🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
299. باب كراهة المشي في نعل واحدة أو خف واحد لغير عذر وكراهة لبس النعل والخف قائمًا لغير عذر
باب: بغیر عذر کے ایک جوتے یا ایک موزے میں چلنے کی کراہت، اور بغیر عذر کے کھڑے ہو کر جوتا اور موزہ پہننے کی کراہت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1651
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا. رواه أبو داود بإسناد حسن.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہو کر جوتا پہنے۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1651]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4135).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4135)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
أبو الزبير عنعن
وللحديث شواهد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 146

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
300. باب النهي عن ترك النار في البيت عند النوم ونحوه سواء كانت في سراج أو غيره
باب: سوتے وقت وغیرہ گھر میں آگ (جلتی) چھوڑنے کی ممانعت، خواہ وہ چراغ میں ہو یا کسی اور چیز میں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1652
عن ابن عمر رضي الله عنهم، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ تَتْرُكُوا
النَّارَ فِي بُيُوتِكُمْ حِينَ تَنَامُونَ» . متفق عليه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سونے لگو تو اپنے گھروں میں آگ (جلتی) نہ چھوڑو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1652]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 80 (6293)، ومسلم 6/ 107 (2015) (100).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم (7/163) میں فرماتے ہیں: ”یہ (حکم) عام ہے، اس میں چراغ وغیرہ کی آگ (سب) داخل ہے۔ رہی وہ قندیلیں جو مساجد وغیرہ میں لٹکائی جاتی ہیں، تو اگر ان کی وجہ سے آگ لگنے کا خدشہ ہو تو وہ (بھی) بجھانے کے حکم میں داخل ہیں، اور اگر اس سے امن ہو، جیسا کہ عموماً ہوتا ہے، تو ظاہر یہ ہے کہ ان میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ (ممانعت کی) علت موجود نہیں...“

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1653
وعن أبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قال: احْتَرَقَ بَيْتٌ بالمَدِينَةِ عَلَى أهْلِهِ مِنَ اللَّيْلِ، فَلَمَّا حُدِّثَ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - بِشَأنِهِم، قالَ: «إنَّ هذِهِ النَّارَ عَدُوٌّ لَكُمْ، فَإذا نِمْتُمْ، فَأطْفِئُوهَا» متفق عليه.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مدینہ میں رات کے وقت ایک گھر اپنے رہنے والوں سمیت جل گیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا حال بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک یہ آگ تمہاری دشمن ہے، لہٰذا جب تم سونے لگو تو اسے بجھا دیا کرو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1653]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (161). أخرجه: البخاري 8/ 81 (6294)، ومسلم 6/ 107 (2016) (101).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 161 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1654
وعن جابر - رضي الله عنه - عن رسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «غَطُّوا الإنَاءَ، وَأَوْكِئُوا السِّقَاءَ، وَأَغْلِقُوا الأَبْوَابَ، وَأَطْفِئُوا السِّرَاجَ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لاَ يَحُلُّ سِقَاءً، وَلاَ يَفْتَحُ بَابًا، وَلاَ يَكْشِفُ إنَاءً. فإنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ إلاَّ أَنْ يَعْرُضَ عَلَى إنَائِهِ عُودًا، وَيَذْكُرَ اسْمَ اللهِ، فَلْيَفْعَل، فإنَّ الفُوَيْسِقَةَ تُضْرِمُ عَلَى أهْلِ البَيْتِ بَيْتَهُمْ» . رواه مسلم.
«الفُويْسِقَةُ» : الفَأرَةُ، «وَتُضْرِمُ» : تُحْرِقُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برتن ڈھانپ دو، مشکیزے کا منہ باندھ دو، دروازے بند کر دو اور چراغ بجھا دو، کیونکہ شیطان (بندھا ہوا) مشکیزہ نہیں کھولتا، (بند) دروازہ نہیں کھولتا اور (ڈھکا ہوا) برتن نہیں کھولتا۔ اگر تم میں سے کسی کو اس کے سوا کچھ نہ ملے کہ اپنے برتن پر ایک لکڑی چوڑائی میں رکھ دے اور اللہ کا نام لے، تو وہ ایسا ہی کر لے، کیونکہ چوہیا گھر والوں پر ان کا گھر جلا ڈالتی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الفُويْسِقَةُ»: چوہیا۔
«وَتُضْرِمُ»: جلا ڈالتی ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1654]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 105 (2012) (96).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
301. باب النهي عن التكلف، وهو فعل وقول ما لا مصلحة فيه بمشقة
باب: تکلف کی ممانعت، اور وہ ایسا فعل یا قول ہے جس میں کوئی مصلحت نہ ہو اور مشقت کے ساتھ کیا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1655
وعن عمر - رضي الله عنه - قال: نُهِينَا عَنِ التَّكَلُّفِ. رواه البخاري.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمیں تکلف سے منع کیا گیا ہے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1655]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 118 (7293) من حديث عمر بن الخطاب، وانظر: الجمع بين الصحيحين 1/ 132 (61)، وتحفة الأشراف 7/ 188 (10413).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1656
وعن مسروقٍ، قال: دَخَلْنَا على عبدِ اللهِ بْنِ مَسعُودٍ - رضي الله عنه - فقال: يا أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ عَلِمَ شَيْئًا فَلْيَقُلْ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يَعْلَمْ، فَلْيَقُلْ: اللهُ أعْلَمُ، فَإنَّ مِنَ العِلْمِ أَنْ يَقُولَ لِمَا لاَ يَعْلَمُ: اللهُ أعْلَمُ. قالَ اللهُ تَعَالَى لِنَبِيِّهِ - صلى الله عليه وسلم: ﴿قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ﴾. [ص: ٨٦] . رواه البخاري.
مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا: اے لوگو! جو شخص کوئی بات جانتا ہو وہ اسے بیان کرے، اور جو نہ جانتا ہو وہ کہے: اللہ زیادہ جانتا ہے، کیونکہ یہ بھی علم ہی ہے کہ (انسان) جس بات کو نہیں جانتا اس کے بارے میں کہے: اللہ زیادہ جانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: ”کہہ دیجیے: میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا اور نہ میں تکلف کرنے والوں میں سے ہوں۔“ (سورۃ ص: 86)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1656]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 156 (4809).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
302. باب تحريم النياحة على الميت ولطم الخد وشق الجيب ونتف الشعر وحلقه والدعاء بالويل والثبور
باب: میت پر نوحہ کرنے، رخسار پیٹنے، گریبان چاک کرنے، بال نوچنے اور مونڈنے، اور ہلاکت و بربادی کی دہائی دینے کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1657
عن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قال: قال النَّبِيّ - صلى الله عليه وسلم: «المَيِّتُ يُعَذَّبُ فِي قَبْرِهِ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ» .
وَفِي روايةٍ: «مَا نِيحَ عَلَيْهِ» . متفق عليه.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میت کو اس کی قبر میں اس پر کیے جانے والے نوحے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”جب تک اس پر نوحہ کیا جاتا رہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1657]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 102 (1292)، ومسلم 3/ 41 (927) (17).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1658
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الخُدُودَ، وَشَقَّ الجُيُوبَ، وَدَعَا بِدَعْوَى الجَاهِلِيَّةِ» . متفق عليه.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے رخسار پیٹے، گریبان چاک کیے اور جاہلیت کی پکار پکاری۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1658]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 102 (1294)، ومسلم 1/ 69 (103) (166).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1659
وَعَنْ أبي بُرْدَةَ، قال: وَجعَ أبو مُوسَى، فَغُشِيَ عَلَيْهِ، وَرَأسُهُ فِي حِجْرِ امْرَأَةٍ مِنْ أهْلِهِ، فَأَقْبَلَتْ تَصِيحُ بِرَنَّةٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَرُدَّ عَلَيْهَا شَيْئًا، فَلَمَّا أفَاقَ قَالَ: أنَا بَرِيءٌ مِمَّنْ بَرِىءَ مِنْهُ رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - إنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - بَرِيءٌ مِنَ الصَّالِقَةِ، والحَالِقَةِ، والشَّاقَّةِ. متفق عليه.
«الصَّالِقَةُ» : الَّتِي تَرْفَعُ صَوْتَهَا بِالنِّيَاحَةِ والنَّدْبِ. «وَالحَالِقَةُ» : الَّتِي تَحْلِقُ رَأسَهَا عِنْدَ المُصِيبَةِ. «وَالشَّاقَّةُ» : الَّتي تَشُقُّ ثَوْبَهَا.
ابوبردہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) ابوموسیٰ (رضی اللہ عنہ) بیمار ہوئے تو ان پر غشی طاری ہو گئی، اور ان کا سر ان کے گھر والوں میں سے ایک عورت کی گود میں تھا، تو وہ بلند آواز سے چیخ چیخ کر رونے لگی، اور وہ اسے کچھ جواب نہ دے سکے۔ جب انہیں افاقہ ہوا تو فرمایا: میں اس سے بری ہوں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بری ہیں، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مصیبت کے وقت) چلا کر رونے والی، سر مونڈنے والی اور (کپڑے) پھاڑنے والی (عورت) سے بری ہیں۔
(متفق علیہ)
«الصَّالِقَةُ»: وہ عورت جو نوحہ اور ندبہ (میت کی خوبیاں گن گن کر رونے) میں اپنی آواز بلند کرے۔
«وَالحَالِقَةُ»: وہ عورت جو مصیبت کے وقت اپنا سر مونڈ ڈالے۔
«وَالشَّاقَّةُ»: وہ عورت جو اپنا کپڑا پھاڑ ڈالے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1659]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 103 (1296)، ومسلم 1/ 70 (104) (167).
وضاحت: «بِرَنَّةٍ» : (رَنَّہ کا معنی ہے) آواز۔ (النہایہ 2/271)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1660
وعن المغيرة بن شعبة - رضي الله عنه - قال: سمعتُ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ، فَإنَّهُ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيهِ يَومَ القِيَامَةِ» . متفق عليه.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس پر نوحہ کیا جائے، اسے قیامت کے دن اس نوحے کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1660]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 102 (1291)، ومسلم 3/ 45 (933) (28).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں