الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. باب استحباب الأكل بثلاث أصابع، واستحباب لعق الأصابع، وكراهة مسحها قبل لعقها واستحباب لعق القصعة وأخذ اللقمة الَّتي تسقط منه وأكلها، ومسحها بعد اللعق بالساعد والقدم وغيرها
باب: تین انگلیوں سے کھانے کا استحباب، انگلیاں چاٹنے کا استحباب اور انہیں چاٹنے سے پہلے پونچھنے کی کراہت نیز پیالہ چاٹنے کا استحباب، اور جو لقمہ گر جائے اسے اٹھا کر کھا لینے کا استحباب، اور چاٹنے کے بعد انہیں (انگلیوں کو) کلائی، پاؤں وغیرہ سے پونچھنا۔
حدیث نمبر: 753
وعن سعيد بنِ الحارث: أنّه سأل جابرًا - رضي الله عنه - عنِ الوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَقَالَ: لا، قَدْ كُنَّا زَمَنَ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - لا نَجِدُ مِثْلَ ذَلِكَ الطَّعامِ إِلاَّ قليلًا، فإذا نَحْنُ وجَدْنَاهُ، لَمْ يَكُنْ لنا مَنَادِيلُ إِلاَّ أكُفَّنا، وسَواعِدَنَا، وأقْدامَنَا، ثُمَّ نُصَلِّي وَلاَ نَتَوَضَّأُ. رواه البخاري.
سعید بن حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے آگ پر پکی ہوئی چیز (کھانے) سے وضو کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: نہیں (اس سے وضو لازم نہیں)، ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اس طرح کا کھانا بہت کم ہی پاتے تھے، اور جب ہم اسے پاتے تو ہمارے پاس اپنی ہتھیلیوں، کلائیوں اور پاؤں کے سوا کوئی رومال نہیں ہوتے تھے، پھر ہم نماز پڑھ لیتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 753]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 753]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 106 (5457).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5457
| الوضوء مما مست النار |
رياض الصالحين |
753
|
Riyad al-Salihin Hadith 753 in Urdu