🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
109. باب استحباب الأكل بثلاث أصابع، واستحباب لعق الأصابع، وكراهة مسحها قبل لعقها واستحباب لعق القصعة وأخذ اللقمة الَّتي تسقط منه وأكلها، ومسحها بعد اللعق بالساعد والقدم وغيرها
باب: تین انگلیوں سے کھانے کا استحباب، انگلیاں چاٹنے کا استحباب اور انہیں چاٹنے سے پہلے پونچھنے کی کراہت نیز پیالہ چاٹنے کا استحباب، اور جو لقمہ گر جائے اسے اٹھا کر کھا لینے کا استحباب، اور چاٹنے کے بعد انہیں (انگلیوں کو) کلائی، پاؤں وغیرہ سے پونچھنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 747
عن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا أكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا، فَلاَ يَمْسَحْ أَصَابِعَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَها» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنی انگلیاں نہ پونچھے یہاں تک کہ انہیں (خود) چاٹ لے یا (کسی کو) چٹا دے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 747]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 106 (5456)، ومسلم 6/ 113 (2031) (129) و(130).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 748
وعن كعب بن مالك - رضي الله عنه - قَالَ: رأيتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يَأكُلُ بثَلاَثِ أصابعَ، فإذا فَرَغَ لَعِقَهَا. رواه مسلم.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین انگلیوں سے کھاتے دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوتے تو انہیں چاٹ لیتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 748]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 114 (2032) (132).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 749
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أمر بلعق الأصابع والصحفة، وقال: «إنَّكُمْ لاَ تَدْرُونَ في أيِّ طَعَامِكُمُ البَرَكَةُ» . رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیاں اور پیالہ چاٹنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”تم نہیں جانتے کہ تمہارے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 749]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 114 (2033) (133).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 750
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا وَقَعَتْ لُقْمَةُ أحَدِكُمْ، فَلْيأخُذْهَا فَلْيُمِطْ مَا كَانَ بِهَا مِنْ أذىً، وَلْيَأْكُلْهَا، وَلاَ يَدَعْهَا لِلشَّيْطَان، وَلاَ يَمْسَحْ يَدَهُ بالمِنْدِيل حَتَّى يَلْعَقَ أصَابِعَهُ، فَإنَّهُ لاَ يَدْري في أيِّ طَعَامِهِ البَرَكَةُ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو وہ اسے اٹھا لے، اس پر لگی ہوئی گندگی دور کر دے اور اسے کھا لے اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے، اور اپنا ہاتھ رومال سے نہ پونچھے یہاں تک کہ اپنی انگلیاں چاٹ لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 750]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 114 (2033) (134).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 751
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ الشَّيْطَانَ يَحْضُرُ أحَدَكُمْ عِنْدَ كُلِّ شَيْءٍ مِنْ شَأنِهِ، حَتَّى يَحْضُرَهُ عِنْدَ طَعَامِهِ، فإذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أحَدِكُمْ فَلْيَأخُذْهَا فَليُمِطْ مَا كَانَ بِهَا مِنْ أذىً، ثُمَّ لِيَأْكُلْهَا وَلاَ يَدَعْهَا للشَّيْطَانِ، فإذا فَرَغَ فَلْيَلْعَقْ أصابِعَهُ، فإنَّهُ لا يَدْري في أيِّ طعامِهِ البَرَكَةُ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک شیطان تم میں سے ہر ایک کے پاس اس کے ہر کام کے وقت حاضر ہوتا ہے، یہاں تک کہ اس کے کھانے کے وقت بھی اس کے پاس حاضر ہوتا ہے، پس جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو وہ اسے اٹھا لے، اس پر لگی ہوئی گندگی دور کر دے، پھر اسے کھا لے اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے، پھر جب فارغ ہو جائے تو اپنی انگلیاں چاٹ لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 751]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (164). أخرجه: مسلم 6/ 114 (2033) (133) و(134) و(135).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 164 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 752
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أكَلَ طَعَامًا، لَعِقَ أصَابِعَهُ الثَّلاَثَ، وقال: «إِذَا سقَطَتْ لُقْمَةُ أحَدِكُمْ فَلْيَأخُذْهَا، ولْيُمِطْ عنها الأذى، وَليَأكُلْهَا، وَلاَ يَدَعْها لِلْشَّيْطَان» وأمَرَنا أن نَسْلُتَ القَصْعَةَ، وقال: «إنَّكُمْ لا تَدْرُونَ في أيِّ طَعَامِكُمُ البَرَكَةُ» . رواه مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو وہ اسے اٹھا لے، اس سے گندگی دور کر دے اور اسے کھا لے، اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پیالہ (انگلی سے) صاف کرنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”تم نہیں جانتے کہ تمہارے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 752]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (607). أخرجه: مسلم 6/ 115 (2034) (136).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 607 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 753
وعن سعيد بنِ الحارث: أنّه سأل جابرًا - رضي الله عنه - عنِ الوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَقَالَ: لا، قَدْ كُنَّا زَمَنَ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - لا نَجِدُ مِثْلَ ذَلِكَ الطَّعامِ إِلاَّ قليلًا، فإذا نَحْنُ وجَدْنَاهُ، لَمْ يَكُنْ لنا مَنَادِيلُ إِلاَّ أكُفَّنا، وسَواعِدَنَا، وأقْدامَنَا، ثُمَّ نُصَلِّي وَلاَ نَتَوَضَّأُ. رواه البخاري.
سعید بن حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے آگ پر پکی ہوئی چیز (کھانے) سے وضو کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: نہیں (اس سے وضو لازم نہیں)، ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اس طرح کا کھانا بہت کم ہی پاتے تھے، اور جب ہم اسے پاتے تو ہمارے پاس اپنی ہتھیلیوں، کلائیوں اور پاؤں کے سوا کوئی رومال نہیں ہوتے تھے، پھر ہم نماز پڑھ لیتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 753]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 106 (5457).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
110. باب تكثير الأيدي عَلَى الطعام
باب: کھانے پر ہاتھوں کو زیادہ کرنا (یعنی مل کر کھانا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 754
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «طَعَامُ الاثنينِ كافِي الثلاثةِ، وطَعَامُ الثَّلاَثَةِ كافي الأربعة» متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمیوں کا کھانا تین کو کافی ہے اور تین کا کھانا چار کو کافی ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 754]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (564). أخرجه: البخاري 7/ 92 (5392)، ومسلم 6/ 132 (2058) (178) و(2059) (179).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 564 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 755
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «طَعَامُ الوَاحِدِ يَكْفِي الاثْنَيْنِ، وَطَعَامُ الاثْنَيْنِ يَكْفِي الأَرْبَعَةَ، وَطَعَامُ الأرْبَعَةِ يَكْفِي الثَّمَانِيَةَ» . رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ایک آدمی کا کھانا دو کو کافی ہوتا ہے، دو کا کھانا چار کو کافی ہوتا ہے اور چار کا کھانا آٹھ کو کافی ہوتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 755]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (564). أخرجه: البخاري 7/ 92 (5392)، ومسلم 6/ 132 (2058) (178) و(2059) (179).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 564 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
111. باب أدب الشرب واستحباب التنفس ثلاثًا خارج الإناء وكراهة التَّنَفُّس في الإناء واستحباب إدارة الإناء عَلَى الأيمن فالأيمن بعد المبتدئ
باب: پینے کے آداب، برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لینے کا استحباب، برتن میں سانس لینے کی کراہت، اور پہلے پینے والے کے بعد برتن کو دائیں طرف والے، پھر اس کے دائیں والے کی طرف گھمانے کا استحباب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 756
عن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَتَنَفَّسُ في الشَّرابِ ثَلاثًا. متفق عَلَيْهِ.
يعني: يتنفس خارجَ الإناءِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پینے میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔
(متفق علیہ)
یعنی: برتن سے باہر سانس لیتے تھے۔ [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 756]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 146 (5631)، ومسلم 6/ 111 (2028) (123).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں