🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. باب صفة طول القميص والكُم والإزار وطرف العمامة وتحريم إسبال شيء من ذلك على سبيل الخيلاء وكراهته من غير خيلاء
باب: قمیص، آستین، ازار اور عمامے کے کنارے کی لمبائی کا بیان، اور تکبر کے طور پر ان میں سے کسی چیز کو لٹکانے کی حرمت اور تکبر کے بغیر (لٹکانے) کی کراہت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 798
وعن أَبي سعيد الخدريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إزْرَةُ المُسْلِمِ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ، وَلاَ حَرَجَ - أَوْ لاَ جُنَاحَ - فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الكَعْبَيْنِ، فمَا كَانَ أسْفَلَ مِنَ الكَعْبَيْنِ فَهُوَ في النَّارِ، وَمَنْ جَرَّ إزَارَهُ بَطَرًا لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ» . رواه أَبُو داود بإسنادٍ صحيحٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کا تہبند آدھی پنڈلی تک ہے، اور اس کے اور ٹخنوں کے درمیان (رکھنے) میں کوئی حرج نہیں — یا فرمایا: کوئی گناہ نہیں — اور جو ٹخنوں سے نیچے ہو وہ آگ میں ہے، اور جو شخص تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹے اللہ تعالیٰ اس کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 798]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4093)، وابن ماجه (3573)، والنسائي في «الكبرى» (9714).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4093)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (4331)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 799
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: مررتُ عَلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وفي إزَارِي استرخاءٌ، فَقَالَ: «يَا عَبدَ اللهِ، ارْفَعْ إزَارَكَ» فَرَفَعْتُهُ ثُمَّ قَالَ: «زِدْ» فَزِدْتُ، فَمَا زِلْتُ أتَحَرَّاهَا بَعْدُ. فَقَالَ بَعْضُ القَوْم: إِلَى أينَ؟ فَقَالَ: إِلَى أنْصَافِ السَّاقَيْنِ. رواه مسلم.
سیدنا (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا اور میرا تہبند کچھ ڈھیلا (لٹکا ہوا) تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبداللہ! اپنا تہبند اونچا کرو۔“ میں نے اسے اونچا کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور (اونچا) کرو۔“ تو میں نے اور اونچا کر لیا، چنانچہ اس کے بعد سے میں ہمیشہ اس (حد) کا خیال رکھتا ہوں۔ لوگوں میں سے کسی نے پوچھا: کہاں تک؟ انہوں نے کہا: آدھی پنڈلیوں تک۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 799]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 148 (2086) (47).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 800
وعنه، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ القِيَامَةِ» فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: فَكَيْفَ تَصْنَعُ النِّسَاءُ بذُيُولِهِنَّ؟ قَالَ: «يُرْخِينَ شِبْرًا» قالت: إِذًا تَنْكَشِفُ أقْدَامُهُنَّ. قَالَ: «فَيرخِينَهُ ذِرَاعًا لاَ يَزِدْنَ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
انہی (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: پھر عورتیں اپنے دامنوں کا کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بالشت لٹکا لیں۔“ انہوں نے کہا: تب تو ان کے پاؤں کھل جائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ایک ہاتھ لٹکا لیں، اس سے زیادہ نہ کریں۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 800]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4085) بشطره الأول، والترمذي (1731).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4085)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5784)
مشكوة المصابيح (4332)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
120. باب استحباب ترك الترفع في اللباس تواضعًا
باب: تواضع کی خاطر لباس میں بڑائی (اور شان و شوکت) چھوڑ دینے کا استحباب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 801
وعن معاذ بن أنسٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ تَرَكَ اللِّبَاس تَوَاضُعًا للهِ، وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ، دَعَاهُ اللهُ يَومَ القِيَامَةِ عَلَى رُؤوسِ الخَلائِقِ حَتَّى يُخَيِّرَهُ مِنْ أيِّ حُلَلِ الإيمَانِ شَاءَ يَلْبَسُهَا» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے تواضع کرتے ہوئے (قیمتی) لباس چھوڑ دیا حالانکہ وہ اس کی طاقت رکھتا تھا، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے تمام مخلوقات کے سامنے بلائے گا یہاں تک کہ اسے اختیار دے گا کہ ایمان (والوں) کے جوڑوں میں سے جو جوڑا چاہے پہن لے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 801]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2481) قال: «ومعنى حلل الإيمان: يعني ما يُعطى أهل الإيمان من حلل الجنة» .
قال الشيخ الألباني: حسن، الصحيحة (717) (الترمذي 2481)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
121. باب استحباب التوسط في اللباس وَلاَ يقتصر عَلَى مَا يزري بِهِ لغير حاجة وَلاَ مقصود شرعي
باب: لباس میں میانہ روی کا استحباب، اور بغیر ضرورت اور بغیر کسی شرعی مقصد کے ایسے (گھٹیا) لباس پر اکتفا نہ کرے جو اس کی تحقیر کا باعث ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 802
عن عمرو بن شعيب، عن أبيهِ، عن جَدِّهِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ اللهَ يُحِبُّ أَنْ يُرَى أثَرُ نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے کہ اس کی نعمت کا اثر اس کے بندے پر دکھائی دے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 802]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2819).
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح غاية المرام (75) (الترمذي 2819)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
122. باب تحريم لباس الحرير عَلَى الرجال، وتحريم جلوسهم عَلَيْهِ واستنادهم إِلَيْهِ وجواز لبسه للنساء
باب: مردوں کے لیے ریشم پہننے، اس پر بیٹھنے اور اس سے ٹیک لگانے کی حرمت، اور عورتوں کے لیے اسے پہننے کا جواز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 803
عن عمر بن الخَطَّابِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَلْبَسُوا الحَرِيرَ؛ فَإنَّ مَنْ لَبِسَهُ في الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ في الآخِرَةِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ریشم نہ پہنو، کیونکہ جس نے اسے دنیا میں پہنا وہ آخرت میں اسے نہیں پہنے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 803]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 194 (5834)، ومسلم 6/ 139 (2069) (11).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 804
وعنه، قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّمَا يَلْبَسُ الحَرِيرَ مَنْ لاَ خَلاَقَ لَهُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية للبخاري: «مَنْ لاَ خَلاَقَ لَهُ في الآخِرَةِ» .
قَوْله: «مَنْ لاَ خَلاقَ لَهُ» أيْ: لاَ نَصِيبَ لَهُ.
انہی (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ریشم تو وہی پہنتا ہے جس کا کوئی حصہ نہیں۔“
(متفق علیہ)
اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ”جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔“
«مَنْ لاَ خَلاقَ لَهُ»: یعنی جس کا کوئی حصہ نہیں۔ [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 804]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 20 (948) و7/ 194 (5835)، ومسلم 6/ 139 (2069) (10).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 805
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ لَبِسَ الحَرِيرَ في الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ في الآخِرَةِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں اسے نہیں پہنے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 805]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 193 (5832)، ومسلم 6/ 142 (2073) (21).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 806
وعن علي - رضي الله عنه - قَالَ: رأيتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - أخَذَ حَريرًا، فَجَعَلَهُ في يَمِينهِ، وَذَهَبًا فَجَعَلَهُ في شِمَالِهِ، ثُمَّ قَالَ: «إنَّ هذَيْنِ حَرَامٌ عَلَى ذُكُورِ أُمّتي» . رواه أَبُو داود بإسنادٍ صحيحٍ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ریشم لیا اور اسے اپنے دائیں ہاتھ میں رکھا، اور سونا لیا اور اسے اپنے بائیں ہاتھ میں رکھا، پھر فرمایا: ”یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 806]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4057)، وابن ماجه (3595)، والنسائي 8/ 160 وفي «الكبرى» ، له (9445) و(9446) و(9447).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4057)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (4394)
وله طريق آخر عند النسائي (5148 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 807
وعن أَبي موسى الأشْعَري - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «حُرِّمَ لِبَاسُ الحَرِير وَالذَّهَبِ عَلَى ذُكُورِ أُمَّتِي، وَأُحِلَّ لإِنَاثِهِمْ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ریشم اور سونے کا لباس میری امت کے مردوں پر حرام کیا گیا ہے اور ان کی عورتوں کے لیے حلال کیا گیا ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 807]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1720)، والنسائي 8/ 161 و190 وفي «الكبرى» ، له (9449) و(9450).
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3595) (الترمذي 1720)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں