🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
192. باب الحث عَلَى حضور الجماعة في الصبح والعشاء
باب: صبح اور عشاء کی نماز میں جماعت کے ساتھ حاضر ہونے کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1071
عن عثمان بن عفان - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ صَلَّى العِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ، فَكَأنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ في جَمَاعَةٍ، فَكَأنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهُ» . رواه مُسلِم. وفي رواية الترمذي عن عثمان بن عفان - رضي الله عنه - قَالَ: قال رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ شَهِدَ العِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ لَهُ قِيَامُ نِصْفَ لَيلَةٍ، وَمَنْ صَلَّى العِشَاءَ وَالفَجْرَ فِي جَمَاعَةٍ، كَانَ لَهُ كَقِيَامِ لَيْلَةٍ» قَالَ الترمذي: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے آدھی رات قیام کیا، اور جس نے صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے ساری رات نماز پڑھی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ترمذی کی روایت میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عشاء میں جماعت کے ساتھ حاضر ہوا اس کے لیے آدھی رات کے قیام (کا ثواب) ہے، اور جس نے عشاء اور فجر جماعت کے ساتھ پڑھیں اس کے لیے پوری رات کے قیام کی طرح (ثواب) ہے۔“
(ترمذی نے کہا: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1071]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 125 (656) (260)، والترمذي (221).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1072
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا في العَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا» . متفقٌ عَلَيهِ. وقد سبق بِطولِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اگر لوگ جان لیں کہ عشاء اور صبح (کی نماز) میں کیا (اجر) ہے تو ان دونوں میں ضرور آئیں، خواہ گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔“
(متفق علیہ)
یہ حدیث پوری تفصیل کے ساتھ پہلے گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1072]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1033). أخرجه: البخاري 1/ 159 - 160 (615)، ومسلم 2/ 31 (437) و(129).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1033 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1073
وعنه، قَالَ: قال رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لَيْسَ صَلاَةٌ أثْقَلَ عَلَى المُنَافِقِينَ مِنْ صَلاَةِ الفَجْرِ وَالعِشَاءِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا» . متفقٌ عَلَيهِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافقوں پر فجر اور عشاء کی نماز سے زیادہ بھاری کوئی نماز نہیں، اور اگر وہ جان لیں کہ ان دونوں میں کیا (اجر) ہے تو ان میں ضرور آئیں، خواہ گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1073]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 167 (657)، ومسلم 2/ 123 (651) (252).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
193. باب الأمر بالمحافظة عَلَى الصلوات المكتوبات والنهي الأكيد والوعيد الشديد في تركهنّ
باب: فرض نمازوں کی حفاظت کا حکم، اور انہیں چھوڑنے پر سخت ممانعت اور شدید وعید
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1074
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قال: سألت رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أيُّ الأعْمَالِ أفْضَلُ؟ قَالَ: «الصَّلاَةُ عَلَى وَقْتِهَا» قلتُ: ثُمَّ أيٌّ؟ قَالَ: «بِرُّ الوَالِدَيْنِ» قلتُ: ثُمَّ أيٌّ؟ قَالَ: «الجِهَادُ في سَبِيلِ اللهِ» . متفقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کو اس کے وقت پر پڑھنا۔“ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”والدین کے ساتھ نیکی کرنا۔“ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1074]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (312). أخرجه: البخاري 4/ 17 (2782)، ومسلم 1/ 62 (85) (137).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 312 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1075
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: قال رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «بُنِيَ الإسْلامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ، وَأنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، وَإِقَامِ الصَّلاَةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ البَيْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ» . متفقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکاۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا، اور رمضان کے روزے رکھنا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1075]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 9 (8)، ومسلم 1/ 34 (16) (21).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1076
وعنه، قَالَ: قال رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ، وأنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، وَيُقِيمُوا الصَّلاَةَ، وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ، فَإذَا فَعَلُوا ذَلِكَ، عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ، إلاَّ بِحَقِّ الإسْلاَمِ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ» . متفقٌ عَلَيهِ.
انہی (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے لڑوں یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، اور نماز قائم کریں اور زکاۃ ادا کریں، پھر جب وہ یہ کر لیں گے تو انہوں نے اپنے خون اور اپنے مال مجھ سے محفوظ کر لیے، سوائے اسلام کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1076]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (390). أخرجه: البخاري 1/ 12 (25)، ومسلم 1/ 39 (22) (36).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 390 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1077
وعن معاذٍ - رضي الله عنه - قَالَ: بَعثنِي رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - إلى اليَمَنِ، فَقَالَ: «إنَّكَ تَأْتِي قَوْمًا مِنْ أَهْل الكِتَابِ، فَادْعُهُمْ إلى شَهَادَةِ أَنْ لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ، وأنِّي رَسُولُ اللهِ، فَإنْ هُمْ أطاعُوا لِذلِكَ، فَأعْلِمْهُمْ أنَّ اللهَ تَعَالَى افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صلَوَاتٍ فِي كُلِّ يَومٍ وَلَيلَةٍ، فَإنْ هُمْ أطَاعُوا لِذَلِكَ، فَأعْلِمْهُمْ أنَّ اللهَ تَعَالَى افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً تُؤخَذُ مِنْ أغْنِيَائِهِمْ فَتُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِهِمْ، فَإنْ هُمْ أطَاعُوا لِذلِكَ، فَإيَّاكَ وَكَرَائِمَ أمْوَالهِمْ، واتَّقِ دَعْوَةَ المَظْلُومِ، فَإنَّهُ لَيْسَ بَينَهَا وبَيْنَ اللهِ حِجَابٌ» . متفقٌ عَلَيهِ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: ”تم اہل کتاب کی ایک قوم کے پاس جا رہے ہو، تو انہیں اس بات کی گواہی کی دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ اگر وہ اس میں تمہاری بات مان لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر ہر دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ اگر وہ اس میں تمہاری بات مان لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر صدقہ (زکاۃ) فرض کیا ہے جو ان کے مالداروں سے لیا جائے گا اور ان کے فقیروں کو لوٹا دیا جائے گا۔ اگر وہ اس میں تمہاری بات مان لیں تو ان کے عمدہ مالوں (کو زکاۃ میں لینے) سے بچنا، اور مظلوم کی بددعا سے ڈرنا، کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1077]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (208). أخرجه: البخاري 2/ 158 (1496). عن ابن عباس أن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال لمعاذ: ...
وضاحت: یہ حدیث نمبر 208 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1078
وعن جابرٍ - رضي الله عنه - قال: سمعت رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ بَيْنَ الرَّجُلِ وَبَيْنَ الشِّرْكِ والكُفْرِ، تَرْكَ الصَّلاَةِ» . رواه مُسلِم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک آدمی کے درمیان اور شرک و کفر کے درمیان (فرق) نماز کا چھوڑنا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1078]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 61 - 62 (82) (134).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1079
وعن بُرَيْدَة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «العَهْدُ الَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ الصَّلاَةُ، فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ» . رواه التِّرمِذِيُّ، وَقَالَ: «حَدِيثٌ حَسَنٌ صحيح» .
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ عہد جو ہمارے اور ان (لوگوں) کے درمیان ہے، نماز ہے، پس جس نے اسے چھوڑ دیا اس نے کفر کیا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1079]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (1079)، والترمذي (261)، والنسائي 1/ 231 وفي «الكبرى» ، له (325) وقال الترمذي: «حديث حسن صحيح غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1079) (الترمذي 2621)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1080
وعن شقِيق بن عبدِ الله التَّابِعيِّ المتفق عَلَى جَلاَلَتِهِ رحمه الله، قَالَ: كَانَ أصْحَابُ محَمَّدٍ - صلى الله عليه وسلم - لا يَرَوْنَ شَيْئًا مِنَ الأعْمَالِ تَرْكُهُ كُفْرٌ غَيْرَ الصَّلاَةِ. رَوَاهُ التِّرمِذِيُّ في كِتابِ الإيمان بإسنادٍ صحيحٍ.
شقیق بن عبداللہ تابعی رحمہ اللہ، جن کی جلالتِ شان پر (علماء کا) اتفاق ہے، کہتے ہیں: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اعمال میں سے کسی چیز کے چھوڑنے کو کفر نہیں سمجھتے تھے سوائے نماز کے۔
(اسے ترمذی نے کتاب الایمان میں صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1080]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2622).
وضاحت: «شَقِيقِ بْنِ عَبْدِ اللهِ» : جامع ترمذی، تحفۃ الاشراف (15610) اور تہذیب الکمال (2/162، ترجمہ 3321) میں (نام یوں ہے): «عبداللہ بن شقیق» ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح صحيح الترغيب (1 / 227 / 564) (الترمذي 2622)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں