🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
212. باب فضل قيام الليل
باب: قیام اللیل (تہجد) کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1181
وعنها رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا فَاتَتْهُ الصَّلاةُ مِن اللَّيْلِ مِنْ وَجَعٍ أَوْ غَيْرِهِ، صَلَّى مِنَ النَّهَارِ ثِنْتَيْ عَشرَةَ ركْعَةً. رواه مسلم.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز جب کسی تکلیف وغیرہ کی وجہ سے رہ جاتی تو آپ دن میں بارہ رکعتیں پڑھ لیتے تھے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1181]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (155). أخرجه: مسلم 2/ 171 (746) (140).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 155 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1182
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ نَامَ عَنْ حِزْبِهِ، أَوْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ، فَقَرَأَهُ فيما بَيْنَ صَلاَةِ الفَجْرِ وصلاة الظُّهْرِ، كُتِبَ لَهُ كَأنَّمَا قَرَأهُ مِنَ اللَّيْلِ» . رواه مسلم.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے (رات کے) وظیفے یا اس کے کچھ حصے سے سویا رہ جائے، پھر اسے فجر کی نماز اور ظہر کی نماز کے درمیان پڑھ لے تو اس کے لیے ایسا ہی لکھا جاتا ہے گویا اس نے اسے رات ہی کو پڑھا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1182]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (153). أخرجه: مسلم 2/ 171 (747) (142). قال النووي في شرح صحيح مسلم 3/ 226 (747): «وفي الحديث استحباب المحافظة على الأوراد، وأنها إذا فاتت تقضى» .
وضاحت: یہ حدیث نمبر 153 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1183
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «رَحِمَ اللهُ رَجُلًا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ، فَصَلَّى وَأيْقَظَ امْرَأَتَهُ، فَإنْ أبَتْ نَضَحَ في وَجْهِهَا المَاءَ، رَحِمَ اللهُ امْرَأَةً قَامَتْ مِنَ اللَّيْلِ، فَصَلَّتْ وَأيْقَظَتْ زَوْجَهَا، فَإن أبَى نَضَحَتْ فِي وَجْهِهِ المَاءَ» . رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس آدمی پر رحم فرمائے جو رات کو اٹھا، نماز پڑھی اور اپنی بیوی کو جگایا، اگر وہ (اٹھنے سے) انکار کرے تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔ اللہ اس عورت پر رحم فرمائے جو رات کو اٹھی، نماز پڑھی اور اپنے شوہر کو جگایا، اگر وہ انکار کرے تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1183]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1308) و(1450)، وابن ماجه (1336)، والنسائي 3/ 205.
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح (أبو داود 1308)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (1230)
أخرجه النسائي (1611 وسنده حسن) ابن عجلان صرح بالسماع عند النسائي (1611) والحديث الآتي (1450)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1184
وعنه وعن أَبي سعيدٍ رضي الله عنهم، قالا: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا أَيْقَظَ الرَّجُلُ أهْلَهُ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّيَا - أَوْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ جَمِيعًا، كُتِبَا في الذَّاكِرِينَ وَالذَّاكِرَاتِ» . رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے اور سیدنا ابوسعید (خدری) رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، ان دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی رات کو اپنی بیوی کو جگائے اور وہ دونوں نماز پڑھیں - یا (فرمایا:) دونوں اکٹھے دو رکعتیں پڑھیں - تو وہ دونوں (اللہ کا) کثرت سے ذکر کرنے والے مردوں اور ذکر کرنے والی عورتوں میں لکھ دیے جاتے ہیں۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1184]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1309).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1309)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (1335)،يأتي (1451)
الأعمش مدلس وعنعن وللحديث طرق ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 54

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1185
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا نَعَسَ أحَدُكُمْ في الصَّلاَةِ، فَلْيَرْقُدْ حَتَّى يَذْهَبَ عَنْهُ النَّوْمُ، فَإنَّ أحَدَكُمْ إِذَا صَلَّى وَهُوَ نَاعِسٌ، لَعَلَّهُ يَذْهَبُ يَسْتَغْفِرُ فَيَسُبَّ نَفْسَهُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو نماز میں اونگھ آنے لگے تو وہ سو جائے یہاں تک کہ اس کی نیند دور ہو جائے، کیونکہ تم میں سے کوئی جب اونگھ کی حالت میں نماز پڑھتا ہے تو ہو سکتا ہے وہ استغفار (دعا) کرنے لگے اور (بے دھیانی میں) اپنے آپ کو برا بھلا کہہ بیٹھے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1185]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (147). أخرجه: البخاري 1/ 63 (212)، ومسلم 2/ 190 (786) (222).
وضاحت: «يَسْتَغْفِرُ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: قاضی (عیاض) نے کہا: یہاں «يستغفر» کا معنی ہے: دعا کرتا ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/265)
یہ حدیث نمبر 147 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1186
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا قَامَ أحَدُكُمْ مِنَ اللَّيْلِ، فَاسْتَعْجَمَ القُرْآنَ عَلَى لِسَانِهِ، فَلَمْ يَدْرِ مَا يَقُولُ، فَلْيَضْطَجِع» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی رات کو (نماز کے لیے) کھڑا ہو اور قرآن اس کی زبان پر اٹکنے لگے اور اسے معلوم نہ ہو کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے تو وہ لیٹ جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1186]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 190 (787) (223).
وضاحت: «فَاسْتَعْجَمَ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یعنی (قرآن پڑھنا اس پر) بند ہو جائے اور اونگھ کے غلبے کی وجہ سے اس کی زبان اس پر نہ چلے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/266)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
213. باب استحباب قيام رمضان وَهُوَ التراويح
باب: رمضان کے قیام یعنی تراویح کا مستحب ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1187
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إيمانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان (کی راتوں) میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1187]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 16 (37)، ومسلم 2/ 176 (759) (173).
وضاحت: «وَاحْتِسَابًا» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «احتساباً» کا معنی یہ ہے کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ (کی رضا) کا ارادہ کرے، لوگوں کو دکھانے کا قصد نہ کرے اور نہ کوئی ایسی چیز (مقصود ہو) جو اخلاص کے خلاف ہو۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/237)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1188
وعنه - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يُرَغِّبُ في قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأمُرَهُمْ فِيهِ بِعَزِيمَةٍ، فيقولُ: «مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے قیام کی ترغیب دیتے تھے، لیکن انہیں اس کا تاکیدی حکم نہیں دیتے تھے، چنانچہ آپ فرماتے: ”جس نے رمضان (کی راتوں) میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1188]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 177 (759) (174).
وضاحت: «بِعَزِيمَةٍ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا معنی یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں وجوب اور لازمی طور پر حکم نہیں دیتے تھے، بلکہ استحباب اور ترغیب کے طور پر حکم دیتے تھے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/238)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
214. باب فضل قيام ليلة القدر وبيان أرجى لياليها
باب: لیلۃ القدر کے قیام کی فضیلت اور اس کی سب سے زیادہ متوقع راتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1189
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ قَامَ لَيْلَةَ القَدْرِ إيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے شبِ قدر میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1189]
تخریج الحدیث: أخرجه البخاري 3/ 33 (1901)، ومسلم 2/ 177 (760) (175).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1190
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رِجالًا مِنْ أصْحَابِ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - أُرُوا لَيْلَةَ القَدْرِ في المَنَامِ في السَّبْعِ الأَوَاخِرِ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أرَى رُؤْيَاكُمْ قَدْ تَوَاطَأتْ في السَّبْعِ الأوَاخِرِ، فَمَنْ كَانَ مُتَحَرِّيهَا فَلْيَتَحَرَّهَا في السَّبْعِ الأَوَاخِرِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں کو خواب میں شبِ قدر (رمضان کی) آخری سات راتوں میں دکھائی گئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے خواب آخری سات راتوں (کے بارے) میں ایک دوسرے کے موافق ہو گئے ہیں، لہٰذا جو اسے تلاش کرنا چاہے وہ اسے آخری سات راتوں میں تلاش کرے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1190]
تخریج الحدیث: أخرجه البخاري 3/ 59 (2015)، ومسلم 3/ 170 (1165) (205).
وضاحت: «تَوَاطَأتْ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یعنی ایک دوسرے کے موافق ہو گئے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/275)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں