🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18598
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُنَبِّهٍ - رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُنْشِئُ اللَّهُ - [ عَزَّ وَجَلَّ ] - سَحَابَةً لِأَهْلِ النَّارِ سَوْدَاءَ مُظْلِمَةً فَيُقَالُ: يَا أَهْلَ النَّارِ، أَيَّ شَيْءٍ تَطْلُبُونَ؟ فَيَذْكُرُونَ بِهَا سَحَابَةَ الدُّنْيَا، فَيَقُولُونَ: يَا رَبَّنَا، الشَّرَابَ. فَيُمْطِرُهُمْ أَغْلَالًا [ تَزِيدُ فِي أَغْلَالِهِمْ ] ، وَسَلَاسِلَ فِي سَلَاسِلِهِمْ، وَجَمْرًا يُلْهِبُ عَلَيْهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ فِيهِ ضَعْفٌ قَلِيلٌ وَمَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
یعلیٰ بن منبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ اہل جہنم کے لیے سیاہ تاریک بادل پیدا کرے گا، تو یہ کہا: جائے گا: اے اہل جہنم! تم کس چیز کی طلب رکھتے ہو؟ تو وہ بادل دیکھ کر اہل جہنم کو دنیا کا بادل یاد آ جائے گا، وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! ہم مشروب چاہتے ہیں، تو وہ بادل اُن پر طوقوں کی بارش نازل کرے گا، جس کے نتیجے میں ان کے طوقوں میں اضافہ ہو جائے گا اور ان پر مزید بیڑیاں اور مزید شعلے نازل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن میں تھوڑا سا ضعف پایا جاتا ہے اور ایسا راوی بھی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18598]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18599
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ نُورَانِ عَقِيرَانِ فِي النَّارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ قَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورج اور چاند جہنم میں دو ایسے نور ہوں گے جن کی کونچیں کاٹ دی گئی ہوں (یعنی بے کار کر دیے گئے ہوں)۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18599]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4116)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ زِيَادَةِ أَهْلِ النَّارِ مِنَ الْعَذَابِ . قَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ يَعْلَى بْنِ مُنَبِّهٍ قَبْلَ هَذَا الْحَدِيثِ
اہل جہنم کے عذاب میں اضافہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18600
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ قَالَ: زِيدُوا عَقَارِبَ أَنْيَابُهَا كَالنَّخْلِ الطُّوَالِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ہم ان کے لیے عذاب پر عذاب بڑھا دیں گے۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اُن پر مزید ایسے بچھو مسلط کیے جائیں گے جن کے دانت کھجور کے طویل درختوں کی مانند ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18600]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9103)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18601
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ قَالَ: هِيَ خَمْسَةُ أَنْهَارٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، يُعَذَّبُونَ بِبَعْضِهَا بِاللَّيْلِ، وَبِبَعْضِهَا بِالنَّهَارِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”ہم ان کے لیے عذاب پر عذاب بڑھا دیں گے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ عرش کے نیچے موجود پانچ نہریں ہیں ان میں سے چند نہروں میں اہل جہنم کو رات کے وقت عذاب دیا جائے گا اور بعض میں دن کے وقت عذاب دیا جائے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18601]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2660)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابٌ فِي نَفَسِ أَهْلِ النَّارِ .
اہل جہنم کی سانس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18602
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ مِائَةً أَوْ يَزِيدُونَ، وَفِيهِ رَجُلٌ مِنَ النَّارِ فَتَنَفَّسَ فَأَصَابَ نَفَسُهُ لَاحْتَرَقَ الْمَسْجِدُ وَمَنْ فِيهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ: إِسْحَاقَ وَلَمْ يَنْسِبْهُ. فَإِنْ كَانَ ابْنَ رَاهَوَيْهِ فَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر اس مسجد میں ایک سو، یا اس سے زیادہ افراد موجود ہوں اور اس میں ایک جہنمی شخص موجود ہو اور وہ سانس لے، تو اس کی سانس کی وجہ سے مسجد اور اس میں موجود سب لوگ جل جائیں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے، انہوں نے اس کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے، اگر تو وہ اسحاق بن راہویہ ہے، تو پھر اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اگر وہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18602]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6670)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7797/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18603
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ مِائَةُ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ، ثُمَّ تَنَفَّسَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَأَحْرَقَهُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ هَارُونَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُعْتَبَرُ حَدِيثُهُ إِذَا حَدَّثَ مِنْ كِتَابِهِ، فَإِنَّ فِي حَدِيثِهِ مِنْ حِفْظِهِ بَعْضَ مَنَاكِيرَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر مسجد میں ایک لاکھ یا اس سے زیادہ افراد موجود ہوں اور پھر اہل جہنم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص وہاں سانس لے، تو ان سب کو جلا دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، وہ کہتے ہیں: اس کی حدیث کا اعتبار کیا جائے گا جب وہ اپنی تحریر کے حوالے سے روایت نقل کرے گا کیونکہ یادداشت کے حوالے سے حدیث روایت کرتے ہوئے اس میں کچھ منکر ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18603]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3499)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابُ بُكَاءِ أَهْلِ النَّارِ .
اہل جہنم کا رونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18604
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، ابْكُوا، فَإِنْ لَمْ تَبْكُوا فَتَبَاكَوْا ; فَإِنَّ أَهْلَ النَّارِ يَبْكُونَ فِي النَّارِ حَتَّى تَسِيلَ دُمُوعُهُمْ فِي خُدُودِهِمْ كَأَنَّهَا جَدَاوِلُ حَتَّى تَنْقَطِعَ الدُّمُوعُ فَيَسِيلُ - يَعْنِي الدَّمُ - فَتَقْرَحَ الْعُيُونُ [ فَلَوْ أَنَّ سُفُنًا أُرْخِيَتْ فِيهَا لَجَرَتْ ] ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَضْعَفُ مَنْ فِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے لوگو! تم لوگ روؤ! اگر تمہیں رونا نہیں آتا تو تم رونے والی شکل بنا لو، کیونکہ اہل جہنم، جہنم میں روئیں گے، یہاں تک کہ ان کے آنسو ان کے چہروں پر یوں بہہ رہے ہوں گے جیسے وہ نالے ہوتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ آنسو ختم ہو جائیں گے، تو پھر وہ بہنا شروع ہو جائے گا، راوی کہتے ہیں: یعنی خون، پھر آنکھوں میں گڑھے بن جائیں گے کہ اگر ان میں کشتیوں کو چھوڑا جائے تو وہ بھی چلنے لگیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں یزید رقاشی کو ضعیف قرار دیا گیا ہے، ویسے اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18604]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4134)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ عِظَمِ خَلْقِ الْكَافِرِ فِي النَّارِ .
جہنم میں کافر کی جسامت کا بڑا ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18605
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُعَظَّمُ أَهْلُ النَّارِ فِي النَّارِ، حَتَّى إِنَّ بَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِ أَحَدِهِمْ إِلَى عَاتِقِهِ مَسِيرَةَ سَبْعِمِائَةِ عَامٍ، وَإِنَّ عِظَمَ جِلْدِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا، وَإِنَّ جِلْدَهُ مِثْلُ أُحُدٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي أَسَانِيدِهِمْ أَبُو يَحْيَى الْقَتَّاتُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ أَوْثَقُ مِنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جہنم میں اہل جہنم اتنے بڑے ہوں گے کہ ان میں سے کسی ایک کے کان کی لو سے لے کر، اُس کے گردن تک کے درمیان سات سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہو گا اور اس کی جلد کا حجم ستر ذراع ہو گا اور اس کی جلد اُحد پہاڑ کی مانند ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان کی اسانید میں ایک راوی ابویحیی قتات ہے اور وہ ضعیف ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال اس سے زیادہ ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18605]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13482) اخرجه احمد فى المسند (4800)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4785»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18606
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَقْعَدُ الْكَافِرِ فِي النَّارِ مَسِيرَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، كُلُّ ضِرْسٍ مِثْلُ أُحُدٍ، وَفَخِذُهُ مِثْلُ وَرِقَانَ، وَجِلْدُهُ سِوَى لَحْمِهِ وَعِظَامِهِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جہنم میں کافر کی سرین، تین دن کی مسافت جتنی ہو گی اور اس کی ہر ایک داڑھ اُحد پہاڑ کی مانند ہو گی اور اس کا زانو ”ورقان“ نامی پہاڑ کی مانند ہو گا اور اس کے گوشت اور اس کی ہڈیوں کے علاوہ صرف اس کی جلد چالیس ذراع کی ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18606]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1387) اخرجه احمد فى المسند (29/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10848»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18607
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ضِرْسُ الْكَافِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِثْلُ أُحُدٍ، وَعَرْضُ جِلْدِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا، وَمَقْعَدُهُ مِنَ النَّارِ مِثْلُ مَا بَيْنِي وَبَيْنَ الرَّبَذَةِ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" وَغِلَظُ جِلْدِهِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا، وَهُنَا سَبْعُونَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رِبْعِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن کافر کی داڑھ احد پہاڑ کی مانند ہو گی اور اس کی جلد کی چوڑائی ستر ذراع ہو گی اور جہنم میں اس کا مقعد (یعنی اس کی سرین یا اس کے بیٹھنے کی جگہ) اتنی ہو گی، جتنا یہاں سے لے کر ”ربذہ“ کے درمیان کا فاصلہ ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اس کی جلد کی موٹائی چالیس ذراع ہو گی۔“ جبکہ یہاں یہ الفاظ ہیں: ”ستر ذراع ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ربعی بن ابراہیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18607]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (328/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 5090، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2578، 2579، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8145، 8205، 10548، 10848، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8797، 8799، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8069»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں