الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1913. باب فيمن لا يؤبه له
جس کی (لوگوں میں) کوئی پروا نہ کی جاتی ہو۔
حدیث نمبر: 7285
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا أَبَا ذَرٍّ، ارْفَعْ بَصَرَكَ فَانْظُرْ أَرْفَعَ رَجُلٍ تَرَاهُ فِي الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ جَالِسٌ عَلَيْهِ حُلَّةٌ لَهُ، قُلْتُ: هَذَا، قَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ، ارْفَعْ بَصَرَكَ فَانْظُرْ أَوْضَعَ رَجُلٍ تَرَاهُ فِي الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ ضَعِيفٌ عَلَيْهِ أَخْلَاقٌ لَهُ، قَالَ: قُلْتُ: هَذَا، قَالَ: فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهَذَا أَفْضَلُ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ قُرَابِ الْأَرْضِ مِنْ هَذَا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھ سے) فرمایا: ”اے ابو ذر! اپنی نگاہ اٹھاؤ اور دیکھو، تمہیں مسجد میں جو شخص سب سے زیادہ معزز و بلند مرتبہ نظر آتا ہے (اس کی نشاندہی کرو)۔“ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نگاہ دوڑائی تو ایک صاحب نظر آئے جو (نہایت عمدہ) جبہ پہنے بیٹھے تھے، میں نے عرض کیا: (حضور!) یہ شخص۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو ذر! اب اپنی نگاہ اٹھاؤ اور مسجد میں جو شخص تمہیں سب سے زیادہ معمولی اور خستہ حال دکھائی دے اسے دیکھو۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا تو ایک انتہائی کمزور و ناتواں شخص نظر آیا جس نے بوسیدہ کپڑے پہن رکھے تھے، میں نے عرض کیا: (یا رسول اللہ!) یہ شخص۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! یہ (خستہ حال) شخص اللہ کے نزدیک قیامت کے دن اس (معزز لباس والے) جیسے زمین بھر کے لوگوں سے بھی زیادہ بہتر اور افضل ہے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور الفاظ انہی کے ہیں، نیز اسے امام احمد بن حنبل، حارث بن ابی اسامہ اور ابویعلی موصلی نے بھی روایت کیا ہے اور ان سے امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اس کی تخریج کی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7285]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20982، وأخرجه مسند البزار برقم: 3979، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17881، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 681»
الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر
حدیث نمبر: 7286
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: "مَا يُبْكِيكَ؟ قَالَ: حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ صَاحِبِ هَذَا الْقَبْرِ - يَعْنِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَنِي: أَنَّ أَدْنَى الرِّيَاءِ شِرْكٌ، وَأَنَّ أَحَبَّ الْعِبَادِ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - الْأَتْقِيَاءُ الْأَخْفِيَاءُ الَّذِينَ إِنْ غَابُوا لَمْ يُفْتَقَدُوا، وَإِنْ شَهِدُوا لَمْ يُعْرَفُوا، أُولَئِكَ أَئِمَّةُ الْهُدَى وَمَصَابِيحُ الْعِلْمِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ أَبِي قَحْذَمٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ أَبِي قَحْذَمٍ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”آپ کو کس چیز نے رُلایا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ایک ایسی حدیث نے جسے میں نے اس صاحبِ قبر—یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم —سے سنا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا تھا کہ: ”یقیناً معمولی سی ریا کاری بھی شرک ہے، اور اللہ عزوجل کے نزدیک پسندیدہ ترین بندے وہ پرہیزگار اور گمنام (گوشہ نشین) لوگ ہیں کہ اگر وہ کہیں غائب ہوں تو انہیں تلاش نہیں کیا جاتا اور اگر وہ محفل میں موجود ہوں تو انہیں پہچانا نہیں جاتا، یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت کے امام اور علم کے روشن چراغ ہیں۔““ اسے امام احمد بن منیع نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، کیونکہ اس کا راوی ابو قحذم ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7286]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن منيع بسند ضعيف؛ لضعف أبي قحذم»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3989»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3989»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7287
وَعَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَوْ قَامَ عَلَى بَابِ أَحَدِكُمْ فَسَأَلَهُ دِينَارًا مَا أَعْطَاهُ، أَوْ دِرْهَمًا مَا أَعْطَاهُ، أَوْ فَلْسًا مَا أَعْطَاهُ، وَلَوْ سَأَلَ اللَّهَ - تَعَالَى - الدُّنْيَا مَا أَعْطَاهُ، وَمَا يَمْنَعُهُ إِلَّا مِنْ كَرَامَتِهِ عَلَيْهِ، وَلَوْ سَأَلَ الْجَنَّةَ لَأَعْطَاهُ، وَلَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ".
قَالَ سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ: سَمِعْتُهُمْ يَذْكُرُونَهُ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَاعِفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .
وَلِأَنَسٍ فِي الصَّحِيحِ: "إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ".
قَالَ سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ: سَمِعْتُهُمْ يَذْكُرُونَهُ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَاعِفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .
وَلِأَنَسٍ فِي الصَّحِيحِ: "إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ".
اعمش، سالم بن ابی الجعد رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں بعض ایسے افراد بھی ہیں کہ اگر وہ تم میں سے کسی کے دروازے پر کھڑے ہو کر ایک دینار، ایک درہم یا محض ایک پیسہ بھی مانگیں تو وہ (دنیا دار) انہیں نہ دے، اور اگر وہ اللہ تعالیٰ سے (پوری) دنیا کا سوال کریں تو اللہ انہیں وہ عطا نہ فرمائے، اور اللہ کا انہیں دنیا سے دور رکھنا محض اس بنا پر ہے کہ وہ اللہ کے ہاں نہایت معزز و مکرم ہیں، البتہ اگر وہ جنت کا سوال کریں تو اللہ انہیں ضرور عطا فرما دے گا، اور اگر وہ اللہ کے بھروسے پر کسی بات پر قسم کھا لیں تو اللہ ان کی قسم کو ضرور سچا کر دکھائے گا۔“ سلیمان اعمش بیان کرتے ہیں کہ میں نے (اپنے اساتذہ کو) سنا، وہ اس روایت کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ شخص جو (اپنی عاجزی کی وجہ سے لوگوں کی نظر میں) کمزور اور حقیر سمجھا جاتا ہو، اگر وہ اللہ کے نام پر قسم کھا لے تو اللہ اس کی قسم کو ضرور پورا فرما دے گا۔“ اس حدیث کو امام حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے، جبکہ صحیح بخاری و مسلم میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ الفاظ مروی ہیں کہ ”بے شک اللہ کے بندوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ اللہ کے بھروسے پر قسم کھا لیں تو اللہ ان کی قسم کو ضرور پورا فرما دیتا ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7287]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 4335، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4755، 4756، 4757، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4595، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2649، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11893، 12293، 13614، وأخرجه فتح الباري برقم: 2651، 3822، 6341، 6487، 6492، 6499، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 768، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17922»
الحكم على الحديث:
أصله صحيح
1914. باب ما جاء في الإنفاق والصبر على الضيق
خرچ کرنے اور تنگی پر صبر کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7288
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ إِلَّا دِينَارٌ أَرْصُدُهُ لِغَرِيمٍ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ سُوَيْدِ بْنِ الْحَارِثِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ جُمْلَةُ أَحَادِيثَ فِي كِتَابِ النَّفَقَاتِ.
.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ سُوَيْدِ بْنِ الْحَارِثِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ جُمْلَةُ أَحَادِيثَ فِي كِتَابِ النَّفَقَاتِ.
.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور جس دن میری موت آئے اس وقت میرے پاس اس میں سے ایک دینار بھی (باقی) ہو، بجز اس ایک دینار کے جسے میں نے کسی قرض خواہ کا قرض ادا کرنے کے لیے سنبھال کر رکھا ہو۔“ اس حدیث کو امام ابو داؤد اور امام ابو یعلیٰ موصلی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کا ایک راوی سوید بن حارث مجہول ہے، اور اس باب میں احادیث کا ایک مجموعہ پہلے ’کتاب النفقات‘ میں گزر چکا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7288]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود، وأبو يعلى الموصلي بسند ضعيف؛ لجهالة سويد بن الحارث، وقد تقدم جملة أحاديث في كتاب النفقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 20815، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2767، وأخرجه فتح الباري برقم: 1342، 6078، 6079، وأخرجه مسند البزار برقم: 3899، 3901، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17757، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9039»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 20815، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2767، وأخرجه فتح الباري برقم: 1342، 6078، 6079، وأخرجه مسند البزار برقم: 3899، 3901، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17757، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9039»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7289
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا صَبَرَ أَهْلُ بَيْتٍ ثَلَاثَةً عَلَى جُهْدٍ إِلَّا أَتَاهُمُ اللَّهُ بِرِزْقٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کسی گھرانے نے تین دن تک تنگی و ترشی اور شدید مشقت پر صبر کیا تو اللہ تعالیٰ نے لازمی طور پر ان کے پاس رزق پہنچا دیا۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7289]
تخریج الحدیث: «المطالب (3142) والمقصد العلي (2008): أبو يعلى عن ابن نمير عن عبدة بن سليمان عن أبي رجاء محرز بن عبد الله عن فرات بن سلمان عن ميمون بن مهران عن ابن عمر؛ قال المحقق: ضعيف، أبو رجاء صاحب مناكير مدلس وقد عنعن؛ وقال أبو حاتم: حديث منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17871»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17871»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ أبو رجاء محرز بن عبد الله مدلس وقد عنعن
1915. باب قصر الأمل والإكثار من ذكر الموت والاستعداد له
امیدیں کم رکھنا، موت کو کثرت سے یاد کرنا اور اس کی تیاری کرنا۔
حدیث نمبر: 7290
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَكُونَ لَهُ خَبِئَةٌ مِنْ عَمَلٍ صَالِحٍ فَلْيَفْعَلْ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص اس بات کی استطاعت رکھتا ہو کہ اس کے پاس نیکی کا کوئی ایسا چھپا ہوا عمل ہو (جس کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہ ہو)، تو اسے چاہیے کہ وہ ایسا ضرور کرے۔“ اسے امام مسدد اور امام نسائی نے ’الکبریٰ‘ میں روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7290]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد والنسائي في الكبرى، ورواته ثقات»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
حدیث نمبر: 7291
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "قَالَ لِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: يَا مُحَمَّدُ، عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ، وَأَحْبِبْ مَنْ أَحْبَبْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ لَاقِيهِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ الْجُفْرِيِّ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ الْجُفْرِيِّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام نے مجھ سے عرض کیا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ جتنا عرصہ چاہیں زندہ رہیں، بالآخر آپ کو موت کا سامنا کرنا ہے؛ اور جس سے چاہیں محبت کر لیں، یقیناً آپ کو اس سے جدا ہونا ہے؛ اور جو چاہیں عمل کر لیں، بلا شبہ آپ نے اسی کا سامنا کرنا ہے“۔ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، کیونکہ حسن بن ابی جعفر الجفری کے ضعیف ہونے کی وجہ سے اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7291]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي بسند ضعيف؛ لضعف الحسن بن أبي جعفر الجفري»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17645، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3116»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17645، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3116»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7292
لَكِنْ لَهُ شَاهِدٌ رَوَاهُ الْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ مِنْ طَرِيقِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ مَرَّةً: عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَمَرَّةً عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: "جَاءَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ، وَأَحْبِبْ مَنْ أَحْبَبْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَجْزِيٌّ بِهِ.
ثُمَّ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، شَرَفُ الْمُؤْمِنِ قِيَامُ اللَّيْلِ، وَعِزُّهُ اسْتِغْنَاؤُهُ عَنِ النَّاسِ".
ثُمَّ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، شَرَفُ الْمُؤْمِنِ قِيَامُ اللَّيْلِ، وَعِزُّهُ اسْتِغْنَاؤُهُ عَنِ النَّاسِ".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور کبھی سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ جتنا عرصہ چاہیں زندگی گزار لیں، بالآخر آپ کو وفات پانا ہے؛ اور جس سے چاہیں محبت کریں، یقیناً آپ کو اس سے جدا ہونا ہے؛ اور جو چاہیں عمل کریں، آپ کو اس کا بدلہ دیا جائے گا۔ پھر انہوں نے عرض کی: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! مومن کا شرف و بزرگی رات کے قیام (تہجد) میں ہے اور اس کی عزت لوگوں سے بے نیازی اختیار کرنے میں ہے۔“ اس حدیث کی ایک شاہد روایت موجود ہے جسے امام حاکم نے ابو حازم کے طریق سے روایت کیا اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7292]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7293
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "عَجَبًا لِغَافِلٍ وَلَا يُغْفَلُ عَنْهُ! وَعَجَبًا لِطَالِبِ الدُّنْيَا وَالْمَوْتُ يَطْلُبُهُ! وَعَجَبًا لِضَاحِكٍ مِلْءَ فِيهِ وَلَا يَدْرِي أَرْضَى اللَّهَ أَمْ أَسْخَطَهُ!".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس غافل انسان پر تعجب ہے جس سے (تقدیر اور اجل کے معاملے میں) غفلت نہیں برتی جا رہی، اور اس دنیا کے طلبگار پر حیرت ہے جسے موت مسلسل تلاش کر رہی ہے، اور اس منہ بھر کر (قہقہہ لگا کر) ہنسنے والے پر تعجب ہے جسے یہ علم نہیں کہ اس نے اللہ تعالیٰ کو راضی کر لیا ہے یا اسے ناراض کر دیا ہے!“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7293]
تخریج الحدیث: «شعب الإيمان وجمع الجوامع: ... حميد الأعرج عن عبد الله بن الحارث عن ابن مسعود؛ حميد الأعرج الكوفي القاص الملائي: ضعيف (التقريب 1566)»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف حميد الأعرج الكوفي
حدیث نمبر: 7294
وَعَنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَرَزَ عُودًا بَيْنَ يَدَيْهِ، وَآخَرَ إِلَى جَنْبِهِ، وَآخَرَ بَعْدَهُ، فَقَالَ: أَتَدْرُونَ مَا هَذَا؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: إِنَّ هَذَا الْإِنْسَانُ، وَهَذَا الْأَجَلُ، يَتَعَاطَى الْأَمَلَ، فَيَخْتَلِجُهُ الْأَجَلُ دُونَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .
وَلَهُ شَاهِدٌ فِي صَحِيحِ الْبُخَارِيِّ وَغَيْرِهِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .
وَلَهُ شَاهِدٌ فِي صَحِيحِ الْبُخَارِيِّ وَغَيْرِهِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لکڑی اپنے سامنے زمین میں گاڑی، ایک اپنے پہلو میں اور ایک اس سے بھی دور، پھر دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ (پہلی لکڑی) انسان ہے، اور یہ (پاس والی لکڑی) اس کی موت ہے، وہ (دور والی) امیدوں کے حصول کی تگ و دو کرتا ہے مگر اس (امید) تک پہنچنے سے پہلے ہی موت اسے اچانک اچک لیتی ہے۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز امام احمد بن حنبل نے بھی اسے نقل کیا ہے؛ جبکہ اس حدیث کے شواہد صحیح بخاری وغیرہ میں سیدنا ابن مسعود اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہما کی مرویات میں بھی موجود ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7294]
تخریج الحدیث: «رواه أبو بكر بن أبي شيبة، ورواته ثقات، وأحمد بن حنبل»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10748، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17861، وأخرجه شرح السنة برقم: 4091»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10748، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17861، وأخرجه شرح السنة برقم: 4091»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات