے بارے میں ہے، جو شخص قرض لیتا ہے اور اس کا مال ضائع ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف سے ادائیگی کروا دے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18426]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5140»

الحكم على الحديث:
پہلی روایت (فضیلتِ علم) إسنادہ ضعیف جداً (بوجہ عنبسہ بن عبدالرحمن جو کہ متروک ہے)؛ جبکہ دوسری روایت (ادائیگیِ قرض) اپنی اصل کے اعتبار سے صحیح ہے (رواہ البخاری: 2387)۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابٌ: لَيْسَ أَحَدٌ يُنْجِيهِ عَمَلُهُ .
کوئی ایسا نہیں ہے، جس کا عمل اسے نجات دلوائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18427
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ أَحَدٌ إِلَّا بِرَحْمَةِ اللَّهِ". قَالُوا: [ يَا رَسُولَ اللَّهِ ] وَلَا أَنْتَ؟! قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ [ بِرَحْمَتِهِ ] ". وَقَالَ بِيَدِهِ فَوْقَ رَأْسِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ تو روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر شخص صرف اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل ہو گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ بھی (اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بغیر داخل) نہیں (ہوں گے؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی نہیں، البتہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی رحمت کے ذریعے ڈھانپ لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے سر کے اوپر اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18427]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (52/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11094»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18428
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَنْ يُنْجِيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ. فَسَدِّدُوا وَقَارِبُوا، وَاغْدُوا وَرُوحُوا، وَشَيْءٌ مِنَ الدُّلْجَةِ، وَالْقَصْدَ الْقَصْدَ تَبْلُغُوا". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل نجات نہیں دے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے بھی نہیں، البتہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی رحمت کے ذریعے ڈھانپ لیا ہے، تم درستی اختیار کرو اور (اس کے) قریب رہو، تم صبح اور شام اور رات کے کچھ حصے میں (نماز ادا کرو) اور میانہ روی اختیار کرو، میانہ روی اختیار کرو، تم پہنچ جاؤ گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18428]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (262/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2816، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18429
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ يُنْجِيَ أَحَدًا عَمَلُهُ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ وَفَضْلٍ، وَلَوْ يُؤَاخِذُنِي أَنَا وَعِيسَى بِمَا جَنَى هَذَانِ لَأَوْبَقَنَا". وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ مِنْ قَوْلِهِ:" وَلَوْ يُؤَاخِذُنِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَلَوْ يُؤَاخِذُنِي بِمَا جَنَى هَؤُلَاءِ لَأَوْبَقَنِي". وَشَيْخُ الْبَزَّارِ أَبُو بَكْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَكَأَنَّهُ وَرَّاقُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا، فَإِنَّهُ رَوَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ ذَكْوَانَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الْقَيْصَرَانِيُّ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ان صحابی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی شخص کو اس کا عمل نجات نہیں دلوائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے بھی نہیں، البتہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی خاص رحمت اور فضل کے ذریعہ ڈھانپ لیا ہے، اگر وہ میرا اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا مواخذہ کرے، اس چیز کے حوالے سے جس کا ارتکاب ان دو (انگلیوں) نے کیا ہے، تو وہ ہمیں ہلاکت کا شکار کر دے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے (یہ بات ارشاد فرمائی)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اگر وہ میرا مواخذہ کرے۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اگر وہ اس کے حوالے سے میرا مواخذہ کرے، جس کا ارتکاب انہوں نے کیا ہے تو وہ مجھے ہلاکت کا شکار کر دے۔“ امام بزار کے استاد ابوبکر سے میں واقف نہیں ہوں، شاید یہ ابن ابودنیا کا وراق ہے، کیونکہ اس نے محمد بن عبدالملک بن زنجویہ سے روایات نقل کی ہیں، اسی طرح امام طبرانی کے استاد ابراہیم بن معاویہ بن ذکوان بن ابوسفیان قیصرانی کے حالات بیان کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے، ان دونوں کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عبدالملک بن زنجویہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18429]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3448) أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2315)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 657، 659، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9197، وأخرجه مسند البزار برقم: 3121، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2315»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18430
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَنْ يُنْجِيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولُ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ". فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: وَلَا أَنْتَ؟! فَذَكَرَهُ. وَفِي أَسَانِيدِهِمْ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل نجات نہیں دلوائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے بھی نہیں البتہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے ذریعے مجھے ڈھانپ لیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کروائے گا، حاضرین میں سے کسی نے دریافت کیا: آپ کو بھی نہیں؟۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ ان روایات کی اسانید میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، ان روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18430]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3447)، أخرجه مسند البزار برقم: 3121»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18431
وَعَنْ شَرِيكِ بْنِ طَارِقٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ أَحَدٌ مِنْكُمْ بِعَمَلٍ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولُ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ وَفَضْلٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا شریک بن طارق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک عمل کی وجہ سے جنت میں داخل نہیں ہو گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی نہیں، البتہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی رحمت اور فضل کے ذریعے ڈھانپ لیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے حوالے سے نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18431]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7218)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7218»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18432
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِعَمَلِهِ". قُلْنَا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولُ اللَّهِ؟! قَالَ: وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِرَحْمَةٍ مِنْهُ". وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ الْأَسَدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی شخص اپنے عمل کی وجہ سے جنت میں داخل نہیں ہو گا، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی نہیں، البتہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے ذریعے مجھے ڈھانپ لیا ہے (یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اپنے سر مبارک پر رکھ لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صالح اسدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18432]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (493)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18433
وَعَنْ أَسَدِ بْنِ كُرْزٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَسَدُ بْنَ كُرْزٍ، لَا تَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِعَمَلٍ، وَلَكِنْ بِرَحْمَةِ اللَّهِ". قَالَ: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَلَاقَنِي اللَّهُ - أَوْ يَتَغَمَّدَنِي - اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا اسد بن کرز رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اسد بن کرز! تم عمل کی وجہ سے جنت میں داخل نہیں ہو گے، بلکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وجہ سے (جنت میں داخل ہو گے) انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی نہیں، البتہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی رحمت کے ذریعے ڈھانپ لیا ہے“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18433]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1001)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1001، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1429»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18434
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُخْرَجُ لِابْنِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَلَاثَةُ دَوَاوِينَ: دِيوَانٌ فِيهِ الْعَمَلُ الصَّالِحُ، وَدِيوَانٌ فِيهِ ذُنُوبُهُ، وَدِيوَانٌ فِيهِ النِّعَمُ مِنَ اللَّهِ عَلَيْهِ. فَيَقُولُ اللَّهُ لِأَصْغَرِ نِعْمَةٍ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - فِي دِيوَانِ النِّعَمِ: خُذِي ثَمَنَكِ مِنْ عَمَلِهِ الصَّالِحِ، فَتَسْتَوْعِبُ عَمَلَهُ الصَّالِحَ، ثُمَّ تَنَحَّى وَتَقُولُ: وَعَزَّتِكَ مَا اسْتَوْفَيْتُ، وَتَبْقَى الذُّنُوبُ وَالنِّعَمُ، وَقَدْ ذَهَبَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ كُلُّهُ، فَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَرْحَمَ عَبْدًا قَالَ: يَا عَبْدُ، قَدْ ضَاعَفْتُ حَسَنَاتِكَ، وَتَجَاوَزْتُ عَنْ سَيِّئَاتِكَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - وَوَهَبْتُ لَكَ نِعَمِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن ابن آدم کے لیے تین دیوان لائے جائیں گے، ایک دیوان میں نیک عمل ہو گا، ایک دیوان میں اس کے گناہ ہوں گے، ایک دیوان میں اس پر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا ذکر ہو گا، اللہ تعالیٰ اپنی سب سے چھوٹی نعمت سے یہ فرمائے گا: (راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) نعمتوں والے دیوان میں (موجود سب سے چھوٹی نعمتوں سے یہ فرمائے گا:) تم اس کے نیک اعمال میں سے اپنی قیمت وصول کر لو! تو وہ نعمت اس شخص کے سارے نیک عمل کو حاصل کر لے گی، پھر وہ پیچھے ہٹے گی اور یہ کہے گی: تیری عزت کی قسم! میں نے پوری وصولی نہیں کی، پھر اس شخص کے گناہ اور نعمتیں باقی رہ جائیں گے، کیونکہ اس کا نیک عمل تو سارا رخصت ہو چکا ہو گا، جب اللہ تعالیٰ بندے پر رحم کرنے کا ارادہ کرے گا تو فرمائے گا: اے میرے بندے! اللہ تعالیٰ نے تیری نیکیوں کو کئی گنا کر دیا ہے اور اس نے تیرے گناہوں سے درگزر کیا ہے (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) اور میں نے اپنی نعمتیں تمہیں ہبہ کر دی ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18434]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3444)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6462»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں