🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ بُعْدِ قَعْرِهَا .
جہنم کی گہرائی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18588
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَنَّ حَجَرًا قُذِفَ بِهِ فِي جَهَنَّمَ لَهَوَى سَبْعِينَ خَرِيفًا قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ قَعْرَهَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِمَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدْ اخْتَلَطَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کسی پتھر کو جہنم میں پھینکا جائے تو وہ اس کی تہہ تک پہنچنے سے پہلے ستر سال تک گرتا رہے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، ان دونوں کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18588]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3494) اخرجه ابو يعلى فى المسند (7243)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7468»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18589
وَعَنْ بُرَيْدَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"لَوْ أَنَّ حَجَرًا يَهْوِي فِي جَهَنَّمَ فَمَا يَصِلُ إِلَى قَعْرِهَا سَبْعِينَ خَرِيفًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْجُعَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر کوئی پتھر جہنم میں گر رہا ہو تو وہ ستر سال تک بھی اُس کی تہہ تک نہیں پہنچ پائے گا۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18589]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3493)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18590
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتًا هَالَهُ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا هَذَا الصَّوْتُ يَا جِبْرِيلُ؟". فَقَالَ: هَذِهِ صَخْرَةٌ هَوَتْ مِنْ شَفِيرِ جَهَنَّمَ مِنْ سَبْعِينَ عَامًا، فَهَذَا حِينَ بَلَغَتْ قَعْرَهَا، فَأَحَبَّ اللَّهُ أَنْ أُسْمِعَكَ صَوْتَهَا. فَمَا رُؤِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَاحِكًا مِلْءَ فِيهِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آواز سنی جو ہولناک تھی، سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کیسی آواز تھی؟ انہوں نے جواب دیا: یہ پتھر کی آواز تھی، جو ستر سال پہلے جہنم کے کنارے سے گرنا شروع ہوا تھا اور اس وقت وہ اُس کی تہہ تک پہنچا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اس بات کو پسند کیا کہ اُس کی آواز آپ کو سنا دے۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد کبھی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھل کر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا گیا، یہاں تک کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے وفات دیدی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس انصاری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18590]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (819)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 819»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18591
وَعَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: جِئْتُ أَبَا أُمَامَةَ فَقُلْتُ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَنَّ صَخْرَةً وَزَنَتْ عَشْرَ خَلِفَاتٍ، قُذِفَ بِهَا مِنْ شَفِيرِ جَهَنَّمَ مَا بَلَغَتْ قَعْرَهَا سَبْعِينَ خَرِيفًا حَتَّى تَنْتَهِيَ إِلَى غَيٍّ وَأَثَامٍ". قِيلَ: وَمَا غَيٌّ وَأَثَامٌ؟ قِيلَ:" بِئْرَانِ فِي جَهَنَّمَ، يَسِيلُ فِيهِمَا صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ، وَهُمَا اللَّذَانِ ذَكَرَهُمَا اللَّهُ فِي كِتَابِهِ:" أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا" وَقَوْلُهُ:" وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ قَدْ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُونَ.
لقمان بن عامر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی ایسا پتھر جس کا وزن دس حاملہ اونٹنیوں جتنا ہو، اگر اُسے جہنم کے کنارے سے پھینکا جائے تو وہ ستر سال تک بھی اس کی تہہ تک نہیں پہنچ پائے گا، یہاں تک کہ وہ ”غی“ اور ”اثام“ تک پہنچ جائے۔“ عرض کی گئی: ”غی“ اور ”اثام“ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ جہنم میں موجود دو کنویں ہیں، ان دونوں میں اہل جہنم کی پیپ بہتی ہے اور یہ دونوں وہی ہیں، جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ان الفاظ میں کیا ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”انہوں نے نماز کو ضائع کیا، اور نفسانی خواہشات کی پیروی کی، تو وہ عنقریب ”غی“ سے جا ملیں گے۔“ (اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جو شخص ایسا کرے گا وہ ”اثام“ تک پہنچ جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں جنہیں ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور یہ کہا: ہے: یہ غلطی کر جاتے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18591]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7731)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7731»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18592
وَعَنْ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ: أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ كَانَ يُخْبِرُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ بُعْدَ مَا بَيْنَ شَفِيرِ النَّارِ إِلَى قَعْرِهَا لَصَخْرَةٌ زِنَةُ سَبْعِ خَلِفَاتٍ بِشُحُومِهِنَّ وَلُحُومِهِنَّ وَأَوْلَادِهِنَّ، تَهْوِي فِيهَا مَا بَيْنَ شَفِيرِ النَّارِ إِلَى أَنْ تَبْلُغَ قَعْرَهَا سَبْعِينَ خَرِيفًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
بعض اہل علم نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے یہ بات بتائی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جہنم کے کنارے سے لے کر اُس کی تہہ تک اتنا فاصلہ ہے کہ سات حاملہ اونٹنیاں، اُن کی چربی، اُن کے گوشت اور ان کی اولاد سمیت، اُن کا جتنا وزن بنتا ہے، اتنے وزن کا پتھر، اگر جہنم میں گرنا شروع ہو، تو وہ جہنم کے کنارے سے لے کر اس کی تہہ تک ستر سال میں پہنچے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18592]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (169/20)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20892»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18593
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِي النَّارِ حَيَّاتٍ كَأَمْثَالِ أَعْنَاقِ الْبُخْتِ، تَلْسَعُ إِحْدَاهُنَّ اللَّسْعَةَ فَيَجِدُ حُمُوَّهَا سَبْعِينَ خَرِيفًا، وَإِنَّ فِي النَّارِ عَقَارِبَ كَأَمْثَالِ الْعَقَارِبِ الْمُوَكَّفَةِ، تَلْسَعُ إِحْدَاهُنَّ اللَّسْعَةَ فَيَجِدُ حُمُوَّهَا أَرْبَعِينَ سَنَةً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ قَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم میں ایسے سانپ ہیں، جو بختی اونٹوں کی گردنوں کی مانند ہیں، اُن میں سے اگر کوئی ایک ڈنگ مارے گا تو آدمی اُس کی شدت ستر سال تک محسوس کرے گا، اور جہنم میں ایسے بچھو ہیں، جو چادر والے بچھوؤں (یا خچروں) کی مانند ہیں، ان میں سے کوئی ایک ڈنک مارے گا تو آدمی اس کی تپش چالیس سال تک محسوس کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18593]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (191/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8704»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18594
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عُمْرُ الذُّبَابِ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً، وَالذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مکھی کی عمر چالیس دن ہوتی ہے اور شہد کی مکھی کے علاوہ سب مکھیاں جہنم میں جائیں گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18594]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18595
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنَ مُحَمَّدٍ بْنَ حَازِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب مکھیاں جہنم میں جائیں گی، صرف شہد کی مکھی کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن محمد بن حازم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18595]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11058)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11058»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18596
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"الذَّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلِ".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيُّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب مکھیاں جہنم میں جائیں گی، صرف شہد کی مکھی کا معاملہ مختلف ہے۔۔۔۔۔“ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، طبرانی کی بعض اسانید کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18596]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3498) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13436)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18597
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الضُّعَفَاءِ وَفِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُحْتَجُّ بِمَا وَافَقَ فِيهِ الثِّقَاتِ، وَيُتْرَكُ مَا انْفَرَدَ بِهِ بَعْدَ أَنِ اسْتَخَرْتُ اللَّهَ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ وَافَقَهُ الثِّقَاتُ فِي أَصْلِ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب مکھیاں جہنم میں جائیں گی، صرف شہد کی مکھی کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الضعفاء“ میں بھی کیا ہے اور کتاب ”الثقات“ میں بھی کیا ہے، وہ یہ کہتے ہیں: اس کے ذریعے ان روایات میں استدلال کیا جائے گا، جن میں اس نے ثقہ راویوں کی موافقت کی ہو اور یہ ان روایات کے حوالے سے متروک ہو گا جن کو نقل کرنے میں یہ منفرد ہو، میں نے یہ رائے اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے استخارہ کرنے کے بعد اختیار کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، اس روایت کی اصل میں ثقہ راویوں نے اس کی موافقت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18597]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10487)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11058»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں