الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
132. زيد بن خارجة الأنصاري " من بني حارثة بن الخزرج بدري، كان ينزل المدينة، توفي في خلافة عثمان بن عفان رضي الله عنه "
سیدنا زید بن خارجہ انصاری رضی اللہ عنہ (بنو حارثہ بن خزرج سے، بدری، مدینہ میں رہتے تھے، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں وفات پائی)
حدیث نمبر: 5126
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ السِّمْسَارُ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ، ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ زَيْدُ بْنُ خَارِجَةَ انْتُظِرَ بِهِ خُرُوجُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقُلْتُ: يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ - فَكَشَفَ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ وَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمُ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، قَالَ: وَأَهْلُ الْبَيْتِ يَتَكَلَّمُونَ، قَالَ: فَقُلْتُ وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ: سُبْحَانَ اللهِ سُبْحَانَ اللهِ، فَقَالَ: أَنْصِتُوا أَنْصِتُوا، مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ، كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ الْأَوَّلِ، صَدَقَ صَدَقَ صَدَقَ، أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ ضَعِيفٌ فِي جَسَدِهِ قَوِيٌّ فِي أَمْرِ اللهِ، كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ الْأَوَّلِ، صَدَقَ صَدَقَ صَدَقَ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قَوِيٌّ فِي جَسَدِهِ قَوِيٌّ فِي أَمْرِ اللهِ، كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتَابِ الْأَوَّلِ، صَدَقَ صَدَقَ صَدَقَ، عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ مَضَتِ اثْنَتَانِ وَبَقِيَ أَرْبَعٌ، وَأُبِيحَتِ الْأَحْمَاءُ، بِئْرُ أَرِيسٍ وَمَا بِئْرُ أَرِيسٍ، السَّلَامُ عَلَيْكَ عَبْدَ اللهِ بْنَ رَوَاحَةَ، هَلْ أَحْسَسْتَ بِي خَارِجَةَ وَسَعْدًا؟ "، قَالَ شَرِيكٌ: " هُمَا أَبُوهُ وَأَخُوهُ ".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا زید بن خارجہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تو (نماز جنازہ کے لیے) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے باہر آنے کا انتظار کیا گیا، تو میں نے کہا: (اتنے میں) دو رکعتیں پڑھ لی جائیں، (میں نماز پڑھنے لگا) کہ انہوں نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایا اور کہا: السلام علیکم، السلام علیکم۔ راوی کہتے ہیں: اور گھر والے باتیں کر رہے تھے، تو میں نے نماز کی حالت میں کہا: سبحان اللہ، سبحان اللہ۔ تو انہوں نے کہا: خاموش ہو جاؤ، خاموش ہو جاؤ، محمد اللہ کے رسول ہیں، یہ بات پہلی کتاب میں تھی، سچ کہا، سچ کہا، سچ کہا۔ ابوبکر صدیق جسم میں کمزور، اللہ کے معاملے میں مضبوط، یہ بات پہلی کتاب میں تھی، سچ کہا، سچ کہا، سچ کہا۔ عمر بن خطاب جسم میں مضبوط، اللہ کے معاملے میں مضبوط، یہ بات پہلی کتاب میں تھی، سچ کہا، سچ کہا، سچ کہا۔ عثمان بن عفان، دو (سال) گزر چکے اور چار باقی ہیں، اور حرمتیں پامال کر دی گئیں۔ بئر اریس! اور کیا ہے بئر اریس! السلام علیک، اے عبداللہ بن رواحہ! کیا تم نے میرے لیے خارجہ اور سعد کو محسوس کیا؟ شریک کہتے ہیں: یہ خارجہ اور سعد ان کے والد اور بھائی تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5126]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 219، حدیث 5145»
133. زيد بن أبي أوفى الأسلمي " كان ينزل البصرة "
سیدنا زید بن ابی اوفیٰ اسلمی رضی اللہ عنہ، بصرہ میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5127
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَبَّادِ بْنِ عَمْرٍو الْعَبْدِيُّ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَعْنٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ شُرَحْبِيلَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ فَجَعَلَ يَقُولُ: " أَيْنَ فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ؟ "، فَلَمْ يَزَلْ يَتَفَقَّدُهُمْ وَيَبْعَثُ إِلَيْهِمْ حَتَّى اجْتَمَعُوا عِنْدَهُ، فَقَالَ: " إِنِّي مُحَدِّثُكُمْ بِحَدِيثٍ فَاحْفَظُوهُ وَعُوهُ وَحَدِّثُوا بِهِ مَنْ بَعْدَكُمْ، إِنَّ اللهَ اصْطَفَى مِنْ خَلْقِهِ خَلْقًا، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: اللهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلائِكَةِ رُسُلا وَمِنَ النَّاسِ خَلْقًا يُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ، وَإِنِّي مُصْطَفٍ مِنْكُمْ مَنْ أُحِبُّ أَنْ أَصْطَفِيَهُ، وَمُؤَاخٍ بَيْنَكُمْ كَمَا آخَى اللهُ بَيْنَ الْمَلَائِكَةِ، قُمْ يَا أَبَا بَكْرٍ "، فَقَامَ فَجَثَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: " إِنَّ لَكَ عِنْدِي يَدًا، إِنَّ اللهَ يَجْزِيكَ بِهَا، فَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُكَ خَلِيلًا، فَأَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ قَمِيصِي مِنْ جَسَدِي "، وَحَرَّكَ قَمِيصَهُ بِيَدِهِ، ثُمَّ قَالَ: " ادْنُ يَا عُمَرُ "، فَدَنَا فَقَالَ: " قَدْ كُنْتَ شَدِيدَ الشَّغَبِ عَلَيْنَا أَبَا حَفْصٍ، فَدَعَوْتُ اللهَ أَنْ يُعِزَّ الدِّينَ بِكَ أَوْ بِأَبِي جَهْلٍ فَفَعَلَ اللهُ ذَلِكَ بِكَ، وَكُنْتَ أَحَبَّهُمَا إِلَيَّ، فَأَنْتَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ ثَالِثَ ثَلَاثَةٍ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ "، ثُمَّ تَنَحَّى وَآخَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ دَعَا عُثْمَانَ فَقَالَ: " ادْنُ يَا عُثْمَانُ، ادْنُ يَا عُثْمَانُ "، فَلَمْ يَزَلْ يَدْنُو مِنْهُ حَتَّى أَلْصَقَ رُكْبَتَهُ بِرُكْبَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيْهِ ثُمَّ نَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَ: " سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى عُثْمَانَ فَإِذَا أَزْرَارُهُ مَحْلُولَةٌ، فَزَرَّرَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ، ثُمَّ قَالَ: " اجْمَعْ عِطْفَيْ رِدَائِكَ عَلَى نَحْرِكَ فَإِنَّ لَكَ شَأْنًا فِي أَهْلِ السَّمَاءِ، أَنْتَ مِمَّنْ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ وَأَوْدَاجُهُ تَشْخُبُ دَمًا، فَأَقُولُ: مَنْ فَعَلَ هَذَا بِكَ؟ فَتَقُولُ فُلَانٌ وَفُلَانٌ، وَذَلِكَ كَلَامُ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَذَلِكَ إِذْ هَتَفَ مِنَ السَّمَاءِ أَلَا إِنَّ عُثْمَانَ أَمِينٌ عَلَى كُلِّ خَاذِلٍ "، ثُمَّ دَعَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَقَالَ: " ادْنُ يَا أَمِينَ اللهِ وَالْأَمِينُ فِي السَّمَاءِ يُسَلِّطُكَ اللهُ عَلَى مَالِكَ بِالْحَقِّ، أَمَا إِنَّ لَكَ عِنْدِي دَعْوَةً وَقَدْ أَخَّرْتُهَا "، قَالَ: خِرْ لِي يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " حَمَّلْتَنِي يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَمَانَةً أَكْثَرَ اللهُ مَالَكَ "، قَالَ: وَجَعَلَ يُحَرِّكُ يَدَهُ، ثُمَّ تَنَحَّى وَآخَى بَيْنَهُ وَبَيْنَ عُثْمَانَ، ثُمَّ دَخَلَ طَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ، فَقَالَ: " ادْنُوَا مِنِّي "، فَدَنَوَا مِنْهُ فَقَالَ: " أَنْتُمَا حَوَارِيِّي كَحَوَارِيِّ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، " ثُمَّ آخَى بَيْنَهُمَا، ثُمَّ دَعَا سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ فَقَالَ: " يَا عَمَّارُ، تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ "، ثُمَّ آخَى بَيْنَهُمَا، ثُمَّ دَعَا عُوَيْمِرًا أَبَا الدَّرْدَاءِ وَسَلْمَانَ الْفَارِسِيَّ فَقَالَ: " يَا سَلْمَانُ، أَنْتَ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ، وَقَدْ آتَاكَ اللهُ الْعِلْمَ الْأَوَّلَ وَالْعِلْمَ الْآخِرَ وَالْكِتَابَ الْأَوَّلَ وَالْكِتَابَ الْآخِرَ "، ثُمَّ قَالَ: " أَلَا أُرْشِدُكَ يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ؟ " قَالَ: بَلَى بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " إِنْ تُنْقِذْ يُنْقِذُوكَ، وَإِنْ تَتْرُكْهُمْ لَا يَتْرُكُوكَ، وَإِنْ تَهْرُبْ مِنْهُمْ يُدْرِكُوكَ، فَأَقْرِضْهُمْ عِرْضَكَ لِيَوْمِ فَقْرِكَ "، فَآخَى بَيْنَهُمَا، ثُمَّ نَظَرَ فِي وُجُوهِ أَصْحَابِهِ فَقَالَ: " أَبْشِرُوا وَقَرُّوا عَيْنًا، فَأَنْتُمْ أَوَّلُ مَنْ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ، وَأَنْتُمْ فِي أَعْلَى الْغُرَفِ "، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ فَقَالَ: " الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي يَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ "، فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللهِ، ذَهَبَ رُوحِي وَانْقَطَعَ ظَهْرِي حِينَ رَأَيْتُكَ فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ بِأَصْحَابِكَ غَيْرِي، فَإِنْ كَانَ مِنْ سَخْطَةٍ عَلَيَّ فَلَكَ الْعُتْبَى وَالْكَرَامَةُ، فَقَالَ: " وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ مَا أَخَّرْتُكَ إِلَّا لِنَفْسِي، فَأَنْتَ عِنْدِي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى وَوَارِثِي "، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا أَرِثُ مِنْكَ؟ قَالَ: " مَا أَوْرَثَتِ الْأَنْبِيَاءُ "، قَالَ: وَمَا أَوْرَثَتِ الْأَنْبِيَاءُ قَبْلَكَ؟ قَالَ: " كِتَابَ اللهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِمْ، وَأَنْتَ مَعِي فِي قَصْرِي فِي الْجَنَّةِ مَعَ فَاطِمَةَ ابْنَتِي، وَرَفِيقِي "، ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْآيَةَ: إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ ؛ الْأَخِلَّاءُ فِي اللهِ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ.
سیدنا زید بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مدینہ کی مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ”فلاں بن فلاں کہاں ہے؟“ اور اسی طرح لوگوں کو تلاش کرتے اور انہیں بلواتے رہے یہاں تک کہ سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہو گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں ایک بات بتانے لگا ہوں، اسے یاد رکھو، اسے محفوظ کرو، اور اسے اپنے بعد والوں تک پہنچاؤ: بیشک اللہ نے اپنی مخلوق میں سے کچھ لوگوں کو چن لیا ہے۔“ پھر یہ آیت پڑھی: ”اللہ فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے رسول چن لیتا ہے“ [الحج: 75] ، ”ایسی مخلوق کو جنہیں وہ جنت میں داخل کرے گا، اور میں تم میں سے اسے چنوں گا جسے چاہوں، اور تمہارے درمیان بھائی چارہ قائم کروں گا جیسے اللہ نے فرشتوں کے درمیان قائم کیا۔ اے ابوبکر! کھڑے ہو جاؤ۔“ چنانچہ وہ کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا مجھ پر ایک احسان ہے جس کا اللہ تمہیں بدلہ دے گا، اگر میں کسی کو خلیل بناتا تو تمہیں بناتا، تم مجھ سے اسی طرح ہو جیسے میرا قمیص میرے جسم سے ہے۔“ اور اپنے ہاتھ سے اپنا قمیص ہلایا، پھر فرمایا: ”قریب آؤ، اے عمر!“ تو وہ قریب آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہم پر بڑے سخت تھے، اے ابوحفص! میں نے اللہ سے دعا کی تھی کہ وہ تمہارے یا ابوجہل کے ذریعے دین کو عزت دے، تو اللہ نے تمہارے ذریعے ایسا کیا، اور تم مجھے ان دونوں میں سے زیادہ محبوب تھے، تو تم اس امت میں سے تیسرے شخص کے طور پر میرے ساتھ جنت میں ہو گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہٹے اور ان کے اور ابوبکر کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔ پھر عثمان کو بلایا اور فرمایا: ”قریب آؤ، اے عثمان! قریب آؤ، اے عثمان!“ وہ قریب ہوتے گئے یہاں تک کہ ان کا گھٹنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے سے جا لگا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا، پھر آسمان کی طرف دیکھا، اور تین بار فرمایا: ”سبحان اللہ العظیم۔“ پھر عثمان کی طرف دیکھا تو ان کے بٹن کھلے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے انہیں بند کیا، پھر فرمایا: ”اپنی چادر کے دونوں کناروں کو اپنے گلے پر جمع کر لو، بیشک تمہارے لیے اہل آسمان میں ایک شان ہے، تم ان لوگوں میں سے ہو جو حوض پر مجھ سے آ ملیں گے، جبکہ تمہاری رگوں سے خون بہہ رہا ہو گا، تو میں کہوں گا: تمہارے ساتھ یہ کس نے کیا؟ تو تم کہو گے: فلاں اور فلاں نے۔“ اور یہ جبریل علیہ السلام کا کلام تھا، اور اسی وقت آسمان سے پکارا گیا: خبردار! عثمان ہر ساتھ چھوڑ دینے والے پر امین ہیں۔ پھر عبدالرحمٰن بن عوف کو بلایا اور فرمایا: ”قریب آؤ، اے اللہ کے امین اور آسمان میں امین! اللہ تمہیں حق کے ساتھ اپنے مال پر اختیار دے گا، تمہارے لیے میرے ہاں ایک دعا باقی ہے جسے میں نے مؤخر کر رکھا ہے۔“ عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ میرے لیے چن لیجیے۔ فرمایا: ”اے عبدالرحمٰن! تم نے مجھ پر ایک امانت کا بوجھ ڈالا ہے، اللہ تمہارا مال بڑھائے۔“ راوی کہتے ہیں: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ ہلاتے رہے، پھر ہٹے اور ان کے اور عثمان کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔ پھر طلحہ اور زبیر داخل ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے قریب آؤ۔“ تو وہ قریب ہوئے، فرمایا: ”تم دونوں میرے حواری ہو جیسے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے حواری تھے۔“ پھر ان دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔ پھر سعد بن ابی وقاص اور عمار بن یاسر کو بلایا اور فرمایا: ”اے عمار! تمہیں باغی گروہ قتل کرے گا۔“ پھر ان کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔ پھر عویمر ابودرداء اور سلمان فارسی کو بلایا اور فرمایا: ”اے سلمان! تم ہم اہل بیت میں سے ہو، اللہ نے تمہیں پہلا اور آخری علم اور پہلی اور آخری کتاب عطا کی ہے۔“ پھر فرمایا: ”اے ابودرداء! کیا میں تمہیں رہنمائی نہ دوں؟“ عرض کیا: کیوں نہیں، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، یا رسول اللہ! فرمایا: ”اگر تم انہیں نجات دو گے تو وہ تمہیں نجات دیں گے، اور اگر انہیں چھوڑ دو گے تو وہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے، اور اگر ان سے بھاگو گے تو وہ تمہیں پا لیں گے، تو اپنی عزت انہیں اپنی محتاجی کے دن کے لیے قرض دے دو۔“ پھر ان دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے چہروں کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”خوش ہو جاؤ اور آنکھیں ٹھنڈی کرو، تم سب سے پہلے حوض پر مجھ سے آ ملو گے، اور تم بلند بالاخانوں میں ہو گے۔“ پھر عبداللہ بن عمر کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو گمراہی سے ہدایت دیتا ہے۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری روح نکل گئی اور میری کمر ٹوٹ گئی جب میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تمام صحابہ کے ساتھ جو کیا وہ میرے سوا سب کے ساتھ کیا، اگر یہ مجھ پر کسی ناراضگی کی وجہ سے ہے تو میں آپ کو راضی کرنے کے لیے حاضر ہوں، اور عزت آپ ہی کے لیے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا، میں نے تمہیں صرف اپنے لیے مؤخر رکھا ہے، تم میرے نزدیک اسی طرح ہو جیسے ہارون علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام کے نزدیک تھے، اور تم میرے وارث ہو۔“ عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ سے کیا وراثت پاؤں گا؟ فرمایا: ”وہی جو انبیاء نے وراثت میں دیا۔“ عرض کیا: اور انبیاء نے آپ سے پہلے کیا وراثت میں دیا؟ فرمایا: ”اللہ کی کتاب اور اپنے نبی کی سنت، اور تم میرے ساتھ جنت میں میرے محل میں میری بیٹی فاطمہ کے ساتھ، اور میرے رفیق ہو گے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”بھائی بھائی بن کر تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے“ [الحجر: 47] ، یعنی اللہ کی خاطر دوست، ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہوئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5127]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 220، حدیث 5146»
134. زيد بن سعنة " توفي في غزوة تبوك "
سیدنا زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ، غزوہ تبوک میں وفات پائی
حدیث نمبر: 5128
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثَنَا أَبِي (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: إِنَّ اللهَ لَمَّا أَرَادَ هُدَى زَيْدِ بْنِ سَعْنَةَ قَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: مَا مِنْ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ شَيْءٌ إِلَّا وَقَدْ عَرَفْتُهَا فِي وَجْهِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَظَرْتُ إِلَيْهِ إِلَّا اثْنَتَيْنِ لَمْ أَخْبُرْهُمَا مِنْهُ، يَسْبِقُ حِلْمُهُ جَهْلَهُ وَلَا تَزِيدُ شِدَّةُ الْجَهْلِ عَلَيْهِ إِلَّا حِلْمًا، فَكُنْتُ أَلْطُفُ لَهُ لِأَنْ أُخَالِطَهُ فَأَعْرِفَ حِلْمَهُ مِنْ جَهْلِهِ. قَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا مِنَ الْحُجُرَاتِ وَمَعَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ عَلَى رَاحِلَتِهِ كَالْبَدَوِيِّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ بُصْرَى قَرْيَةَ بَنِي فُلَانٍ قَدْ أَسْلَمُوا وَدَخَلُوا فِي الْإِسْلَامِ، وَكُنْتُ حَدَّثْتُهُمْ إِنْ أَسْلَمُوا أَتَاهُمُ الرِّزْقُ رَغَدًا، وَقَدْ أَصَابَتْهُمْ سَنَةٌ وَشِدَّةٌ وَقُحُوطٌ مِنَ الْغَيْثِ، فَأَنَا أَخْشَى يَا رَسُولَ اللهِ أَنْ يَخْرُجُوا مِنَ الْإِسْلَامِ طَمَعًا كَمَا دَخَلُوا فِيهِ طَمَعًا، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تُرْسِلَ إِلَيْهِمْ بِشَيْءٍ تُعِينُهُمْ بِهِ فَعَلْتَ! فَنَظَرَ إِلَى رَجُلٍ إِلَى جَانِبِهِ أُرَاهُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا بَقِيَ مِنْهُ شَيْءٌ، قَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: فَدَنَوْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا مُحَمَّدُ، هَلْ لَكَ أَنْ تَبِيعَنِي تَمْرًا مَعْلُومًا مِنْ حَائِطِ بَنِي فُلَانٍ إِلَى أَجَلِ كَذَا وَكَذَا؟ فَقَالَ: " لَا يَا يَهُودِيُّ، وَلَكِنِّي أَبِيعُكَ تَمْرًا مَعْلُومًا إِلَى أَجَلِ كَذَا وَكَذَا، وَلَا تُسَمِّي حَائِطَ بَنِي فُلَانٍ "، قُلْتُ: بَلَى، فَبَايَعَنِي فَأَطْلَقْتُ هِمْيَانِي، فَأَعْطَيْتُهُ ثَمَانِينَ مِثْقَالًا مِنْ ذَهَبٍ فِي تَمْرٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلِ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْطَاهَا الرَّجُلَ، فَقَالَ: " اغْدُ عَلَيْهِمْ فَأَعِنْهُمْ بِهَا "، فَقَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: فَلَمَّا كَانَ قَبْلَ مَحِلّ الْأَجَلِ بِيَوْمَيْنِ أَوْ ثَلَاثٍ، أَتَيْتُهُ فَأَخَذْتُ بِمَجَامِعِ قَمِيصِهِ وَرِدَائِهِ وَنَظَرْتُ إِلَيْهِ بِوَجْهٍ غَلِيظٍ، فَقُلْتُ لَهُ: أَلَا تَقْضِينِي يَا مُحَمَّدُ حَقِّي؟ فَوَاللهِ مَا عَلِمْتُكُمْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَمُطْلٌ، وَلَقَدْ كَانَ لِي بِمُخَالَطَتِكُمْ عِلْمٌ، وَنَظَرْتُ إِلَى عُمَرَ وَإِذَا عَيْنَاهُ تَدُورَانِ فِي وَجْهِهِ كَالْفَلَكِ الْمُسْتَدِيرِ، ثُمَّ رَمَانِي بِبَصَرِهِ فَقَالَ: يَا عَدُوَّ اللهِ، أَتَقُولُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أَسْمَعُ وَتَصْنَعُ بِهِ مَا أَرَى! فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ لَوْلَا مَا أُحَاذِرُ فَوْتَهُ لَضَرَبْتُ بِسَيْفِي رَأْسَكَ، وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْظُرُ إِلَى عُمَرَ فِي سُكُونٍ وَتُؤَدَةٍ، ثُمَّ قَالَ: يَا عُمَرُ، أَنَا وَهُوَ كُنَّا أَحْوَجَ إِلَى غَيْرِ هَذَا، أَنْ تَأْمُرَنِي بِحُسْنِ الْأَدَاءِ وَتَأْمُرَهُ بِحُسْنِ التِّبَاعَةِ، اذْهَبْ بِهِ يَا عُمَرُ وَأَعْطِهِ حَقَّهُ وَزِدْهُ عِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ مَكَانَ مَا رَوَّعْتَهُ "، قَالَ زَيْدٌ: فَذَهَبَ بِي عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَأَعْطَانِي حَقِّي، وَزَادَنِي عِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ الزِّيَادَةُ يَا عُمَرُ؟ فَقَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَزِيدَكَ مَكَانَ مَا رَوَّعْتُكَ، قُلْتُ: وَتَعْرِفُنِي يَا عُمَرُ؟ قَالَ: لَا، مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: أَنَا زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ، قَالَ: الْحَبْرُ؟ قُلْتُ: الْحَبْرُ. قَالَ: فَمَا دَعَاكَ أَنْ فَعَلْتَ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا فَعَلْتَ وَقُلْتَ لَهُ مَا قُلْتَ؟ قُلْتُ: يَا عُمَرُ، لَمْ تَكُنْ مِنْ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ شَيْءٌ إِلَّا وَقَدْ عَرَفْتُهُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَظَرْتُ إِلَيْهِ، إِلَّا اثْنَتَيْنِ لَمْ أَخْبُرْهُمَا مِنْهُ ؛ يَسْبِقُ حِلْمُهُ جَهْلَهُ، وَلَا يَزِيدُهُ الْجَهْلُ عَلَيْهِ إِلَّا حِلْمًا، فَقَدْ أُخْبِرْتُهُمَا، فَأُشْهِدُكَ يَا عُمَرُ أَنِّي قَدْ رَضِيتُ بِاللهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَأُشْهِدُكَ أَنَّ شَطْرَ مَالِي - وَإِنِّي أَكْثَرُهَا مَالًا - صَدَقَةٌ عَلَى أُمَّةِ مُحَمَّدٍ. فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَوْ عَلَى بَعْضِهِمْ، فَإِنَّكَ لَا تَسَعُهُمْ. قُلْتُ: أَوْ عَلَى بَعْضِهِمْ. فَرَجَعَ عُمَرُ وَزَيْدٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ زَيْدٌ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَآمَنَ بِهِ وَصَدَّقَهُ وَبَايَعَهُ وَشَهِدَ مَعَهُ مَشَاهِدَ كَثِيرَةً، ثُمَّ تُوُفِّيَ زَيْدٌ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ، رَحِمَ اللهُ زَيْدًا.
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: إِنَّ اللهَ لَمَّا أَرَادَ هُدَى زَيْدِ بْنِ سَعْنَةَ قَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: مَا مِنْ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ شَيْءٌ إِلَّا وَقَدْ عَرَفْتُهَا فِي وَجْهِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَظَرْتُ إِلَيْهِ إِلَّا اثْنَتَيْنِ لَمْ أَخْبُرْهُمَا مِنْهُ، يَسْبِقُ حِلْمُهُ جَهْلَهُ وَلَا تَزِيدُ شِدَّةُ الْجَهْلِ عَلَيْهِ إِلَّا حِلْمًا، فَكُنْتُ أَلْطُفُ لَهُ لِأَنْ أُخَالِطَهُ فَأَعْرِفَ حِلْمَهُ مِنْ جَهْلِهِ. قَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا مِنَ الْحُجُرَاتِ وَمَعَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ عَلَى رَاحِلَتِهِ كَالْبَدَوِيِّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ بُصْرَى قَرْيَةَ بَنِي فُلَانٍ قَدْ أَسْلَمُوا وَدَخَلُوا فِي الْإِسْلَامِ، وَكُنْتُ حَدَّثْتُهُمْ إِنْ أَسْلَمُوا أَتَاهُمُ الرِّزْقُ رَغَدًا، وَقَدْ أَصَابَتْهُمْ سَنَةٌ وَشِدَّةٌ وَقُحُوطٌ مِنَ الْغَيْثِ، فَأَنَا أَخْشَى يَا رَسُولَ اللهِ أَنْ يَخْرُجُوا مِنَ الْإِسْلَامِ طَمَعًا كَمَا دَخَلُوا فِيهِ طَمَعًا، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تُرْسِلَ إِلَيْهِمْ بِشَيْءٍ تُعِينُهُمْ بِهِ فَعَلْتَ! فَنَظَرَ إِلَى رَجُلٍ إِلَى جَانِبِهِ أُرَاهُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا بَقِيَ مِنْهُ شَيْءٌ، قَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: فَدَنَوْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا مُحَمَّدُ، هَلْ لَكَ أَنْ تَبِيعَنِي تَمْرًا مَعْلُومًا مِنْ حَائِطِ بَنِي فُلَانٍ إِلَى أَجَلِ كَذَا وَكَذَا؟ فَقَالَ: " لَا يَا يَهُودِيُّ، وَلَكِنِّي أَبِيعُكَ تَمْرًا مَعْلُومًا إِلَى أَجَلِ كَذَا وَكَذَا، وَلَا تُسَمِّي حَائِطَ بَنِي فُلَانٍ "، قُلْتُ: بَلَى، فَبَايَعَنِي فَأَطْلَقْتُ هِمْيَانِي، فَأَعْطَيْتُهُ ثَمَانِينَ مِثْقَالًا مِنْ ذَهَبٍ فِي تَمْرٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلِ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْطَاهَا الرَّجُلَ، فَقَالَ: " اغْدُ عَلَيْهِمْ فَأَعِنْهُمْ بِهَا "، فَقَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: فَلَمَّا كَانَ قَبْلَ مَحِلّ الْأَجَلِ بِيَوْمَيْنِ أَوْ ثَلَاثٍ، أَتَيْتُهُ فَأَخَذْتُ بِمَجَامِعِ قَمِيصِهِ وَرِدَائِهِ وَنَظَرْتُ إِلَيْهِ بِوَجْهٍ غَلِيظٍ، فَقُلْتُ لَهُ: أَلَا تَقْضِينِي يَا مُحَمَّدُ حَقِّي؟ فَوَاللهِ مَا عَلِمْتُكُمْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَمُطْلٌ، وَلَقَدْ كَانَ لِي بِمُخَالَطَتِكُمْ عِلْمٌ، وَنَظَرْتُ إِلَى عُمَرَ وَإِذَا عَيْنَاهُ تَدُورَانِ فِي وَجْهِهِ كَالْفَلَكِ الْمُسْتَدِيرِ، ثُمَّ رَمَانِي بِبَصَرِهِ فَقَالَ: يَا عَدُوَّ اللهِ، أَتَقُولُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أَسْمَعُ وَتَصْنَعُ بِهِ مَا أَرَى! فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ لَوْلَا مَا أُحَاذِرُ فَوْتَهُ لَضَرَبْتُ بِسَيْفِي رَأْسَكَ، وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْظُرُ إِلَى عُمَرَ فِي سُكُونٍ وَتُؤَدَةٍ، ثُمَّ قَالَ: يَا عُمَرُ، أَنَا وَهُوَ كُنَّا أَحْوَجَ إِلَى غَيْرِ هَذَا، أَنْ تَأْمُرَنِي بِحُسْنِ الْأَدَاءِ وَتَأْمُرَهُ بِحُسْنِ التِّبَاعَةِ، اذْهَبْ بِهِ يَا عُمَرُ وَأَعْطِهِ حَقَّهُ وَزِدْهُ عِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ مَكَانَ مَا رَوَّعْتَهُ "، قَالَ زَيْدٌ: فَذَهَبَ بِي عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَأَعْطَانِي حَقِّي، وَزَادَنِي عِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ الزِّيَادَةُ يَا عُمَرُ؟ فَقَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَزِيدَكَ مَكَانَ مَا رَوَّعْتُكَ، قُلْتُ: وَتَعْرِفُنِي يَا عُمَرُ؟ قَالَ: لَا، مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: أَنَا زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ، قَالَ: الْحَبْرُ؟ قُلْتُ: الْحَبْرُ. قَالَ: فَمَا دَعَاكَ أَنْ فَعَلْتَ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا فَعَلْتَ وَقُلْتَ لَهُ مَا قُلْتَ؟ قُلْتُ: يَا عُمَرُ، لَمْ تَكُنْ مِنْ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ شَيْءٌ إِلَّا وَقَدْ عَرَفْتُهُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَظَرْتُ إِلَيْهِ، إِلَّا اثْنَتَيْنِ لَمْ أَخْبُرْهُمَا مِنْهُ ؛ يَسْبِقُ حِلْمُهُ جَهْلَهُ، وَلَا يَزِيدُهُ الْجَهْلُ عَلَيْهِ إِلَّا حِلْمًا، فَقَدْ أُخْبِرْتُهُمَا، فَأُشْهِدُكَ يَا عُمَرُ أَنِّي قَدْ رَضِيتُ بِاللهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَأُشْهِدُكَ أَنَّ شَطْرَ مَالِي - وَإِنِّي أَكْثَرُهَا مَالًا - صَدَقَةٌ عَلَى أُمَّةِ مُحَمَّدٍ. فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَوْ عَلَى بَعْضِهِمْ، فَإِنَّكَ لَا تَسَعُهُمْ. قُلْتُ: أَوْ عَلَى بَعْضِهِمْ. فَرَجَعَ عُمَرُ وَزَيْدٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ زَيْدٌ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَآمَنَ بِهِ وَصَدَّقَهُ وَبَايَعَهُ وَشَهِدَ مَعَهُ مَشَاهِدَ كَثِيرَةً، ثُمَّ تُوُفِّيَ زَيْدٌ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ، رَحِمَ اللهُ زَيْدًا.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب اللہ نے زید بن سعنہ کو ہدایت دینے کا ارادہ فرمایا تو زید بن سعنہ نے کہا: نبوت کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہ تھی جسے میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے میں، جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، پہچان نہ لیا ہو، سوائے دو کے جن کا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں تجربہ نہیں کیا تھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بردباری آپ کے غصے پر سبقت لے جاتی ہے، اور جہالت کی شدت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بردباری ہی میں اضافہ کرتی ہے۔ چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نرمی کا برتاؤ کرتا رہا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے میل جول رکھوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بردباری اور غصے کو پہچان لوں۔ زید بن سعنہ کہتے ہیں: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجروں سے باہر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تھے، تو ایک بدوی جیسا شخص اپنی سواری پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: یا رسول اللہ! بُصریٰ، بنو فلاں کی بستی (کے لوگ) اسلام لے آئے ہیں اور اسلام میں داخل ہو گئے ہیں، اور میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر وہ اسلام لے آئیں تو ان کے پاس فراخ رزق آئے گا، مگر انہیں قحط سالی، سختی اور بارش کی کمی نے آ لیا ہے، تو یا رسول اللہ! مجھے ڈر ہے کہ وہ لالچ میں اسلام سے نکل جائیں گے جیسے لالچ میں اس میں داخل ہوئے تھے، اگر آپ مناسب سمجھیں کہ ان کے پاس کوئی چیز بھیج دیں جس سے ان کی مدد ہو تو بھیج دیجیے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پہلو میں موجود ایک شخص کی طرف دیکھا - میرا خیال ہے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے - تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس میں سے کچھ باقی نہیں بچا۔ زید بن سعنہ کہتے ہیں: تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا اور عرض کیا: اے محمد! کیا آپ مجھ سے بنو فلاں کے باغ سے ایک معلوم مقدار میں کھجور اتنی اتنی مدت تک ادھار بیچیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، اے یہودی! البتہ میں تمہیں معلوم کھجور اتنی مدت تک بیچتا ہوں، لیکن بنو فلاں کے باغ کا نام نہ لو۔“ میں نے کہا: ٹھیک ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے سودا کیا، اور میں نے اپنی تھیلی کھولی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی مدت کے لیے معلوم کھجور کے بدلے اسی مثقال سونا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ایک آدمی کو دے دیا اور فرمایا: ”ان کے پاس جاؤ اور اس سے ان کی مدد کرو۔“ زید بن سعنہ کہتے ہیں: جب مقررہ مدت میں دو یا تین دن باقی رہ گئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قمیص اور چادر کو مضبوطی سے پکڑ لیا، اور سخت چہرے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا، اور کہا: اے محمد! کیا تم میرا حق ادا نہیں کرو گے؟ اللہ کی قسم! میں تم بنو عبدالمطلب کو ٹال مٹول کرنے والا ہی جانتا ہوں، تمہارے ساتھ لین دین میں مجھے تجربہ ہو چکا ہے۔ اور میں نے عمر کی طرف دیکھا تو ان کی آنکھیں چہرے میں گھومتی چکر کی طرح گھوم رہی تھیں، پھر انہوں نے مجھ پر اپنی نظر ڈالی اور کہا: اے اللہ کے دشمن! جو کچھ میں سن رہا ہوں تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ کہہ رہے ہو، اور جو میں دیکھ رہا ہوں ان کے ساتھ وہ کر رہے ہو؟ اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا، اگر مجھے اس چیز کے ہاتھ سے نکل جانے کا اندیشہ نہ ہوتا جس سے میں ڈرتا ہوں، تو میں اپنی تلوار سے تمہارا سر اڑا دیتا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سکون اور اطمینان سے عمر کی طرف دیکھ رہے تھے، پھر فرمایا: ”اے عمر! مجھے اور اسے اس کے سوا کسی اور چیز کی زیادہ ضرورت تھی، کہ تم مجھے اچھے طریقے سے ادائیگی کا حکم دو اور اسے اچھے طریقے سے تقاضا کرنے کا حکم دو۔ اسے لے جاؤ، اے عمر، اور اس کا حق ادا کرو، اور اسے بیس صاع کھجور اضافی دو، اس ڈر کے بدلے جو تم نے اسے دلایا۔“ زید کہتے ہیں: چنانچہ عمر رضی اللہ عنہ مجھے لے گئے، انہوں نے میرا حق ادا کیا اور بیس صاع کھجور زیادہ دی۔ میں نے پوچھا: یہ اضافہ کیسا ہے، اے عمر؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ اس ڈر کے بدلے میں جو تمہیں دلایا گیا تمہیں زیادہ دوں۔ میں نے کہا: اے عمر! کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ کہا: نہیں، تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں زید بن سعنہ ہوں۔ کہا: (یہودی) عالم؟ میں نے کہا: ہاں، عالم۔ کہا: تو تمہیں کس چیز نے اکسایا کہ تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وہ کیا جو کیا اور ان سے وہ کہا جو کہا؟ میں نے کہا: اے عمر! نبوت کی کوئی نشانی ایسی نہ تھی جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو دیکھتے ہی نہ پہچان لیا ہو، سوائے دو کے جن کا مجھے تجربہ نہیں تھا: ان کی بردباری ان کی سخت مزاجی پر غالب رہنا، اور جہالت انہیں مزید بردبار ہی بناتی ہے۔ اب مجھے ان دونوں کا بھی تجربہ ہو گیا، پس اے عمر! میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں اللہ کو رب مان کر، اسلام کو دین مان کر، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی مان کر راضی ہو گیا، اور میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میرے مال کا آدھا حصہ - اور میں سب سے زیادہ مال والا ہوں - محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر صدقہ ہے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا ان میں سے کچھ پر، کیونکہ تم سب کو نہیں سنبھال سکتے۔ میں نے کہا: یا ان میں سے کچھ پر۔ چنانچہ عمر اور زید، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے، تو زید نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئی معرکوں میں شریک رہے، پھر زید غزوہ تبوک میں، آگے بڑھتے ہوئے، پیٹھ نہ پھیرتے ہوئے، وفات پا گئے، اللہ زید پر رحم فرمائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5128]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 222، حدیث 5147»
135. زيد بن جارية الأنصاري من أخباره
سیدنا زید بن جاریہ انصاری رضی اللہ عنہ، آپ کے واقعات
حدیث نمبر: 5129
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْكَلْبِيُّ، ثَنَا صَيْفِيُّ بْنُ رِبْعِيٍّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ جَمِيلِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: رَأَيْتُ خَمْسَةً مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَلْبَسُونَ خَوَاتِيمَ الذَّهَبِ، مِنْهُمْ زَيْدُ بْنُ جَارِيَةَ، وَزَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ، وَالْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ ".
جمیل بن زید بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پانچ صحابہ کو سونے کی انگوٹھیاں پہنے دیکھا، ان میں زید بن جاریہ، زید بن ارقم، براء بن عازب، انس بن مالک اور عبداللہ بن یزید شامل تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5129]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 224، حدیث 5148»
حدیث نمبر: 5130
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ: إِنَّ زَيْدَ بْنَ جَارِيَةَ قَدْ مَاتَ، فَقَالَ: " رَحِمَهُ اللهُ "، فَقِيلَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّهُ تَرَكَ مِائَةَ أَلْفٍ! قَالَ: " وَلَكِنَّهَا لَمْ تَتْرُكْهُ ".
عمرو بن میمون بن مہران اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: زید بن جاریہ وفات پا گئے ہیں، تو انہوں نے کہا: اللہ ان پر رحم فرمائے۔ کہا گیا: اے ابوعبدالرحمٰن! انہوں نے ایک لاکھ چھوڑے ہیں۔ فرمایا: ”لیکن اس نے اسے نہیں چھوڑا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5130]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 224، حدیث 5149»
حدیث نمبر: 5131
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَتَّابٍ أَبُو بَكْرٍ الْأَعْيَنُ، ثَنَا مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ جَارِيَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي زَيْدُ بْنُ جَارِيَةَ قَالَ: اسْتَصْغَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاسًا يَوْمَ أُحُدٍ مِنْهُمْ زَيْدُ بْنُ جَارِيَةَ - يَعْنِي نَفْسَهُ - وَالْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ، وَسَعْدُ بْنُ خَيْثَمَةَ، وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ.
سیدنا زید بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن کچھ کم سن لوگوں کو شرکت کی اجازت نہ دی، ان میں زید بن جاریہ - یعنی خود انہیں - براء بن عازب، سعد بن خیثمہ، ابوسعید خدری، عبداللہ بن عمر اور جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم شامل تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5131]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 224، حدیث 5150»
136. زيد بن إسحاق الأنصاري " كان ينزل مصر "
سیدنا زید بن اسحاق انصاری رضی اللہ عنہ، مصر میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5132
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: أَدْرَكَنِي نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ: أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟ "، قُلْتُ: بَلَى يَا نَبِيَّ اللهِ، قَالَ: " لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ.
سیدنا زید بن اسحاق انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے دروازے پر مجھ سے آ ملے اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کی خبر نہ دوں؟“ میں نے کہا: کیوں نہیں، اے اللہ کے نبی! فرمایا: ”لا حول ولا قوۃ الا باللہ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5132]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 225، حدیث 5151»
137. زيد بن أسلم بن ثعلبة بن عدي بن العجلان الأنصاري بدري
سیدنا زید بن اسلم بن ثعلبہ بن عدی بن عجلان انصاری بدری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 5133
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْعَجْلَانِ.
عروہ بیان کرتے ہیں: بدر میں شریک ہونے والے انصار کے ناموں میں سے: سیدنا زید بن اسلم بن ثعلبہ بن عدی بن عجلان رضی اللہ عنہ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5133]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 225، حدیث 5152»
حدیث نمبر: 5134
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنَ الْأَوْسِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْعَجْلَانِ، زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ بْنِ ثَعْلَبَةَ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: بدر میں شریک ہونے والے انصار کے ناموں میں سے، پھر اوس میں سے، پھر بنو عجلان میں سے: سیدنا زید بن اسلم بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5134]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 225، حدیث 5153»
حدیث نمبر: 5135
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ مَعَ عَلِيٍّ، زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ مِنَ الْأَنْصَارِ بَدْرِيٌّ.
ابورافع کے بیٹے کے واسطے سے روایت ہے: علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ شریک ہونے والوں کے ناموں میں: سیدنا زید بن اسلم رضی اللہ عنہ، انصار میں سے، بدری صحابی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5135]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 225، حدیث 5154»