🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
215. باب فضل السواك وخصال الفطرة
باب: مسواک اور فطری خصلتوں کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1201
وعن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: دَخلتُ عَلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - وَطَرَفُ السِّوَاكِ عَلَى لِسَانِهِ. متفقٌ عَلَيْهِ، وهذا لفظ مسلمٍ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو مسواک کا کنارہ آپ کی زبان پر تھا۔
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1201]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 70 (244)، ومسلم 1/ 152 (254) (45).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1202
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «السِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ مَرْضَاةٌ للرَّبِّ» . رواه النسائي وابنُ خُزَيْمَةَ في صحيحهِ بأسانيدَ صحيحةٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسواک منہ کو پاک کرنے والی اور رب کو راضی کرنے والی ہے۔“
(اسے نسائی نے اور ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں صحیح سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1202]
تخریج الحدیث: أخرجه: النسائي 1/ 10 وفي «الكبرى» ، له (4)، وابن خزيمة (135).
قال الشيخ الألباني: صحيح (النسائي 5)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مشكوة المصابيح: 381

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1203
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الفِطْرَةُ خَمْسٌ، أَوْ خَمْسٌ مِنَ الفِطْرَةِ: الخِتَانُ، وَالاسْتِحْدَادُ، وَتَقْلِيمُ الأظْفَارِ، وَنَتْفُ الإبطِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
«الاستحْدَادُ» : حَلقُ العَانَةِ، وَهُوَ حَلْقُ الشَّعْرِ الَّذِي حَولَ الفَرْجِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فطرت پانچ چیزیں ہیں - یا (فرمایا:) پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں: ختنہ کرنا، زیرِ ناف بال مونڈنا، ناخن تراشنا، بغل کے بال اکھیڑنا اور مونچھیں کترنا۔“
(متفق علیہ)
«الاسْتِحْدَادُ»: زیرِ ناف بال مونڈنا، یعنی شرمگاہ کے اردگرد کے بال مونڈنا۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1203]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 206 (5889)، ومسلم 1/ 152 - 153 (257) (49).
وضاحت: «الفِطْرَةُ» : یعنی سنت میں سے، مراد انبیاء علیہم السلام کی وہ سنتیں ہیں جن میں ہمیں ان کی اقتدا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ (النہایہ 3/457)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1204
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «عَشْرٌ مِنَ الفِطْرَةِ: قَصُّ الشَّارِبِ، وَإعْفَاءُ اللِّحْيَةِ، وَالسِّوَاكُ، وَاسْتِنْشَاقُ المَاءِ، وَقَصُّ الأظْفَارِ، وَغَسْلُ البَرَاجِمِ، وَنَتف الإبْطِ، وَحَلْقُ العَانَةِ، وَانْتِقَاصُ المَاءِ» قَالَ الرَّاوِي: وَنَسِيْتُ العَاشِرَةَ إِلاَّ أَنْ تَكُونَ المَضمَضَةُ. قَالَ وَكِيعٌ - وَهُوَ أحَدُ رُواتِهِ - انْتِقَاصُ المَاءِ: يَعْنِي الاسْتِنْجَاءِ. رواه مسلم.
«البَرَاجِم» بالباء الموحدةِ والجِيم: وهي عُقَدُ الأَصَابِعِ، وَ«إعْفَاءُ اللِّحْيَةِ» مَعْنَاهُ: لاَ يَقُصُّ مِنْهَا شَيْئًا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دس چیزیں فطرت میں سے ہیں: مونچھیں کترنا، داڑھی بڑھانا (اسے چھوڑ دینا)، مسواک کرنا، ناک میں پانی چڑھانا، ناخن تراشنا، انگلیوں کے جوڑوں کو دھونا، بغل کے بال اکھیڑنا، زیرِ ناف بال مونڈنا اور پانی سے استنجا کرنا۔“ راوی نے کہا: اور دسویں چیز میں بھول گیا، شاید وہ کلی کرنا ہو۔ وکیع - جو اس کے راویوں میں سے ایک ہیں - نے کہا: «انتقاص الماء» کا مطلب ہے استنجا کرنا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«البَرَاجِم»: باء موحدہ اور جیم کے ساتھ، اس سے مراد انگلیوں کے جوڑ ہیں۔ اور «إِعْفَاءُ اللِّحْيَةِ» کا معنی ہے: داڑھی میں سے کچھ بھی نہ کاٹے۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1204]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 153 - 154 (261) (56).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: وفي كون الإعفاء من الفطرة رد صريح على بعض الشيوخ المنحرفين الذين يحلقون لحاهم ويزعمون أن الإعفاء عادة وليس بعبادة: (فطرة الله التي فطر الناس عليها لا تبديل لخلق الله)
قال الشيخ الألباني: صحيح

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1205
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أحْفُوا الشَّوَارِبَ وَأعْفُوا اللِّحَى» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مونچھیں خوب کترواؤ اور داڑھیاں بڑھاؤ۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1205]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 206 (5893)، ومسلم 1/ 153 (259) (52).
وضاحت: «أَحْفُوا» : یعنی انہیں کترنے میں مبالغہ کرو۔ (النہایہ 1/410)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
216. باب تأكيد وجوب الزكاة وبيان فضلها وَمَا يتعلق بِهَا
باب: زکوٰۃ کے وجوب کی تاکید، اس کی فضیلت اور اس سے متعلقہ امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1206
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بُنِيَ الإسْلاَمُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ، وَأنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَإقَامِ الصَّلاَةِ، وَإيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ البَيْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1206]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1075). أخرجه: البخاري 1/ 9 (8)، ومسلم 1/ 34 (16) (21).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1075 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1207
وعن طَلْحَةَ بن عبيد الله - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - مِنْ أَهْلِ نَجْدٍ ثَائِرُ الرَّأسِ نَسْمَعُ دَوِيَّ صَوْتِهِ، وَلاَ نَفْقَهُ مَا يَقُولُ، حَتَّى دَنَا مِنْ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَإذا هُوَ يَسألُ عَنِ الإسْلاَم، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «خَمْسُ صَلَواتٍ فِي اليَوْمِ وَاللَّيْلَةِ» قَالَ: هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهُنَّ؟ قَالَ: «لاَ، إِلاَّ أَنْ تَطَّوَّعَ» فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «وَصِيامُ شَهْرِ رَمَضَانَ» قَالَ: هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهُ؟ قَالَ: «لاَ، إِلاَّ أَنْ تَطَّوَّعَ» قَالَ: وَذَكَرَ لَهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - الزَّكَاةَ، فَقَالَ: هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهَا؟ قَالَ: «لاَ، إِلاَّ أَنْ تَطَّوَّعَ» فَأدْبَرَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقُولُ: وَاللهِ لاَ أُزِيدُ عَلَى هَذَا وَلاَ أنْقُصُ مِنْهُ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أفْلَحَ إنْ صَدَقَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اہلِ نجد میں سے ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جس کے سر کے بال بکھرے ہوئے تھے، ہم اس کی آواز کی گنگناہٹ سن رہے تھے لیکن سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، یہاں تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آ گیا، تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ اسلام کے بارے میں پوچھ رہا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دن اور رات میں پانچ نمازیں۔“ اس نے کہا: کیا میرے ذمے ان کے علاوہ بھی (کوئی نماز) ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، مگر یہ کہ تم نفل پڑھو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور رمضان کے مہینے کے روزے۔“ اس نے کہا: کیا میرے ذمے اس کے علاوہ بھی (کوئی روزہ) ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، مگر یہ کہ تم نفل رکھو۔“ (راوی نے) کہا: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زکوٰۃ کا ذکر کیا، تو اس نے کہا: کیا میرے ذمے اس کے علاوہ بھی کچھ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، مگر یہ کہ تم نفلی صدقہ کرو۔“ پھر وہ آدمی یہ کہتے ہوئے واپس پلٹا: اللہ کی قسم! میں نہ اس پر کچھ زیادہ کروں گا اور نہ اس میں سے کچھ کم کروں گا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس نے سچ کہا ہے تو وہ کامیاب ہو گیا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1207]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 18 (46)، ومسلم 1/ 31 (11) (8).
وضاحت: «ثَائِرُ الرَّأسِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «ثائر الرأس» کا معنی ہے جس کے بال کھڑے اور بکھرے ہوئے ہوں۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/152)
«دَوِيَّ صَوْتِهِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (اس سے مراد) فضا میں آواز کا دور (تک پھیلنا) ہے، اور اس کا معنی ہے ایسی بلند آواز جو سمجھ میں نہ آئے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/152)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1208
وعن ابن عباس - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - بعث مُعاذًا - رضي الله عنه - إِلَى اليَمَنِ، فَقَالَ: «ادْعُهُمْ إِلَى شَهَادَةِ أَنْ لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ وَأنِّي رسول اللهِ، فإنْ هُمْ أطَاعُوا لِذلِكَ، فَأعْلِمْهُمْ أن اللهَ تَعَالَى، افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَواتٍ في كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، فَإنْ هُمْ أطَاعُوا لِذلِكَ، فَأعْلِمْهُمْ أنَّ اللهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً تُؤخَذُ مِنْ أغْنِيَائِهِمْ، وتُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِهِمْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا: ”انہیں اس بات کی گواہی کی دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں، اگر وہ اس بات میں تمہاری اطاعت کر لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر ہر دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں، اگر وہ اس بات میں تمہاری اطاعت کر لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر صدقہ (زکوٰۃ) فرض کیا ہے جو ان کے مال داروں سے لیا جائے گا اور ان کے فقیروں کو لوٹا دیا جائے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1208]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 130 (1395)، ومسلم 1/ 37 - 38 (19) (30).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1209
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم:
«أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ، وَأنَّ مُحَمَّدًا رسول الله، وَيُقِيمُوا الصَّلاةَ، وَيُؤتُوا الزَّكَاةَ، فَإذَا فَعَلُوا ذَلِكَ عَصَمُوا مِني دِمَاءهُمْ وَأمْوَالَهُمْ، إِلاَّ بِحَقِّ الإسْلاَمِ، وَحِسَابُهُم عَلَى الله» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے لڑوں یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں، جب وہ یہ کام کر لیں تو انہوں نے اپنے خون اور اپنے مال مجھ سے محفوظ کر لیے، سوائے اسلام کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1209]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 12 (25)، ومسلم 1/ 39 (22) (36).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1210
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ - رضي الله عنه - وَكَفَرَ مَنْ كَفَرَ مِنَ العَرَبِ، فَقال عُمَرُ - رضي الله عنه: كَيْفَ تُقَاتِلُ النَّاسَ وَقَدْ قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولوُا لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ، فَمَنْ قَالَهَا فَقَدْ عَصَمَ مِنِّي مَالَهُ وَنَفْسَهُ إِلاَّ بِحَقِّهِ، وَحِسَابُهُ عَلَى الله»
فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَاللهِ لأُقَاتِلَنَّ مَنْ فَرَّقَ بين الصَّلاَةِ وَالزَّكَاةِ، فَإنَّ الزَّكَاةَ حَقُّ المَالِ. وَاللهِ لَوْ مَنَعُونِي عِقَالًا كَانُوا يُؤدُّونَهُ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - لَقَاتَلْتُهُمْ عَلَى مَنْعِهِ. قَالَ عُمَرُ - رضي الله عنه: فَوَاللهِ مَا هُوَ إِلاَّ أَنْ رَأيْتُ اللهَ قَدْ شَرَحَ صَدْرَ أَبي بَكْرٍ لِلقِتَالِ، فَعَرَفْتُ أنَّهُ الحَقُّ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (خلیفہ) بنے اور عربوں میں سے جنہوں نے کفر کرنا تھا انہوں نے کفر کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ لوگوں سے کیسے لڑیں گے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے لڑوں یہاں تک کہ وہ «لا إله إلا الله» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں) کہہ دیں، پس جس نے یہ کہہ دیا اس نے اپنا مال اور اپنی جان مجھ سے محفوظ کر لی، سوائے اس کے حق کے، اور اس کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں اس شخص سے ضرور لڑوں گا جو نماز اور زکوٰۃ میں فرق کرے، کیونکہ زکوٰۃ مال کا حق ہے۔ اللہ کی قسم! اگر انہوں نے مجھ سے (اونٹ باندھنے کی) ایک رسی بھی روکی جسے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ادا کیا کرتے تھے تو میں اس کے روکنے پر بھی ان سے لڑوں گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! پھر میں نے دیکھا کہ اللہ نے ابوبکر کا سینہ لڑائی کے لیے کھول دیا ہے، تو میں نے جان لیا کہ یہی حق ہے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1210]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 131 (1399) و(1400)، ومسلم 1/ 38 (20) (32).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں