🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
196. باب تأكيد ركعتي سنّةِ الصبح
باب: فجر کی دو سنتوں کی تاکید
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1101
وعنها، قالت: لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى شَيْءٍ مِنَ النَّوَافِلِ أشَدَّ تَعَاهُدًا مِنهُ عَلَى رَكْعَتَي الفَجْرِ. متفقٌ عَلَيهِ.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نوافل میں سے کسی چیز کی اتنی زیادہ پابندی نہیں کرتے تھے جتنی فجر کی دو رکعتوں کی کرتے تھے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1101]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 71 (1169)، ومسلم 2/ 160 (724) (94).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1102
وعنها، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «رَكْعَتَا الفَجْرِ خَيْرٌ مِنَ الدنْيَا وَمَا فِيهَا» . رواه مُسلِمٌ.
وفي رواية: «لَهُمَا أحَبُّ إليَّ مِنَ الدُّنْيَا جَمِيعًا» .
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی دو رکعتیں دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”یقیناً یہ دونوں (رکعتیں) مجھے ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہیں۔“ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1102]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 160 (725) (96) و(97).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1103
وعن أبي عبد الله بلالِ بن رَبَاح - رضي الله عنه - مُؤَذِّن رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: أنَّهُ أتَى رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - لِيُؤْذِنَه بِصَلاةِ الغَدَاةِ، فَشَغَلَتْ عَائِشَةُ بِلالًا بِأَمْرٍ سَأَلَتْهُ عَنْهُ، حَتَّى أصْبَحَ جِدًّا، فَقَامَ بِلالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلاَةِ، وَتَابَعَ أذَانَهُ، فَلَمْ يَخْرُجْ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا خَرَجَ صَلَّى بِالنَّاسِ، فَأخْبَرَهُ أنَّ عَائِشَةَ شَغَلَتْهُ بِأمْرٍ سَأَلَتْهُ عَنْهُ حَتَّى أصْبَحَ جِدًّا، وَأنَّهُ أبْطَأَ عَلَيْهِ بِالخُرُوجِ، فَقَالَ - يَعْنِي النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم: «إنِّي كُنْتُ رَكَعْتُ رَكْعْتَي الفَجْرِ» فقالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنَّكَ أصْبَحْتَ جِدًّا؟ فقَالَ: «لَوْ أصْبَحْتُ أكْثَرَ مِمَّا أصْبَحْتُ، لَرَكَعْتُهُمَا، وَأحْسَنْتُهُمَا وَأجْمَلْتُهُمَا» . رواه أبُو دَاوُدَ بإسناد حسن.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن سیدنا ابوعبداللہ بلال بن رباح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تاکہ آپ کو صبح کی نماز کی اطلاع دیں، تو سیدہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے بلال کو کسی بات میں مشغول کر لیا جس کے بارے میں وہ ان سے پوچھ رہی تھیں، یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی۔ پھر بلال کھڑے ہوئے اور آپ کو نماز کی اطلاع دی اور مسلسل اطلاع دیتے رہے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف نہ لائے۔ پھر جب آپ تشریف لائے تو لوگوں کو نماز پڑھائی، تو بلال نے آپ کو بتایا کہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے انہیں ایک بات میں مشغول کر لیا تھا جس کے بارے میں وہ ان سے پوچھ رہی تھیں یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی، اور یہ کہ آپ نے (بھی) باہر آنے میں دیر کر دی۔ تو آپ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں فجر کی دو رکعتیں پڑھ رہا تھا۔“ بلال نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو بہت روشنی کر دی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس سے بھی زیادہ روشنی ہو جاتی جتنی ہوئی تو بھی میں یہ دونوں رکعتیں پڑھتا اور انہیں اچھی طرح اور خوب صورتی سے ادا کرتا۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1103]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1257).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1257)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
197. باب تخفيف ركعتي الفجر وبيان مَا يقرأ فيهما وبيان وقتهما
باب: فجر کی دو رکعتوں کو ہلکا پڑھنا، اور ان میں پڑھی جانے والی (سورتوں) اور ان کے وقت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1104
عن عائشة رضي الله عنها: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يُصَلّي رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَيْنَ النِّدَاءِ وَالإقَامَةِ مِنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ. متفقٌ عَلَيهِ.
وفي روايَةٍ لَهُمَا: يُصَلِّي رَكْعَتَي الفَجْرِ، فَيُخَفِّفُهُمَا حَتَّى أقُولَ: هَلْ قَرَأَ فِيهما بِأُمِّ القُرْآنِ.
وفي رواية لمسلم: كَانَ يُصلِّي رَكْعَتَي الفَجْرِ إذَا سَمِعَ الأذَانَ وَيُخَفِّفُهُمَا.
وفي رواية: إذَا طَلَعَ الفَجْرُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز کی اذان اور اقامت کے درمیان دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔
(متفق علیہ)
اور ان دونوں (بخاری و مسلم) کی ایک روایت میں ہے: آپ فجر کی دو رکعتیں پڑھتے اور انہیں اتنا ہلکا کرتے کہ میں (دل میں) کہتی: کیا آپ نے ان میں سورۂ فاتحہ بھی پڑھی ہے؟
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: آپ فجر کی دو رکعتیں اس وقت پڑھتے جب اذان سنتے اور انہیں ہلکا پڑھتے۔
اور ایک روایت میں ہے: جب فجر طلوع ہو جاتی۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1104]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 160 (619)، ومسلم 2/ 160 (724) (91) و(92) و(93).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1105
وعن حفصة رضي الله عنها: أنَّ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إذَا أذَّنَ المُؤَذِّنُ لِلْصُّبْحِ وَبَدَا الصُّبْحُ، صَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ. متفقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية لمسلم: كَانَ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - إذَا طَلَعَ الفَجْرُ لا يُصَلِّي إلاَّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ.
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مؤذن صبح کی اذان دے دیتا اور صبح ظاہر ہو جاتی تو دو ہلکی رکعتیں پڑھتے۔
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر طلوع ہو جاتی تو (فرض سے پہلے) صرف دو ہلکی رکعتیں ہی پڑھتے تھے۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1105]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 160 (618)، ومسلم 2/ 159 (723) (87) و(88).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1106
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَيُوتِرُ بِرَكْعَةٍ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، وَيُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ صلاةِ الغَدَاةِ، وَكَأنَّ الأَذَانَ بِأُذُنَيْهِ. متفقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو دو دو رکعتیں پڑھتے، اور رات کے آخری حصے میں ایک رکعت وتر پڑھتے، اور صبح کی نماز سے پہلے دو رکعتیں (اتنی جلدی) پڑھتے گویا اذان (یعنی اقامت) آپ کے کانوں میں ہے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1106]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 31 (995)، ومسلم 2/ 174 (749) (157).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1107
وعن ابن عباسٍ رضي الله عنهم: أنَّ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَقْرَأُ في رَكْعَتَي الفَجْرِ في الأُولَى مِنْهُمَا: ﴿قُولُوا آَمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا﴾ [البقرة: ١٣٦] الآية الَّتي في البقرة، وفي الآخِرَةِ مِنْهُمَا: ﴿آَمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ﴾ [آل عمران: ٥٢] .
وفي رواية: وفي الآخِرَةِ الَّتي في آل عِمْران: ﴿تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ﴾ [آل عمران: ٦٤] . رواه مسلم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعتوں میں سے پہلی میں سورۂ بقرہ والی یہ آیت پڑھتے: ”کہو: ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر جو ہماری طرف نازل کیا گیا“ (سورۃ البقرہ: 136) (آخر) آیت تک، اور ان میں سے دوسری میں: ”ہم اللہ پر ایمان لائے، اور آپ گواہ رہیں کہ ہم فرمانبردار ہیں“ (سورۃ آل عمران: 52)۔
اور ایک روایت میں ہے: اور دوسری (رکعت) میں آل عمران والی یہ آیت: ”آؤ ایک ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے“ (سورۃ آل عمران: 64)۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1107]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 161 (727) (99) و(100).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1108
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قرأ في رَكْعَتَي الفَجْرِ: ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الكَافِرُونَ﴾ وَ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾. رَوَاهُ مُسلِمٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دو رکعتوں میں ”قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ“ (سورۃ الکافرون) اور ”قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ“ (سورۃ الاخلاص) پڑھی۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1108]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 161 (726) (98).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1109
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: رَمَقْتُ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - شَهْرًا فَكَانَ يَقْرَأُ في الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الفَجْرِ: ﴿قُلْ يَا أيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ وَ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾ رَوَاهُ التِّرمِذِيُّ، وَقَالَ: «حَدِيثٌ حَسَنٌ» .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ایک مہینہ تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غور سے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلے کی دو رکعتوں میں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾ پڑھا کرتے تھے۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1109]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (1149)، والترمذي (417)، والنسائي 2/ 170 وفي «الكبرى» ، له (1064).
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1149) (الترمذي 417)
قال الشيخ زبير على زئي:(417) إسناده ضعيف /ن 993، جه 1149
أبو إسحاق عنعن عن إبراهيم بن المھاجر و عنعن عن مجاھد وانظر لتدليسه الحديث المتقدم (107) وحديث مسلم (726) يغني عنه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
198. باب استحباب الاضطجاع بعد ركعتي الفجر عَلَى جنبه الأيمن والحث عليه سواءٌ كَانَ تَهَجَّدَ بِاللَّيْلِ أمْ لا
باب: فجر کی دو رکعتوں (سنتوں) کے بعد دائیں پہلو پر لیٹنے کا استحباب اور اس کی ترغیب، خواہ رات کو تہجد پڑھی ہو یا نہ پڑھی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1110
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - إذَا صَلَّى ركعتي الفجر، اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الأَيْمَن. رَوَاهُ البُخَارِي.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی دو رکعتیں (سنتیں) پڑھ لیتے تو اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جاتے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1110]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 69 (1160).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں